80. Surah Abasa

عبسHe frowned · 42 ayahsتفسیرِ سعدی

Ayahs 80:40–41

وَ وُجُوْهٌ یَّوْمَئِذٍ عَلَیْهَا غَبَرَةٌۙ Open ayah 80:40 in the Quran reader

اور کتنے منہ ہوں گے جن پر گرج پڑ رہی ہوگی

تَرْهَقُهَا قَتَرَةٌؕ Open ayah 80:41 in the Quran reader

(اور) سیاہی چڑھ رہی ہوگی

(وَوُجُوْهٌ يَّوْمَىِٕذٍ عَلَيْهَا غَبَرَةٌ۔ تَرْهَقُهَا قَتَرَةٌ) اور کئی چہرے یعنی بدبختوں کے چہرے اس روز غبار آلود ہوں اور اسے ڈھانپ رکھا ہوگا سیاہی نے۔ پس یہ چہرے سیاہ اور نہایت تاریک ہوں گے اور ہر بھلائی سے مایوس ہوں گے اور انہیں اپنی بدبختی اور ہلاکت کا علم ہوگیا ہوگا۔
Ayah 80:42

اُولٰٓئِكَ هُمُ الْكَفَرَةُ الْفَجَرَةُ۠ Open ayah 80:42 in the Quran reader

یہ کفار بدکردار ہیں

(اُولٰۗىِٕكَ هُمُ الْكَفَرَةُ الْفَجَرَةُ ) جن کا یہ وصف ہے۔ یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے اللہ کی نعمت کی ناشکری کی، اس کی آیتوں کو جھٹلایا اور اس کے محارم کے ارتکاب کی جسارت کی۔ ہم اللہ تعالیٰ سے عفو اور عافیت کے طلب گار ہیں وہ بڑا ہی فیاض اور نہایت کرم والا ہے۔ (والحمدللہ رب العالمین)