23. Surah Al-Muminoon

المؤمنونThe Believers · 118 ayahsتفسیر مطالعہ قرآن

Ayah 23:41

فَاَخَذَتْهُمُ الصَّیْحَةُ بِالْحَقِّ فَجَعَلْنٰهُمْ غُثَآءً١ۚ فَبُعْدًا لِّلْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ Open ayah 23:41 in the Quran reader

آخرکار ٹھیک ٹھیک حق کے مطابق ایک ہنگامہ عظیم نے ان کو آ لیا اور ہم نے ان کو کچرا بنا کر پھینک دیا دُور ہو ظالم قوم!

[ فَاَخَذَتْهُمُ : تو پکڑ لیا ان کو : الصَّيْحَةُ : چیخ ] [ بِالْحَقِّ : حق کے ساتھ ] [ فَجَعَلْنٰهُمْ : تو ہم نے کر ڈالا انہیں ] [ غُثَاۗءً : کوڑا ] [ فَبُعْدًا : پس دوری ] [ لِّلْقَوْمِ الظّٰلِمِيْنَ : ظالم لوگوں کے لیے ]
Ayah 23:42

ثُمَّ اَنْشَاْنَا مِنْۢ بَعْدِهِمْ قُرُوْنًا اٰخَرِیْنَؕ Open ayah 23:42 in the Quran reader

پھر ہم نے ان کے بعد دوسری قومیں اٹھائیں

[ ثُمَّ : پھر ] [ اَنْشَاْنَا : ہم نے پیدا کیں ] [ مِنْۢ : سے ] [ بَعْدِهِمْ : ان کے بعد ] [ قُرُوْنًا اٰخَرِيْنَ : دوسری سب امتیں ]
Ayah 23:43

مَا تَسْبِقُ مِنْ اُمَّةٍ اَجَلَهَا وَ مَا یَسْتَاْخِرُوْنَؕ Open ayah 23:43 in the Quran reader

کوئی قوم نہ اپنے وقت سے پہلے ختم ہوئی اور نہ اس کے بعد ٹھیر سکی

[ مَا : نہیں ] [ تَسْبِقُ : آگے نکل سکتی ] [ مِّنْ : سے ] [ اُمَّةٍ : بہترین امت ] [ اَجَلَهَا : اپنے وقت ] [ وَمَا : اور نہ ] [ يَسْتَاْخِرُوْنَ : وہ سب پیچھے رہ سکتے ہیں ]
Ayah 23:44

ثُمَّ اَرْسَلْنَا رُسُلَنَا تَتْرَا١ؕ كُلَّمَا جَآءَ اُمَّةً رَّسُوْلُهَا كَذَّبُوْهُ فَاَتْبَعْنَا بَعْضَهُمْ بَعْضًا وَّ جَعَلْنٰهُمْ اَحَادِیْثَ١ۚ فَبُعْدًا لِّقَوْمٍ لَّا یُؤْمِنُوْنَ Open ayah 23:44 in the Quran reader

پھر ہم نے پے در پے اپنے رسول بھیجے جس قوم کے پاس بھی اس کا رسول آیا، اس نے اُسے جھٹلایا، اور ہم ایک کے بعد ایک قوم کو ہلاک کرتے چلے گئے حتیٰ کہ ان کو بس افسانہ ہی بنا کر چھوڑا پھٹکار اُن لوگوں پر جو ایمان نہیں لاتے!

[ ثُمَّ : پھر ] [ اَرْسَلْنَا : بھیجا ہم نے ] [ رُسُلَنَا : ہمارے رسول ] [ تَتْرَا : پے در پے ] [ كُلَّمَا : جب بھی ] [ جَاۗءَ : آیا ہو ] [ اُمَّةً : ایک گروہ ] [ رَّسُوْلُهَا : اس کا رسول ] [ كَذَّبُوْهُ : ان سب نے جھٹلایا اسے ] [ فَاَتْبَعْنَا : تو ہم نے پیچھے چلتا کیا ] [ بَعْضَهُمْ : انکے بعض کو ] [ بَعْضًا : بعض پر ] [ وَّجَعَلْنٰهُمْ : اور ہم نے بنادیا انہیں ] [ اَحَادِيْثَ : قصے کہانیاں ] [ فَبُعْدًا : تو دوری ] [ لِقَوْمٍ : اس قوم کے لیے ] [ لَا : نہیں ] [ يُؤْمِنُوْنَ : وہ سب ایمان لاتے ہیں ]
Ayah 23:45

ثُمَّ اَرْسَلْنَا مُوْسٰى وَ اَخَاهُ هٰرُوْنَ١ۙ۬ بِاٰیٰتِنَا وَ سُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍۙ Open ayah 23:45 in the Quran reader

پھر ہم نے موسیٰؑ اور اس کے بھائی ہارونؑ کو اپنی نشانیوں اور کھلی سند کے ساتھ فرعون اور اس کے اعیان سلطنت کی طرف بھیجا

[ ثُمَّ : پھر ] [ اَرْسَلْنَا : بھیجا ہم نے ] [ مُوْسٰى : موسیٰ ] [ وَاَخَاهُ : اور اس کے بھائی ] [ هٰرُوْنَ : ہارون ] [ بِاٰيٰتِنَا : ہماری آیات کو ] [ وَ : اور ] [ سُلْطٰنٍ مُّبِيْنٍ : واضح دلیل ]
Ayah 23:46

اِلٰى فِرْعَوْنَ وَ مَلَاۡئِهٖ فَاسْتَكْبَرُوْا وَ كَانُوْا قَوْمًا عَالِیْنَۚ Open ayah 23:46 in the Quran reader

مگر انہوں نے تکبر کیا اور بڑی دوں کی لی

[ اِلٰى : کی طرف ] [ فِرْعَوْنَ : فرعون ] [ وَمَلَا۟ىِٕهٖ : اس کے سرداروں ] [ فَاسْتَكْبَرُوْا : تو ان سب نے تکبر کیا ] [ وَ : اور ] [ كَانُوْا : وہ سب تھے ] [ قَوْمًا : قوم ہے ] [ عَالِيْنَ : سب سرکش ]
Ayah 23:47

فَقَالُوْۤا اَنُؤْمِنُ لِبَشَرَیْنِ مِثْلِنَا وَ قَوْمُهُمَا لَنَا عٰبِدُوْنَۚ Open ayah 23:47 in the Quran reader

کہنے لگے "کیا ہم اپنے ہی جیسے دو آدمیوں پر ایمان لے آئیں؟ اور آدمی بھی وہ جن کی قوم ہماری بندی ہے"

[ فَقَالُوْٓا : تو ان سب نے کہا ] [ اَنُؤْمِنُ : کیا ہم ایمان لائیں ] [ لِبَشَرَيْنِ : دو آدمیوں پر ] [ مِثْلِنَا : اپنے جیسے ] [ وَ : حالانکہ ] [ قَوْمُهُمَا : ان دونوں کی قوم ] [ لَنَا : ہمارے لیے ] [ عٰبِدُوْنَ : سب عبادت کرنے والے ہیں ]
Ayah 23:48

فَكَذَّبُوْهُمَا فَكَانُوْا مِنَ الْمُهْلَكِیْنَ Open ayah 23:48 in the Quran reader

پس انہوں نے دونوں کو جھٹلا دیا اور ہلاک ہونے والوں میں جا ملے

[ فَكَذَّبُوْهُمَا : سو ان سب نے جھٹلایا ان دونوں کو ] [ فَكَانُوْا : تو وہ سب ہوگئے ] [ مِنَ الْمُهْلَكِيْنَ : ہلاک کیے جانے والوں میں سے ]
Ayah 23:49

وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ لَعَلَّهُمْ یَهْتَدُوْنَ Open ayah 23:49 in the Quran reader

اور موسٰیؑ کو ہم نے کتاب عطا فرمائی تاکہ لوگ اس سے رہنمائی حاصل کریں

[ وَ : اور ] [ لَقَدْ : البتہ تحقیق ] [ اٰتَيْنَا : ہم نے دی ] [ مُوْسَى الْكِتٰبَ : موسیٰ کو کتاب ] [ لَعَلَّهُمْ : تاکہ وہ ] [ يَهْتَدُوْنَ : وہ سب ہدایت پاتے ہیں ]
Ayah 23:50

وَ جَعَلْنَا ابْنَ مَرْیَمَ وَ اُمَّهٗۤ اٰیَةً وَّ اٰوَیْنٰهُمَاۤ اِلٰى رَبْوَةٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَّ مَعِیْنٍ۠ Open ayah 23:50 in the Quran reader

اور ابن مریم اور اس کی ماں کو ہم نے ایک نشان بنایا اور ان کو ایک سطحِ مرتفع پر رکھا جو اطمینان کی جگہ تھی اور چشمے اس میں جاری تھے

[ وَ : اور ] [ جَعَلْنَا : ہم نے بنایا ] [ ابْنَ مَرْيَمَ : مریم کا بیٹا ] [ وَ : اور ] [ اُمَّهٗٓ : اس کی ماں ] [ اٰيَةً : ایک نشانی ] [ وَّ ": اور ] [ اٰوَيْنٰهُمَآ : ہم نے جگی دی ان دونوں کو ] [ اِلٰى رَبْوَةٍ : ایک بلند زمین کی طرف ] [ ذَاتِ قَرَارٍ : سکون و قرار والی ] [ وَّ : اور ] [ مَعِيْنٍ : جاری چشمے ]
Ayah 23:51

یٰۤاَیُّهَا الرُّسُلُ كُلُوْا مِنَ الطَّیِّبٰتِ وَ اعْمَلُوْا صَالِحًا١ؕ اِنِّیْ بِمَا تَعْمَلُوْنَ عَلِیْمٌؕ Open ayah 23:51 in the Quran reader

اے پیغمبرو، کھاؤ پاک چیزیں اور عمل کرو صالح، تم جو کچھ بھی کرتے ہو، میں اس کو خوب جانتا ہوں

[ يٰٓاَيُّهَا : اے ] [ الرُّسُلُ : بہت سے رسول ] [ كُلُوْا : تم سب کھاؤ ] [ مِنَ الطَّيِّبٰتِ : پاکیزہ چیزوں میں سے ] [ وَ : اور ] [ اعْمَلُوْا : سب عمل کرو ] [ صَالِحًا : نیک ] [ اِنِّىْ : بیشک میں ] [ بِمَا : اس سے جو ] [ تَعْمَلُوْنَ : تم سب عمل کرتے ہو ] [ عَلِيْمٌ : خوب جاننے والا ہے ]
Ayah 23:52

وَ اِنَّ هٰذِهٖۤ اُمَّتُكُمْ اُمَّةً وَّاحِدَةً وَّ اَنَا رَبُّكُمْ فَاتَّقُوْنِ Open ayah 23:52 in the Quran reader

اور یہ تمہاری امت ایک ہی امت ہے اور میں تمہارا رب ہوں، پس مجھی سے تم ڈرو

[ وَ اِنَّ : اور بیشک ] [ هٰذِهٖٓ : یہ ] [ اُمَّتُكُمْ : تمہاری امت ] [ اُمَّةً : ایک گروہ ] [ وَاحِدَةً : صرف ایک ] [ وَّاَنَا : اور میں ہی ] [ رَبُّكُمْ : تمہارا رب ] [ فَاتَّقُوْنِ : پس تم سب مجھ سے ڈرو ]
Ayah 23:53

فَتَقَطَّعُوْۤا اَمْرَهُمْ بَیْنَهُمْ زُبُرًا١ؕ كُلُّ حِزْبٍۭ بِمَا لَدَیْهِمْ فَرِحُوْنَ Open ayah 23:53 in the Quran reader

مگر بعد میں لوگوں نے اپنے دین کو آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کر لیا ہر گروہ کے پاس جو کچھ ہے اُسی میں وہ مگن ہے

[ فَتَقَطَّعُوْٓا : پھر ان سب نے جدا جدا کرلیا ] [ اَمْرَهُمْ : اپنا معاملہ ] [ بَيْنَهُمْ : انکے درمیان ] [ زُبُرًا : ٹکڑے ٹکڑے ] [ كُلُّ : ہر ] [ حِزْبٍۢ : گروہ ] [ بِمَا : اس وجہ سے جو ] [ لَدَيْهِمْ : انکے پاس ] [ فَرِحُوْنَ : سب خوش ]
Ayah 23:54

فَذَرْهُمْ فِیْ غَمْرَتِهِمْ حَتّٰى حِیْنٍ Open ayah 23:54 in the Quran reader

اچھا، تو چھوڑو انہیں، ڈوبے رہیں اپنی غفلت میں ایک وقت خاص تک

[ فَذَرْهُمْ : سو آپ چھوڑ دیں انہیں ] [ فِي غَمْرَتِهِمْ : ان کی غفلت میں ] [ حَتّٰى : یہاں تک کہ ] [ حِيْنٍ : ایک وقت ]
Ayah 23:55

اَیَحْسَبُوْنَ اَنَّمَا نُمِدُّهُمْ بِهٖ مِنْ مَّالٍ وَّ بَنِیْنَۙ Open ayah 23:55 in the Quran reader

کیا یہ سمجھتے ہیں کہ ہم جو انہیں مال و اولاد سے مدد دیے جا رہے ہیں

[ اَيَحْسَبُوْنَ : کیا وہ سب گمان کرتے ہیں ] [ اَنَّمَا : کہ بیشک جو ] [ نُمِدُّهُمْ : ہم مدد دے رہے ہیں انہیں ] [ بِهٖ : اس کے ساتھ ] [ مِّنْ مَّالٍ : مال سے ] [ وَّ : اور ] [ بَنِيْنَ : بیٹوں : سے ]
Ayah 23:56

نُسَارِعُ لَهُمْ فِی الْخَیْرٰتِ١ؕ بَلْ لَّا یَشْعُرُوْنَ Open ayah 23:56 in the Quran reader

تو گویا انہیں بھلائیاں دینے میں سرگرم ہیں؟ نہیں، اصل معاملے کا انہیں شعور نہیں ہے

[ نُسَارِعُ : ہم جلدی کر رہے ہیں ] [ لَهُمْ : ان کے لیے ] [ فِي : میں ] [ الْخَيْرٰتِ : بھلائی " کے کاموں " میں ] [ بَلْ : بلکہ ] [ لَا : نہیں ] [ يَشْعُرُوْنَ : وہ سب شعور رکھتے ]
Ayah 23:57

اِنَّ الَّذِیْنَ هُمْ مِّنْ خَشْیَةِ رَبِّهِمْ مُّشْفِقُوْنَۙ Open ayah 23:57 in the Quran reader

جو اپنے رب کے خوف سے ڈرے رہتے ہیں

[ اِنَّ : بیشک ] [ الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو ] [ هُمْ : وہ ] [ مِّنْ خَشْـيَةِ : خوف سے ] [ رَبِّهِمْ : اپنے رب کو ] [ مُّشْفِقُوْنَ : سب ڈرنے والے ]
Ayah 23:58

وَ الَّذِیْنَ هُمْ بِاٰیٰتِ رَبِّهِمْ یُؤْمِنُوْنَۙ Open ayah 23:58 in the Quran reader

جو اپنے رب کی آیات پر ایمان لاتے ہیں

[ وَالَّذِيْنَ : اور وہ لوگ جو ] [ هُمْ : وہ ] [ بِاٰيٰتِ : آیات کو ] [ رَبِّهِمْ : اپنے رب کو ] [ يُؤْمِنُوْنَ : وہ سب ایمان لاتے ہیں ]
Ayah 23:59

وَ الَّذِیْنَ هُمْ بِرَبِّهِمْ لَا یُشْرِكُوْنَۙ Open ayah 23:59 in the Quran reader

جو اپنے رب کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتے

[ وَالَّذِيْنَ : اور وہ لوگ جو ] [ هُمْ : وہ ] [ بِرَبِّهِمْ : اپنے رب کے ساتھ ] [ لَا : نہیں ] [ يُشْرِكُوْنَ : وہ سب شریک بناتے ہیں ]
Ayah 23:60

وَ الَّذِیْنَ یُؤْتُوْنَ مَاۤ اٰتَوْا وَّ قُلُوْبُهُمْ وَجِلَةٌ اَنَّهُمْ اِلٰى رَبِّهِمْ رٰجِعُوْنَۙ Open ayah 23:60 in the Quran reader

اور جن کا حال یہ ہے کہ دیتے ہیں جو کچھ بھی دیتے ہیں اور دل اُن کے اس خیال سے کانپتے رہتے ہیں کہ ہمیں اپنے رب کی طرف پلٹنا ہے

[ وَالَّذِيْنَ : اور وہ لوگ جو ] [ يُؤْتُوْنَ : وہ سب دیتے ہیں ] [ مَآ : نہیں ] [ اٰتَوْا : وہ سب دے سکیں ] [ وَّ : اس حال میں کہ ] [ قُلُوْبُهُمْ : ان کے دل ] [ وَجِلَةٌ : ڈرنے والے ] [ اَنَّهُمْ : بیشک وہ ] [ اِلٰى : کی طرف ] [ رَبِّهِمْ : اپنے رب کو ] [ رٰجِعُوْنَ : سب لوٹنے والے ہیں ]
Ayah 23:61

اُولٰٓئِكَ یُسٰرِعُوْنَ فِی الْخَیْرٰتِ وَ هُمْ لَهَا سٰبِقُوْنَ Open ayah 23:61 in the Quran reader

بھلائیوں کی طرف دَوڑنے والے اور سبقت کر کے انہیں پا لینے والے تو درحقیقت یہ لوگ ہیں

[ اُولٰۗىِٕكَ : وہی لوگ ] [ يُسٰرِعُوْنَ : وہ سب جلدی کرتے ہیں ] [ فِي : میں ] [ الْخَيْرٰتِ : بھلائی " کے کاموں " میں ] [ وَهُمْ : اور وہ ] [ لَهَا : اس کیلیے ] [ سٰبِقُوْنَ : سب سبقت کرنے والے ]
Ayah 23:62

وَ لَا نُكَلِّفُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَهَا وَ لَدَیْنَا كِتٰبٌ یَّنْطِقُ بِالْحَقِّ وَ هُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ Open ayah 23:62 in the Quran reader

ہم کسی شخص کو اس کی مقدرت سے زیادہ کی تکلیف نہیں دیتے اور ہمارے پاس ایک کتاب ہے جو (ہر ایک کا حال) ٹھیک ٹھیک بتا دینے والی ہے، اور لوگوں پر ظلم بہرحال نہیں کیا جائے گا

[ وَلَا : اور نہ ] [ نُكَلِّفُ : ہم تکلیف دیتے ] [ نَفْسًا : کسی شخص کو ] [ اِلَّا : مگر ] [ وُسْعَهَا : اس کی گنجائش کے مطابق ] [ وَ : اور ] [ لَدَيْنَا : ہمارے پاس ] [ كِتٰبٌ : کتاب ] [ يَّنْطِقُ : وہ بولتی ہے ] [ بِالْحَقِّ : حق کے ساتھ ] [ وَهُمْ : اور وہ ] [ لَا : نہیں ] [ يُظْلَمُوْنَ : سب ظلم کئے جائیں گے ]
Ayah 23:63

بَلْ قُلُوْبُهُمْ فِیْ غَمْرَةٍ مِّنْ هٰذَا وَ لَهُمْ اَعْمَالٌ مِّنْ دُوْنِ ذٰلِكَ هُمْ لَهَا عٰمِلُوْنَ Open ayah 23:63 in the Quran reader

مگر یہ لوگ اس معاملے سے بے خبر ہیں اور ان کے اعمال بھی اس طریقے سے (جس کا اوپر ذکر کیا گیا ہے) مختلف ہیں وہ اپنے یہ کرتوت کیے چلے جائیں گے

[ بَلْ : بلکہ ] [ قُلُوْبُهُمْ : ان کے دل ] [ فِي غَمْرَةٍ : غفلت میں ] [ مِّنْ : سے ] [ ھٰذَا : یہ ] [ وَ : اور ] [ لَهُمْ : ان کے لیے ] [ اَعْمَالٌ : اعمال ] [ مِّنْ : سے ] [ دُوْنِ : سوا ] [ ذٰلِكَ : وہ ] [ هُمْ : وہ ] [ لَهَا : اس کیلیے ] [ عٰمِلُوْنَ : سب کرنے والے ]
Ayah 23:64

حَتّٰۤى اِذَاۤ اَخَذْنَا مُتْرَفِیْهِمْ بِالْعَذَابِ اِذَا هُمْ یَجْئَرُوْنَؕ Open ayah 23:64 in the Quran reader

یہاں تک کہ جب ہم ان کے عیاشوں کو عذاب میں پکڑ لیں گے تو پھر وہ ڈکرانا شروع کر دیں گے

[ حَتّيٰٓ : یہاں تک کہ ] [ اِذَآ : جب (کہ)] [ اَخَذْنَا : ہم نے لیا ] [ مُتْرَفِيْهِمْ : ان کے سب خوشحال لوگوں کو ] [ بِالْعَذَابِ : عذاب کے ساتھ ] [ اِذَا : جب ] [ هُمْ : وہ ] [ يَجْــــَٔــرُوْنَ : وہ سب چیخ و پکار کریں گے ]
Ayah 23:65

لَا تَجْئَرُوا الْیَوْمَ١۫ اِنَّكُمْ مِّنَّا لَا تُنْصَرُوْنَ Open ayah 23:65 in the Quran reader

اب بند کرو اپنی فریاد و فغاں، ہماری طرف سے اب کوئی مدد تمہیں نہیں ملنی

[ لَا : نہیں ] [ تَجْــــَٔــرُوا : تم سب چیخو چلاؤ ] [ الْيَوْمَ : آج ] [ اِنَّكُمْ : بیشک تم ] [ مِّنَّا : ہم سے ] [ لَا : نہیں ] [ تُنْصَرُوْنَ : تم سب مدد کیے جاؤ گے ]
Ayah 23:66

قَدْ كَانَتْ اٰیٰتِیْ تُتْلٰى عَلَیْكُمْ فَكُنْتُمْ عَلٰۤى اَعْقَابِكُمْ تَنْكِصُوْنَۙ Open ayah 23:66 in the Quran reader

میری آیات سنائی جاتی تھیں تو تم (رسول کی آواز سُنتے ہی) الٹے پاؤں بھاگ نکلتے تھے

[ قَدْ : یقیناً ] [ كَانَتْ : ہے ] [ اٰيٰتِيْ ؛میری آیتیں ] [ تُتْلٰى : تلاوت کی جاتی ہیں ] [ عَلَيْكُمْ : تم پر ] [ فَ كُنْتُمْ : ہو تم ] [ عَلٰٓي : اس بات پر ] [ اَعْقَابِكُمْ : تمہاری ایڑھیوں ] [ تَنْكِصُوْنَ : تم سب پھر جایا کرتے (تھے) ]
Ayah 23:67

مُسْتَكْبِرِیْنَ١ۖۗ بِهٖ سٰمِرًا تَهْجُرُوْنَ Open ayah 23:67 in the Quran reader

اپنے گھمنڈ میں اُس کو خاطر ہی میں نہ لاتے تھے اپنی چوپالوں میں اُس پر باتیں چھانٹتے اور بکواس کیا کرتے تھے

[ مُسْتَكْبِرِيْنَ : سب تکبر کرنے والے ] [ بِهٖ : اس کو ] [ سٰمِرًا : افسانہ گوئی کرتے ہوئے ] [ تَهْجُرُوْنَ : تم سب بےہودہ گوئی کرتے (تھے) ]
Ayah 23:68

اَفَلَمْ یَدَّبَّرُوا الْقَوْلَ اَمْ جَآءَهُمْ مَّا لَمْ یَاْتِ اٰبَآءَهُمُ الْاَوَّلِیْنَ٘ Open ayah 23:68 in the Quran reader

تو کیا اِن لوگوں نے کبھی اِس کلام پر غور نہیں کیا؟ یا وہ کوئی ایسی بات لایا ہے جو کبھی ان کے اسلاف کے پاس نہ آئی تھی؟

[ اَفَلَمْ : تو کیا نہیں ] [ يَدَّبَّرُوا : ان سب نے غور کیا ] [ الْقَوْلَ : بات (پر) ] [ اَمْ : کیا ] [ جَاۗءَهُمْ : آیا ان کے پاس ] [ مَالَمْ : جو نہیں ] [ يَاْتِ : وہ آئی ] [ اٰبَاۗءَهُمُ : ان کے باپ دادا ] [ الْاَوَّلِيْنَ : پہلے ]
Ayah 23:69

اَمْ لَمْ یَعْرِفُوْا رَسُوْلَهُمْ فَهُمْ لَهٗ مُنْكِرُوْنَ٘ Open ayah 23:69 in the Quran reader

یا یہ اپنے رسول سے کبھی کے واقف نہ تھے کہ (اَن جانا آدمی ہونے کے باعث) اُس سے بدکتے ہیں؟

[ اَمْ : یا ] [ لَمْ : نہیں ] [ يَعْرِفُوْا : ان سب نے پہچانا ] [ رَسُوْلَهُمْ : اپنے رسول (کو) ] [ فَهُمْ : پس وہ سب ] [ لَهٗ : اس کی ] [ مُنْكِرُوْنَ : سب انکار کرنے والے ]
Ayah 23:70

اَمْ یَقُوْلُوْنَ بِهٖ جِنَّةٌ١ؕ بَلْ جَآءَهُمْ بِالْحَقِّ وَ اَكْثَرُهُمْ لِلْحَقِّ كٰرِهُوْنَ Open ayah 23:70 in the Quran reader

یا یہ اس بات کے قائل ہیں کہ وہ مجنون ہے؟ نہیں، بلکہ وہ حق لایا ہے اور حق ہی ان کی اکثریت کو ناگوار ہے

[ اَمْ : کیا ] [ يَقُوْلُوْنَ : وہ سب کہتے ہیں ] [ بِهٖ : اس کو ] [ جِنَّةٌ : کوئی جنوں (ہے) ] [ بَلْ : بلکہ ] [ جَاۗءَهُمْ : وہ آیا ان کے پاس ] [ بِالْحَقِّ : حق کے ساتھ ] [ وَاَكْثَرُهُمْ : اور ان میں سے اکثر ] [ لِلْحَقِّ : حق کو ] [ كٰرِهُوْنَ : سب ناپسند کرنے والے تھے ]
Ayah 23:71

وَ لَوِ اتَّبَعَ الْحَقُّ اَهْوَآءَهُمْ لَفَسَدَتِ السَّمٰوٰتُ وَ الْاَرْضُ وَ مَنْ فِیْهِنَّ١ؕ بَلْ اَتَیْنٰهُمْ بِذِكْرِهِمْ فَهُمْ عَنْ ذِكْرِهِمْ مُّعْرِضُوْنَؕ Open ayah 23:71 in the Quran reader

اور حق اگر کہیں اِن کی خواہشات کے پیچھے چلتا تو زمین اور آسمان اور ان کی ساری آبادی کا نظام درہم برہم ہو جاتا نہیں، بلکہ ہم ان کا اپنا ہی ذکر اُن کے پاس لائے ہیں اور وہ اپنے ذکر سے منہ موڑ رہے ہیں

[ وَلَوِ : اور اگر ] [ اتَّبَعَ : پیروی کرے ] [ الْحَقُّ : حق ] [ اَهْوَاۗءَهُمْ : ان کی خواہشات کی ] [ لَــفَسَدَتِ : یقینا بگڑ جائیں ] [ السَّمٰوٰتُ : آسمانوں ] [ وَ : اور ] [ الْاَرْضُ : زمین ] [ وَ : اور ] [ مَنْ : جو ] [ فِيْهِنَّ : ان میں ] [ بَلْ : بلکہ ] [ اَتَيْنٰهُمْ : ہم لائے ہیں ان کے پاس ] [ بِذِكْرِهِمْ : ان کی نصیحت کو ] [ فَهُمْ : تو وہ ] [ عَنْ ذِكْرِهِمْ : اپنی نصیحت سے ] [ مُّعْرِضُوْنَ : سب منہ موڑنے والے ]
Ayah 23:72

اَمْ تَسْئَلُهُمْ خَرْجًا فَخَرَاجُ رَبِّكَ خَیْرٌ١ۖۗ وَّ هُوَ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ Open ayah 23:72 in the Quran reader

کیا تُو ان سے کچھ مانگ رہا ہے؟ تیرے لیے تیرے رب کا دیا ہی بہتر ہے اور وہ بہترین رازق ہے

اَمْ : کیا ] [ تَسْـَٔــلُهُمْ : آپ سوال کرتے ہیں ان سے ] [ خَرْجًا : اجرت (کا) ] [ فَخَــرَاجُ : تو اجرت ] [ رَبِّكَ : تیرے رب ] [ خَيْرٌ : بہتر ہے ] [ وَهُوَ : اور وہ ] [ خَيْرُ : سب سے بہتر ہے ] [ الرّٰزِقِيْنَ : سب رزق دینے والوں سے ]
Ayah 23:73

وَ اِنَّكَ لَتَدْعُوْهُمْ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ Open ayah 23:73 in the Quran reader

تُو تو ان کوسیدھے راستے کی طرف بلا رہا ہے

وَ (اور) اِنَّكَ (بلا شبہ آپ ) لَتَدْعُوْهُمْ (یقینا آپ بلاتے ہیں انہیں ) اِلٰى (کی طرف ) صِرَاطٍ (راستے) مُّسْتَقِيْمٍ (سیدھے )
Ayah 23:74

وَ اِنَّ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ عَنِ الصِّرَاطِ لَنٰكِبُوْنَ Open ayah 23:74 in the Quran reader

مگر جو لوگ آخرت کو نہیں مانتے وہ راہِ راست سے ہٹ کر چلنا چاہتے ہیں

وَ اِنَّ (اور بیشک ) الَّذِيْنَ (جو) لَا يُؤْمِنُوْنَ (نہیں وہ سب ایمان رکھتے) بِالْاٰخِرَةِ (آخرت پر) عَنِ الصِّرَاطِ ( راستے سے) لَنٰكِبُوْنَ (یقینا سب انحراف کرنے والے )
Ayah 23:75

وَ لَوْ رَحِمْنٰهُمْ وَ كَشَفْنَا مَا بِهِمْ مِّنْ ضُرٍّ لَّلَجُّوْا فِیْ طُغْیَانِهِمْ یَعْمَهُوْنَ Open ayah 23:75 in the Quran reader

اگر ہم اِن پر رحم کریں اور وہ تکلیف جس میں آج کل یہ مبتلا ہیں دُور کر دیں تو یہ اپنی سرکشی میں بالکل ہی بہک جائیں گے

وَلَوْ (اور اگر) رَحِمْنٰهُمْ ( ہم رحم کریں ان پر) وَ (اور) كَشَفْنَا (ہم دور کردیں ) مَا (جو) بِهِمْ (ان کو) مِّنْ ضُرٍّ ( کوئی تکلیف) لَّـــلَجُّوْا ( ضرور اصرار کریں) فِي طُغْيَانِهِمْ (اپنی سرکشی میں ) يَعْمَهُوْنَ (وہ سب بھٹکتے رہیں )
Ayah 23:76

وَ لَقَدْ اَخَذْنٰهُمْ بِالْعَذَابِ فَمَا اسْتَكَانُوْا لِرَبِّهِمْ وَ مَا یَتَضَرَّعُوْنَ Open ayah 23:76 in the Quran reader

اِن کا حال تو یہ ہے کہ ہم نے انہیں تکلیف میں مبتلا کیا، پھر بھی یہ اپنے رب کے آگے نہ جھکے اور نہ عاجزی اختیار کرتے ہیں

وَ (اور) لَقَدْ (البتہ تحقیق) اَخَذْنٰهُمْ (ہم نے پکڑا انہیں ) بِالْعَذَابِ (عذاب کے ساتھ ) فَمَا (تو نہ) اسْتَكَانُوْا (وہ سب " کافروں سے " دبے ) لِرَبِّهِمْ (اپنے رب سے ) وَمَا (اور نہ) يَتَضَرَّعُوْنَ (سب عاجزی کریں )
Ayah 23:77

حَتّٰۤى اِذَا فَتَحْنَا عَلَیْهِمْ بَابًا ذَا عَذَابٍ شَدِیْدٍ اِذَا هُمْ فِیْهِ مُبْلِسُوْنَ۠ Open ayah 23:77 in the Quran reader

البتہ جب نوبت یہاں تک پہنچ جائے گی کہ ہم اِن پر سخت عذاب کا دروازہ کھول دیں گے تو یکایک تم دیکھو گے کہ اس حالت میں یہ ہر خیر سے مایوس ہیں

حَتّٰى (یہاں تک کہ ) اِذَا (جب) فَتَحْنَا (کھول دیے ہم نے ) عَلَيْهِمْ (ان پر) بَابًا (دروازہ ) ذَا عَذَابٍ (عذاب والا ) شَدِيْدٍ (بہت سخت) اِذَا (جب) هُمْ (وہ) فِيْهِ (اس میں ) مُبْلِسُوْنَ (سب ناامید ہونے والے )
Ayah 23:78

وَ هُوَ الَّذِیْۤ اَنْشَاَ لَكُمُ السَّمْعَ وَ الْاَبْصَارَ وَ الْاَفْئِدَةَ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تَشْكُرُوْنَ Open ayah 23:78 in the Quran reader

وہ اللہ ہی تو ہے جس نے تمہیں سُننے اور دیکھنے کی قوتیں دیں اور سوچنے کو دل دیے مگر تم لوگ کم ہی شکر گزار ہوتے ہو

وَهُوَ (اور وہ ) الَّذِيْٓ (" وہ ہے " جو ) اَنْشَاَ (پیدا کیے ) لَكُمُ (تمہارے لیے) السَّمْعَ (کان ) وَ (اور) الْاَبْصَارَ (آنکھیں ) وَ (اور) الْاَفْـــِٕدَةَ (دل ) قَلِيْلًا مَا (بہت کم) تَشْكُرُوْنَ (تم سب شکر ادا کرو )
Ayah 23:79

وَ هُوَ الَّذِیْ ذَرَاَكُمْ فِی الْاَرْضِ وَ اِلَیْهِ تُحْشَرُوْنَ Open ayah 23:79 in the Quran reader

وہی ہے جس نے تمہیں زمین میں پھیلایا، اور اسی کی طرف تم سمیٹے جاؤ گے

وَهُوَ (اور وہ ) الَّذِيْ (جو) ذَرَاَكُمْ ( پھیلایا تمہیں) فِي الْاَرْضِ (زمین میں ہے) وَ (اور) اِلَيْهِ (اسی کی طرف) تُحْشَرُوْنَ (تم سب اکٹھے کئے جاؤ گے )
Ayah 23:80

وَ هُوَ الَّذِیْ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ وَ لَهُ اخْتِلَافُ الَّیْلِ وَ النَّهَارِ١ؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ Open ayah 23:80 in the Quran reader

وہی زندگی بخشتا ہے اور وہی موت دیتا ہے گردش لیل و نہار اسی کے قبضہ قدرت میں ہے کیا تمہاری سمجھ میں یہ بات نہیں آتی؟

وَهُوَ (اور وہ ) الَّذِيْ (جو) يُـحْيٖ (وہ زندگی دیتا ہے ) وَيُمِيْتُ (اور وہ موت دیتا ہے ) وَ (اور ) لَهُ (اس سے ) اخْتِلَافُ ( بدلتے رہنا) الَّيْلِ (رات ) وَ (اور) النَّهَارِ (دن ) اَفَلَا (کیا پس نہیں) تَعْقِلُوْنَ (تم سب سمجھتے)