101. Surah Al-Qaari'a

القارعةThe Calamity · 11 ayahsتفسیر مطالعہ قرآن

Ayah 101:1

اَلْقَارِعَةُۙ Open ayah 101:1 in the Quran reader

عظیم حادثہ!

[اَلْقَارِعَةُ : کھٹکھٹانے والی ] نوٹ 1: قَارِعَۃٌ کا لفظی ترجمہ ہے ٹھونکنے والی۔ یہ لفظ ہولناک حادثہ اور بڑی بھاری آفت کے لیے بولا جاتا ہے۔ یہاں یہ لفظ قیامت کے لیے استعمال کیا گیا ہے اور ان آیات میں قیامت کے پہلے مرحلے سے لے کر عذاب و ثواب کے آخری مرحلے تک کو یک جا کردیا گیا ہے۔ پہلی پانچ آیات میں قیامت کے پہلے مرحلے کا ذکر ہے جب وہ حادثۂ عظیم (اَلْقَارِعَۃُ ) برپا ہوگا جس کے نتیجے میں دنیا کا سارا نظام درہم برہم ہوجائے گا۔ اس وقت لوگ گھبراہٹ کے عالم میں اس طرح بھاگے بھاگے پھریں گے جیسے روشنی پر آنے والے پروانے ہر طرف پراگندہ ومنتشر ہوتے ہیں اور پہاڑ دھنکے ہوئے اُون کی طرح ہوں گے۔ پھر اگلی آیات میں اس مرحلے کا ذکر ہے جب دوبارہ زندہ ہو کر لوگ اللہ تعالیٰ کی عدالت میں پیش ہوں گے۔ (تفہیم القرآن)
Ayah 101:2

مَا الْقَارِعَةُۚ Open ayah 101:2 in the Quran reader

کیا ہے وہ عظیم حادثہ؟

[مَا الْقَارِعَةُ : کیا ہے کھٹکھٹانے والی ]
Ayah 101:3

وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْقَارِعَةُؕ Open ayah 101:3 in the Quran reader

تم کیا جانو کہ وہ عظیم حادثہ کیا ہے؟

[وَمَآ اَدْرٰىكَ مَا الْقَارِعَةُ : اور تو نے کیا سمجھا کیا ہے کھٹکھٹانے والی ]
Ayah 101:4

یَوْمَ یَكُوْنُ النَّاسُ كَالْفَرَاشِ الْمَبْثُوْثِۙ Open ayah 101:4 in the Quran reader

وہ دن جب لوگ بکھرے ہوئے پروانوں کی طرح

[يَوْمَ يَكُوْنُ النَاسُ : جس دن ہوجائیں گے لوگ ][ كَالْفَرَاشِ الْمَبْثُوْثِ : بکھیرے ہوئے پتنگوں کی مانند ] یَکُوْنُ النَّاسُ کَالْفَرَاشِ الْمَبْثُوْثِ کا ایک مطلب یہ بھی لیا گیا ہے کہ یہ اس وقت کی کیفیت کا بیان ہے جب لوگ دوبارہ زندہ ہو کر قبروں سے نکلیں گے۔ لیکن اگلی آیت میں پہاڑوں کی جس کیفیت کا بیان ہے اس کی بنیاد پر یہ رائے زیادہ قرین قیاس نہیں ہے۔ (مرتب) اعمال کے وزن کی وضاحت الاعراف کی آیات۔ 8 ۔ 9 ۔ کے نوٹ۔ 2 میں کی جا چکی ہے۔ مورخہ 13 ۔ صفر 1432 ھ بمطابق 18 ۔ جنوری 2011 ئ۔
Ayah 101:5

وَ تَكُوْنُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ الْمَنْفُوْشِؕ Open ayah 101:5 in the Quran reader

اور پہاڑ رنگ برنگ کے دھنکے ہوئے اون کی طرح ہوں گے

[وَتَكُوْنُ الْجبالُ : اور ہوجائیں گے سارے پہاڑ ][ كَالْعِهْنِ الْمَنْفُوْشِ : دُھنی ہوئی رنگین اون کی مانند ]
Ayah 101:6

فَاَمَّا مَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِیْنُهٗۙ Open ayah 101:6 in the Quran reader

پھر جس کے پلڑے بھاری ہوں گے

[فَاَمَا مَنْ : پس وہ جو ہے ][ ثَــقُلَتْ مَوَازِيْنُهٗ : بھاری ہوئے جس کے ترازو (پلڑے)]
Ayah 101:7

فَهُوَ فِیْ عِیْشَةٍ رَّاضِیَةٍؕ Open ayah 101:7 in the Quran reader

وہ دل پسند عیش میں ہوگا

[ فَهُوَ فِيْ عِيْشَةٍ رَّاضِيَةٍ : تو وہ من بھاتی زندگی گزارنے میں ہے ]
Ayah 101:8

وَ اَمَّا مَنْ خَفَّتْ مَوَازِیْنُهٗۙ Open ayah 101:8 in the Quran reader

اور جس کے پلڑے ہلکے ہوں گے

[وَاَمَا مَنْ : اور وہ جو ہے ][ خَفَّتْ مَوَازِيْنُهٗ : ہلکے ہوئے جس کے ترازو (پلڑے)]
Ayah 101:9

فَاُمُّهٗ هَاوِیَةٌؕ Open ayah 101:9 in the Quran reader

اس کی جائے قرار گہری کھائی ہوگی

[فَاُمُّهٗ : تو اس کی ماں (گود)][ هَاوِيَةٌ: ایک نیچے اترنے والی (جگہ۔ گڑھا) ہے ]
Ayah 101:10

وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَاهِیَهْؕ Open ayah 101:10 in the Quran reader

اور تمہیں کیا خبر کہ وہ کیا چیز ہے؟

[وَمَآ اَدْرٰىكَ مَا هِيَهْ : اور تو نے کیا سمجھا کیا ہے وہ (جگہ)]
Ayah 101:11

نَارٌ حَامِیَةٌ۠ Open ayah 101:11 in the Quran reader

بھڑکتی ہوئی آگ

[نَارٌ حَامِيَةٌ : (وہ) ایک دہکنے والی آگ ہے۔]