95. At-Tinالتين

The Fig · Meccan · 8 ayahs · 1 ruku

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

وَالتِّیْنِ وَالزَّیْتُوْنِ ۟ۙوَالتِّيۡنِ وَالزَّيۡتُوۡنِۙ‏

انجیر کی قسم اور زیتون کی

Tafseer of 95:1

1- اللہ تعالیٰ نے انجیر اور اس کے اگنے کی جگہ کی قسم کھائی اور زیتون اور اس کے اگنے کے مقام کی قسم کھائی جو سرزمین فلسطین میں ہے، جس سرزمین میں عیسیٰ علیہ السلام بھیجے گئے۔

وَطُوْرِ سِیْنِیْنَ ۟ۙوَطُوۡرِ سِيۡنِيۡنَۙ

اور طور سینین کی

Tafseer of 95:2

2- اور سینا کے پہاڑ کی قسم کھائی جس کے پاس اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی موسیٰ علیہ السلام سے سرگوشی کی۔

وَهٰذَا الْبَلَدِ الْاَمِیْنِ ۟ۙوَهٰذَا الۡبَلَدِ الۡاَمِيۡنِۙ

اور اس امن والے شہر کی

Tafseer of 95:3

3- اور حرمت والے شہر مکہ کی قسم کھائی، جس میں داخل ہونے والے کو امن مل جاتا ہے اور اسی میں محمد رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم بھیجے گئے۔

لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِیْۤ اَحْسَنِ تَقْوِیْمٍ ۟ؗلَقَدۡ خَلَقۡنَا الۡاِنۡسَانَ فِىۡۤ اَحۡسَنِ تَقۡوِيۡمٍ

کہ ہم نے انسان کو بہت اچھی صورت میں پیدا کیا ہے

Tafseer of 95:4

4- بلاشبہ یقیناً ہم نے انسان کو نہایت مناسب تخلیق اور افضل شکل و صورت میں پیدا کیا۔

ثُمَّ رَدَدْنٰهُ اَسْفَلَ سٰفِلِیْنَ ۟ۙثُمَّ رَدَدۡنٰهُ اَسۡفَلَ سَافِلِيۡنَۙ

پھر (رفتہ رفتہ) اس (کی حالت) کو (بدل کر) پست سے پست کر دیا

Tafseer of 95:5

5- پھر ہم نے اسے دنیا میں بڑھاپے اور کم عقلی کی طرف لوٹا دیا تو وہ اپنے جسم سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا، بالکل اسی طرح جیسے بگڑی ہوئی فطرت والا اپنے اعضاء سے فائدہ نہیں اٹھاتا اور آگ میں داخل ہو جاتا ہے۔

اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَلَهُمْ اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْنٍ ۟ؕاِلَّا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَلَهُمۡ اَجۡرٌ غَيۡرُ مَمۡنُوۡنٍؕ

مگر جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے انکے لیے بےانتہا اجر ہے

Tafseer of 95:6

6- مگر جو لوگ اللہ پر ایمان لائے اور انھوں نے نیک عمل کیے، پھر بے شک وہ لوگ اگر بوڑھے بھی ہو جائیں تو ان کے لیے کبھی نہ ختم ہونے والا، ہمیشہ کا ثواب ہے اور وہ ہے جنت کیونکہ انھوں نے اپنی فطرت کو پاک صاف رکھا۔

فَمَا یُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِالدِّیْنِ ۟ؕفَمَا يُكَذِّبُكَ بَعۡدُ بِالدِّيۡنِ‏

تو (اے آدم زاد) پھر تو جزا کے دن کو کیوں جھٹلاتا ہے؟

Tafseer of 95:7

7- اے انسان! جب تو نے اللہ تعالیٰ کی قدرت کی بے شمار نشانیاں اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں تو پھر کون سی چیز تجھے جزا کے دن کو جھٹلانے پر آمادہ کرتی ہے؟

اَلَیْسَ اللّٰهُ بِاَحْكَمِ الْحٰكِمِیْنَ ۟۠اَلَيۡسَ اللّٰهُ بِاَحۡكَمِ الۡحٰكِمِيۡنَ

کیا خدا سب سے بڑا حاکم نہیں ہے؟

Tafseer of 95:8

8- کیا اللہ تعالیٰ تمام حاکموں سے بڑا حاکم اور سب سے بڑھ کر عدل و انصاف کرنے والا نہیں جس نے روزِ قیامت كو جزا اور بدلے کا دن ٹھہرایا؟ کیا یہ بات عقل میں آسکتی ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں فیصلہ کیے بغیر انھیں بے کار چھوڑ دے اور نیک شخص کو اس کی نیکی کا اور برے کو اس کی برائی کا بدلہ نہ دے؟