102. Surah At-Takaathur
التكاثرCompetition · 8 ayahsتفسیر الکتاب
اَلْهٰىكُمُ التَّكَاثُرُۙ Open ayah 102:1 in the Quran reader
(لوگو، ) بہتات کی حرص نے تمہیں (آخرت سے) غافل کر رکھا ہے
حَتّٰى زُرْتُمُ الْمَقَابِرَؕ Open ayah 102:2 in the Quran reader
یہاں تک کہ (مر کر) تم قبروں میں پہنچ جاتے ہو۔
كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَۙ Open ayah 102:3 in the Quran reader
ہرگز نہیں، تمہیں جلد معلوم ہوجائے گا۔
ثُمَّ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَؕ Open ayah 102:4 in the Quran reader
ہرگز نہیں، پھر تمہیں جلد معلوم ہوجائے گا۔
كَلَّا لَوْ تَعْلَمُوْنَ عِلْمَ الْیَقِیْنِؕ Open ayah 102:5 in the Quran reader
ہاں ہاں، اگر تم یقینی طور پر جان لیتے
لَتَرَوُنَّ الْجَحِیْمَۙ Open ayah 102:6 in the Quran reader
کہ تم ضرور دوزخ سے دوچار ہو گے (تو تمہاری روش یہ نہ ہوتی) ۔
ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَیْنَ الْیَقِیْۙنِ Open ayah 102:7 in the Quran reader
پھر (سن لو) کہ ایک دن تم بالکل یقین کے ساتھ اسے دیکھ لو گے۔
ثُمَّ لَتُسْئَلُنَّ یَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِیْمِ۠ Open ayah 102:8 in the Quran reader
پھر (یہ بھی سن لو کہ) اس دن (دنیا کی) نعمتوں کے بارے میں تم سے باز پرس (بھی) ہوگی (کہ کہاں تک تم نے ان نعمتوں کا شکر ادا کیا) ۔