13. Surah Ar-Ra'd

الرعدThe Thunder · 43 ayahsتفسیر مطالعہ قرآن

Ayah 13:41

اَوَ لَمْ یَرَوْا اَنَّا نَاْتِی الْاَرْضَ نَنْقُصُهَا مِنْ اَطْرَافِهَا١ؕ وَ اللّٰهُ یَحْكُمُ لَا مُعَقِّبَ لِحُكْمِهٖ١ؕ وَ هُوَ سَرِیْعُ الْحِسَابِ Open ayah 13:41 in the Quran reader

کیا یہ لوگ دیکھتے نہیں ہیں کہ ہم اِس سرزمین پر چلے آ رہے ہیں اور اس کا دائرہ ہر طرف سے تنگ کرتے چلے آتے ہیں؟ اللہ حکومت کر رہا ہے، کوئی اس کے فیصلوں پر نظر ثانی کرنے و الا نہیں ہے، اور اُسے حساب لیتے کچھ دیر نہیں لگتی

[اَوَلَمْ يَرَوْا : کیا انھوں نے نہیں دیکھا ] [انا نَاتِي : کہ ہم آتے ہیں ] [ الْاَرْضَ : زمین کے پاس ] [ نَنْقُصُهَا : گھٹاتے ہوئے اس کو ] [ مِنْ اَطْرَافِهَا : اس کے کناروں سے ] [وَاللّٰهُ : اور اللہ ] [ يَحْكُمُ : حکم کرتا ہے ] [لَا مُعَقِّبَ : (تو) کوئی بھی پیچھے ڈالنے والا نہیں ہے ] [لِحُكْمِهٖ : اس کے حکم کو ] [ وَهُوَ : اور وہ ] [ سَرِيْعُ الْحِسَابِ : حساب لینے کا تیز ہے ]
Ayah 13:42

وَ قَدْ مَكَرَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَلِلّٰهِ الْمَكْرُ جَمِیْعًا١ؕ یَعْلَمُ مَا تَكْسِبُ كُلُّ نَفْسٍ١ؕ وَ سَیَعْلَمُ الْكُفّٰرُ لِمَنْ عُقْبَى الدَّارِ Open ayah 13:42 in the Quran reader

اِن سے پہلے جو لوگ ہو گزرے ہیں وہ بھی بڑی بڑی چالیں چل چکے ہیں، مگر اصل فیصلہ کن چال تو پوری کی پوری اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے وہ جانتا ہے کہ کون کیا کچھ کمائی کر رہا ہے، اور عنقریب یہ منکرین حق دیکھ لیں گے کہ انجام کس کا بخیر ہوتا ہے

[وَقَدْ مَكَرَ : اور چالبازی کرچکے ہیں ] [ الَّذِينَ : وہ لوگ جو ] [ مِنْ قَبْلِهِمْ : ان سے پہلے تھے ] [ فَللّٰهِ : تو اللہ ہی کے لئے ہیں ] [الْمَكْرُ : تمام تدبیریں ] [جَمِيْعًا : سب کی سب ] [ يَعْلَمُ : وہ جانتا ہے ] [ مَا : اس کو جو ] [ تَكْسِبُ : کماتی ہے ] [ كُلُّ نَفْسٍ : ہر ایک جان ] [ وَسَيَعْلَمُ : اور جان لیں گے ] [ الْكُفّٰرُ : کافر لوگ ] [ لِمَنْ : کس کے لئے ہے ] [ عُقْبَى الدَّارِ : اس (آخری) گھر کا انجام ]
Ayah 13:43

وَ یَقُوْلُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَسْتَ مُرْسَلًا١ؕ قُلْ كَفٰى بِاللّٰهِ شَهِیْدًۢا بَیْنِیْ وَ بَیْنَكُمْ١ۙ وَ مَنْ عِنْدَهٗ عِلْمُ الْكِتٰبِ۠ Open ayah 13:43 in the Quran reader

یہ منکرین کہتے ہیں کہ تم خدا کے بھیجے ہوئے نہیں ہو کہو "میرے اور تمہارے درمیان اللہ کی گواہی کافی ہے اور پھر ہر اُس شخص کی گواہی جو کتاب آسمانی کا علم رکھتا ہے"

[وَيَقُوْلُ : کہتے ہیں ] [ الَّذِينَ : وہ لوگ جنھوں نے ] [ كَفَرُوْا : کفر کیا ] [ لَسْتَ : آپ ﷺ نہیں ہیں ] [مُرْسَلًا : بھیجے ہوئے ] [ قُلْ : آپ ﷺ کہیے ] [ كَفٰى: کافی ہے ] [ بِاللّٰهِ : اللہ ] [ شَهِيْدًۢا : بطور گواہ کے ] [ بَيْنِيْ : میرے درمیان ] [ وَبَيْنَكُمْ : اور تمہارے درمیان ] [ وَمَنْ : اور وہ (بھی)] [عِنْدَهٗ : جس کے پاس ] [ عِلْمُ الْكِتٰبِ : کتاب کا علم ہے ]