101. Surah Al-Qaari'a

القارعةThe Calamity · 11 ayahsتفسیر الکتاب

Ayahs 101:1–8

اَلْقَارِعَةُۙ Open ayah 101:1 in the Quran reader

وہ کھڑکھڑانے والی !

مَا الْقَارِعَةُۚ Open ayah 101:2 in the Quran reader

کیا ہے وہ کھڑکھڑانے والی ؟

وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْقَارِعَةُؕ Open ayah 101:3 in the Quran reader

اور (اے پیغمبر، ) تم کیا جانو کہ وہ کھڑکھڑانے والی کیا چیز ہے ؟

یَوْمَ یَكُوْنُ النَّاسُ كَالْفَرَاشِ الْمَبْثُوْثِۙ Open ayah 101:4 in the Quran reader

(یہ ہے) وہ دن جب لوگ (میدان حشر میں) بکھرے ہوئے پروانوں کی طرح ہوں گے

وَ تَكُوْنُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ الْمَنْفُوْشِؕ Open ayah 101:5 in the Quran reader

اور پہاڑ رنگین دھنی ہوئی اون کی مانند (اڑے پھر رہے) ہوں گے۔

فَاَمَّا مَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِیْنُهٗۙ Open ayah 101:6 in the Quran reader

پھر جس (کے اعمال نیک) کے پلڑے بھاری ہوں گے

فَهُوَ فِیْ عِیْشَةٍ رَّاضِیَةٍؕ Open ayah 101:7 in the Quran reader

تو وہ دل پسند عیش میں ہوگا

وَ اَمَّا مَنْ خَفَّتْ مَوَازِیْنُهٗۙ Open ayah 101:8 in the Quran reader

اور جس (کے اعمال نیک) کے پلڑے ہلکے ہوں گے

[1] اصل میں لفظ قارعہ استعمال ہوا ہے جو بڑی بھاری آفت کے لئے بولا جاتا ہے، لیکن یہاں القارعہ کا لفظ قیامت کے لئے استعمال کیا گیا ہے۔
Ayahs 101:9–11

فَاُمُّهٗ هَاوِیَةٌؕ Open ayah 101:9 in the Quran reader

تو اس کا ٹھکانہ ہاویہ ہوگا۔

وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَاهِیَهْؕ Open ayah 101:10 in the Quran reader

اور (اے پیغمبر، ) تم کیا سمجھے کہ وہ (ہاویہ) ہے کیا چیز ؟

نَارٌ حَامِیَةٌ۠ Open ayah 101:11 in the Quran reader

(وہ ہے دوزخ کی) دہکتی ہوئی آگ۔

[2] اصل الفاظ ہیں اُمُّہ ھاویہ جس کے لفظی معنی ہیں کہ اس کی ماں گڑھا ہوگی۔ گڑھے سے مراد ہے دوزخ کا گڑھا جو بہت گہرا ہوگا اور دوزخی اس میں اوپر سے پھینکے جائیں گے۔ مطلب یہ ہے کہ جس طرح ماں کی گود بچے کا ٹھکانا ہوتی ہے اسی طرح آخرت میں مجرموں کے لئے دوزخ کے سوا کوئی ٹھکانا نہ ہوگا۔