اِنَّاۤ اَنْزَلْنٰهُ فِیْ لَیْلَةِ الْقَدْرِ ۟ۚۖاِنَّاۤ اَنۡزَلۡنٰهُ فِىۡ لَيۡلَةِ الۡقَدۡرِ
ہم نے اس (قرآن) کو شب قدر میں نازل (کرنا شروع) کیا
Tafseer of 97:1
1- بلاشبہ ہم نے پورا قرآن آسمانِ دنیا کی طرف رمضان کے مہینے میں شبِ قدر میں اتارا جس طرح ہم نے اسے نبیٔ اکرم صلى اللہ عليہ وسلم پر نازل کرنے کی ابتدا بھی شبِ قدر میں کی۔