102. At-Takaathurالتكاثر

Competition · Meccan · 8 ayahs · 1 ruku

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْهٰىكُمُ التَّكَاثُرُ ۟ۙاَلۡهٰٮكُمُ التَّكَاثُرُۙ‏

(لوگو) تم کو (مال کی) بہت سی طلب نے غافل کر دیا

Tafseer of 102:1

1- اے لوگو! تمھیں مال اور اولاد کے ساتھ ایک دوسرے پر فخر و غرور نے اللہ کی اطاعت سے غافل کر دیا۔

حَتّٰی زُرْتُمُ الْمَقَابِرَ ۟ؕحَتّٰى زُرۡتُمُ الۡمَقَابِرَؕ

یہاں تک کہ تم نے قبریں جا دیکھیں

Tafseer of 102:2

2- یہاں تک کہ تم مر گئے اور اپنی قبروں میں جا پہنچے۔

كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَ ۟ۙكَلَّا سَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَۙ‏

دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا

Tafseer of 102:3

3- تمھیں مال و اولاد کی بنا پر آپس میں فخرو غرور کر کے اللہ کی اطاعت سے غافل نہیں ہونا چاہیے۔ عنقریب تمھیں اس مشغولیت کے انجام کا علم ہو جائے گا۔

ثُمَّ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَ ۟ؕثُمَّ كَلَّا سَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَؕ

پھر دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا

Tafseer of 102:4

4- پھر عنقریب تم اس کا انجام جان لو گے۔

كَلَّا لَوْ تَعْلَمُوْنَ عِلْمَ الْیَقِیْنِ ۟ؕكَلَّا لَوۡ تَعۡلَمُوۡنَ عِلۡمَ الۡيَقِيۡنِؕ

دیکھو اگر تم جانتے (یعنی) علم الیقین (رکھتے تو غفلت نہ کرتے)

Tafseer of 102:5

5- حقیقت یہ ہے کہ اگر تمھیں یقینی علم ہو جائے کہ تم اللہ کی طرف اٹھائے جاؤ گے اور بلاشبہ وہ ضرور تمھیں تمھارے اعمال کی جزا دے گا تو تم مال و اولاد کے ساتھ ایک دوسرے پر فخر و غرور کرنے میں مشغول نہ رہو۔

لَتَرَوُنَّ الْجَحِیْمَ ۟ۙلَتَرَوُنَّ الۡجَحِيۡمَۙ

تم ضرور دوزخ کو دیکھو گے

Tafseer of 102:6

6- اللہ کی قسم! تم قیامت کے دن ضرور آگ دیکھو گے۔

ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَیْنَ الْیَقِیْنِ ۟ۙثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَيۡنَ الۡيَقِيۡنِۙ

پھر اس کو (ایسا) دیکھو گے (کہ) عین الیقین (آ جائے گا)

Tafseer of 102:7

7- پھر تم ضرور اسے یقین کی آنکھ سے دیکھ لو گے جس میں کوئی شک و شبہ نہیں ہوگا۔

ثُمَّ لَتُسْـَٔلُنَّ یَوْمَىِٕذٍ عَنِ النَّعِیْمِ ۟۠ثُمَّ لَـتُسۡئَـلُنَّ يَوۡمَئِذٍ عَنِ النَّعِيۡمِ

پھر اس روز تم سے (شکر) نعمت کے بارے میں پرسش ہو گی

Tafseer of 102:8

8- پھر اس دن اللہ تعالیٰ تم سے ضرور ان انعامات کے بارے میں سوال کرے گا جو اس نے صحت اور مال و دولت وغیرہ کی صورت میں تم پر کیے۔