74. Surah Al-Muddaththir

المدثرThe Cloaked One · 56 ayahsتفسیر مطالعہ قرآن

Ayah 74:41

عَنِ الْمُجْرِمِیْنَۙ Open ayah 74:41 in the Quran reader

مجرموں سے پوچھیں گے

[عَنِ الْمُجْرِمِيْنَ : مجرموں کے بارے میں ]
Ayah 74:42

مَا سَلَكَكُمْ فِیْ سَقَرَ Open ayah 74:42 in the Quran reader

"تمہیں کیا چیز دوزخ میں لے گئی؟"

[مَا سَلَكَكُمْ فِيْ سَقَرَ : (پھر مجرموں سے پوچھیں گے) کس چیز نے ڈالا تم کو دوزخ میں ]
Ayah 74:43

قَالُوْا لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِّیْنَۙ Open ayah 74:43 in the Quran reader

وہ کہیں گے "ہم نماز پڑھنے والوں میں سے نہ تھے

[قَالُوْا لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِيْنَ : وہ لوگ کہیں گے ہم نہیں تھے نمازیوں میں سے ]
Ayah 74:44

وَ لَمْ نَكُ نُطْعِمُ الْمِسْكِیْنَۙ Open ayah 74:44 in the Quran reader

اور مسکین کو کھانا نہیں کھلاتے تھے

[وَلَمْ نَكُ نُطْعِمُ : اور ہم نہیں کھلایا کرتے تھے ] [الْمِسْكِيْنَ : مسکینوں کو ]
Ayah 74:45

وَ كُنَّا نَخُوْضُ مَعَ الْخَآئِضِیْنَۙ Open ayah 74:45 in the Quran reader

اور حق کے خلاف باتیں بنانے والوں کے ساتھ مل کر ہم بھی باتیں بنانے لگتے تھے

[وَكُنَا نَخُوْضُ : اور ہم لاحاصل بحث کیا کرتے تھے ] [مَعَ الْخَاۗىِٕضِيْنَ : بحث کرنے والوں کے ساتھ ]
Ayah 74:46

وَ كُنَّا نُكَذِّبُ بِیَوْمِ الدِّیْنِۙ Open ayah 74:46 in the Quran reader

اور روز جزا کو جھوٹ قرار دیتے تھے

[وَكُنَا نُكَذِّبُ : اور ہم جھٹلایا کرتے تھے ] [بِيَوْمِ الدِّيْنِ : بدلے کے دن کو ]
Ayah 74:47

حَتّٰۤى اَتٰىنَا الْیَقِیْنُؕ Open ayah 74:47 in the Quran reader

یہاں تک کہ ہمیں اُس یقینی چیز سے سابقہ پیش آ گیا"

[حَتّىٰٓ اَتٰىنَا : یہاں تک کہ آن پہنچا ہمارے پاس ] [الْيَقِيْنُ : وہ یقین (موت)]
Ayah 74:48

فَمَا تَنْفَعُهُمْ شَفَاعَةُ الشّٰفِعِیْنَؕ Open ayah 74:48 in the Quran reader

اُس وقت سفارش کرنے والوں کی سفارش ان کے کسی کام نہ آئے گی

[فَمَا تَنْفَعُهُمْ : تو نفع نہیں دے گی ان کو ] [شَفَاعَةُ الشّٰفِعِيْنَ : شفاعت کرنے والوں کی شفاعت ]
Ayah 74:49

فَمَا لَهُمْ عَنِ التَّذْكِرَةِ مُعْرِضِیْنَۙ Open ayah 74:49 in the Quran reader

آخر اِن لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ یہ اِس نصیحت سے منہ موڑ رہے ہیں

[فَمَا لَهُمْ : تو انھیں کیا (ہو گیا) ہے ] [عَنِ التَّذْكِرَةِ مُعْرِضِيْنَ : (کہ) اس یاددہانی سے اعراض کرنے والے ہوتے ہیں ]
Ayah 74:50

كَاَنَّهُمْ حُمُرٌ مُّسْتَنْفِرَةٌۙ Open ayah 74:50 in the Quran reader

گویا یہ جنگلی گدھے ہیں

[كَانهُمْ : (ایسے) جیسے کہ وہ لوگ ] [حُمُرٌ مُّسْتَنْفِرَةٌ: بدکنے والے ایسے گدھے ہیں جو ]
Ayah 74:51

فَرَّتْ مِنْ قَسْوَرَةٍؕ Open ayah 74:51 in the Quran reader

جو شیر سے ڈر کر بھاگ پڑے ہیں

[فَرَّتْ : بھاگے ] [مِنْ قَسْوَرَةٍ : کسی شیر (شیرانِ خدا کی دہشت) سے ]
Ayah 74:52

بَلْ یُرِیْدُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ اَنْ یُّؤْتٰى صُحُفًا مُّنَشَّرَةًۙ Open ayah 74:52 in the Quran reader

بلکہ اِن میں سے تو ہر ایک یہ چاہتا ہے کہ اُس کے نام کھلے خط بھیجے جائیں

[بَلْ يُرِيْدُ كُلُّ امْرِۍ مِّنْهُمْ : بلکہ چلتا ہے ہر مرد ان میں سے ] [ان يُّؤْتٰى: کہ اس کو دیئے جائیں ] [صُحُفًا مُّنَشَّرَةً : کھولے ہوئے اوراق ]
Ayah 74:53

كَلَّا١ؕ بَلْ لَّا یَخَافُوْنَ الْاٰخِرَةَؕ Open ayah 74:53 in the Quran reader

ہرگز نہیں، اصل بات یہ ہے کہ یہ آخرت کا خوف نہیں رکھتے

[كَلَّا ۭ بَلْ لَّا يَخَافُوْنَ الْاٰخِرَةَ : ہرگز نہیں بلکہ یہ لوگ خوف نہیں محسوس کرتے آخرت کا ]
Ayah 74:54

كَلَّاۤ اِنَّهٗ تَذْكِرَةٌۚ Open ayah 74:54 in the Quran reader

ہرگز نہیں، یہ تو ایک نصیحت ہے

[كَلَّآ انهٗ تَذْكِرَةٌ: ہرگز نہیں بیشک یہ (قرآن) ایک یاددہانی ہے ]
Ayah 74:55

فَمَنْ شَآءَ ذَكَرَهٗؕ Open ayah 74:55 in the Quran reader

اب جس کا جی چاہے اس سے سبق حاصل کر لے

[فَمَنْ شَاۗءَ ذَكَرَه : تو جو چاہے وہ یاد کرے اس کو ]
Ayah 74:56

وَ مَا یَذْكُرُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ یَّشَآءَ اللّٰهُ١ؕ هُوَ اَهْلُ التَّقْوٰى وَ اَهْلُ الْمَغْفِرَةِ۠ Open ayah 74:56 in the Quran reader

اور یہ کوئی سبق حاصل نہ کریں گے الا یہ کہ اللہ ہی ایسا چاہے وہ اس کا حق دار ہے کہ اُس سے تقویٰ کیا جائے اور وہ اس کا اہل ہے کہ (تقویٰ کرنے والوں کو) بخش دے

[وَمَا يَذْكُرُوْنَ : اور وہ لوگ یاد نہیں کریں گے ] [اِلَّآ ان : سوائے اس کے کہ ] [يَّشَاۗءَ اللّٰهُ : چاہے اللہ ] [هُوَ اَهْلُ التَّقْوٰى: وہی تقویٰ کیے جانے کا اہل ہے ] [وَاَهْلُ الْمَغْفِرَةِ : بخش دینے کا اہل ہے۔]