اَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ ۟ۙاَلَمۡ نَشۡرَحۡ لَـكَ صَدۡرَكَۙ
(اے محمدﷺ) کیا ہم نے تمہارا سینہ کھول نہیں دیا؟ (بےشک کھول دیا)
Tafseer of 94:1
1- بلاشبہ یقیناً ہم نے آپ کا سینہ کھول دیا اور وحی حاصل کرنے کا شوق آپ میں پیدا کیا۔
The Consolation · Meccan · 8 ayahs · 1 ruku
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ ۟ۙاَلَمۡ نَشۡرَحۡ لَـكَ صَدۡرَكَۙ
(اے محمدﷺ) کیا ہم نے تمہارا سینہ کھول نہیں دیا؟ (بےشک کھول دیا)
1- بلاشبہ یقیناً ہم نے آپ کا سینہ کھول دیا اور وحی حاصل کرنے کا شوق آپ میں پیدا کیا۔
وَوَضَعْنَا عَنْكَ وِزْرَكَ ۟ۙوَوَضَعۡنَا عَنۡكَ وِزۡرَكَۙ
اور تم پر سے بوجھ بھی اتار دیا
2- اور ہم نے آپ کے سابقہ گناہ معاف کر دیے اور ایامِ جاہلیت کے جس بوجھ میں آپ مبتلا تھے، ہم نے اسے آپ سے ختم کر دیا۔
الَّذِیْۤ اَنْقَضَ ظَهْرَكَ ۟ۙالَّذِىۡۤ اَنۡقَضَ ظَهۡرَكَۙ
جس نے تمہاری پیٹھ توڑ رکھی تھی
3- جس نے آپ کو تھکا دیا اور قریب تھا کہ وہ آپ کی کمر توڑ دیتا۔
وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ ۟ؕوَرَفَعۡنَا لَـكَ ذِكۡرَكَؕ
اور تمہارا ذکر بلند کیا
4- اور ہم نے آپ کی خاطر آپ کا ذکر بلند کر دیا اور یقیناً اب آپ کا ذکر اذان اور اِقامت وغیرہ میں ہوتا ہے۔
فَاِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًا ۟ۙفَاِنَّ مَعَ الۡعُسۡرِ يُسۡرًا
ہاں ہاں مشکل کے ساتھ آسانی بھی ہے
5- سو بلاشبہ شدّت اور تنگی کے ساتھ آسانی اور وسعت و راحت ہے۔
اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًا ۟ؕاِنَّ مَعَ الۡعُسۡرِ يُسۡرًا ؕ
(اور) بے شک مشکل کے ساتھ آسانی ہے
6- بلاشبہ شدت اور تنگی کے ساتھ آسانی اور وسعت و راحت ہے۔ جب آپ یہ جان لیں گے تو پھر آپ کو قوم کی طرف سے دی گئی تکلیف خوفزدہ نہیں کرے گی اور نہ وہ آپ کو اللہ کی طرف دعوت دینے سے روک سکے گی۔
فَاِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْ ۟ۙفَاِذَا فَرَغۡتَ فَانۡصَبۡۙ
تو جب فارغ ہوا کرو تو (عبادت میں) محنت کیا کرو
7- لہٰذا جب آپ اپنے کاموں سے فارغ ہوں اور انھیں پورا کر لیں تو اپنے رب کی عبادت میں خوب محنت کریں۔
وَاِلٰی رَبِّكَ فَارْغَبْ ۟۠وَاِلٰى رَبِّكَ فَارْغَبْ
اور اپنے پروردگار کی طرف متوجہ ہو جایا کرو
8- اور اپنی پوری توجہ اور ارادہ صرف اکیلے اللہ کی طرف کریں۔