لَاۤ اُقْسِمُ بِهٰذَا الْبَلَدِ ۟ۙلَاۤ اُقۡسِمُ بِهٰذَا الۡبَلَدِۙ
ہمیں اس شہر (مکہ) کی قسم
Tafseer of 90:1
1- اللہ تعالیٰ نے حُرمت والے شہر کی قسم کھائی جو کہ مکہ مکرمہ ہے۔
The City · Meccan · 20 ayahs · 1 ruku
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
لَاۤ اُقْسِمُ بِهٰذَا الْبَلَدِ ۟ۙلَاۤ اُقۡسِمُ بِهٰذَا الۡبَلَدِۙ
ہمیں اس شہر (مکہ) کی قسم
1- اللہ تعالیٰ نے حُرمت والے شہر کی قسم کھائی جو کہ مکہ مکرمہ ہے۔
وَاَنْتَ حِلٌّۢ بِهٰذَا الْبَلَدِ ۟ۙوَاَنۡتَ حِلٌّ ۢ بِهٰذَا الۡبَلَدِۙ
اور تم اسی شہر میں تو رہتے ہو
2- اور اے رسول! آپ کے لیے (فتح مکہ کے موقع پر) حلال ہے کہ آپ اس میں جو چاہیں کریں، یعنی جو قتل کا حقدار ہے، اسے قتل کریں اور جو قید و بند کا مستحق ہے، اسے قید کریں۔
وَوَالِدٍ وَّمَا وَلَدَ ۟ۙوَوَالِدٍ وَّمَا وَلَدَ
اور باپ (یعنی آدم) اور اس کی اولاد کی قسم
3- اور اللہ تعالیٰ نے انسانیت کے باپ آدم علیہ السلام اور اُن کی نسل سے پیدا ہونے والی اولاد کی قسم کھائی۔
لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِیْ كَبَدٍ ۟ؕلَقَدۡ خَلَقۡنَا الۡاِنۡسَانَ فِىۡ كَبَدٍؕ
کہ ہم نے انسان کو تکلیف (کی حالت) میں (رہنے والا) بنایا ہے
4- یقیناً ہم نے انسان کو بڑی مشکل اور مشقت میں پیدا کیا، کیونکہ دنیا میں اس کی زندگی محنت و مشقت اور مشکلات سے بھری ہوئی ہے۔
اَیَحْسَبُ اَنْ لَّنْ یَّقْدِرَ عَلَیْهِ اَحَدٌ ۟ۘاَيَحۡسَبُ اَنۡ لَّنۡ يَّقۡدِرَ عَلَيۡهِ اَحَدٌ ۘ
کیا وہ خیال رکھتا ہے کہ اس پر کوئی قابو نہ پائے گا
5- کیا انسان یہ خیال کرتا ہے کہ جب وہ گناہوں کا ارتکاب کرتا ہے تو کوئی اس کی گرفت کر سکتا ہے نہ اس سے کوئی بدلہ لے سکتا ہے، خواہ اس کا رب ہی ہو جس نے اسے پیدا کیا؟
یَقُوْلُ اَهْلَكْتُ مَالًا لُّبَدًا ۟ؕيَقُوۡلُ اَهۡلَكۡتُ مَالًا لُّبَدًا
کہتا ہے کہ میں نے بہت سا مال برباد کیا
6- وہ کہتا ہے: میں نے تو پے در پے بہت زیادہ مال خرچ کر ڈالا۔
اَیَحْسَبُ اَنْ لَّمْ یَرَهٗۤ اَحَدٌ ۟ؕاَيَحۡسَبُ اَنۡ لَّمۡ يَرَهٗۤ اَحَدٌ
کیا اسے یہ گمان ہے کہ اس کو کسی نے دیکھا نہیں
7- کیا یہ اپنے خرچ کرنے کو فخریہ بیان کرنے والا سمجھتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے نہیں دیکھتا؟ اور وہ اس سے اس کے مال کا حساب نہیں لے گا کہ اس نے کہاں سے کمایا اور کن کاموں میں خرچ کیا؟
اَلَمْ نَجْعَلْ لَّهٗ عَیْنَیْنِ ۟ۙاَلَمۡ نَجۡعَلۡ لَّهٗ عَيۡنَيۡنِۙ
بھلا ہم نےاس کو دو آنکھیں نہیں دیں؟
8- کیا ہم نے اس کی دو آنکھیں نہیں بنائیں جن کے ساتھ وہ دیکھتا ہے؟
وَلِسَانًا وَّشَفَتَیْنِ ۟ۙوَلِسَانًا وَّشَفَتَيۡنِۙ
اور زبان اور دو ہونٹ (نہیں دیئے)
9- اور ایک زبان اور دو ہونٹ نہیں بنائے جن کے ذریعے سے وہ بات کرتا ہے؟
وَهَدَیْنٰهُ النَّجْدَیْنِ ۟ۚوَهَدَيۡنٰهُ النَّجۡدَيۡنِۚ
(یہ چیزیں بھی دیں) اور اس کو (خیر و شر کے) دونوں رستے بھی دکھا دیئے
10- اور ہم نے اسے خیر اور بھلائی كے راستے اور باطل کے راستے کی پہچان نہیں کرائی؟
فَلَا اقْتَحَمَ الْعَقَبَةَ ۟ؗۖفَلَا اقۡتَحَمَ الۡعَقَبَةَ
مگر وہ گھاٹی پر سے ہو کر نہ گزرا
11- اور اس سے مطالبہ ہے کہ وہ اس گھاٹی کو عبور کرے جو اسے جنت سے دُور رکھے ہوئے ہے، وہ اس سے گزر رہا ہے اور اسے عبور کر رہا ہے۔
وَمَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْعَقَبَةُ ۟ؕوَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا الۡعَقَبَةُ
اور تم کیا سمجھے کہ گھاٹی کیا ہے؟
12- اور اے رسول! آپ کو کیا معلوم کہ وہ گھاٹی کیا ہے جس کے عبور کرنے کا اس سے مطالبہ ہے تاکہ وہ جنت میں داخل ہو جائے؟
فَكُّ رَقَبَةٍ ۟ۙفَكُّ رَقَبَةٍ
کسی (کی) گردن کا چھڑانا
13- یہ گردن آزاد کرنا ہے، خواہ مرد کی ہو یا عورت کی۔
اَوْ اِطْعٰمٌ فِیْ یَوْمٍ ذِیْ مَسْغَبَةٍ ۟ۙاَوۡ اِطۡعٰمٌ فِىۡ يَوۡمٍ ذِىۡ مَسۡغَبَةٍ
یا بھوک کے دن کھانا کھلانا
14- یا ایسے بھوک والے دن کھانا کھلانا ہے جس میں کھانے پینے کی چیزوں کی کمی ہو۔
یَّتِیْمًا ذَا مَقْرَبَةٍ ۟ۙيَّتِيۡمًا ذَا مَقۡرَبَةٍ
یتیم رشتہ دار کو
15- ایسے بچے کو جس کا باپ دنیا میں نہ رہا ہو اور اس کی اس کے ساتھ رشتے داری ہو۔
اَوْ مِسْكِیْنًا ذَا مَتْرَبَةٍ ۟ؕاَوۡ مِسۡكِيۡنًا ذَا مَتۡرَبَةٍ
یا فقیر خاکسار کو
16-یا ایسے فقیر کو جس کی ملکیت میں کچھ بھی نہ ہو۔
ثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ وَتَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِ ۟ؕثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَتَوَاصَوۡا بِالصَّبۡرِ وَتَوَاصَوۡا بِالۡمَرۡحَمَةِ
پھر ان لوگوں میں بھی (داخل) ہو جو ایمان لائے اور صبر کی نصیحت اور (لوگوں پر) شفقت کرنے کی وصیت کرتے رہے
17- پھر وہ ان لوگوں میں سے ہو جو اللہ تعالیٰ پر ایمان لائے اور جو ایک دوسرے کو اطاعت کے کام کرنے، گناہوں سے باز رہنے اور آزمائشوں پر صبر کرنے کی تاکید کرتے رہے اور ایک دوسرے کو اللہ کے بندوں پر رحم کرنے کی وصیت کی۔
اُولٰٓىِٕكَ اَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِ ۟ؕاُولٰٓئِكَ اَصۡحٰبُ الۡمَيۡمَنَةِ
یہی لوگ صاحب سعادت ہیں
18- انھی مذکورہ صفات والے لوگ ہی دائیں جانب والے ہیں۔
وَالَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِاٰیٰتِنَا هُمْ اَصْحٰبُ الْمَشْـَٔمَةِ ۟ؕوَالَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا بِاٰيٰتِنَا هُمۡ اَصۡحٰبُ الۡمَشۡئَـمَةِ
اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو نہ مانا وہ بدبخت ہیں
19- اور جن لوگوں نے ہمارے رسول پر نازل ہونے والی آیتوں کا انکار کیا، وہی بائیں جانب والے ہیں۔
عَلَیْهِمْ نَارٌ مُّؤْصَدَةٌ ۟۠عَلَيۡهِمۡ نَارٌ مُّؤۡصَدَةٌ
یہ لوگ آگ میں بند کر دیئے جائیں گے
20- ان پر قیامت کے دن بند آگ ہوگی جس میں انھیں عذاب دیا جائے گا۔