وَالضُّحٰی ۟ۙوَالضُّحٰىۙ
آفتاب کی روشنی کی قسم
Tafseer of 93:1
1- اللہ تعالیٰ نے دن کے ابتدائی وقت کی قسم کھائی۔
The Morning Hours · Meccan · 11 ayahs · 1 ruku
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
وَالضُّحٰی ۟ۙوَالضُّحٰىۙ
آفتاب کی روشنی کی قسم
1- اللہ تعالیٰ نے دن کے ابتدائی وقت کی قسم کھائی۔
وَالَّیْلِ اِذَا سَجٰی ۟ۙوَالَّيۡلِ اِذَا سَجٰىۙ
اور رات (کی تاریکی) کی جب چھا جائے
2- اور رات کی قسم کھائی جب وہ چھا جائے اور لوگ آنا جانا بند کر دیں۔
مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلٰی ۟ؕمَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلٰىؕ
کہ (اے محمدﷺ) تمہارے پروردگار نے نہ تو تم کو چھوڑا اور نہ (تم سے) ناراض ہوا
3- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ کے رب نے آپ کو نہ تو چھوڑا ہے اور نہ اس نے آپ سے نفرت کی جیسا کہ وحی کا تسلسل ٹوٹ جانے پر مشرکین کہتے تھے۔
وَلَلْاٰخِرَةُ خَیْرٌ لَّكَ مِنَ الْاُوْلٰی ۟ؕوَلَـلۡاٰخِرَةُ خَيۡرٌ لَّكَ مِنَ الۡاُوۡلٰىؕ
اور آخرت تمہارے لیے پہلی (حالت یعنی دنیا) سے کہیں بہتر ہے
4- یقیناً آخرت کا گھر آپ کے لیے دنیا سے بہت بہتر ہے کیونکہ اس میں نہ ختم ہونے والی ہمیشہ کی نعمتیں ہیں۔
وَلَسَوْفَ یُعْطِیْكَ رَبُّكَ فَتَرْضٰی ۟ؕوَلَسَوۡفَ يُعۡطِيۡكَ رَبُّكَ فَتَرۡضٰىؕ
اور تمہیں پروردگار عنقریب وہ کچھ عطا فرمائے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے
5- یقیناً اللہ تعالیٰ جلد آپ کو اور آپ کی امت کو وافر ثواب دے گا یہاں تک کہ آپ اس پر راضی ہو جائیں گے جو اس نے آپ کو عطا کیا اور آپ کی امت کو دیا۔
اَلَمْ یَجِدْكَ یَتِیْمًا فَاٰوٰی ۪۟اَلَمۡ يَجِدۡكَ يَتِيۡمًا فَاٰوٰى
بھلا اس نے تمہیں یتیم پا کر جگہ نہیں دی؟ (بےشک دی)
6- یقیناً اس نے آپ کو بچپن میں پایا جبکہ آپ کے والد فوت ہو چکے تھے تو اس نے آپ کو ٹھکانا دیا، اس طرح کہ آپ کے دادا عبدالمطلب آپ کے لیے شفیق و مہربان بنے، پھر آپ کے چچا ابوطالب۔
وَوَجَدَكَ ضَآلًّا فَهَدٰی ۪۟وَوَجَدَكَ ضَآ لًّا فَهَدٰى
اور رستے سے ناواقف دیکھا تو رستہ دکھایا
7- اور آپ کو اس طرح پایا کہ آپ نہیں جانتے تھے کتاب کیا ہے اور نہ ایمان کے بارے میں جانتے تھے، تو اس نے آپ کو اس میں سے وہ کچھ سکھایا جو آپ نہیں جانتے تھے۔
وَوَجَدَكَ عَآىِٕلًا فَاَغْنٰی ۟ؕوَوَجَدَكَ عَآئِلًا فَاَغۡنٰىؕ
اور تنگ دست پایا تو غنی کر دیا
8- اور اس نے آپ کو نادار پایا تو غنی کر دیا۔
فَاَمَّا الْیَتِیْمَ فَلَا تَقْهَرْ ۟ؕفَاَمَّا الۡيَتِيۡمَ فَلَا تَقۡهَرۡؕ
تو تم بھی یتیم پر ستم نہ کرنا
9- لہٰذا آپ بھی یتیم پر سختی نہ کریں جس کا باپ بچپن میں فوت ہوگیا ہو اور نہ اسے ذلیل کریں۔
وَاَمَّا السَّآىِٕلَ فَلَا تَنْهَرْ ۟ؕوَاَمَّا السَّآئِلَ فَلَا تَنۡهَرۡؕ
اور مانگنے والے کو جھڑکی نہ دینا
10- اور نہ ضرورت مند سوال کرنے والے کو ڈانٹیں۔
وَاَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ ۟۠وَاَمَّا بِنِعۡمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثۡ
اور اپنے پروردگار کی نعمتوں کا بیان کرتے رہنا
11- اور اللہ کی ان نعمتوں کی قدر کریں جو اس نے آپ پر کی ہیں اور انھیں بیان کرتے رہیں۔