79. Surah An-Naazi'aat

النازعاتThose who drag forth · 46 ayahsتفسیر مطالعہ قرآن

Ayah 79:41

فَاِنَّ الْجَنَّةَ هِیَ الْمَاْوٰىؕ Open ayah 79:41 in the Quran reader

جنت اس کا ٹھکانا ہوگی

[فَان الْجَنَّةَ : تو (اس کے لیے) یقینا جنت ][ ھِيَ الْمَاوٰى: ہی ٹھکانہ ہے ]
Ayah 79:42

یَسْئَلُوْنَكَ عَنِ السَّاعَةِ اَیَّانَ مُرْسٰىهَاؕ Open ayah 79:42 in the Quran reader

یہ لوگ تم سے پوچھتے ہیں کہ "آخر وہ گھڑی کب آ کر ٹھیرے گی؟"

[يَسْـــَٔــلُوْنَكَ : یہ لوگ پوچھتے ہیں آپ ﷺ سے ][ عَنِ السَّاعَةِ : اس گھڑی (قیامت) کے بارے میں ][ اَيَّان مُرْسٰـىهَا : کب ہے اس کے قائم ہونے کا وقت ]
Ayah 79:43

فِیْمَ اَنْتَ مِنْ ذِكْرٰىهَاؕ Open ayah 79:43 in the Quran reader

تمہارا کیا کام کہ اس کا وقت بتاؤ

[فِيْمَ انتَ : اس میں کیا ہے آپ ﷺ کو ][ مِنْ ذِكْرٰىهَا : اس کے ذکر میں سے ] (آیت۔ 43) فِیْمَ اصل میں فِیْ مَا ہے اور یہ مَا استفہامیہ ہے۔
Ayah 79:44

اِلٰى رَبِّكَ مُنْتَهٰىهَاؕ Open ayah 79:44 in the Quran reader

اس کا علم تو اللہ پر ختم ہے

[اِلٰى رَبِكَ : آپ ﷺ کے رب کی طرف ہیں ][ مُنْتَهٰهَا : اس کے ٹھہرنے کا وقت ہے ]
Ayah 79:45

اِنَّمَاۤ اَنْتَ مُنْذِرُ مَنْ یَّخْشٰىهَاؕ Open ayah 79:45 in the Quran reader

تم صرف خبردار کرنے والے ہو ہر اُس شخص کو جو اُس کا خوف کرے

[انمَآ انتَ : آپ ﷺ تو بس ][ مُنْذِرُ مَنْ : اس کو خبردار کرنے والے ہیں جو ][ يَّخْشٰىهَا : ڈرتا ہے اس سے ]
Ayah 79:46

كَاَنَّهُمْ یَوْمَ یَرَوْنَهَا لَمْ یَلْبَثُوْۤا اِلَّا عَشِیَّةً اَوْ ضُحٰىهَا۠ Open ayah 79:46 in the Quran reader

جس روز یہ لوگ اسے دیکھ لیں گے تو انہیں یوں محسوس ہوگا کہ (یہ دنیا میں یا حالت موت میں) بس ایک دن کے پچھلے پہر یا اگلے پہر تک ٹھیرے ہیں

[كَانهُمْ : (ایسا لگے گا) جیسے کہ وہ لوگ ][ يَوْمَ يَرَوْنَهَا : جس دن وہ دیکھیں گے اس کو،][ لَمْ يَلْبَثُوْٓا : ٹھہرے ہی نہیں ][ اِلَّا عَشِـيَّةً اَوْ ضُحٰىهَا : سوائے ایک شام کے یا اس کی صبح کے ]