اِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّتْ ۟ۙاِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّتۡ
جب آسمان پھٹ جائے گا
Tafseer of 84:1
1- جب آسمان پھٹ جائے گا تاکہ فرشتے اس سے نازل ہوں۔
The Splitting Open · Meccan · 25 ayahs · 1 ruku
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّتْ ۟ۙاِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّتۡ
جب آسمان پھٹ جائے گا
1- جب آسمان پھٹ جائے گا تاکہ فرشتے اس سے نازل ہوں۔
وَاَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ ۟ۙوَاَذِنَتۡ لِرَبِّهَا وَحُقَّتۡ
اور اپنے پروردگار کا فرمان بجا لائے گا اور اسے واجب بھی یہ ہی ہے
2- اور وہ اپنے رب کا حکم پوری توجہ سے سنے گا اور اطاعت کرے گا اور یہی اس کے لائق ہے۔
وَاِذَا الْاَرْضُ مُدَّتْ ۟ؕوَاِذَا الۡاَرۡضُ مُدَّتۡؕ
اور جب زمین ہموار کر دی جائے گی
3- اور جب اللہ تعالیٰ زمین اس طرح پھیلا دے گا جس طرح چمڑا پھیلایا جاتا ہے۔
وَاَلْقَتْ مَا فِیْهَا وَتَخَلَّتْ ۟ۙوَاَلۡقَتۡ مَا فِيۡهَا وَتَخَلَّتۡ
جو کچھ اس میں ہے اسے نکال کر باہر ڈال دے گی اور (بالکل) خالی ہو جائے گی
4- اور وہ اپنے اندر موجود خزانے اور مُردے باہر نکال دے گی اور ان سے خالی ہو جائے گی۔
وَاَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ ۟ؕوَاَذِنَتۡ لِرَبِّهَا وَحُقَّتۡؕ
اور اپنے پروردگار کے ارشاد کی تعمیل کرے گی اور اس کو لازم بھی یہی ہے (تو قیامت قائم ہو جائے گی)
5- اور وہ اپنے رب کا حکم پوری توجہ سے سنے گی اور مانے گی اور یہی اس کے لائق ہے۔
یٰۤاَیُّهَا الْاِنْسَانُ اِنَّكَ كَادِحٌ اِلٰی رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلٰقِیْهِ ۟ۚيٰۤاَيُّهَا الۡاِنۡسَانُ اِنَّكَ كَادِحٌ اِلٰى رَبِّكَ كَدۡحًا فَمُلٰقِيۡهِۚ
اے انسان! تو اپنے پروردگار کی طرف (پہنچنے میں) خوب کوشِش کرتا ہے سو اس سے جا ملے گا
6- اے انسان! بلاشبہ تو اچھے یا برے اعمال کر رہا ہے اور بالآخر قیامت کے دن ان سے ملاقات کرنے والا ہے تاکہ اللہ تعالیٰ تجھے ان کی جزا دے۔
فَاَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِیَمِیْنِهٖ ۟ۙفَاَمَّا مَنۡ اُوۡتِىَ كِتٰبَهٗ بِيَمِيۡنِهٖۙ
تو جس کا نامہٴ (اعمال) اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا
جب اللہ تعالیٰ نے اجمالاً انسان کے اعمال کا ذکر کیا تو عمل کرنے والوں کے قیامت کے دن تفصیلی حالات کا ذکر کیا، چنانچہ فرمایا:
7- سو وہ شخص جسے اس کا اعمال نامہ دائیں ہاتھ میں دیا گیا۔
فَسَوْفَ یُحَاسَبُ حِسَابًا یَّسِیْرًا ۟ۙفَسَوۡفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَّسِيۡرًا
اس سے حساب آسان لیا جائے گا
8- عنقریب اللہ تعالیٰ اس کا آسان حساب لے گا، اس طرح کہ اس کے عمل اس کے سامنے پیش کیے جائیں گے مگر ان پر پکڑ نہیں ہوگی۔
وَّیَنْقَلِبُ اِلٰۤی اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًا ۟ؕوَّيَنۡقَلِبُ اِلٰٓى اَهۡلِهٖ مَسۡرُوۡرًا
اور وہ اپنے گھر والوں میں خوش خوش آئے گا
9- اور وہ اپنے گھر والوں کے پاس خوش خوش لوٹے گا۔
وَاَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ وَرَآءَ ظَهْرِهٖ ۟ۙوَاَمَّا مَنۡ اُوۡتِىَ كِتٰبَهٗ وَرَآءَ ظَهۡرِهٖۙ
اور جس کا نامہٴ (اعمال) اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا
10- اور جسے اس کا اعمال نامہ اس کی پیٹھ کے پیچھے سے بائیں ہاتھ میں دیا گیا۔
فَسَوْفَ یَدْعُوْا ثُبُوْرًا ۟ۙفَسَوۡفَ يَدۡعُوۡا ثُبُوۡرًا
وہ موت کو پکارے گا
11- وہ عنقریب خود ہی اپنے لیے تباہی کو پکارے گا۔
وَّیَصْلٰی سَعِیْرًا ۟ؕوَّيَصۡلٰى سَعِيۡرًا ؕ
اور وہ دوزخ میں داخل ہو گا
12- اور جہنم کی آگ میں داخل ہو کر اس کی گرمی جھیلے گا۔
اِنَّهٗ كَانَ فِیْۤ اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًا ۟ؕاِنَّهٗ كَانَ فِىۡۤ اَهۡلِهٖ مَسۡرُوۡرًا
یہ اپنے اہل (و عیال) میں مست رہتا تھا
13- بلاشبہ وہ دنیا میں اپنے کفر اور گناہوں پر ہونے کی وجہ سے اپنے گھر والوں میں بڑا خوش تھا۔
اِنَّهٗ ظَنَّ اَنْ لَّنْ یَّحُوْرَ ۟ۚۛاِنَّهٗ ظَنَّ اَنۡ لَّنۡ يَّحُوۡرَ
اور خیال کرتا تھا کہ (خدا کی طرف) پھر کر نہ جائے گا
14-اس کا خیال تھا کہ اپنی موت کے بعد وہ دوبارہ ہرگز زندہ نہ ہوگا۔
بَلٰۤی ۛۚ— اِنَّ رَبَّهٗ كَانَ بِهٖ بَصِیْرًا ۟ؕبَلٰٓى ۛۚ اِنَّ رَبَّهٗ كَانَ بِهٖ بَصِيۡرًا
ہاں ہاں۔ اس کا پروردگار اس کو دیکھ رہا تھا
15- کیوں نہیں، اللہ تعالیٰ ضرور اسے دوبارہ زندگی دے گا جیسے اس نے اسے پہلی بار پیدا کیا۔ بلاشبہ اس کا رب اس کا حال خوب دیکھ رہا تھا۔ اس سے اس کی کوئی چیز چھپی نہیں۔ وہ ضرور اسے اس کے عمل کی جزا دے گا۔
فَلَاۤ اُقْسِمُ بِالشَّفَقِ ۟ۙفَلَاۤ اُقۡسِمُ بِالشَّفَقِۙ
ہمیں شام کی سرخی کی قسم
16-اللہ تعالیٰ نے قسم کھائی ہے اس سرخی کی جو سورج غروب ہونے کے بعد افق پر نمایاں ہوتی ہے۔
وَالَّیْلِ وَمَا وَسَقَ ۟ۙوَالَّيۡلِ وَمَا وَسَقَۙ
اور رات کی اور جن چیزوں کو وہ اکٹھا کر لیتی ہے ان کی
17- اور اس نے قسم کھائی ہے رات کی اور ان چیزوں کی جو اس میں جمع ہوں۔
وَالْقَمَرِ اِذَا اتَّسَقَ ۟ۙوَالۡقَمَرِ اِذَا اتَّسَقَۙ
اور چاند کی جب کامل ہو جائے
18- اور چاند کی قسم جب وہ اکٹھا اور مکمل ہو جائے اور بدر (چودھویں کا چاند) بن جائے!
لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍ ۟ؕلَتَرۡكَبُنَّ طَبَقًا عَنۡ طَبَقٍؕ
کہ تم درجہ بدرجہ (رتبہٴ اعلیٰ پر) چڑھو گے
19- اے لوگو! تم یقیناً ایک حالت سے دوسری حالت میں تبدیل ہوتے ہو، نطفے سے لوتھڑا، پھر گوشت کا ٹکڑا، اسی طرح پہلے زندگی، پھر موت اور اس کے بعد دوبارہ اٹھنا۔
فَمَا لَهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَ ۟ۙفَمَا لَهُمۡ لَا يُؤۡمِنُوۡنَۙ
تو ان لوگوں کو کیا ہوا ہے کہ ایمان نہیں لاتے
20- پھر ان کافروں کو کیا ہوگیا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ پر ایمان لاتے ہيں نہ آخرت کے دن پر۔
وَاِذَا قُرِئَ عَلَیْهِمُ الْقُرْاٰنُ لَا یَسْجُدُوْنَ ۟وَاِذَا قُرِئَ عَلَيۡهِمُ الۡقُرۡاٰنُ لَا يَسۡجُدُوۡنَ ؕ ۩
اور جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے
21- اور جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جائے تو اپنے رب کے حضور سجدہ بھی نہیں کرتے؟
بَلِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا یُكَذِّبُوْنَ ۟ؗۖبَلِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا يُكَذِّبُوۡنَ
بلکہ کافر جھٹلاتے ہیں
22- بلکہ جنھوں نے کفر کیا، وہ اسے جھٹلاتے ہیں جو ان کے رسول ان کے پاس لائے۔
وَاللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا یُوْعُوْنَ ۟ؗۖوَاللّٰهُ اَعۡلَمُ بِمَا يُوۡعُوۡنَ
اور خدا ان باتوں کو جو یہ اپنے دلوں میں چھپاتے ہیں خوب جانتا ہے
23- اللہ ان کے سینوں کی چھپی باتیں بھی خوب جانتا ہے۔ اس سے ان کے عمل کی کوئی چیز چھپی ہوئی نہیں۔
فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ اَلِیْمٍ ۟ۙفَبَشِّرۡهُمۡ بِعَذَابٍ اَلِيۡمٍۙ
تو ان کو دکھ دینے والے عذاب کی خبر سنا دو
24- سو اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! انھیں اس دردناک عذاب کی خبر دے دیں جو ان کا منتظر ہے۔
اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْنٍ ۟۠اِلَّا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمۡ اَجۡرٌ غَيۡرُ مَمۡنُوۡنٍ
ہاں جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کے لیے بےانتہا اجر ہے
25- مگر جو لوگ اللہ تعالیٰ پر ایمان لائے اور انھوں نے نیک عمل کیے تو ان کے لیے جنت کی صورت میں نہ ختم ہونے والا ثواب ہے۔