وَالْفَجْرِ ۟ۙوَالۡفَجۡرِۙ
فجر کی قسم
Tafseer of 89:1
1- اللہ سبحانہ نے فجر (پو پھٹنے) کی قسم کھائی۔
The Dawn · Meccan · 30 ayahs · 1 ruku
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
وَالْفَجْرِ ۟ۙوَالۡفَجۡرِۙ
فجر کی قسم
1- اللہ سبحانہ نے فجر (پو پھٹنے) کی قسم کھائی۔
وَلَیَالٍ عَشْرٍ ۟ۙوَلَيَالٍ عَشۡرٍۙ
اور دس راتوں کی
2- اور ذوالحجہ کی پہلی دس راتوں کی قسم کھائی۔
وَّالشَّفْعِ وَالْوَتْرِ ۟ۙوَّالشَّفۡعِ وَالۡوَتۡرِۙ
اور جفت اور طاق کی
3- اور جفت اور طاق اشیاء کی قسم کھائی۔
وَالَّیْلِ اِذَا یَسْرِ ۟ۚوَالَّيۡلِ اِذَا يَسۡرِۚ
اور رات کی جب جانے لگے
4- اور رات کی قسم کھائی جب وہ آئے، جاری رہے اور چلی جائے۔ ان قسموں کا جواب یہ ہے کہ تمھارے اعمال کی جزا تمھیں ضرور ملے گی۔
هَلْ فِیْ ذٰلِكَ قَسَمٌ لِّذِیْ حِجْرٍ ۟ؕهَلۡ فِىۡ ذٰلِكَ قَسَمٌ لِّذِىۡ حِجۡرٍؕ
اور بے شک یہ چیزیں عقلمندوں کے نزدیک قسم کھانے کے لائق ہیں کہ (کافروں کو ضرور عذاب ہو گا)
5- کیا ان مذکورہ چیزوں کی قسم عقل مند کو مطمئن کرنے کے لیے کافی نہیں؟
اَلَمْ تَرَ كَیْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍ ۟اَلَمۡ تَرَ كَيۡفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍ
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ تمہارے پروردگار نے عاد کے ساتھ کیا کیا
6- اے رسول! کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ جب ہود علیہ السلام کی قوم عاد نے اپنے رسول کو جھٹلایا تو آپ کے رب نے ان کے ساتھ کیا کیا؟
اِرَمَ ذَاتِ الْعِمَادِ ۟اِرَمَ ذَاتِ الۡعِمَادِ
(جو) ارم (کہلاتے تھے اتنے) دراز قد
7- اپنے دادا اِرم کی طرف منسوب قبیلۂ عاد جو نہایت طاقتور اور لمبے قد کے لوگ تھے۔
الَّتِیْ لَمْ یُخْلَقْ مِثْلُهَا فِی الْبِلَادِ ۟الَّتِىۡ لَمۡ يُخۡلَقۡ مِثۡلُهَا فِى الۡبِلَادِ
کہ تمام ملک میں ایسے پیدا نہیں ہوئے تھے
8- جن کے مانند کوئی قوم اللہ تعالیٰ نے ملکوں میں پیدا نہیں کی۔
وَثَمُوْدَ الَّذِیْنَ جَابُوا الصَّخْرَ بِالْوَادِ ۟وَثَمُوۡدَ الَّذِيۡنَ جَابُوا الصَّخۡرَ بِالۡوَادِ
اور ثمود کے ساتھ (کیا کیا) جو وادئِ (قریٰ) میں پتھر تراشتے تھے (اور گھر بناتے) تھے
9- اور کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ آپ کے رب نے صالح علیہ السلام کی قوم ثمود کے ساتھ کیا کیا جنھوں نے پہاڑوں کی چٹانوں کو تراشا اور حِجر کے مقام پر ان سے گھر بنائے۔
وَفِرْعَوْنَ ذِی الْاَوْتَادِ ۟وَفِرۡعَوۡنَ ذِى الۡاَوۡتَادِ
اور فرعون کے ساتھ (کیا کیا) جو خیمے اور میخیں رکھتا تھا
10- اور کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ آپ کے رب نے فرعون کے ساتھ کیا کیا جس کے پاس میخیں تھیں جن سے وہ لوگوں کو عذاب دیتا تھا؟
الَّذِیْنَ طَغَوْا فِی الْبِلَادِ ۟الَّذِيۡنَ طَغَوۡا فِى الۡبِلَادِ
یہ لوگ ملکوں میں سرکش ہو رہے تھے
11- یہ سب لوگ ظلم و جبر میں حد سے بڑھ گئے۔ ہر ایک نے اپنے اپنے ملک میں سرکشی کی۔
فَاَكْثَرُوْا فِیْهَا الْفَسَادَ ۟فَاَكۡثَرُوۡا فِيۡهَا الۡفَسَادَ
اور ان میں بہت سی خرابیاں کرتے تھے
12- انھوں نے کفر اور گناہوں کو رواج دے کر ان شہروں اور علاقوں میں بہت زیادہ فساد برپا کیا۔
فَصَبَّ عَلَیْهِمْ رَبُّكَ سَوْطَ عَذَابٍ ۟ۚۙفَصَبَّ عَلَيۡهِمۡ رَبُّكَ سَوۡطَ عَذَابٍ
تو تمہارے پروردگار نے ان پر عذاب کا کوڑا نازل کیا
13- پھر اللہ تعالیٰ نے ان پر اپنے سخت عذاب کا کوڑا برسایا اور زمین سے ان کی جڑیں کاٹ دیں۔
اِنَّ رَبَّكَ لَبِالْمِرْصَادِ ۟ؕاِنَّ رَبَّكَ لَبِالۡمِرۡصَادِؕ
بے شک تمہارا پروردگار تاک میں ہے
14- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! بلاشبہ آپ کا رب لوگوں کے اعمال کی گھات میں ہے اور ان کی نگرانی کر رہا ہے تاکہ جس نے اچھے عمل کیے، اسے جنت کی صورت میں جزا دے اور جس نے برے عمل کیے، اسے آگ کے ساتھ عذاب دے۔
فَاَمَّا الْاِنْسَانُ اِذَا مَا ابْتَلٰىهُ رَبُّهٗ فَاَكْرَمَهٗ وَنَعَّمَهٗ ۙ۬— فَیَقُوْلُ رَبِّیْۤ اَكْرَمَنِ ۟ؕفَاَمَّا الۡاِنۡسَانُ اِذَا مَا ابۡتَلٰٮهُ رَبُّهٗ فَاَكۡرَمَهٗ وَنَعَّمَهٗ ۙ فَيَقُوۡلُ رَبِّىۡۤ اَكۡرَمَنِؕ
مگر انسان (عجیب مخلوق ہے کہ) جب اس کا پروردگار اس کو آزماتا ہے تو اسے عزت دیتا اور نعمت بخشتا ہے۔ تو کہتا ہے کہ (آہا) میرے پروردگار نے مجھے عزت بخشی
اور جب پہلی امتیں جنھیں اللہ تعالیٰ نے ہلاک کیا، جن پر قوت و طاقت اور شان و شوکت کے ذریعے سے انعام کیا گیا تھا تو اللہ تعالیٰ نے واضح کر دیا کہ کسی قوم پر اللہ تعالیٰ کے انعامات کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ وہ ان سے راضی بھی ہے، چنانچہ فرمایا:
15- انسان کا یہ مزاج ہے کہ جب اس کا رب اسے آزمائے اور عزت دے اور اسے مال و اولاد اور مقام و مرتبہ جیسی نعمتیں عطا کرے تو وہ یہ خیال کرتا ہے کہ یہ سب کچھ اسے اللہ کے ہاں عزت کی وجہ سے ملا ہے اور وہ کہتا ہے: میرے رب نے مجھے جو عزت دی ہے، میں اس کے نزدیک اس عزت دیے جانے کا حق دار تھا۔
وَاَمَّاۤ اِذَا مَا ابْتَلٰىهُ فَقَدَرَ عَلَیْهِ رِزْقَهٗ ۙ۬— فَیَقُوْلُ رَبِّیْۤ اَهَانَنِ ۟ۚوَاَمَّاۤ اِذَا مَا ابۡتَلٰٮهُ فَقَدَرَ عَلَيۡهِ رِزۡقَهٗ فَيَقُوۡلُ رَبِّىۡۤ اَهَانَنِۚ
اور جب (دوسری طرح) آزماتا ہے کہ اس پر روزی تنگ کر دیتا ہے تو کہتا ہے کہ (ہائے) میرے پروردگار نے مجھے ذلیل کیا
16-اور جب اس کا رب اس کا امتحان لے اور اس کے لیے اس کی روزی تنگ کر دے تو وہ خیال کرتا ہے کہ یہ اس وجہ سے ہے کہ وہ اپنے رب کے نزدیک بے قیمت اور ذلیل ہے تو وہ کہتا ہے: میرے رب نے مجھے ذلیل کر دیا۔
كَلَّا بَلْ لَّا تُكْرِمُوْنَ الْیَتِیْمَ ۟ۙكَلَّا بَلۡ لَّا تُكۡرِمُوۡنَ الۡيَتِيۡمَۙ
نہیں بلکہ تم لوگ یتیم کی خاطر نہیں کرتے
17- ہرگز نہیں، معاملہ ایسے نہیں جیسے یہ شخص خیال کرتا ہے کہ کسی بندے پر انعامات اللہ کی رضا کی دلیل ہیں اور پکڑ اس بات کی دلیل ہے کہ یہ بندہ اپنے رب کے ہاں بے قیمت ہے، بلکہ حقیقت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تمھیں جو رزق دیا ہے، اس میں سے تم یتیم پر خرچ نہیں کرتے۔
وَلَا تَحٰٓضُّوْنَ عَلٰی طَعَامِ الْمِسْكِیْنِ ۟ۙوَلَا تَحٰٓضُّوۡنَ عَلٰى طَعَامِ الۡمِسۡكِيۡنِۙ
اور نہ مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب دیتے ہو
18- اور نہ تم ایک دوسرے کو شوق دلاتے ہو کہ وہ اس فقیر کو کھلائے جسے خوراک میسر نہیں۔
وَتَاْكُلُوْنَ التُّرَاثَ اَكْلًا لَّمًّا ۟ۙوَتَاۡكُلُوۡنَ التُّرَاثَ اَكۡلًا لَّـمًّا ۙ
اور میراث کے مال سمیٹ کر کھا جاتے ہو
19- اور تم کمزوروں، یعنی عورتوں اور یتیموں کا حق حلال و حرام کی تمیز كيے بغیر ہڑپ کر جاتے ہو۔
وَّتُحِبُّوْنَ الْمَالَ حُبًّا جَمًّا ۟ؕوَّتُحِبُّوۡنَ الۡمَالَ حُبًّا جَمًّا ؕ
اور مال کو بہت ہی عزیز رکھتے ہو
20- اور تم مال کو جی بھر کر عزیز رکھتے ہو اور اس کے لالچ کی وجہ سے اسے اللہ کی راہ میں خرچ کرنے سے باز رہتے ہو۔
كَلَّاۤ اِذَا دُكَّتِ الْاَرْضُ دَكًّا دَكًّا ۟ۙكَلَّاۤ اِذَا دُكَّتِ الۡاَرۡضُ دَكًّا دَكًّا
تو جب زمین کی بلندی کوٹ کوٹ کو پست کر دی جائے گی
21-تمھارا یہ عمل نہیں ہونا چاہیے۔ یاد کرو کہ جب زمین کو بڑے زور سے ہلایا جائے گا اور اس میں بھونچال آجائے گا۔
وَّجَآءَ رَبُّكَ وَالْمَلَكُ صَفًّا صَفًّا ۟ۚوَّجَآءَ رَبُّكَ وَالۡمَلَكُ صَفًّا صَفًّا
اور تمہارا پروردگار (جلوہ فرما ہو گا) اور فرشتے قطار باندھ باندھ کر آ موجود ہوں گے
22- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ کا رب اپنے بندوں کے درمیان فیصلے کے لیے آئے گا اور فرشتے بھی صفیں بنائے آجائیں گے۔
وَجِایْٓءَ یَوْمَىِٕذٍۭ بِجَهَنَّمَ ۙ۬— یَوْمَىِٕذٍ یَّتَذَكَّرُ الْاِنْسَانُ وَاَنّٰی لَهُ الذِّكْرٰی ۟ؕوَجِاىْٓءَ يَوۡمَئِذٍۢ بِجَهَنَّمَ ۙ يَوۡمَئِذٍ يَّتَذَكَّرُ الۡاِنۡسَانُ وَاَنّٰى لَـهُ الذِّكۡرٰىؕ
اور دوزخ اس دن حاضر کی جائے گی تو انسان اس دن متنبہ ہو گا مگر تنبہ (سے) اسے (فائدہ) کہاں (مل سکے گا)
23- اور اس دن جہنم لائی جائے گی جس کی ستر ہزار لگامیں ہوں گی۔ ہر لگام کو ستر ہزار فرشتے تھامے اسے کھینچ رہے ہوں گے۔ اس دن انسان یاد کرے گا کہ اس نے اللہ تعالیٰ کے بارے میں کیا کوتاہیاں کیں ليكن اس دن نصیحت پکڑنا بھلا اسے کیا فائدہ دے گا کیونکہ وہ جزا کا دن ہوگا، عمل کا نہیں؟
یَقُوْلُ یٰلَیْتَنِیْ قَدَّمْتُ لِحَیَاتِیْ ۟ۚيَقُوۡلُ يٰلَيۡتَنِىۡ قَدَّمۡتُ لِحَـيَاتِىۚ
کہے گا کاش میں نے اپنی زندگی (جاودانی کے لیے) کچھ آگے بھیجا ہوتا
24- وہ شخص بہت پچھتاتے ہوئے کہے گا: کاش! میں نے اپنی آخرت کی زندگی کے لیے، جو کہ حقیقی زندگی ہے، نیک اعمال آگے بھیجے ہوتے۔
فَیَوْمَىِٕذٍ لَّا یُعَذِّبُ عَذَابَهٗۤ اَحَدٌ ۟ۙفَيَوۡمَئِذٍ لَّا يُعَذِّبُ عَذَابَهٗۤ اَحَدٌ
تو اس دن نہ کوئی خدا کے عذاب کی طرح کا (کسی کو) عذاب دے گا
25- اس دن اللہ کے عذاب جیسا عذاب کسی کا نہ ہوگا کیونکہ اللہ کا عذاب بڑا سخت اور باقی رہنے والا ہے۔
وَّلَا یُوْثِقُ وَثَاقَهٗۤ اَحَدٌ ۟ؕوَّلَا يُوۡثِقُ وَثَاقَهٗۤ اَحَدٌ
اور نہ کوئی ویسا جکڑنا جکڑے گا
26- اور جس طرح اس نے کافروں کو زنجیروں میں جکڑا ہوگا، اس طرح کبھی کسی نے نہ جکڑا ہوگا۔
یٰۤاَیَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَىِٕنَّةُ ۟ۗۖيٰۤاَيَّتُهَا النَّفۡسُ الۡمُطۡمَئِنَّةُ
اے اطمینان پانے والی روح!
جب اللہ تعالیٰ نے کافروں کی سزا کا ذکر کیا تو ساتھ ہی مومنوں کی جزا کا بھی ذکر فرما دیا، چنانچہ فرمایا:
27- رہی مومن کی بات تو اس سے موت کے وقت اور قیامت کے دن کہا جائے گا: اے ایمان اور نیک اعمال سے مطمئن ہونے والے انسان!
ارْجِعِیْۤ اِلٰی رَبِّكِ رَاضِیَةً مَّرْضِیَّةً ۟ۚارۡجِعِىۡۤ اِلٰى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَّرۡضِيَّةً
اپنے پروردگار کی طرف لوٹ چل۔ تو اس سے راضی وہ تجھ سے راضی
28- تم اپنے رب سے راضی خوشی اس کی طرف لوٹ جاؤ، اس لیے کہ تمھیں نہ ختم ہونے والا بدلہ ملنے والا ہے اور تم اپنے نیک اعمال کی بدولت اپنے رب کے ہاں پسندیدہ ہو۔
فَادْخُلِیْ فِیْ عِبٰدِیْ ۟ۙفَادۡخُلِىۡ فِىۡ عِبٰدِىۙ
تو میرے (ممتاز) بندوں میں شامل ہو جا
29-اور تم میرے باقی نیک بندوں میں شامل ہو جاؤ۔
وَادْخُلِیْ جَنَّتِیْ ۟۠وَادۡخُلِىۡ جَنَّتِى
اور میری بہشت میں داخل ہو جا
30- اور ان کے ساتھ اس جنت میں داخل ہو جاؤ جو میں نے ان کے لیے تیار کر رکھی ہے۔