وَالسَّمَآءِ وَالطَّارِقِ ۟ۙوَالسَّمَآءِ وَالطَّارِقِۙ
آسمان اور رات کے وقت آنے والے کی قسم
Tafseer of 86:1
1- اللہ تعالیٰ نے آسمان کی قسم کھائی اور اس ستارے کی قسم کھائی جو رات کے وقت طلوع ہوتا ہے۔
The Morning Star · Meccan · 17 ayahs · 1 ruku
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
وَالسَّمَآءِ وَالطَّارِقِ ۟ۙوَالسَّمَآءِ وَالطَّارِقِۙ
آسمان اور رات کے وقت آنے والے کی قسم
1- اللہ تعالیٰ نے آسمان کی قسم کھائی اور اس ستارے کی قسم کھائی جو رات کے وقت طلوع ہوتا ہے۔
وَمَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الطَّارِقُ ۟ۙوَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا الطَّارِقُۙ
اور تم کو کیا معلوم کہ رات کے وقت آنے والا کیا ہے
2- اے رسول! آپ کو کیا خبر کہ رات کے وقت نکلنے والے اس عظیم ستارے کا معاملہ کیا ہے؟
النَّجْمُ الثَّاقِبُ ۟ۙالنَّجۡمُ الثَّاقِبُۙ
وہ تارا ہے چمکنے والا
3- وہ ایسا ستارہ ہے جو اپنی تیز روشنی سے آسمان کو روشن کرتا ہے۔
اِنْ كُلُّ نَفْسٍ لَّمَّا عَلَیْهَا حَافِظٌ ۟ؕاِنۡ كُلُّ نَفۡسٍ لَّمَّا عَلَيۡهَا حَافِظٌؕ
کہ کوئی متنفس نہیں جس پر نگہبان مقرر نہیں
4- کوئی بھی انسان نہیں مگر اللہ تعالیٰ نے اس کے اعمال محفوظ کرنے کے لیے ایک فرشتہ اس کے ساتھ مقرر کر دیا ہے تاکہ وہ قیامت کے دن اس کا حساب لے۔
فَلْیَنْظُرِ الْاِنْسَانُ مِمَّ خُلِقَ ۟ؕفَلۡيَنۡظُرِ الۡاِنۡسَانُ مِمَّ خُلِقَؕ
تو انسان کو دیکھنا چاہئے کہ وہ کاہے سے پیدا ہوا ہے
5- چنانچہ انسان کو غور و فکر کرنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نے اسے کس چیز سے پیدا کیا تاکہ اس پر اللہ تعالیٰ کی قدرت و طاقت اور انسان کی بے بسی واضح ہو جائے۔
خُلِقَ مِنْ مَّآءٍ دَافِقٍ ۟ۙخُلِقَ مِنۡ مَّآءٍ دَافِقٍۙ
وہ اچھلتے ہوئے پانی سے پیدا ہوا ہے
6- اللہ تعالیٰ نے اسے اچھلتے پانی سے پیدا کیا جو رحم میں ٹپکایا جاتا ہے۔
یَّخْرُجُ مِنْ بَیْنِ الصُّلْبِ وَالتَّرَآىِٕبِ ۟ؕيَّخۡرُجُ مِنۡۢ بَيۡنِ الصُّلۡبِ وَالتَّرَآئِبِؕ
جو پیٹھ اور سینے کے بیچ میں سے نکلتا ہے
7- یہ پانی مرد کی ریڑھ کی ہڈی اور سینے کی ہڈیوں کے درمیان سے نکلتا ہے۔
اِنَّهٗ عَلٰی رَجْعِهٖ لَقَادِرٌ ۟ؕاِنَّهٗ عَلٰى رَجۡعِهٖ لَقَادِرٌؕ
بےشک خدا اس کے اعادے (یعنی پھر پیدا کرنے) پر قادر ہے
8- بلاشبہ وہ پاک ذات جب اسے اس حقیر پانی سے پیدا کرنے پر قادر ہے تو اس کی موت کے بعد حساب کتاب اور جزا وسزا کے لیے اسے زندہ کر کے دوبارہ اٹھانے کی قدرت بھی رکھتی ہے۔
یَوْمَ تُبْلَی السَّرَآىِٕرُ ۟ۙيَوۡمَ تُبۡلَى السَّرَآئِرُۙ
جس دن دلوں کے بھید جانچے جائیں گے
9- جس دن پوشیدہ رازوں کی جانچ پڑتال ہوگی اور دلوں میں چھپی نیتوں اور عقائد و نظریات وغیرہ کو ظاہر کر دیا جائے گا تو اچھا اور برا الگ الگ ہو جائے گا۔
فَمَا لَهٗ مِنْ قُوَّةٍ وَّلَا نَاصِرٍ ۟ؕفَمَا لَهٗ مِنۡ قُوَّةٍ وَّلَا نَاصِرٍؕ
تو انسان کی کچھ پیش نہ چل سکے گی اور نہ کوئی اس کا مددگار ہو گا
10- اس دن انسان میں اللہ کے عذاب سے بچنے کی کوئی قوت ہوگی نہ اس کا کوئی مددگار ہوگا۔
وَالسَّمَآءِ ذَاتِ الرَّجْعِ ۟ۙوَالسَّمَآءِ ذَاتِ الرَّجۡعِۙ
آسمان کی قسم جو مینہ برساتا ہے
11-اللہ تعالیٰ نے بارش والے آسمان کی قسم کھائی کیونکہ وہ اسی جانب سے بار بار اترتی ہے۔
وَالْاَرْضِ ذَاتِ الصَّدْعِ ۟ۙوَالۡاَرۡضِ ذَاتِ الصَّدۡعِۙ
اور زمین کی قسم جو پھٹ جاتی ہے
12- اور اس زمین کی قسم کھائی جو پھٹتی ہے تو مختلف نباتات، پھل اور درخت اُگ آتے ہیں۔
اِنَّهٗ لَقَوْلٌ فَصْلٌ ۟ۙاِنَّهٗ لَقَوۡلٌ فَصۡلٌۙ
کہ یہ کلام (حق کو باطل سے) جدا کرنے والا ہے
13- بلاشبہ یہ قرآن جو محمد رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم پر نازل کیا گیا، یقیناً یہ ایسا قول ہے جو حق و باطل اور سچ اور جھوٹ کے درمیان فرق کرنے والا ہے۔
وَّمَا هُوَ بِالْهَزْلِ ۟ؕوَّمَا هُوَ بِالۡهَزۡلِؕ
اور بیہودہ بات نہیں ہے
14- اور یہ کھیل تماشا اور باطل نہیں بلکہ سنجیدہ اور حقیقت پر مبنی ہے۔
اِنَّهُمْ یَكِیْدُوْنَ كَیْدًا ۟ۙاِنَّهُمۡ يَكِيۡدُوۡنَ كَيۡدًا
یہ لوگ تو اپنی تدبیروں میں لگ رہے ہیں
15-بلاشبہ جو لوگ ان تعلیمات کو جھٹلانے والے ہیں جو ان کے رسول ان کے پاس لائے، وہ ان کی دعوت کو رد کرنے اور بے اثر کرنے کے لیے بہت سازشیں کرتے ہیں۔
وَّاَكِیْدُ كَیْدًا ۟ۚۖوَّاَكِيۡدُ كَيۡدًا
اور ہم اپنی تدبیر کر رہے ہیں
16-اور میں بھی دین كو غالب کرنے، باطل كو مٹانےاور بے اثر کرنے کی مضبوط تدبیر کرتا ہوں۔
فَمَهِّلِ الْكٰفِرِیْنَ اَمْهِلْهُمْ رُوَیْدًا ۟۠فَمَهِّلِ الۡكٰفِرِيۡنَ اَمۡهِلۡهُمۡ رُوَيۡدًا
تو تم کافروں کو مہلت دو بس چند روز ہی مہلت دو
17- لہٰذا اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ ان کافروں کو بس تھوڑی سی ڈھیل دیں اور ان کے لیے عذاب اور ہلاکت کی جلدی نہ کریں۔