50. Surah Qaaf
قThe letter Qaaf · 45 ayahsسراج البیان
وَ لَقَدْ خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَا فِیْ سِتَّةِ اَیَّامٍ١ۖۗ وَّ مَا مَسَّنَا مِنْ لُّغُوْبٍ Open ayah 50:38 in the Quran reader
اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو ان کے درمیان میں ہے چھ دن میں بنایا ۔ اور ہمیں کچھ ماندگی (ف 2) نہ آئی
فَاصْبِرْ عَلٰى مَا یَقُوْلُوْنَ وَ سَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوْعِ الشَّمْسِ وَ قَبْلَ الْغُرُوْبِۚ Open ayah 50:39 in the Quran reader
سو وہ جو کہتے ہیں تو اس پر صبر کر اور سورج نکلنے اور چھپنے سے پہلے اپنے رب کی تعریف کے ساتھ تسبیح کر
وَ مِنَ الَّیْلِ فَسَبِّحْهُ وَ اَدْبَارَ السُّجُوْدِ Open ayah 50:40 in the Quran reader
اور کچھ حصہ لات میں بھی اس کی تسبیح کر اور سجدے کے پیچھے بھی (یعنی بعد نماز)
وَ اسْتَمِعْ یَوْمَ یُنَادِ الْمُنَادِ مِنْ مَّكَانٍ قَرِیْبٍۙ Open ayah 50:41 in the Quran reader
اور سن لے کہ جس دن آوازادینے والا نزدیک جگہ سے پکارے گا
یَّوْمَ یَسْمَعُوْنَ الصَّیْحَةَ بِالْحَقِّ١ؕ ذٰلِكَ یَوْمُ الْخُرُوْجِ Open ayah 50:42 in the Quran reader
اور جس دن ایک چنگھاڑ جو حق سے سنیں گے ۔ یہ قبروں سے نکلنے کا دن ہے
اِنَّا نَحْنُ نُحْیٖ وَ نُمِیْتُ وَ اِلَیْنَا الْمَصِیْرُۙ Open ayah 50:43 in the Quran reader
ہم جو ہیں ہم ہی مارتے اور جلاتے ہیں اور ہماری ہی طرف پھر لوٹ کر آنا ہے
یَوْمَ تَشَقَّقُ الْاَرْضُ عَنْهُمْ سِرَاعًا١ؕ ذٰلِكَ حَشْرٌ عَلَیْنَا یَسِیْرٌ Open ayah 50:44 in the Quran reader
جس دن ان کے (سروں پر) سے زمین پھٹے گی دوڑیں گے یہ اکٹھا کرنا ہم پر آسان ہے
نَحْنُ اَعْلَمُ بِمَا یَقُوْلُوْنَ وَ مَاۤ اَنْتَ عَلَیْهِمْ بِجَبَّارٍ١۫ فَذَكِّرْ بِالْقُرْاٰنِ مَنْ یَّخَافُ وَعِیْدِ۠ Open ayah 50:45 in the Quran reader
ہم خوب جانتے ہیں جو وہ کہتے ہیں اور تو ان پر زبردستی کرنے والا نہیں ہے ۔ سو قرآن سے نصیحت کر جو میرے عذاب کے وعدہ (ف 1) سے ڈرتا ہے