هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ الْغَاشِیَةِ ۟ؕهَلۡ اَتٰٮكَ حَدِيۡثُ الۡغَاشِيَةِؕ
بھلا تم کو ڈھانپ لینے والی (یعنی قیامت کا) حال معلوم ہوا ہے
Tafseer of 88:1
1- اے رسول! کیا آپ کے پاس قیامت کی خبر پہنچی ہے جو اپنی ہولناکیوں سے لوگوں کو ڈھانپ لے گی۔
The Overwhelming · Meccan · 26 ayahs · 1 ruku
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ الْغَاشِیَةِ ۟ؕهَلۡ اَتٰٮكَ حَدِيۡثُ الۡغَاشِيَةِؕ
بھلا تم کو ڈھانپ لینے والی (یعنی قیامت کا) حال معلوم ہوا ہے
1- اے رسول! کیا آپ کے پاس قیامت کی خبر پہنچی ہے جو اپنی ہولناکیوں سے لوگوں کو ڈھانپ لے گی۔
وُجُوْهٌ یَّوْمَىِٕذٍ خَاشِعَةٌ ۟ۙوُجُوۡهٌ يَّوۡمَئِذٍ خَاشِعَةٌ
اس روز بہت سے منہ (والے) ذلیل ہوں گے
2- چنانچہ لوگ قیامت کے دن بدبخت ہوں گے یا نیک بخت، سو بدبختوں کے چہرے اس دن ذلیل اور اترے ہوئے ہوں گے۔
عَامِلَةٌ نَّاصِبَةٌ ۟ۙعَامِلَةٌ نَّاصِبَةٌ
سخت محنت کرنے والے تھکے ماندے
3- بیڑیوں کو اٹھائے ہوئے جن میں انھیں گھسیٹا جائے گا، اور گلے کے طوق اٹھا اٹھا کر وہ تھکے ماندے ہوں گے۔
تَصْلٰی نَارًا حَامِیَةً ۟ۙتَصۡلٰى نَارًا حَامِيَةً
دہکتی آگ میں داخل ہوں گے
4- یہ چہرے سخت گرم آگ میں داخل ہوں گے جس کی گرمی وہ جھیلیں گے۔
تُسْقٰی مِنْ عَیْنٍ اٰنِیَةٍ ۟ؕتُسۡقٰى مِنۡ عَيۡنٍ اٰنِيَةٍؕ
ایک کھولتے ہوئے چشمے کا ان کو پانی پلایا جائے گا
5- انھیں ایسے چشمے سے پلایا جائے گا جس کا پانی سخت گرم ہوگا۔
لَیْسَ لَهُمْ طَعَامٌ اِلَّا مِنْ ضَرِیْعٍ ۟ۙلَـيۡسَ لَهُمۡ طَعَامٌ اِلَّا مِنۡ ضَرِيۡعٍۙ
اور خار دار جھاڑ کے سوا ان کے لیے کوئی کھانا نہیں (ہو گا)
6- ان کے لیے ایسا کھانا بھی نہیں ہوگا جسے وہ اپنی غذا بنا سکیں، سوائے ’’شبرق‘‘ نامی ايك نہایت خبیث اور بدبودار کھانے کے جو ایک کانٹے دار درخت ہے اور وہ سوکھنے پر زہریلا ہو جاتا ہے۔
لَّا یُسْمِنُ وَلَا یُغْنِیْ مِنْ جُوْعٍ ۟ؕلَّا يُسۡمِنُ وَلَا يُغۡنِىۡ مِنۡ جُوۡعٍؕ
جو نہ فربہی لائے اور نہ بھوک میں کچھ کام آئے
7- جو کھانے والے کو موٹا کرے گا نہ اس کی بھوک مٹائے گا۔
وُجُوْهٌ یَّوْمَىِٕذٍ نَّاعِمَةٌ ۟ۙوُجُوۡهٌ يَّوۡمَئِذٍ نَّاعِمَةٌ
اور بہت سے منہ (والے) اس روز شادماں ہوں گے
8- اور نیک بختوں کے چہرے اس دن نعمتوں والے، خوش و خرم، تروتازہ اور خوبصورت ہوں گے ان نعمتوں کی وجہ سے جو انھیں ملیں گی۔
لِّسَعْیِهَا رَاضِیَةٌ ۟ۙلِّسَعۡيِهَا رَاضِيَةٌ
اپنے اعمال (کی جزا) سے خوش دل
9- ان نیک اعمال کی وجہ سے جو انھوں نے دنیا میں رضامندی سے کیے ہوں گے۔ یقیناً وہ اپنے اعمال کا کئی گنا ثواب محفوظ اور ذخیرہ کیا ہوا پائیں گے۔
فِیْ جَنَّةٍ عَالِیَةٍ ۟ۙفِىۡ جَنَّةٍ عَالِيَةٍۙ
بہشت بریں میں
10- وہ اس جنت میں ہوں گے جو مقام و مرتبہ میں بلند و بالا ہے۔
لَّا تَسْمَعُ فِیْهَا لَاغِیَةً ۟ؕلَّا تَسۡمَعُ فِيۡهَا لَاغِيَةً
وہاں کسی طرح کی بکواس نہیں سنیں گے
11- وہ جنت میں کوئی فضول اور بے ہودہ بات بھی نہیں سنیں گے کجا کہ کوئی حرام بات سنیں۔
فِیْهَا عَیْنٌ جَارِیَةٌ ۟ۘفِيۡهَا عَيۡنٌ جَارِيَةٌ
اس میں چشمے بہ رہے ہوں گے
12- اس جنت میں بہتے ہوئے چشمے ہوں گے جنھیں وہ جیسے اور جہاں چاہیں گے، پھیر کر لے جائیں گے۔
فِیْهَا سُرُرٌ مَّرْفُوْعَةٌ ۟ۙفِيۡهَا سُرُرٌ مَّرۡفُوۡعَةٌ
وہاں تخت ہوں گے اونچے بچھے ہوئے
13- اس میں اونچے اونچے تخت ہوں گے۔
وَّاَكْوَابٌ مَّوْضُوْعَةٌ ۟ۙوَّاَكۡوَابٌ مَّوۡضُوۡعَةٌ
اور آبخورے (قرینے سے) رکھے ہوئے
14- اور پینے کے لیے آبخورے جگہ جگہ تیار رکھے ہوں گے۔
وَّنَمَارِقُ مَصْفُوْفَةٌ ۟ۙوَّنَمَارِقُ مَصۡفُوۡفَةٌ
اور گاؤ تکیے قطار کی قطار لگے ہوئے
15- اور وہاں قطار میں بالکل ساتھ ساتھ تکیے لگے ہوں گے۔
وَّزَرَابِیُّ مَبْثُوْثَةٌ ۟ؕوَّزَرَابِىُّ مَبۡثُوۡثَةٌ
اور نفیس مسندیں بچھی ہوئی
16- اور اس میں جگہ جگہ عمدہ فرش بچھے ہوں گے۔
اَفَلَا یَنْظُرُوْنَ اِلَی الْاِبِلِ كَیْفَ خُلِقَتْ ۟ۥاَفَلَا يَنۡظُرُوۡنَ اِلَى الۡاِ بِلِ كَيۡفَ خُلِقَتۡ
یہ لوگ اونٹوں کی طرف نہیں دیکھتے کہ کیسے (عجیب) پیدا کیے گئے ہیں
جب اللہ تعالیٰ نے بدبختوں اور نیک بختوں کے آخرت میں مختلف حالات کا ذکر کیا تو ساتھ ہی کافروں کی توجہ اس پہلو کی طرف دلائی جو ان کی خالقِ کائنات کی قدرت اور حسنِ تخلیق کی طرف رہنمائی کرے تاکہ وہ اس سے ایمان کی دلیل پکڑیں اور جنت میں داخل ہو کر نیک بخت بنیں، چنانچہ فرمایا:
17- کیا وہ اونٹوں کی طرف غور و فکر کی نظر سے نہیں دیکھتے کہ اللہ تعالیٰ نے کیسے انھیں پیدا کیا اور اولادِ آدم کے تابع کر دیا؟
وَاِلَی السَّمَآءِ كَیْفَ رُفِعَتْ ۟ۥوَاِلَى السَّمَآءِ كَيۡفَ رُفِعَتۡ
اور آسمان کی طرف کہ کیسا بلند کیا گیا ہے
18- اور آسمان کو نہیں دیکھتے کہ اس نے کیسے اس کو اونچا کیا یہاں تک کہ وہ ان کے اوپر محفوظ چھت بن گیا جو ان پر گرتا بھی نہیں؟
وَاِلَی الْجِبَالِ كَیْفَ نُصِبَتْ ۟ۥوَاِلَى الۡجِبَالِ كَيۡفَ نُصِبَتۡ
اور پہاڑوں کی طرف کہ کس طرح کھڑے کیے گئے ہیں
19- اور وہ پہاڑوں کو نہیں دیکھتے کہ اس نے انھیں کس طرح زمین میں گاڑ دیا اور زمین کو ان کے ساتھ قائم رہنے اور ٹھہرنے والی کر دیا تاکہ وہ لوگوں کو ساتھ لیے نہ ڈولے؟
وَاِلَی الْاَرْضِ كَیْفَ سُطِحَتْ ۟ۥوَاِلَى الۡاَرۡضِ كَيۡفَ سُطِحَتۡ
اور زمین کی طرف کہ کس طرح بچھائی گئی
20-اور وہ زمین کی طرف نہیں دیکھتے کہ اس نے کس طرح اسے بچھایا اور لوگوں کی رہائش کے قابل بنایا؟
فَذَكِّرْ ؕ۫— اِنَّمَاۤ اَنْتَ مُذَكِّرٌ ۟ؕفَذَكِّرۡ اِنَّمَاۤ اَنۡتَ مُذَكِّرٌ
تو تم نصیحت کرتے رہو کہ تم نصیحت کرنے والے ہی ہو
جب انھیں اللہ تعالیٰ کی قدرت کی دلیل بننے والی چیزوں پر غور و فکر کرنے کی توجہ دلائی تو ساتھ ہی اپنے رسول صلى اللہ عليہ وسلم کو مخاطب کیا اور فرمایا:
21- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان لوگوں کو وعظ و نصیحت کریں اور اللہ کے عذاب سے ڈرائیں۔ آپ صرف نصیحت کرنے والے ہیں۔ آپ سے بس اسی یاددہانی اور انھیں نصیحت کرنے کا مطالبہ ہے، اور جہاں تک بات ہے انھیں ایمان کی توفیق دینے کی تو وہ صرف اللہ کے ہاتھ میں ہے۔
لَسْتَ عَلَیْهِمْ بِمُصَۜیْطِرٍ ۟ۙلَـسۡتَ عَلَيۡهِمۡ بِمُصَۜيۡطِرٍۙ
تم ان پر داروغہ نہیں ہو
22- آپ ان پر جبر کرنے والے نہیں کہ انھیں ایمان لانے پر مجبور کر سکیں۔
اِلَّا مَنْ تَوَلّٰی وَكَفَرَ ۟ۙاِلَّا مَنۡ تَوَلّٰى وَكَفَرَۙ
ہاں جس نے منہ پھیرا اور نہ مانا
23- لیکن ان میں سے جو ایمان سے پھر گیا اور اس نے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے ساتھ کفر کیا۔
فَیُعَذِّبُهُ اللّٰهُ الْعَذَابَ الْاَكْبَرَ ۟ؕفَيُعَذِّبُهُ اللّٰهُ الۡعَذَابَ الۡاَكۡبَرَؕ
تو خدا اس کو بڑا عذاب دے گا
24- تو اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن بہت بڑا عذاب دے گا، وہ اس طرح کہ اسے جہنم میں داخل کرے گا جہاں وہ ہمیشہ رہے گا۔
اِنَّ اِلَیْنَاۤ اِیَابَهُمْ ۟ۙاِنَّ اِلَيۡنَاۤ اِيَابَهُمۡۙ
بےشک ان کو ہمارے پاس لوٹ کر آنا ہے
25- یقیناً موت کے بعد انھیں ہماری طرف ہی لوٹنا ہے۔
ثُمَّ اِنَّ عَلَیْنَا حِسَابَهُمْ ۟۠ثُمَّ اِنَّ عَلَيۡنَا حِسَابَهُمْ
پھر ہم ہی کو ان سے حساب لینا ہے
26- پھر بلاشبہ ہم ہی ان کے اعمال کا ان سے حساب لیں گے اور یہ آپ کی نہ آپ کے علاوہ کسی اور کی ذمہ داری ہے۔