101. Al-Qaari'aالقارعة

The Calamity · Meccan · 11 ayahs · 1 ruku

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْقَارِعَةُ ۟ۙاَلۡقَارِعَةُ

کھڑ کھڑانے والی

Tafseer of 101:1

1- وہ گھڑی جو اپنی بڑی ہولناکی کی وجہ سے دلوں کو ہلا کر رکھ دے گی۔

مَا الْقَارِعَةُ ۟ۚمَا الۡقَارِعَةُ‌

کھڑ کھڑانے والی کیا ہے؟

Tafseer of 101:2

2- وہ گھڑی کیا ہے جو اپنی عظیم ہولناکی کی بنا پر دلوں پر چوٹ لگائے گی؟

وَمَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْقَارِعَةُ ۟ؕوَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا الۡقَارِعَةُ

اور تم کیا جانوں کھڑ کھڑانے والی کیا ہے؟

Tafseer of 101:3

3- اے رسول! آپ کو کیا معلوم کہ اپنی عظیم ہولناکی کی وجہ سے لوگوں کے دلوں پر چوٹ لگانے والی یہ گھڑی کیا ہے؟ بلاشبہ وہ قیامت کا دن ہے۔

یَوْمَ یَكُوْنُ النَّاسُ كَالْفَرَاشِ الْمَبْثُوْثِ ۟ۙيَوۡمَ يَكُوۡنُ النَّاسُ كَالۡفَرَاشِ الۡمَبۡثُوۡثِۙ‏

(وہ قیامت ہے) جس دن لوگ ایسے ہوں گے جیسے بکھرے ہوئے پتنگے

Tafseer of 101:4

4- ایسا دن جو لوگوں کے دلوں پر چوٹ لگائے گا تو وہ ادھر ادھر پھیلے ہوئے پروانوں کی طرح بکھر جائیں گے۔

وَتَكُوْنُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ الْمَنْفُوْشِ ۟ؕوَتَكُوۡنُ الۡجِبَالُ كَالۡعِهۡنِ الۡمَنۡفُوۡشِؕ

اور پہاڑ ایسے ہو جائیں گے جیسے دھنکی ہوئی رنگ برنگ کی اون

Tafseer of 101:5

5- اور پہاڑ اپنے چلنے اور حرکت کرنے میں ہلکے ہونے کے اعتبار سے دھنی ہوئی اون کی طرح ہو جائیں گے۔

فَاَمَّا مَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِیْنُهٗ ۟ۙفَاَمَّا مَنۡ ثَقُلَتۡ مَوَازِيۡنُهٗ

تو جس کے (اعمال کے) وزن بھاری نکلیں گے

Tafseer of 101:6

6- پھر جس کے نیک اعمال کا پلڑا اس کے برے اعمال سے بھاری ہوگیا۔

فَهُوَ فِیْ عِیْشَةٍ رَّاضِیَةٍ ۟ؕفَهُوَ فِىۡ عِيۡشَةٍ رَّاضِيَةٍ

وہ دل پسند عیش میں ہو گا

Tafseer of 101:7

7- تو وہ من پسند زندگی جیے گا جو اسے جنت میں ملے گی۔

وَاَمَّا مَنْ خَفَّتْ مَوَازِیْنُهٗ ۟ۙوَاَمَّا مَنۡ خَفَّتۡ مَوَازِيۡنُهٗ

اور جس کے وزن ہلکے نکلیں گے

Tafseer of 101:8

8- اور جس کے برے اعمال اس کے نیک اعمال سے وزنی ہوگئے۔

فَاُمُّهٗ هَاوِیَةٌ ۟ؕفَاُمُّهٗ هَاوِيَةٌ

اس کا مرجع ہاویہ ہے

Tafseer of 101:9

9- تو اس کا ٹھکانا قیامت کے دن جہنم ہوگا۔

وَمَاۤ اَدْرٰىكَ مَا هِیَهْ ۟ؕوَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا هِيَهۡ

اور تم کیا سمجھے کہ ہاویہ کیا چیز ہے؟

Tafseer of 101:10

10- اور اے رسول! آپ کو کیا معلوم کہ وہ کیا ہے؟

نَارٌ حَامِیَةٌ ۟۠نَارٌ حَامِيَةٌ

دہکتی ہوئی آگ ہے

Tafseer of 101:11

11- وہ نہایت تیز گرم آگ ہے۔