10. Surah Yunus
يونسJonas · 109 ayahsتفسیر الکتاب
بَلْ كَذَّبُوْا بِمَا لَمْ یُحِیْطُوْا بِعِلْمِهٖ وَ لَمَّا یَاْتِهِمْ تَاْوِیْلُهٗ١ؕ كَذٰلِكَ كَذَّبَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَانْظُرْ كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الظّٰلِمِیْنَ Open ayah 10:39 in the Quran reader
بات دراصل یہ ہے کہ لگے اسی کو جھٹلانے جس کا یہ اپنے علم سے احاطہ نہ کرسکے اور جس کا نتیجہ بھی ان کے سامنے نہیں آیا۔ ٹھیک اسی طرح ان لوگوں نے بھی جھٹلایا تھا جو ان سے پہلے گزر چکے ہیں۔ پھر دیکھ لو ظالموں کا کیسا (برا) انجام ہوا۔
وَ مِنْهُمْ مَّنْ یُّؤْمِنُ بِهٖ وَ مِنْهُمْ مَّنْ لَّا یُؤْمِنُ بِهٖ١ؕ وَ رَبُّكَ اَعْلَمُ بِالْمُفْسِدِیْنَ۠ Open ayah 10:40 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، ) ان میں سے بعض لوگ ایسے ہیں جو اس (قرآن) پر ایمان لے آئیں گے اور بعض ایسے ہیں جو ایمان لانے والے نہیں اور تمہارا رب مفسدوں کو خوب جانتا ہے۔
وَ اِنْ كَذَّبُوْكَ فَقُلْ لِّیْ عَمَلِیْ وَ لَكُمْ عَمَلُكُمْ١ۚ اَنْتُمْ بَرِیْٓئُوْنَ مِمَّاۤ اَعْمَلُ وَ اَنَا بَرِیْٓءٌ مِّمَّا تَعْمَلُوْنَ Open ayah 10:41 in the Quran reader
اور اگر (اتنے سمجھانے پر بھی یہ لوگ) تمہیں جھٹلائے چلے جائیں تو (ان سے) کہہ دو کہ میرا عمل میرے لئے ہے اور تمہارا عمل تمہارے لئے۔ جو کچھ میں کر رہا ہوں اس سے تم بری الذمہ ہو اور جو کچھ تم کر رہے ہو اس سے میں بری الذمہ ہوں۔
وَ مِنْهُمْ مَّنْ یَّسْتَمِعُوْنَ اِلَیْكَ١ؕ اَفَاَنْتَ تُسْمِعُ الصُّمَّ وَ لَوْ كَانُوْا لَا یَعْقِلُوْنَ Open ayah 10:42 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، ) ان میں کچھ لوگ ایسے ہیں جو تمہاری (باتوں کی) طرف کان لگاتے ہیں، (اور تم خیال کرتے ہو کہ یہ کلام حق سن کر اس کی سچائی پالیں گے حالانکہ فی الحقیقت وہ سنتے نہیں، ) پھر کیا تم بہروں کو سناؤ گے خواہ وہ کچھ نہ سمجھتے ہوں۔
وَ مِنْهُمْ مَّنْ یَّنْظُرُ اِلَیْكَ١ؕ اَفَاَنْتَ تَهْدِی الْعُمْیَ وَ لَوْ كَانُوْا لَا یُبْصِرُوْنَ Open ayah 10:43 in the Quran reader
اور ان میں سے کچھ لوگ ہیں جو تمہاری طرف تکتے ہیں، (اور ان کے تکنے سے تم خیال کرتے ہو کہ وہ ایمان لے آئیں گے حالانکہ وہ دیکھتے نہیں، ) پھر کیا تم اندھوں کو راہ دکھاؤ گے خواہ انہیں کچھ نہ سوجھتا ہو۔
اِنَّ اللّٰهَ لَا یَظْلِمُ النَّاسَ شَیْئًا وَّ لٰكِنَّ النَّاسَ اَنْفُسَهُمْ یَظْلِمُوْنَ Open ayah 10:44 in the Quran reader
حقیقت یہ ہے کہ اللہ لوگوں پر ذرہ برابر بھی ظلم نہیں کرتا لیکن لوگ خود ہی اپنے اوپر ظلم کرتے ہیں (کہ اللہ کی بخشی ہوئی قوتوں سے کام نہیں لیتے اور ہٹ دھرمی اور ضد میں آ کر سچائی سے انکار کردیتے ہیں)
وَ یَوْمَ یَحْشُرُهُمْ كَاَنْ لَّمْ یَلْبَثُوْۤا اِلَّا سَاعَةً مِّنَ النَّهَارِ یَتَعَارَفُوْنَ بَیْنَهُمْ١ؕ قَدْ خَسِرَ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِلِقَآءِ اللّٰهِ وَ مَا كَانُوْا مُهْتَدِیْنَ Open ayah 10:45 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، ان کو اس دن کی یاد دلاؤ) جس دن ( اللہ) ان (سب) کو (اپنے حضور) اکٹھا کرے گا (تو ان کو ایسا محسوس ہوگا کہ) گویا (دنیا میں) سارے دن کی محض ایک گھڑی (کے لئے) آپس میں جان پہچان کرنے کو ٹھہرے تھے۔ بلاشبہ وہ لوگ بڑے ہی گھاٹے میں رہے جنہوں نے اللہ کی ملاقات (کے اعتقاد) کو جھٹلایا اور وہ ہدایت پانے والے تھے (ہی) نہیں۔
وَ اِمَّا نُرِیَنَّكَ بَعْضَ الَّذِیْ نَعِدُهُمْ اَوْ نَتَوَفَّیَنَّكَ فَاِلَیْنَا مَرْجِعُهُمْ ثُمَّ اللّٰهُ شَهِیْدٌ عَلٰى مَا یَفْعَلُوْنَ Open ayah 10:46 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، ) ہم نے ان لوگوں سے جن جن (باتوں) کا وعدہ کیا ہے ان میں سے بعض (باتیں) تمہیں دکھا دیں یا (ان کے ظہور سے پہلے) تمہیں (دنیا سے) اٹھا لیں، (بہرحال) انھیں ہماری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے پھر جو کچھ یہ کررہے ہیں اللہ اس پر گواہ ہے۔
وَ لِكُلِّ اُمَّةٍ رَّسُوْلٌ١ۚ فَاِذَا جَآءَ رَسُوْلُهُمْ قُضِیَ بَیْنَهُمْ بِالْقِسْطِ وَ هُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ Open ayah 10:47 in the Quran reader
اور (یاد رکھو، ) ہر امت کے لئے ایک رسول ہے (جو اسے دین حق کی دعوت دیتا ہے) ، پھر جب کسی امت کے پاس اس کا رسول آگیا تو (ہمارا قانون یہ ہے کہ) ان کے درمیان انصاف کے ساتھ فیصلہ کردیا جاتا ہے اور ان پر ذرہ برابر ظلم نہیں کیا جاتا۔
وَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ Open ayah 10:48 in the Quran reader
اور یہ (لوگ تم سے) پوچھتے ہیں کہ اگر تم سچے ہو تو (بتلاؤ کہ) یہ وعدہ کب پورا ہوگا ؟
قُلْ لَّاۤ اَمْلِكُ لِنَفْسِیْ ضَرًّا وَّ لَا نَفْعًا اِلَّا مَا شَآءَ اللّٰهُ١ؕ لِكُلِّ اُمَّةٍ اَجَلٌ١ؕ اِذَا جَآءَ اَجَلُهُمْ فَلَا یَسْتَاْخِرُوْنَ سَاعَةً وَّ لَا یَسْتَقْدِمُوْنَ Open ayah 10:49 in the Quran reader
(اے پیغمبر، تم ان سے) کہہ دو کہ (یہ معاملہ میرے اختیار میں نہیں کہ بتلا دوں کہ کب واقع ہوگا) میں تو اپنی ذات کے لئے (بھی) نفع نقصان کا اختیار نہیں رکھتا بجز اس کے کہ جتنا اللہ چاہے۔ ہر امت کے لئے (پاداش عمل کا) ایک وقت مقرر ہے۔ جب ان کا (وہ) وقت آ پہنچتا ہے تو (اس سے) نہ تو ایک گھڑی پیچھے رہ سکتے ہیں اور نہ آگے بڑھ سکتے ہیں۔
قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ اَتٰىكُمْ عَذَابُهٗ بَیَاتًا اَوْ نَهَارًا مَّا ذَا یَسْتَعْجِلُ مِنْهُ الْمُجْرِمُوْنَ Open ayah 10:50 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ان لوگوں سے) پوچھو، کیا تم نے (اس بات پر بھی) غور کیا کہ اگر اللہ کا عذاب رات کو آن پڑے یا دن کو (نازل ہوجائے تو تم کیا کرو گے) ؟ آخر اس میں کون سی چیز ایسی ہے جس کے لئے مجرم جلدی مچا رہے ہیں ؟
اَثُمَّ اِذَا مَا وَقَعَ اٰمَنْتُمْ بِهٖ١ؕ آٰلْئٰنَ وَ قَدْ كُنْتُمْ بِهٖ تَسْتَعْجِلُوْنَ Open ayah 10:51 in the Quran reader
تو کیا جب وہ واقع ہوجائے گا جب اس کا یقین کروگے ؟۔۔ (اس وقت ہم تم سے کہیں گے کہ کیا عذاب نازل ہونے کے بعد تم کو یقین آیا ؟ ) حالانکہ تم ہی اس کے لئے جلدی مچایا کرتے تھے۔
ثُمَّ قِیْلَ لِلَّذِیْنَ ظَلَمُوْا ذُوْقُوْا عَذَابَ الْخُلْدِ١ۚ هَلْ تُجْزَوْنَ اِلَّا بِمَا كُنْتُمْ تَكْسِبُوْنَ Open ayah 10:52 in the Quran reader
پھر ظالموں سے کہا جائے گا کہ اب ہمیشہ کا عذاب چکھو۔ جو کچھ تم کماتے رہے ہو اس کا بدلہ تمہیں اس کے سوا (اور) کیا دیا جاسکتا ہے ؟
وَ یَسْتَنْۢبِئُوْنَكَ اَحَقٌّ هُوَ١ؔؕ قُلْ اِیْ وَ رَبِّیْۤ اِنَّهٗ لَحَقٌّ١ؔؕۚ وَ مَاۤ اَنْتُمْ بِمُعْجِزِیْنَ۠ Open ayah 10:53 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، یہ لوگ) تم سے پوچھتے ہیں کہ کیا یہ بات واقعی سچ ہے (جو تم کہہ رہے ہو) ؟ کہو ہاں ہاں، میرے رب کی قسم یہ بالکل سچ ہے اور تم کسی طرح (اللہ کو) عاجز نہ کرسکو گے۔
وَ لَوْ اَنَّ لِكُلِّ نَفْسٍ ظَلَمَتْ مَا فِی الْاَرْضِ لَافْتَدَتْ بِهٖ١ؕ وَ اَسَرُّوا النَّدَامَةَ لَمَّا رَاَوُا الْعَذَابَ١ۚ وَ قُضِیَ بَیْنَهُمْ بِالْقِسْطِ وَ هُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ Open ayah 10:54 in the Quran reader
اور (آنے والا عذاب اس درجہ ہولناک ہے کہ) اگر ہر شخص کے پاس جس نے ظلم کیا ہے (روئے) زمین کی دولت بھی ہو تو (اس عذاب سے بچنے کے لئے) وہ ضرور اسے فدیے میں دے دے۔ جب لوگ عذاب کو (اپنے سامنے) دیکھ لیں گے تو دل ہی دل میں پچھتائیں گے۔ پھر ان کے درمیان انصاف کے ساتھ فیصلہ کردیا جائے گا اور ان پر (مطلق) ظلم نہ ہوگا۔
اَلَاۤ اِنَّ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ اَلَاۤ اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ وَّ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ Open ayah 10:55 in the Quran reader
یاد رکھو، آسمانوں میں اور زمین میں جو کچھ ہے سب اللہ ہی کا ہے (اور یہ بھی) یاد رکھو کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے مگر اکثر لوگ نہیں جانتے۔
هُوَ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ وَ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ Open ayah 10:56 in the Quran reader
وہی زندہ کرتا ہے، وہی مارتا ہے اور اسی کی طرف تم (سب) کو (بالآخر) لوٹنا ہے۔
یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ قَدْ جَآءَتْكُمْ مَّوْعِظَةٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَ شِفَآءٌ لِّمَا فِی الصُّدُوْرِ١ۙ۬ وَ هُدًى وَّ رَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 10:57 in the Quran reader
اے لوگو ! تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے نصیحت آگئی ہے۔ (یہ وہ چیز ہے جو) دلوں کے امراض کی شفا (ہے) اور ایمان والوں کے لئے ہدایت و رحمت۔
قُلْ بِفَضْلِ اللّٰهِ وَ بِرَحْمَتِهٖ فَبِذٰلِكَ فَلْیَفْرَحُوْا١ؕ هُوَ خَیْرٌ مِّمَّا یَجْمَعُوْنَ Open ayah 10:58 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ) کہہ دو کہ (یہ قرآن) اللہ کا فضل اور اس کی رحمت ہے، پس (لوگوں کو) چاہئے کہ اس پر خوشی منائیں۔ یہ ان ساری چیزوں سے بہتر ہے جنہیں وہ جمع کر رہے ہیں۔
قُلْ اَرَءَیْتُمْ مَّاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ لَكُمْ مِّنْ رِّزْقٍ فَجَعَلْتُمْ مِّنْهُ حَرَامًا وَّ حَلٰلًا١ؕ قُلْ آٰللّٰهُ اَذِنَ لَكُمْ اَمْ عَلَى اللّٰهِ تَفْتَرُوْنَ Open ayah 10:59 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ان لوگوں سے) پوچھو کہ کیا تم نے (اس بات پر بھی) غور کیا کہ جو رزق اللہ نے تمہارے لئے اتارا تھا تم نے اس میں سے (بعض کو) حرام اور (بعض کو) حلال ٹھہرا لیا ؟ (ان سے) پوچھو، کیا اللہ نے تم کو (اس کی) اجازت دی ہے یا تم اللہ پر بہتان باندھ رہے ہو ؟
وَ مَا ظَنُّ الَّذِیْنَ یَفْتَرُوْنَ عَلَى اللّٰهِ الْكَذِبَ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَذُوْ فَضْلٍ عَلَى النَّاسِ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَشْكُرُوْنَ۠ Open ayah 10:60 in the Quran reader
اور جو لوگ اللہ پر بہتان باندھتے ہیں وہ قیامت کو کیا سمجھے بیٹھے ہیں ؟ (کیا وہ سمجھتے ہیں کہ قیامت آئے گی نہیں، یا آئے گی مگر ان سے باز پرس نہ ہوگی ؟ ) بلاشبہ اللہ لوگوں پر (بڑا) فضل رکھنے والا ہے (کہ اس نے جزائے عمل کو آخرت پر اٹھا رکھا ہے اور دنیا میں سب کو مہلت دے رکھی ہے) لیکن اکثر لوگ اس کا شکر ادا نہیں کرتے۔
وَ مَا تَكُوْنُ فِیْ شَاْنٍ وَّ مَا تَتْلُوْا مِنْهُ مِنْ قُرْاٰنٍ وَّ لَا تَعْمَلُوْنَ مِنْ عَمَلٍ اِلَّا كُنَّا عَلَیْكُمْ شُهُوْدًا اِذْ تُفِیْضُوْنَ فِیْهِ١ؕ وَ مَا یَعْزُبُ عَنْ رَّبِّكَ مِنْ مِّثْقَالِ ذَرَّةٍ فِی الْاَرْضِ وَ لَا فِی السَّمَآءِ وَ لَاۤ اَصْغَرَ مِنْ ذٰلِكَ وَ لَاۤ اَكْبَرَ اِلَّا فِیْ كِتٰبٍ مُّبِیْنٍ Open ayah 10:61 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، ) تم جس حال میں بھی ہوتے ہو اور قرآن میں سے جو کچھ بھی پڑھتے ہو اور (لوگو، ) جو کام بھی تم کرتے ہو ہم تم کو دیکھتے رہتے ہیں جب تم اس میں مشغول ہوتے ہو۔ اور تمہارے رب (کی نظر) سے ذرہ برابر بھی (کوئی چیز) پوشیدہ نہیں، نہ زمین میں نہ آسمان میں نہ اس سے چھوٹی نہ بڑی، مگر یہ کہ سب ایک واضح کتاب میں (درج) ہے۔
اَلَاۤ اِنَّ اَوْلِیَآءَ اللّٰهِ لَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَۚۖ Open ayah 10:62 in the Quran reader
یاد رکھو، (قیامت کے دن) اللہ کے دوستوں کے لئے نہ تو (کسی طرح کا) خوف ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔
الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ كَانُوْا یَتَّقُوْنَؕ Open ayah 10:63 in the Quran reader
یہ وہ لوگ ہیں جو ایمان لائے اور (برائیوں سے) بچتے رہے۔
لَهُمُ الْبُشْرٰى فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ فِی الْاٰخِرَةِ١ؕ لَا تَبْدِیْلَ لِكَلِمٰتِ اللّٰهِ١ؕ ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُؕ Open ayah 10:64 in the Quran reader
ان کے لئے دنیا کی زندگی میں بھی (کامرانی وسعادت کی) بشارت ہے اور آخرت کی زندگی میں بھی۔ اللہ کی باتیں بدلا نہیں کرتیں، یہی تو بڑی کامیابی ہے۔
وَ لَا یَحْزُنْكَ قَوْلُهُمْ١ۘ اِنَّ الْعِزَّةَ لِلّٰهِ جَمِیْعًا١ؕ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ Open ayah 10:65 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، ) تمہیں ان (منکرین حق) کی باتیں رنجیدہ نہ کریں عزت ساری کی ساری اللہ کے اختیار میں ہے (وہ جسے چاہے عزت دے جسے چاہے ذلت دے) وہ (سب کچھ) سننے والا (اور) جاننے والا ہے۔
اَلَاۤ اِنَّ لِلّٰهِ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَنْ فِی الْاَرْضِ١ؕ وَ مَا یَتَّبِعُ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ شُرَكَآءَ١ؕ اِنْ یَّتَّبِعُوْنَ اِلَّا الظَّنَّ وَ اِنْ هُمْ اِلَّا یَخْرُصُوْنَ Open ayah 10:66 in the Quran reader
یاد رکھو، وہ (تمام ہستیاں) جو آسمانوں میں ہیں اور جو زمین میں ہیں (سب) اللہ ہی کے (مملوک) ہیں اور جو لوگ اللہ کے سوا (اپنے ٹھہرائے ہوئے) شریکوں کو پکارتے ہیں (کچھ معلوم ہے کہ) وہ کس کی پیروی کرتے ہیں ؟ وہ صرف (وہم و) گمان کی پیروی کرتے ہیں اور محض اٹکلیں دوڑاتے ہیں۔
هُوَ الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الَّیْلَ لِتَسْكُنُوْا فِیْهِ وَ النَّهَارَ مُبْصِرًا١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّسْمَعُوْنَ Open ayah 10:67 in the Quran reader
(لوگو، ) وہ ( اللہ) ہی ہے جس نے تمہارے لئے رات بنائی تاکہ تم اس میں چین پاؤ اور دن کو روشن (بنایا تاکہ تم اس میں کام کاج کرو) ۔ بلاشبہ اس میں ان لوگوں کے لئے (ربوبیت الٰہی کی) بڑی ہی نشانیاں ہیں جو (کلام حق کو ہوش سے) سنتے ہیں۔
قَالُوا اتَّخَذَ اللّٰهُ وَلَدًا سُبْحٰنَهٗ١ؕ هُوَ الْغَنِیُّ١ؕ لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ١ؕ اِنْ عِنْدَكُمْ مِّنْ سُلْطٰنٍۭ بِهٰذَا١ؕ اَتَقُوْلُوْنَ عَلَى اللّٰهِ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ Open ayah 10:68 in the Quran reader
(بعض لوگ) کہتے ہیں کہ اللہ نے (اپنا ایک) بیٹا بنا رکھا ہے۔ سبحان اللہ ! وہ تو بےنیاز ہے۔ جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے (سب) اسی کا ہے۔ (لوگو، ) تمہارے پاس اس (دعوے) پر تو کوئی دلیل (بھی) نہیں ہے، تو کیا تم اللہ پر ایسی بات گھڑتے ہو جس کا (خود) علم نہیں رکھتے ؟
قُلْ اِنَّ الَّذِیْنَ یَفْتَرُوْنَ عَلَى اللّٰهِ الْكَذِبَ لَا یُفْلِحُوْنَؕ Open ayah 10:69 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ان لوگوں سے) کہہ دو کہ جو لوگ اللہ پر بہتان باندھتے ہیں وہ کبھی فلاح پانے والے نہیں،
مَتَاعٌ فِی الدُّنْیَا ثُمَّ اِلَیْنَا مَرْجِعُهُمْ ثُمَّ نُذِیْقُهُمُ الْعَذَابَ الشَّدِیْدَ بِمَا كَانُوْا یَكْفُرُوْنَ۠ Open ayah 10:70 in the Quran reader
(ان کے لئے) دنیا میں (چند روزہ عیش کا) سامان ہے پھر (آخرکار) ان کو ہماری طرف لوٹنا ہے، پھر ہم اس کفر کے بدلے میں جو وہ کرتے رہے تھے ان کو سخت عذاب (کا مزا) چکھائیں گے۔
وَ اتْلُ عَلَیْهِمْ نَبَاَ نُوْحٍ١ۘ اِذْ قَالَ لِقَوْمِهٖ یٰقَوْمِ اِنْ كَانَ كَبُرَ عَلَیْكُمْ مَّقَامِیْ وَ تَذْكِیْرِیْ بِاٰیٰتِ اللّٰهِ فَعَلَى اللّٰهِ تَوَكَّلْتُ فَاَجْمِعُوْۤا اَمْرَكُمْ وَ شُرَكَآءَكُمْ ثُمَّ لَا یَكُنْ اَمْرُكُمْ عَلَیْكُمْ غُمَّةً ثُمَّ اقْضُوْۤا اِلَیَّ وَ لَا تُنْظِرُوْنِ Open ayah 10:71 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، ) ان لوگوں کو نوح کا حال سناؤ جب کہ اس نے اپنی قوم (کے لوگوں) سے کہا، اے میری قوم (کے لوگو، ) اگر (تمہارے درمیان) میرا رہنا اور اللہ کی آیات کے ذریعے پند و نصیحت کرنا تم پر گراں گزرتا ہے تو (سن لو، ) میرا بھروسہ صرف اللہ پر ہے پس تم اپنے ٹھہرائے ہوئے شریکوں کو ساتھ لے لو اور (سب مل کر میرے خلاف) اپنی تدبیر (پختہ) کرلو، (پھر اس تدبیر کو اچھی طرح سمجھ بوجھ لو) تاکہ اس کا کوئی پہلو (تمہاری نگاہ سے) پوشیدہ نہ رہ جائے، پھر جو کچھ (میرے خلاف) کرنا ہے کر گزرو اور مجھے (ذرا) مہلت نہ دو ۔
فَاِنْ تَوَلَّیْتُمْ فَمَا سَاَلْتُكُمْ مِّنْ اَجْرٍ١ؕ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلَى اللّٰهِ١ۙ وَ اُمِرْتُ اَنْ اَكُوْنَ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ Open ayah 10:72 in the Quran reader
پھر اگر تم نے (میری نصیحت سے) روگردانی کی (تو میرا کیا نقصان ہوگا، ) میں نے (اس کے لئے) تم سے کچھ معاوضہ تو نہ مانگا تھا (کہ تم نے اس کو چٹی سمجھا) ۔ میرا معاوضہ تو بس اللہ ہی کے ذمے ہے اور (اسی کی طرف سے) مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں (خود) اس کے فرمانبرداروں (کے زمرے) میں رہوں (خواہ کوئی مانے یا نہ مانے) ۔
فَكَذَّبُوْهُ فَنَجَّیْنٰهُ وَ مَنْ مَّعَهٗ فِی الْفُلْكِ وَ جَعَلْنٰهُمْ خَلٰٓئِفَ وَ اَغْرَقْنَا الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا١ۚ فَانْظُرْ كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُنْذَرِیْنَ Open ayah 10:73 in the Quran reader
پھر (جب اتنا سمجھانے پر بھی) لوگوں نے اس کو جھٹلایا تو ہم نے اسے اور ان لوگوں کو جو اس کے ساتھ کشتی میں (سوار) تھے (عذاب طوفان سے) نجات دی اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا تھا ان کو غرق کردیا۔ اور ان لوگوں کو (جو بچا لئے گئے تھے غرق ہونے والوں کا) جانشین بنایا۔ تو (اے پیغمبر، ) دیکھ لو ان لوگوں کا کیا (برا) انجام ہوا جو (انکار و سرکشی کے نتائج سے) خبردار کردیئے گئے تھے (مگر پھر بھی وہ سرکشی پر اڑے رہے) ۔
ثُمَّ بَعَثْنَا مِنْۢ بَعْدِهٖ رُسُلًا اِلٰى قَوْمِهِمْ فَجَآءُوْهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ فَمَا كَانُوْا لِیُؤْمِنُوْا بِمَا كَذَّبُوْا بِهٖ مِنْ قَبْلُ١ؕ كَذٰلِكَ نَطْبَعُ عَلٰى قُلُوْبِ الْمُعْتَدِیْنَ Open ayah 10:74 in the Quran reader
پھر (نوح کے) بعد ہم نے (کتنے ہی) رسولوں کو ان کی (اپنی اپنی) قوم کی طرف بھیجا۔ اور ان کے پاس روشن دلیلیں لے کر آئے مگر یہ نہ ہوا کہ جس چیز کو وہ پہلے جھٹلا چکے تھے اس پر ایمان لے آتے۔ (سو دیکھو، ) جو لوگ (سرکشی میں) حد سے گزر جاتے ہیں ہم اسی طرح ان کے دلوں پر مہر لگا دیتے ہیں۔
ثُمَّ بَعَثْنَا مِنْۢ بَعْدِهِمْ مُّوْسٰى وَ هٰرُوْنَ اِلٰى فِرْعَوْنَ وَ مَلَاۡئِهٖ بِاٰیٰتِنَا فَاسْتَكْبَرُوْا وَ كَانُوْا قَوْمًا مُّجْرِمِیْنَ Open ayah 10:75 in the Quran reader
پھر ان (پیغمبروں) کے بعد ہم نے موسیٰ اور ہارون کو اپنی نشانیوں کے ساتھ فرعون اور اس کے سرداروں کے پاس بھیجا مگر انہوں نے گھمنڈ کیا اور وہ لوگ تھے ہی مجرم۔
فَلَمَّا جَآءَهُمُ الْحَقُّ مِنْ عِنْدِنَا قَالُوْۤا اِنَّ هٰذَا لَسِحْرٌ مُّبِیْنٌ Open ayah 10:76 in the Quran reader
پھر جب ہماری طرف سے حق ان کے سامنے آیا تو وہ بولے کہ یہ تو کھلا جادو ہے۔