98. Al-Bayyinaالبينة

The Evidence · Medinan · 8 ayahs · 1 ruku

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

لَمْ یَكُنِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ وَالْمُشْرِكِیْنَ مُنْفَكِّیْنَ حَتّٰی تَاْتِیَهُمُ الْبَیِّنَةُ ۟ۙلَمۡ يَكُنِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مِنۡ اَهۡلِ الۡكِتٰبِ وَالۡمُشۡرِكِيۡنَ مُنۡفَكِّيۡنَ حَتّٰى تَاۡتِيَهُمُ الۡبَيِّنَةُ

جو لوگ کافر ہیں (یعنی) اہل کتاب اور مشرک وہ (کفر سے) باز رہنے والے نہ تھے جب تک ان کے پاس کھلی دلیل (نہ) آتی

Tafseer of 98:1

1- یہودی، عیسائی اور مشرک تمام کافر اپنے اُس اتحاد اور گٹھ جوڑ کو چھوڑنے والے نہ تھے جو انھوں نے کفر پر کیا یہاں تک کہ ان کے پاس روشن دلیل اور واضح حجت آجاتی۔

رَسُوْلٌ مِّنَ اللّٰهِ یَتْلُوْا صُحُفًا مُّطَهَّرَةً ۟ۙرَسُوۡلٌ مِّنَ اللّٰهِ يَتۡلُوۡا صُحُفًا مُّطَهَّرَةً ۙ‏

(یعنی) خدا کے پیغمبر جو پاک اوراق پڑھتے ہیں

Tafseer of 98:2

2- یہ روشن دلیل اور واضح حجت اللہ کی طرف سے بھیجے جانے والے وہ رسول صلى اللہ عليہ وسلم ہیں جو پاک صحیفے پڑھتے ہیں جن صحیفوں کو صرف پاکیزہ لوگ ہی چھوتے ہیں۔

فِیْهَا كُتُبٌ قَیِّمَةٌ ۟ؕفِيۡهَا كُتُبٌ قَيِّمَةٌ

جن میں (مستحکم) آیتیں لکھی ہوئی ہیں

Tafseer of 98:3

3- ان صحیفوں میں سچی خبریں اور عدل و انصاف پر مبنی احکام ہیں، جو لوگوں کی اس چیز کی طرف راہنمائی کرتے ہیں جس میں ان کے لیے خیر اور بھلائی ہو۔

وَمَا تَفَرَّقَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ اِلَّا مِنْ بَعْدِ مَا جَآءَتْهُمُ الْبَیِّنَةُ ۟ؕوَمَا تَفَرَّقَ الَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡكِتٰبَ اِلَّا مِنۡۢ بَعۡدِ مَا جَآءَتۡهُمُ الۡبَيِّنَةُ

اور اہل کتاب جو متفرق (و مختلف) ہوئے ہیں تو دلیل واضح آنے کے بعد (ہوئے ہیں)

Tafseer of 98:4

4- وہ یہودی جنھیں تورات دی گئی اور وہ عیسائی جنھیں انجیل دی گئی، انھوں نے اس کے بعد ہی اختلاف کیا جب اللہ تعالیٰ نے اپنا نبی ان کی طرف بھیجا، پھر ان میں سے کچھ اسلام لے آئے اور کچھ اپنے نبی کی سچائی کو جاننے کے بعد بھی اپنے کفر میں حد سے بڑھ گئے۔

وَمَاۤ اُمِرُوْۤا اِلَّا لِیَعْبُدُوا اللّٰهَ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَ ۙ۬— حُنَفَآءَ وَیُقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَیُؤْتُوا الزَّكٰوةَ وَذٰلِكَ دِیْنُ الْقَیِّمَةِ ۟ؕوَمَاۤ اُمِرُوۡۤا اِلَّا لِيَعۡبُدُوا اللّٰهَ مُخۡلِصِيۡنَ لَـهُ الدِّيۡنَ ۙ حُنَفَآءَ وَيُقِيۡمُوا الصَّلٰوةَ وَيُؤۡتُوا الزَّكٰوةَ‌ وَذٰلِكَ دِيۡنُ الۡقَيِّمَةِ

اور ان کو حکم تو یہی ہوا تھا کہ اخلاص عمل کے ساتھ خدا کی عبادت کریں (اور) یکسو ہو کراورنماز پڑھیں اور زکوٰة دیں اور یہی سچا دین ہے

Tafseer of 98:5

5- یہود و نصاریٰ کی مجرمانہ سوچ اور اسلام دشمنی اس بات سے ظاہر ہوتی ہے کہ انھیں اس قرآن میں بھی وہی حکم دیا گیا، جو ان کی اپنی کتابوں میں دیا گیا تھا، یعنی صرف اکیلے اللہ کی عبادت کرنا، شرک سے بچنا، نماز قائم کرنا اور زکاۃ ادا کرنا۔ سو انھیں جس چیز کا حکم دیا گیا، وہی سیدھا دین ہے جس میں کوئی ٹیڑھا پن نہیں۔

اِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ وَالْمُشْرِكِیْنَ فِیْ نَارِ جَهَنَّمَ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا ؕ— اُولٰٓىِٕكَ هُمْ شَرُّ الْبَرِیَّةِ ۟ؕاِنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مِنۡ اَهۡلِ الۡكِتٰبِ وَ الۡمُشۡرِكِيۡنَ فِىۡ نَارِ جَهَنَّمَ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا ‌ؕ اُولٰٓئِكَ هُمۡ شَرُّ الۡبَرِيَّةِ

جو لوگ کافر ہیں (یعنی) اہل کتاب اور مشرک وہ دوزخ کی آگ میں پڑیں گے (اور) ہمیشہ اس میں رہیں گے۔ یہ لوگ سب مخلوق سے بدتر ہیں

Tafseer of 98:6

6- بلاشبہ یہودیوں، عیسائیوں اور مشرکوں میں سے جن لوگوں نے کفر کیا، وہ قیامت کے دن جہنم میں داخل ہوں گے جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ اللہ کے ساتھ کفر کرنے اور اس کے رسول صلى اللہ عليہ وسلم کو جھٹلانے کی وجہ سے یہی لوگ مخلوق میں سے بدترین ہیں۔

اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ ۙ— اُولٰٓىِٕكَ هُمْ خَیْرُ الْبَرِیَّةِ ۟ؕاِنَّ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِۙ اُولٰٓئِكَ هُمۡ خَيۡرُ الۡبَرِيَّةِ

(اور) جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے وہ تمام خلقت سے بہتر ہیں

Tafseer of 98:7

7- بلاشبہ جو لوگ اللہ تعالیٰ پر ایمان لائے اور انھوں نے نیک عمل کیے، وہی لوگ مخلوق میں بہترین ہیں۔

جَزَآؤُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ جَنّٰتُ عَدْنٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًا ؕ— رَضِیَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَرَضُوْا عَنْهُ ؕ— ذٰلِكَ لِمَنْ خَشِیَ رَبَّهٗ ۟۠جَزَآؤُهُمۡ عِنۡدَ رَبِّهِمۡ جَنّٰتُ عَدۡنٍ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَاۤ اَبَدًا ‌ؕ رَضِىَ اللّٰهُ عَنۡهُمۡ وَرَضُوۡا عَنۡهُ ‌ؕ ذٰلِكَ لِمَنۡ خَشِىَ رَبَّهٗ

ان کا صلہ ان کے پروردگار کے ہاں ہمیشہ رہنے کے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ابدالاباد ان میں رہیں گے۔ خدا ان سے خوش اور وہ اس سے خوش۔ یہ (صلہ) اس کے لیے ہے جو اپنے پروردگار سے ڈرتا رہا

Tafseer of 98:8

8- ان کے رب کے ہاں ان کا بدلہ وہ جنتیں ہیں جن کے محلات اور درختوں کے نیچے سے نہریں بہہ رہی ہیں۔ وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے۔ جب وہ اللہ پر ایمان لائے اور اس کی اطاعت کی تو اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہوگیا اور وہ بھی اللہ کی رحمت پا کر اس سے خوش ہوگئے۔ یہ رحمت وہی حاصل کر سکتا ہے جو اپنے رب سے ڈر کر اس کا حکم مانے اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے بچے۔