69. Surah Al-Haaqqa

الحاقةThe Reality · 52 ayahsتفسیر مطالعہ قرآن

Ayah 69:41

وَّ مَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تُؤْمِنُوْنَۙ Open ayah 69:41 in the Quran reader

کسی شاعر کا قول نہیں ہے، تم لوگ کم ہی ایمان لاتے ہو

[وَمَا هُوَ : اور یہ (قرآن)][ بِقَوْلِ شَاعِرٍ ۭ: کسی شاعر کا کہا ہوا نہیں ہے ][ قَلِيْلًا مَّا : بہت ہی تھوڑاسا ][ تُؤْمِنُوْنَ : تم لوگ ایمان لاتے ہو ]
Ayah 69:42

وَ لَا بِقَوْلِ كَاهِنٍ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تَذَكَّرُوْنَؕ Open ayah 69:42 in the Quran reader

اور نہ یہ کسی کاہن کا قول ہے، تم لوگ کم ہی غور کرتے ہو

[وَلَا بِقَوْلِ كَاهِنٍ ۭ: اور نہ کسی کاہن کا کہا ہوا ہے ][ قَلِيْلًا مَّا : بہت ہی تھوڑی سی ][ تَذَكَّرُوْنَ : تم لوگ نصیحت پکڑتے ہو ]
Ayah 69:43

تَنْزِیْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ Open ayah 69:43 in the Quran reader

یہ رب العالمین کی طرف سے نازل ہوا ہے

[تَنْزِيْلٌ: (یہ) اتارا ہوا ہے ][ مِّنْ رَّبِ الْعٰلَمِيْنَ : تمام جہاں کے رب ( کی طرف ) سے ]
Ayah 69:44

وَ لَوْ تَقَوَّلَ عَلَیْنَا بَعْضَ الْاَقَاوِیْلِۙ Open ayah 69:44 in the Quran reader

اور اگر اس (نبی) نے خود گھڑ کر کوئی بات ہماری طرف منسوب کی ہوتی

[وَلَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا : اور اگر وہ غلط منسوب کرتے ہم پر ][ بَعْضَ الْاَقَاوِيْلِ : باتوں کی کوئی (بات)] نوٹ۔ 3: آیات۔ 44 تا 47 ۔ میں ایک خاص واقعہ کے متعلق یہ فرمایا ہے کہ اگر خدانخواستہ معاذ اللہ رسول اللہ ﷺ اپنی طرف سے کوئی بات گھڑ کر اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب کردیتے تو آپ کے ساتھ یہ معاملہ کیا جاتا۔ اس میں کوئی عام ضابطہ بیان نہیں کیا گیا کہ جو شخص بھی نبوت کا جھوٹا دعوٰی کرے، ہمیشہ اس کو ہلاک ہی کردیا جائے گا۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا میں بہت سے لوگوں نے نبوت کا جھوٹا دعوٰی کیا لیکن ان پر کوئی ایسا عذاب نہیں آیا۔ (معارف القرآن) اس کی مثال یوں سمجھو کہ جس طرح بادشاہ ایک شخص کو کسی منصب پر مامور کر کے اور سند و فرمان وغیرہ دے کر کسی طرف روانہ کرتے ہیں۔ اب اگر اس شخص سے اس خدمت میں کچھ خیانت ہوئی یا بادشاہ پر کچھ جھوٹ باندھنا اس سے ثابت ہوا تو اسی وقت بلاتوقف اس کا تدارک کرتے ہیں۔ لیکن اگر سڑک کوٹنے والا مزدور یا جھاڑو دینے والا بھنگی بکتا پھرے کہ گورنمنٹ کا میرے لیے یہ فرمان ہے یا میرے ذریعہ سے یہ احکام دیئے گئے ہیں، تو کون اس کی بات پر کان دھرتا ہے اور کون اس کے دعوئوں سے تعرض کرتا ہے۔ بہرحال آیت ہذا میں حضور کی نبوت پر استدلال نہیں کیا گیا ہے بلکہ یہ بتلایا گیا ہے کہ قرآن کریم خالص اللہ کا کلام ہے جس میں ایک حرف یا ایک شوشہ بھی نبی کریم ﷺ اپنی طرف سے شامل نہیں کرسکتے اور نہ آپ کی یہ شان ہے کہ کوئی بات اللہ کی طرف منسوب کردیں جو اس نے نہ کی ہو۔ تورات سفر استثناء کے اٹھارویں باب میں بیسواں فقرہ یہ ہے، لیکن وہ نبی ایسی گستاخی کرے کہ کوئی بات میرے نام سے کہے جس کے کہنے کا میں نے اسے حکم نہیں دیا یا اور معبودوں کے نام سے کہے تو وہ ہی قتل کیا جائے۔ “ (ترجمہ شیخ الہند) مورخہ 17 ۔ صفر 1431 ھ بمطابق 2 ۔ فروری 2010 ء
Ayah 69:45

لَاَخَذْنَا مِنْهُ بِالْیَمِیْنِۙ Open ayah 69:45 in the Quran reader

تو ہم اِس کا دایاں ہاتھ پکڑ لیتے

[لَاَخَذْنَا مِنْهُ : تو ہم ضرور پکڑتے اس کو ][ بِالْيَمِيْنِ : داہنے ہاتھ (پوری طاقت) سے ] ترکیب : (آیت۔ 45) اس میں یہ نہیں کہا کہ لَاَخَزْنَاہُ بلکہ ضمیر مفعولی کے ساتھ مِنْ لگا دیا ہے کیونکہ کسی کو جب پکڑتے ہیں تو اس کا پورا جسم نہیں پکڑتے بلکہ جسم کا کوئی حصہ جیسے گردن یا ہاتھ وغیرہ پکڑتے ہیں تو اس کا پورا جسم نہیں پکڑتے ہیں۔ بالیمین (داہنے ہاتھ سے) ۔ اس سے مراد ہے قوت سے۔ طاقت سے۔ (حافظ احمد یار صاحب کے کیسٹ سے ماخوذ) ۔ اس آیت کے ترجمہ سے متعلق تدبر قرآن میں ہے کہ عام طور پر لوگوں نے اس کا ترجمہ کیا ہے ” ہم اس کا (پیغمبر کا) داہنا ہاتھ پکڑتے “ لیکن عربیّت کے قاعدے سے اس کا ترجمہ ہونا چاہیے ” ہم اس کو اپنے قوی بازو سے پکڑتے۔ “ اور تفسیر ابن جریر سے بھی اسی کی تائید ہوتی ہے۔ (آیت۔ 47) لفظ اَحَدٌ میں کبھی جمع کا مفہوم ہوتا ہے۔ جیسے ہم کہیں کہ تم لوگوں میں سے کوئی ایک بھی ایسا نہیں ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ تم سب کے سب ایسے نہیں ہو۔ اس طرح اس جملہ میں لفظ ایک جمع کے مفہوم میں ہے۔ اس آیت میں بھی مِنْ اَحَدٍ جمع کے مفہوم میں ہے، اس لیے حَاجِزًا (واحد) کے بجائے حَاجِزِیْنَ (بھی) آیا ہے۔
Ayah 69:46

ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِیْنَ٘ۖ Open ayah 69:46 in the Quran reader

اور اِس کی رگ گردن کاٹ ڈالتے

[ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ : پھر ہم ضرور کاٹ دیتے اس سے ][ الْوَتِيْنَ : (اس کی) رگِ دل کو ]
Ayah 69:47

فَمَا مِنْكُمْ مِّنْ اَحَدٍ عَنْهُ حٰجِزِیْنَ Open ayah 69:47 in the Quran reader

پھر تم میں سے کوئی (ہمیں) اس کام سے روکنے والا نہ ہوتا

[فَمَا مِنْكُمْ : تو نہ ہوتا تم میں سے ][ مِّنْ اَحَدٍ : کوئی ایک بھی ][ عَنْهُ حٰجِـزِيْنَ : اس سے روکنے والا ]
Ayah 69:48

وَ اِنَّهٗ لَتَذْكِرَةٌ لِّلْمُتَّقِیْنَ Open ayah 69:48 in the Quran reader

درحقیقت یہ پرہیزگار لوگوں کے لیے ایک نصیحت ہے

[وَاِنَّهٗ لَتَذْكِرَةٌ: اور بیشک یہ (قرآن) یقینا ایک یاددہانی ہے ][لِّلْمُتَّقِيْنَ : متقی لوگوں کے لیے ]
Ayah 69:49

وَ اِنَّا لَنَعْلَمُ اَنَّ مِنْكُمْ مُّكَذِّبِیْنَ Open ayah 69:49 in the Quran reader

اور ہم جانتے ہیں کہ تم میں سے کچھ لوگ جھٹلانے والے ہیں

[وَاِنَّا لَنَعْلَمُ : اور بیشک ہم یقینا جانتے ہیں ][اَنَّ مِنْكُمْ : کہ تم میں سے ][ مُّكَذِّبِيْنَ : کچھ لوگ جھٹلانے والے ہیں (اس کو)]
Ayah 69:50

وَ اِنَّهٗ لَحَسْرَةٌ عَلَى الْكٰفِرِیْنَ Open ayah 69:50 in the Quran reader

ایسے کافروں کے لیے یقیناً یہ موجب حسرت ہے

[وَاِنَّهٗ : اور بیشک یہ (جھٹلانا) ضرور ][ لَحَسْرَةٌ: ایک حسرت ہوگا ][ عَلَي الْكٰفِرِيْنَ : انکار کرنے والوں پر ]
Ayah 69:51

وَ اِنَّهٗ لَحَقُّ الْیَقِیْنِ Open ayah 69:51 in the Quran reader

اور یہ بالکل یقینی حق ہے

[ووَاِنَّهٗ لَحَقُّ الْيَقِيْنِ : اور بیشک یہ یقین کرنے کا حقدار ہے ]
Ayah 69:52

فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ۠ Open ayah 69:52 in the Quran reader

پس اے نبیؐ، اپنے رب عظیم کے نام کی تسبیح کرو

[فَسَبِّحْ : تو پھر تو تسبیح کر ][ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيْمِ : اپنے عظیم رب کے نام کی ]