وَالَّیْلِ اِذَا یَغْشٰی ۟ۙوَالَّيۡلِ اِذَا يَغۡشٰىۙ
رات کی قسم جب (دن کو) چھپالے
Tafseer of 92:1
1- اللہ تعالیٰ نے رات کی قسم کھائی جب وہ اپنی تاریکی سے آسمان اور زمین کے درمیانی خلا کو ڈھانپ لے۔
The Night · Meccan · 21 ayahs · 1 ruku
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
وَالَّیْلِ اِذَا یَغْشٰی ۟ۙوَالَّيۡلِ اِذَا يَغۡشٰىۙ
رات کی قسم جب (دن کو) چھپالے
1- اللہ تعالیٰ نے رات کی قسم کھائی جب وہ اپنی تاریکی سے آسمان اور زمین کے درمیانی خلا کو ڈھانپ لے۔
وَالنَّهَارِ اِذَا تَجَلّٰی ۟ۙوَالنَّهَارِ اِذَا تَجَلّٰىۙ
اور دن کی قسم جب چمک اٹھے
2- اور دن کی قسم کھائی جب وہ روشن اور ظاہر ہو۔
وَمَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَالْاُنْثٰٓى ۟ۙوَمَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَالۡاُنۡثٰٓىۙ
اور اس (ذات) کی قسم جس نے نر اور مادہ پیدا کیے
3- اور اپنی پیدا کی ہوئی مخلوق کی دونوں قِسموں نر اور مادہ کی قسم کھائی۔
اِنَّ سَعْیَكُمْ لَشَتّٰی ۟ؕاِنَّ سَعۡيَكُمۡ لَشَتّٰىؕ
کہ تم لوگوں کی کوششں طرح طرح کی ہے
4- اے لوگو! یقیناً تمھارے اعمال مختلف ہیں۔ ان میں نیکیاں ہیں جو جنت میں جانے کا باعث ہیں اور برائیاں ہیں جو آگ میں داخل ہونے کا سبب ہیں۔
فَاَمَّا مَنْ اَعْطٰی وَاتَّقٰی ۟ۙفَاَمَّا مَنۡ اَعۡطٰى وَاتَّقٰىۙ
تو جس نے (خدا کے رستے میں مال) دیا اور پرہیز گاری کی
5- سو جس نے وہ دیا جو خرچ کرنا اس پر لازم تھا، جیسے زکاۃ، نان و نفقہ اور کفارہ، اور اس سے بچا جس سے اللہ تعالیٰ نے اسے منع کیا۔
وَصَدَّقَ بِالْحُسْنٰی ۟ۙوَصَدَّقَ بِالۡحُسۡنٰىۙ
اور نیک بات کو سچ جانا
6- اور اللہ تعالیٰ نے اس کا جو صلہ دینے کا وعدہ کیا ہے، اس نے اس کی تصدیق کی۔
فَسَنُیَسِّرُهٗ لِلْیُسْرٰی ۟ؕفَسَنُيَسِّرُهٗ لِلۡيُسۡرٰىؕ
اس کو ہم آسان طریقے کی توفیق دیں گے
7- تو ہم ضرور اس کے لیے نیک عمل کرنا اور اللہ کی راہ میں خرچ کرنا آسان کر دیں گے۔
وَاَمَّا مَنْ بَخِلَ وَاسْتَغْنٰی ۟ۙوَاَمَّا مَنۡۢ بَخِلَ وَاسۡتَغۡنٰىۙ
اور جس نے بخل کیا اور بےپروا بنا رہا
8- اور جس نے اپنے مال میں کنجوسی سے کام لیا اور اسے اس راہ میں خرچ نہ کیا جس میں خرچ کرنا اس پر فرض تھا اور اپنے مال کی وجہ سے اللہ تعالیٰ سے بے نیاز رہا اور اس سے اس کے فضل میں سے کسی چیز کا سوال نہ کیا۔
وَكَذَّبَ بِالْحُسْنٰی ۟ۙوَكَذَّبَ بِالۡحُسۡنٰىۙ
اور نیک بات کو جھوٹ سمجھا
9- اور اس نے اللہ تعالیٰ کے بدلے اور ثواب کے اس وعدے کو جھٹلایا جو اللہ کی راہ میں اپنا مال خرچ کرنے پر اس سے کیا گیا ہے۔
فَسَنُیَسِّرُهٗ لِلْعُسْرٰی ۟ؕفَسَنُيَسِّرُهٗ لِلۡعُسۡرٰىؕ
اسے سختی میں پہنچائیں گے
10- تو ہم اس کے لیے برا عمل آسان کر دیں گے اور نیکی کا کام اس کے لیے مشکل کر دیں گے۔
وَمَا یُغْنِیْ عَنْهُ مَالُهٗۤ اِذَا تَرَدّٰی ۟ؕوَمَا يُغۡنِىۡ عَنۡهُ مَالُهٗۤ اِذَا تَرَدّٰىؕ
اور جب وہ (دوزخ کے گڑھے میں) گرے گا تو اس کا مال اس کے کچھ کام نہ آئے گا
11- اور جب وہ ہلاک ہوگا اور آگ میں داخل ہوگا تو وہ مال اس کے کچھ کام نہ آئے گا جس میں وہ کنجوسی کرتا رہا۔
اِنَّ عَلَیْنَا لَلْهُدٰی ۟ؗۖاِنَّ عَلَيۡنَا لَـلۡهُدٰى
ہمیں تو راہ دکھا دینا ہے
12- بلاشبہ حق کی راہ باطل سے واضح کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
وَاِنَّ لَنَا لَلْاٰخِرَةَ وَالْاُوْلٰی ۟وَاِنَّ لَـنَا لَـلۡاٰخِرَةَ وَالۡاُوۡلٰى
اور آخرت او ردنیا ہماری ہی چیزیں ہیں
13- بلاشبہ آخرت کی زندگی اور دنیا کی زندگی ہمارے ہی ہاتھ میں ہے۔ ہم ان میں جس طرح چاہیں رد و بدل کریں۔ یہ حق ہمارے سوا کسی کو نہیں۔
فَاَنْذَرْتُكُمْ نَارًا تَلَظّٰی ۟ۚفَاَنۡذَرۡتُكُمۡ نَارًا تَلَظّٰىۚ
سو میں نے تم کو بھڑکتی آگ سے متنبہ کر دیا
14- سو اے لوگو! اگر تم نے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کی تو میں نے تمھیں بھڑکتی ہوئی آگ سے خبردار کر دیا ہے۔
لَا یَصْلٰىهَاۤ اِلَّا الْاَشْقَی ۟ۙلَا يَصۡلٰٮهَاۤ اِلَّا الۡاَشۡقَىۙ
اس میں وہی داخل ہو گا جو بڑا بدبخت ہے
15- اس آگ کی گرمی صرف بدبخت ترین شخص ہی جھیلے گا اور وہ ہے کافر۔
الَّذِیْ كَذَّبَ وَتَوَلّٰی ۟ؕالَّذِىۡ كَذَّبَ وَتَوَلّٰىؕ
جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا
16-جس نے اسے جھٹلایا جو رسول صلى اللہ عليہ وسلم لائے اور اللہ تعالیٰ کا حکم ماننے سے منہ پھیرا۔
وَسَیُجَنَّبُهَا الْاَتْقَی ۟ۙوَسَيُجَنَّبُهَا الۡاَتۡقَىۙ
اور جو بڑا پرہیزگار ہے وہ (اس سے) بچا لیا جائے گا
17- لوگوں میں سب سے زیادہ متقی شخص ضرور اس سے دور رکھا جائے گا۔ اس سے مراد سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں۔
الَّذِیْ یُؤْتِیْ مَالَهٗ یَتَزَكّٰی ۟ۚالَّذِىۡ يُؤۡتِىۡ مَالَهٗ يَتَزَكّٰىۚ
جو مال دیتا ہے تاکہ پاک ہو
18- وہ جو اپنا مال خیر کے کاموں میں خرچ کرتا ہے تاکہ گناہوں سے پاک ہو جائے۔
وَمَا لِاَحَدٍ عِنْدَهٗ مِنْ نِّعْمَةٍ تُجْزٰۤی ۟ۙوَمَا لِاَحَدٍ عِنۡدَهٗ مِنۡ نِّعۡمَةٍ تُجۡزٰٓىۙ
اور (اس لیے) نہیں (دیتا کہ) اس پر کسی کا احسان (ہے) جس کا وہ بدلہ اتارتا ہے
19- وہ جو مال خرچ کرتا ہے، وہ اس لیے خرچ نہیں کرتا کہ کسی کا اس پر احسان ہے جسے وہ اتارنا چاہتا ہے۔
اِلَّا ابْتِغَآءَ وَجْهِ رَبِّهِ الْاَعْلٰی ۟ۚاِلَّا ابۡتِغَآءَ وَجۡهِ رَبِّهِ الۡاَعۡلٰىۚ
بلکہ اپنے خداوند اعلیٰ کی رضامندی حاصل کرنے کے لیے دیتا ہے
20- وہ جو مال بھی خرچ کرتا ہے، اس سے صرف اپنے اس رب کی رضا چاہتا ہے جو اپنی مخلوق سے بلند و بالا ہے۔
وَلَسَوْفَ یَرْضٰی ۟۠وَلَسَوۡفَ يَرۡضٰى
اور وہ عنقریب خوش ہو جائے گا
21- اور عنقریب اللہ تعالیٰ اسے جو عمدہ جزا دے گا، وہ یقیناً اس سے راضی ہو جائے گا۔