اِذَا زُلْزِلَتِ الْاَرْضُ زِلْزَالَهَا ۟ۙاِذَا زُلۡزِلَتِ الۡاَرۡضُ زِلۡزَالَهَا
جب زمین بھونچال سے ہلا دی جائے گی
Tafseer of 99:1
1- جب زمین کو زور دار طریقے سے ہلایا جائے گا۔ یہ عمل قیامت کے دن زمین کے ساتھ پیش آئے گا۔
The Earthquake · Medinan · 8 ayahs · 1 ruku
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اِذَا زُلْزِلَتِ الْاَرْضُ زِلْزَالَهَا ۟ۙاِذَا زُلۡزِلَتِ الۡاَرۡضُ زِلۡزَالَهَا
جب زمین بھونچال سے ہلا دی جائے گی
1- جب زمین کو زور دار طریقے سے ہلایا جائے گا۔ یہ عمل قیامت کے دن زمین کے ساتھ پیش آئے گا۔
وَاَخْرَجَتِ الْاَرْضُ اَثْقَالَهَا ۟ۙوَاَخۡرَجَتِ الۡاَرۡضُ اَثۡقَالَهَا
اور زمین اپنے (اندر) کے بوجھ نکال ڈالے گی
2- اور زمین اپنے پیٹ میں موجود فوت ہونے والوں وغیرہ سب کو باہر نکال دے گی۔
وَقَالَ الْاِنْسَانُ مَا لَهَا ۟ۚوَقَالَ الۡاِنۡسَانُ مَا لَهَا
اور انسان کہے گا کہ اس کو کیا ہوا ہے؟
3- اور انسان حیرت سے کہے گا: زمین کو کیا ہوگیا ہے کہ اس طرح حرکت کر رہی ہے اور اس پر لرزہ طاری ہے؟
یَوْمَىِٕذٍ تُحَدِّثُ اَخْبَارَهَا ۟ؕيَوۡمَئِذٍ تُحَدِّثُ اَخۡبَارَهَا
اس روز وہ اپنے حالات بیان کردے گی
4- اس عظیم دن زمین ہر اچھے اور برے عمل کے بارے میں بتا دے گی جو اس پر ہوا۔
بِاَنَّ رَبَّكَ اَوْحٰی لَهَا ۟ؕبِاَنَّ رَبَّكَ اَوۡحٰى لَهَا
کیونکہ تمہارے پروردگار نے اس کو حکم بھیجا (ہوگا)
5- کیونکہ اللہ تعالیٰ اسے بتا دے گا اور اس کو حکم بھی دے گا۔
یَوْمَىِٕذٍ یَّصْدُرُ النَّاسُ اَشْتَاتًا ۙ۬— لِّیُرَوْا اَعْمَالَهُمْ ۟ؕيَوۡمَئِذٍ يَّصۡدُرُ النَّاسُ اَشۡتَاتًا ۙ لِّيُرَوۡا اَعۡمَالَهُمۡؕ
اس دن لوگ گروہ گروہ ہو کر آئیں گے تاکہ ان کو ان کے اعمال دکھا دیئے جائیں
6- اس عظیم دن میں جب زمین ہلنے لگے گی تو لوگ حساب کے میدان میں ٹولیوں کی صورت میں نکلیں گے تاکہ انھیں وہ اعمال دکھائے جائیں جو انھوں نے دنیا میں کیے۔
فَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَیْرًا یَّرَهٗ ۟ؕفَمَنۡ يَّعۡمَلۡ مِثۡقَالَ ذَرَّةٍ خَيۡرًا يَّرَهٗ
تو جس نے ذرہ بھر نیکی کی ہو گی وہ اس کو دیکھ لے گا
7- چنانچہ جس شخص نے چھوٹی چیونٹی کے وزن برابر بھی خیر اور بھلائی کا کوئی کام کیا ہوگا، وہ اسے اپنے سامنے دیکھ لے گا۔
وَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا یَّرَهٗ ۟۠وَمَنۡ يَّعۡمَلۡ مِثۡقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَّرَهٗ
اور جس نے ذرہ بھر برائی کی ہوگی وہ اسے دیکھ لے گا
8- اور جس نے چھوٹی چیونٹی کے وزن برابر بھی کوئی برا کام کیا ہوگا تو وہ اسے بھی اسی طرح دیکھ لے گا۔