91. Ash-Shamsالشمس

The Sun · Meccan · 15 ayahs · 1 ruku

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

وَالشَّمْسِ وَضُحٰىهَا ۟وَالشَّمۡسِ وَضُحٰٮهَا

سورج کی قسم اور اس کی روشنی کی

Tafseer of 91:1

1- اللہ تعالیٰ نے سورج کی قسم کھائی اور اس وقت کی قسم کھائی جب وہ مشرق سے طلوع ہو کر بلند ہوتا ہے۔

وَالْقَمَرِ اِذَا تَلٰىهَا ۟وَالۡقَمَرِ اِذَا تَلٰٮهَا

اور چاند کی جب اس کے پیچھے نکلے

Tafseer of 91:2

2- اور چاند کی قسم کھائی جب وہ سورج غروب ہونے کے بعد اس کے پیچھے آتا ہے۔

وَالنَّهَارِ اِذَا جَلّٰىهَا ۟وَالنَّهَارِ اِذَا جَلّٰٮهَا

اور دن کی جب اُسے چمکا دے

Tafseer of 91:3

3- اور دن کی قسم کھائی جب وہ اپنی روشنی سے وہ سب کچھ ظاہر کر دیتا ہے جو زمین پر ہے۔

وَالَّیْلِ اِذَا یَغْشٰىهَا ۟وَالَّيۡلِ اِذَا يَغۡشٰٮهَا

اور رات کی جب اُسے چھپا لے

Tafseer of 91:4

4- اور رات کی قسم کھائی جب وہ زمین کے چہرے کو ڈھانپ دے اور تاریک ہو جائے۔

وَالسَّمَآءِ وَمَا بَنٰىهَا ۟وَالسَّمَآءِ وَمَا بَنٰٮهَا

اور آسمان کی اور اس ذات کی جس نے اسے بنایا

Tafseer of 91:5

5- اور آسمان کی قسم کھائی اور اس کی مضبوط بناوٹ کی۔

وَالْاَرْضِ وَمَا طَحٰىهَا ۟وَالۡاَرۡضِ وَمَا طَحٰٮهَا

اور زمین کی اور اس کی جس نے اسے پھیلایا

Tafseer of 91:6

6- اور زمین کی قسم کھائی اور اسے بچھانے کی، تاکہ لوگ اس پر رہائش رکھ سکیں۔

وَنَفْسٍ وَّمَا سَوّٰىهَا ۟وَنَفۡسٍ وَّمَا سَوّٰٮهَا

اور انسان کی اور اس کی جس نے اس (کے اعضا) کو برابر کیا

Tafseer of 91:7

7- اور ہر نفس کی قسم کھائی اور اللہ تعالیٰ کے اسے درست پیدا کرنے کی قسم کھائی۔

فَاَلْهَمَهَا فُجُوْرَهَا وَتَقْوٰىهَا ۟فَاَلۡهَمَهَا فُجُوۡرَهَا وَتَقۡوٰٮهَا

پھر اس کو بدکاری (سے بچنے) اور پرہیزگاری کرنے کی سمجھ دی

Tafseer of 91:8

8- پھر بغیر تعلیم دیے اسے سمجھا دیا کہ اس کے لیے کیا برا ہے تاکہ وہ اس سے بچ جائے اور کیا اچھا ہے تاکہ وہ اسے اختیار کرے۔

قَدْ اَفْلَحَ مَنْ زَكّٰىهَا ۟قَدۡ اَفۡلَحَ مَنۡ زَكّٰٮهَا

کہ جس نے (اپنے) نفس (یعنی روح) کو پاک رکھا وہ مراد کو پہنچا

Tafseer of 91:9

9- یقیناً وہ شخص اپنی مراد پانے میں کامیاب ہوگیا جس نے اپنے آپ کو فضیلت والے کاموں سے سجایا اور برائیوں سے دور رکھا۔

وَقَدْ خَابَ مَنْ دَسّٰىهَا ۟ؕوَقَدۡ خَابَ مَنۡ دَسّٰٮهَا

اور جس نے اسے خاک میں ملایا وہ خسارے میں رہا

Tafseer of 91:10

10- اور یقیناً وہ شخص ناکام ہوگیا جس نے اپنے آپ کو نافرمانیوں اور گناہوں کی دلدل میں پھنسا لیا۔

كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ بِطَغْوٰىهَاۤ ۟كَذَّبَتۡ ثَمُوۡدُ بِطَغۡوٰٮهَآ

(قوم) ثمود نے اپنی سرکشی کے سبب (پیغمبر کو) جھٹلایا

Tafseer of 91:11

جب اللہ تعالیٰ نے اس شخص کی ناکامی کا ذکر کیا جس نے نافرمانیوں کے ذریعے سے اپنے آپ کو خاک میں ملا دیا تو ساتھ ہی اس کی مثال کے طور پر ثمودیوں کا ذکر کیا اور فرمایا:

11- ثمودیوں نے نافرمانیوں اور گناہ کرنے میں حد سے بڑھ جانے کے باعث اپنے نبی صالح علیہ السلام کو جھٹلایا۔

اِذِ انْۢبَعَثَ اَشْقٰىهَا ۟اِذِ انۡۢبَعَثَ اَشۡقٰٮهَا

جب ان میں سے ایک نہایت بدبخت اٹھا

Tafseer of 91:12

12- جب ان کا بدبخت ترین شخص اپنی قوم کے بلانے کے بعد اٹھا۔

فَقَالَ لَهُمْ رَسُوْلُ اللّٰهِ نَاقَةَ اللّٰهِ وَسُقْیٰهَا ۟ؕفَقَالَ لَهُمۡ رَسُوۡلُ اللّٰهِ نَاقَةَ اللّٰهِ وَسُقۡيٰهَا

تو خدا کے پیغمبر (صالح) نے ان سے کہا کہ خدا کی اونٹنی اور اس کے پانی پینے کی باری سے عذر کرو

Tafseer of 91:13

13- تو ان سے اللہ کے رسول صالح علیہ السلام نے کہا: اللہ کی اونٹنی چھوڑ دو۔ اسے اپنی باری پر پانی پینے دو اور برے ارادے سے اس کے پیچھے نہ پڑو۔

فَكَذَّبُوْهُ فَعَقَرُوْهَا— فَدَمْدَمَ عَلَیْهِمْ رَبُّهُمْ بِذَنْۢبِهِمْ فَسَوّٰىهَا ۟فَكَذَّبُوۡهُ فَعَقَرُوۡهَا ۙفَدَمۡدَمَ عَلَيۡهِمۡ رَبُّهُمۡ بِذَنۡۢبِهِمۡ فَسَوّٰٮهَا

مگر انہوں نے پیغمبر کو جھٹلایا اور اونٹنی کی کونچیں کاٹ دیں تو خدا نے ان کےگناہ کے سبب ان پر عذاب نازل کیا اور سب کو (ہلاک کر کے) برابر کر دیا

Tafseer of 91:14

14- تب انھوں نے اونٹنی کے معاملے میں اپنے رسول کو جھٹلایا اور ان کے بدبخت ترین شخص نے اسے مار دیا جبکہ اس میں باقی لوگوں کی رضا مندی شامل تھی، اس لیے وہ بھی گناہ میں شریک تھے۔ پھر اللہ تعالیٰ نے ان پر اپنے عذاب کا کوڑا برسایا اور ان کے گناہوں کے سبب ایک چیخ کے ذریعے سے انھیں ہلاک کر دیا۔ اللہ نے جس سزا کے ذریعے سے انھیں ہلاک کیا، اس میں ان سب کو برابر کر دیا (کسی کو نہیں چھوڑا۔)

وَلَا یَخَافُ عُقْبٰهَا ۟۠وَلَا يَخَافُ عُقۡبٰهَا

اور اس کو ان کے بدلہ لینے کا کچھ بھی ڈر نہیں

Tafseer of 91:15

15- اور اللہ تعالیٰ نے انھیں ہلاکت خیز عذاب میں اس طرح گرفتار کیا کہ اس پاک ذات کو اس کے کسی قسم کے (برے) نتائج کا کوئی خوف نہیں تھا۔