وَالْعٰدِیٰتِ ضَبْحًا ۟ۙوَالۡعٰدِيٰتِ ضَبۡحًا
ان سرپٹ دوڑنے والے گھوڑوں کی قسم جو ہانپ اٹھتےہیں
Tafseer of 100:1
1- اللہ تعالیٰ نے ان گھوڑوں کی قسم کھائی ہے جو دوڑتے ہیں یہاں تک کہ ان کے تیز دوڑنے سے ان کے ہانپنے کی آواز سنائی دیتی ہے۔
The Chargers · Meccan · 11 ayahs · 1 ruku
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
وَالْعٰدِیٰتِ ضَبْحًا ۟ۙوَالۡعٰدِيٰتِ ضَبۡحًا
ان سرپٹ دوڑنے والے گھوڑوں کی قسم جو ہانپ اٹھتےہیں
1- اللہ تعالیٰ نے ان گھوڑوں کی قسم کھائی ہے جو دوڑتے ہیں یہاں تک کہ ان کے تیز دوڑنے سے ان کے ہانپنے کی آواز سنائی دیتی ہے۔
فَالْمُوْرِیٰتِ قَدْحًا ۟ۙفَالۡمُوۡرِيٰتِ قَدۡحًا
پھر (پتھروں پر نعل) مار کر آگ نکالتے ہیں
2- اور ان گھوڑوں کی قسم کھائی ہے جو اپنے سُم زور دار طریقے سے چٹانوں سے ٹکرا کر ان میں سے آگ نکالتے ہیں۔
فَالْمُغِیْرٰتِ صُبْحًا ۟ۙفَالۡمُغِيۡرٰتِ صُبۡحًا
پھر صبح کو چھاپہ مارتے ہیں
3- اور ان گھوڑوں کی قسم کھائی جو صبح کے وقت دشمن پر حملہ کرتے ہیں۔
فَاَثَرْنَ بِهٖ نَقْعًا ۟ۙفَاَثَرۡنَ بِهٖ نَقۡعًا
پھر اس میں گرد اٹھاتے ہیں
4- پھر اپنے دوڑنے سے غبار اڑاتے ہیں۔
فَوَسَطْنَ بِهٖ جَمْعًا ۟ۙفَوَسَطۡنَ بِهٖ جَمۡعًا
پھر اس وقت دشمن کی فوج میں جا گھستے ہیں
5- اور اپنے شہ سواروں کے ساتھ دشمن کے لشکر میں گھس جاتے ہیں۔
اِنَّ الْاِنْسَانَ لِرَبِّهٖ لَكَنُوْدٌ ۟ۚاِنَّ الۡاِنۡسَانَ لِرَبِّهٖ لَـكَنُوۡدٌ
کہ انسان اپنے پروردگار کا احسان ناشناس (اور ناشکرا) ہے
6- بلاشبہ انسان اس خیر کو بہت زیادہ روکنے والا ہے جو اس کا رب اس سے چاہتا ہے۔
وَاِنَّهٗ عَلٰی ذٰلِكَ لَشَهِیْدٌ ۟ۚوَاِنَّهٗ عَلٰى ذٰلِكَ لَشَهِيۡدٌ
اور وہ اس سے آگاہ بھی ہے
7- اور بلاشبہ وہ یہ خیر روکنے پر خود بھی گواہ ہے اور یہ اتنا واضح معاملہ ہے کہ وہ اس کے انکار کی طاقت نہیں رکھتا۔
وَاِنَّهٗ لِحُبِّ الْخَیْرِ لَشَدِیْدٌ ۟ؕوَاِنَّهٗ لِحُبِّ الۡخَيۡرِ لَشَدِيۡدٌ ؕ
وہ تو مال سے سخت محبت کرنے والا ہے
8- اور وہ مال کی بے حد محبت کی وجہ سے اس میں کنجوسی کرتا ہے۔
اَفَلَا یَعْلَمُ اِذَا بُعْثِرَ مَا فِی الْقُبُوْرِ ۟ۙاَفَلَا يَعۡلَمُ اِذَا بُعۡثِرَ مَا فِى الۡقُبُوۡرِۙ
کیا وہ اس وقت کو نہیں جانتا کہ جو (مردے) قبروں میں ہیں وہ باہر نکال لیے جائیں گے
9- کیا دنیا کی زندگی سے دھوکا کھانے والا یہ انسان نہیں جانتا کہ جب اللہ تعالیٰ قبروں سے مردوں کو اٹھائے گا اور انھیں حساب کتاب اور جزا سزا کے لیے زمین سے نکالے گا تو معاملہ یوں نہ ہوگا جیسے وہ سمجھتا ہے؟
وَحُصِّلَ مَا فِی الصُّدُوْرِ ۟ۙوَحُصِّلَ مَا فِى الصُّدُوۡرِۙ
اور جو (بھید) دلوں میں ہیں وہ ظاہر کر دیئے جائیں گے
10- دلوں کی نیتیں اور عقائد وغیرہ سب ظاہر اور واضح کر دیے جائیں گے۔
اِنَّ رَبَّهُمْ بِهِمْ یَوْمَىِٕذٍ لَّخَبِیْرٌ ۟۠اِنَّ رَبَّهُمۡ بِهِمۡ يَوۡمَئِذٍ لَّخَبِيۡرٌ
بےشک ان کا پروردگار اس روز ان سے خوب واقف ہوگا
11- بلاشبہ ان کا رب اس دن ان سے پوری طرح باخبر ہوگا۔ اس سے اپنے بندوں کی کوئی چیز چھپی نہ ہوگی اور وہ ضرور انھیں ان کی جزا دے گا۔