وَالسَّمَآءِ ذَاتِ الْبُرُوْجِ ۟ۙوَالسَّمَآءِ ذَاتِ الۡبُرُوۡجِۙ
آسمان کی قسم جس میں برج ہیں
Tafseer of 85:1
1- اللہ تعالیٰ نے آسمان کی قسم کھائی جو سورج اور چاند وغیرہ کی منازل پر مشتمل ہے۔
The Constellations · Meccan · 22 ayahs · 1 ruku
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
وَالسَّمَآءِ ذَاتِ الْبُرُوْجِ ۟ۙوَالسَّمَآءِ ذَاتِ الۡبُرُوۡجِۙ
آسمان کی قسم جس میں برج ہیں
1- اللہ تعالیٰ نے آسمان کی قسم کھائی جو سورج اور چاند وغیرہ کی منازل پر مشتمل ہے۔
وَالْیَوْمِ الْمَوْعُوْدِ ۟ۙوَالۡيَوۡمِ الۡمَوۡعُوۡدِۙ
اور اس دن کی جس کا وعدہ ہے
2- اور قیامت کے دن کی قسم کھائی جس میں اس نے تمام مخلوقات کو جمع کر دینے کا وعدہ فرمایا۔
وَشَاهِدٍ وَّمَشْهُوْدٍ ۟ؕوَشَاهِدٍ وَّمَشۡهُوۡدٍؕ
اور حاضر ہونے والے کی اور جو اس کے پاس حاضر کیا جائے اسکی
3- اور ہر گواہی دینے والے کی قسم کھائی، جیسے نبی اپنی امت کے متعلق گواہی دیں گے۔ اور ہر گواہی دیے جانے والے کی قسم کھائی، جیسے امت کے بارے میں اس کے نبی گواہی دیں گے۔
قُتِلَ اَصْحٰبُ الْاُخْدُوْدِ ۟ۙقُتِلَ اَصۡحٰبُ الۡاُخۡدُوۡدِۙ
کہ خندقوں (کے کھودنے) والے ہلاک کر دیئے گئے
4- ان لوگوں پر لعنت کی گئی جنھوں نے زمین میں بہت بڑی خندق کھودی۔
النَّارِ ذَاتِ الْوَقُوْدِ ۟ۙالنَّارِ ذَاتِ الۡوَقُوۡدِۙ
(یعنی) آگ (کی خندقیں) جس میں ایندھن (جھونک رکھا) تھا
5- اور اس میں آگ جلائی اور ایمان والوں کو زندہ اس میں پھینک دیا۔
اِذْ هُمْ عَلَیْهَا قُعُوْدٌ ۟ۙاِذۡ هُمۡ عَلَيۡهَا قُعُوۡدٌ
جب کہ وہ ان (کے کناروں) پر بیٹھے ہوئے تھے
6- جبکہ وہ خود آگ سے بھری اس خندق کے اردگرد بیٹھے تھے۔
وَّهُمْ عَلٰی مَا یَفْعَلُوْنَ بِالْمُؤْمِنِیْنَ شُهُوْدٌ ۟ؕوَّهُمۡ عَلٰى مَا يَفۡعَلُوۡنَ بِالۡمُؤۡمِنِيۡنَ شُهُوۡدٌ
اور جو (سختیاں) اہل ایمان پر کر رہے تھے ان کو سامنے دیکھ رہے تھے
7- اور وہ مومنوں کو جو عذاب اور سزا دے رہے تھے، وہاں موجود ہونے کی وجہ سے سب دیکھ رہے تھے۔
وَمَا نَقَمُوْا مِنْهُمْ اِلَّاۤ اَنْ یُّؤْمِنُوْا بِاللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْحَمِیْدِ ۟ۙوَمَا نَقَمُوۡا مِنۡهُمۡ اِلَّاۤ اَنۡ يُّؤۡمِنُوۡا بِاللّٰهِ الۡعَزِيۡزِ الۡحَمِيۡدِۙ
ان کو مومنوں کی یہی بات بری لگتی تھی کہ وہ خدا پر ایمان لائے ہوئے تھے جو غالب (اور) قابل ستائش ہے
8- ان کافروں نے ایمان والوں پر اس کے سوا کوئی الزام نہ لگایا کہ وہ اس اللہ پر ایمان لے آئے جو سب پر غالب ہے، جس پر کوئی بھی غالب نہیں آسکتا اور جو ہر چیز میں قابلِ تعریف ہے۔
الَّذِیْ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ؕ— وَاللّٰهُ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ شَهِیْدٌ ۟ؕالَّذِىۡ لَهٗ مُلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِؕ وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ شَهِيۡدٌ
وہی جس کی آسمانوں اور زمین میں بادشاہت ہے۔ اور خدا ہر چیز سے واقف ہے
9- وہ جس اکیلے کے لیے آسمان و زمین کی بادشاہت ہے اور وہ ہر چیز سے آگاہ ہے، اُس سے اپنے بندوں کا کوئی معاملہ چھپا ہوا نہیں۔
اِنَّ الَّذِیْنَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنٰتِ ثُمَّ لَمْ یَتُوْبُوْا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِیْقِ ۟ؕاِنَّ الَّذِيۡنَ فَتَـنُوا الۡمُؤۡمِنِيۡنَ وَ الۡمُؤۡمِنٰتِ ثُمَّ لَمۡ يَتُوۡبُوۡا فَلَهُمۡ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمۡ عَذَابُ الۡحَرِيۡقِؕ
جن لوگوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو تکلیفیں دیں اور توبہ نہ کی ان کو دوزخ کا (اور) عذاب بھی ہوگا اور جلنے کا عذاب بھی ہوگا
10- بلاشبہ جن لوگوں نے مومن مردوں اور عورتوں کو اکیلے اللہ پر ایمان لانے سے پھیرنے کے لیے آگ کا عذاب دیا، پھر اللہ کے حضور اپنے گناہوں سے توبہ نہ کی تو ان کے لیے قیامت کے دن جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لیے اس آگ کا عذاب ہے جو انھیں جلا کر رکھ دے گی۔ یہ بدلہ ہے ان کے اس سلوک کا جو انھوں نے ایمان والوں کے ساتھ انھیں آگ میں جلا کر کیا۔
اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ جَنّٰتٌ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ ؔؕ۬— ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْكَبِیْرُ ۟ؕاِنَّ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمۡ جَنّٰتٌ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ ؕ ذٰلِكَ الۡفَوۡزُ الۡكَبِيۡرُؕ
(اور) جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان کے لیے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ یہ ہی بڑی کامیابی ہے
11- بلاشبہ جو لوگ اللہ تعالیٰ پر ایمان لائے اور انھوں نے نیک عمل کیے، ان کے لیے ایسی جنتیں ہیں جن کے محلات اور درختوں کے نیچے سے نہریں بہہ رہی ہیں۔ یہ جزا جو اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے تیار کی ہے، یہ وہ عظیم کامیابی ہے جس کا مقابلہ کوئی کامیابی نہیں کر سکتی۔
اِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِیْدٌ ۟ؕاِنَّ بَطۡشَ رَبِّكَ لَشَدِيۡدٌ
بےشک تمہارے پروردگار کی پکڑ بڑی سخت ہے
12- اے رسول! بلاشبہ ظالم کے لیے آپ کے رب کی پکڑ بڑی سخت ہے، خواہ وہ کچھ وقت کے لیے اسے ڈھیل ہی دے۔
اِنَّهٗ هُوَ یُبْدِئُ وَیُعِیْدُ ۟ۚاِنَّهٗ هُوَ يُبۡدِئُ وَيُعِيۡدُ
وہی پہلی دفعہ پیدا کرتا ہے اور وہی دوبارہ (زندہ) کرے گا
13- بلاشبہ وہی پہلی مرتبہ پیدا کرنے اور عذاب دینے والا ہے اور وہی دوبارہ پیدا کرے گا اور عذاب دے گا۔
وَهُوَ الْغَفُوْرُ الْوَدُوْدُ ۟ۙوَهُوَ الۡغَفُوۡرُ الۡوَدُوۡدُۙ
اور وہ بخشنے والا اور محبت کرنے والا ہے
14- اور وہ اپنے توبہ کرنے والے بندوں کے گناہ بے حد بخشنے والا ہے۔ بلاشبہ وہ اپنے پرہیزگار دوستوں سے محبت کرتا ہے۔
ذُو الْعَرْشِ الْمَجِیْدُ ۟ۙذُو الۡعَرۡشِ الۡمَجِيۡدُ
عرش کا مالک بڑی شان والا
15-عرش کا مالک، نہایت عظمت و کرم والا ہے۔
فَعَّالٌ لِّمَا یُرِیْدُ ۟ؕفَعَّالٌ لِّمَا يُرِيۡدُ
جو چاہتا ہے کر دیتا ہے
16- جو چاہے کر گزرنے والا ہے۔ جس کے چاہے گناہ معاف کر دے اور جسے چاہے سزا دے، اس پاک ذات کو کوئی مجبور کرنے والا نہیں۔
هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ الْجُنُوْدِ ۟ۙهَلۡ اَتٰٮكَ حَدِيۡثُ الۡجُـنُوۡدِۙ
بھلا تم کو لشکروں کا حال معلوم ہوا ہے
17-اے رسول! کیا آپ کے پاس ان لشکروں کی خبر آئی ہے جو حق سے ٹکرانے اور اس سے لوگوں کو روکنے کے لیے اکٹھے ہوئے؟
فِرْعَوْنَ وَثَمُوْدَ ۟ؕفِرۡعَوۡنَ وَثَمُوۡدَؕ
(یعنی) فرعون اور ثمود کا
18-فرعون اور صالح علیہ السلام کی قوم ثمود کی خبر۔
بَلِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فِیْ تَكْذِیْبٍ ۟ۙبَلِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا فِىۡ تَكۡذِيۡبٍۙ
لیکن کافر (جان بوجھ کر) تکذیب میں (گرفتار) ہیں
19- ان کے ایمان لانے میں یہ رکاوٹ نہیں تھی کہ ان کے پاس جھٹلانے والی قوموں اور ان کی ہلاکت کی خبریں نہیں پہنچی تھیں بلکہ وہ اپنی خواہشات کی پیروی کرتے ہوئے اسے جھٹلاتے رہے جو ان کے رسول ان کے پاس لائے تھے۔
وَّاللّٰهُ مِنْ وَّرَآىِٕهِمْ مُّحِیْطٌ ۟ۚوَّاللّٰهُ مِنۡ وَّرَآئِهِمۡ مُّحِيۡطٌۚ
اور خدا (بھی) ان کو گردا گرد سے گھیرے ہوئے ہے
20- اللہ ان کے اعمال کا احاطہ کرنے اور انھیں شمار کرنے والا ہے۔ ان میں سے کوئی چیز اس سے نہیں چھوٹتی اور وہ ضرور انھیں ان کی جزا دے گا۔
بَلْ هُوَ قُرْاٰنٌ مَّجِیْدٌ ۟ۙبَلۡ هُوَ قُرۡاٰنٌ مَّجِيۡدٌ
(یہ کتاب ہزل و بطلان نہیں) بلکہ یہ قرآن عظیم الشان ہے
21-اور قرآن شعر اور ہم قافیہ کلام نہیں، جس طرح یہ جھٹلانے والے کہتے ہیں، بلکہ یہ بڑی شان و عزت والا قرآن ہے۔
فِیْ لَوْحٍ مَّحْفُوْظٍ ۟۠فِىۡ لَوۡحٍ مَّحۡفُوۡظٍ
لوح محفوظ میں (لکھا ہوا)
22- جو ہر قسم کی تبدیلی، تحریف اور کمی و زیادتی سے پاک لوحِ محفوظ میں ہے۔