83. Al-Mutaffifinالمطففين

Defrauding · Meccan · 36 ayahs · 1 ruku

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

وَیْلٌ لِّلْمُطَفِّفِیْنَ ۟ۙوَيۡلٌ لِّلۡمُطَفِّفِيۡنَ

ناپ اور تول میں کمی کرنے والوں کے لیے خرابی ہے

Tafseer of 83:1

1 ہلاکت اور نقصان ہے ناپ تول میں کمی کرنے والوں کے لیے۔

الَّذِیْنَ اِذَا اكْتَالُوْا عَلَی النَّاسِ یَسْتَوْفُوْنَ ۟ؗۖالَّذِيۡنَ اِذَا اكۡتَالُوۡا عَلَى النَّاسِ يَسۡتَوۡفُوۡنَ

جو لوگوں سے ناپ کر لیں تو پورا لیں

Tafseer of 83:2

2 یہ وہ لوگ ہیں کہ جب دوسروں سے ناپ کر لیتے ہیں تو اپنا حق بغیر کسی کمی کے پورا پورا وصول کرتے ہیں۔

وَاِذَا كَالُوْهُمْ اَوْ وَّزَنُوْهُمْ یُخْسِرُوْنَ ۟ؕوَاِذَا كَالُوۡهُمۡ اَوْ وَّزَنُوۡهُمۡ يُخۡسِرُوۡنَؕ

اور جب ان کو ناپ کر یا تول کر دیں تو کم کر دیں

Tafseer of 83:3

3 اور جب لوگوں کو ناپ کر یا وزن کر کے دیتے ہیں تو ناپ اور تول میں کمی کرتے ہیں۔ نبیٔ کریم صلى اللہ عليہ وسلم نے جب مدینہ طیبہ کی طرف ہجرت کی تو اس وقت اہلِ مدینہ کا یہی حال تھا۔

اَلَا یَظُنُّ اُولٰٓىِٕكَ اَنَّهُمْ مَّبْعُوْثُوْنَ ۟ۙاَلَا يَظُنُّ اُولٰٓئِكَ اَنَّهُمۡ مَّبۡعُوۡثُوۡنَ

کیا یہ لوگ نہیں جانتے کہ اٹھائے بھی جائیں گے

Tafseer of 83:4

4 جو لوگ یہ برا کام کرتے ہیں، کیا وہ یقین نہیں رکھتے کہ وہ اللہ کی طرف اٹھائے جائیں گے؟

لِیَوْمٍ عَظِیْمٍ ۟ۙلِيَوۡمٍ عَظِيۡمٍ

(یعنی) ایک بڑے (سخت) دن میں

Tafseer of 83:5

5 حساب کتاب اور جزا سزا کے لیے ایک عظیم دن میں کیونکہ اس میں مشکلات اور ہولناکیاں ہیں۔

یَّوْمَ یَقُوْمُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ۟ؕيَّوۡمَ يَقُوۡمُ النَّاسُ لِرَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَؕ‏

جس دن (تمام) لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے

Tafseer of 83:6

6 جس دن لوگ حساب دینے کے لیے تمام مخلوقات کے رب کے سامنے کھڑے ہوں گے۔

كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الْفُجَّارِ لَفِیْ سِجِّیْنٍ ۟ؕكَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الۡفُجَّارِ لَفِىۡ سِجِّيۡنٍؕ

سن رکھو کہ بدکارروں کے اعمال سجّین میں ہیں

Tafseer of 83:7

7 معاملہ ایسے نہیں جیسے تم نے تصور کر لیا ہے کہ موت کے بعد نہیں اٹھایا جائے گا۔ بلاشبہ کافر اور منافق بدکاروں کے اعمال نامے یقیناً زمین کے سب سے نچلے حصے، یعنی سجّین میں ہلاکت و نقصان سے دوچار ہیں۔

وَمَاۤ اَدْرٰىكَ مَا سِجِّیْنٌ ۟ؕوَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا سِجِّيۡنٌؕ‏

اور تم کیا جانتے ہوں کہ سجّین کیا چیز ہے؟

Tafseer of 83:8

8 اور اے رسول! آپ کو کیا خبر کہ سجّین کیا ہے؟

كِتٰبٌ مَّرْقُوْمٌ ۟ؕكِتٰبٌ مَّرۡقُوۡمٌؕ

ایک دفتر ہے لکھا ہوا

Tafseer of 83:9

9 بلاشبہ ان کے اعمال نامے لکھے ہوئے ہیں جو مٹیں گے نہ ان میں کمی بیشی ہوگی۔

وَیْلٌ یَّوْمَىِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ ۟ۙوَيۡلٌ يَّوۡمَئِذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے

Tafseer of 83:10

0 ہلاکت اور ناکامی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لیے۔

الَّذِیْنَ یُكَذِّبُوْنَ بِیَوْمِ الدِّیْنِ ۟ؕالَّذِيۡنَ يُكَذِّبُوۡنَ بِيَوۡمِ الدِّيۡنِؕ‏

(یعنی) جو انصاف کے دن کو جھٹلاتے ہیں

Tafseer of 83:11

11- جو جزا کے اس دن کو جھٹلاتے ہیں جس میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو ان اعمال کی جزا دے گا جو انھوں نے دنیا میں کیے۔

وَمَا یُكَذِّبُ بِهٖۤ اِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ اَثِیْمٍ ۟ۙوَمَا يُكَذِّبُ بِهٖۤ اِلَّا كُلُّ مُعۡتَدٍ اَثِيۡمٍ

اور اس کو جھٹلاتا وہی ہے جو حد سے نکل جانے والا گنہگار ہے

Tafseer of 83:12

12- اور اس دن کو نہیں جھٹلاتا مگر وہی جو اللہ کی حدوں سے بڑھنے والا اور بہت زیادہ گناہ کرتا ہو۔

اِذَا تُتْلٰی عَلَیْهِ اٰیٰتُنَا قَالَ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَ ۟ؕاِذَا تُتۡلٰى عَلَيۡهِ اٰيٰتُنَا قَالَ اَسَاطِيۡرُ الۡاَوَّلِيۡنَؕ

جب اس کو ہماری آیتیں سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے کہ یہ تو اگلے لوگوں کے افسانے ہیں

Tafseer of 83:13

13- ہمارے رسول صلى اللہ عليہ وسلم پر نازل ہونے والی ہماری آیتیں جب اس کے سامنے پڑھی جاتی ہیں تو وہ کہتا ہے: یہ پہلی امتوں کے قصے کہانیاں ہیں اور اللہ کی طرف سے نہیں ہیں۔

كَلَّا بَلْ ٚ— رَانَ عَلٰی قُلُوْبِهِمْ مَّا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ ۟كَلَّا‌ بَلۡ ۜ رَانَ عَلٰى قُلُوۡبِهِمۡ مَّا كَانُوۡا يَكۡسِبُوۡنَ

دیکھو یہ جو (اعمال بد) کرتے ہیں ان کا ان کے دلوں پر زنگ بیٹھ گیا ہے

Tafseer of 83:14

14- معاملہ اس طرح نہیں جیسے یہ جھٹلانے والے سمجھتے ہیں بلکہ ان کی عقلوں پر پردہ پڑ گیا ہے اور ان پر وہ گناہ غالب آگئے ہیں جو وہ کرتے ہیں، اس لیے وہ اپنے دلوں سے حق نہیں دیکھ سکتے۔

كَلَّاۤ اِنَّهُمْ عَنْ رَّبِّهِمْ یَوْمَىِٕذٍ لَّمَحْجُوْبُوْنَ ۟ؕكَلَّاۤ اِنَّهُمۡ عَنۡ رَّبِّهِمۡ يَوۡمَئِذٍ لَّمَحۡجُوۡبُوۡنَ‌ؕ‏

بےشک یہ لوگ اس روز اپنے پروردگار (کے دیدار) سے اوٹ میں ہوں گے

Tafseer of 83:15

15- سچی بات ہے کہ یہ لوگ قیامت کے دن اپنے رب کے دیدار سے روک دیے جائیں گے۔

ثُمَّ اِنَّهُمْ لَصَالُوا الْجَحِیْمِ ۟ؕثُمَّ اِنَّهُمۡ لَصَالُوا الۡجَحِيۡمِؕ

پھر دوزخ میں جا داخل ہوں گے

Tafseer of 83:16

16- پھر وہ ضرور آگ میں داخل ہوں گے اور اس کی تپش برداشت کریں گے۔

ثُمَّ یُقَالُ هٰذَا الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَ ۟ؕثُمَّ يُقَالُ هٰذَا الَّذِىۡ كُنۡتُمۡ بِهٖ تُكَذِّبُوۡنَؕ

پھر ان سے کہا جائے گا کہ یہ وہی چیز ہے جس کو تم جھٹلاتے تھے

Tafseer of 83:17

17-پھر قیامت کے دن انھیں ڈانٹ ڈپٹ کرنے کے لیے ان سے کہا جائے گا: یہ عذاب جو تم بھگت رہے ہو، وہی ہے جسے تم دنیا میں اس وقت جھٹلاتے تھے جب تمھارے رسول تمھیں اس کی خبر دیتے تھے۔

كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الْاَبْرَارِ لَفِیْ عِلِّیِّیْنَ ۟ؕكَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الۡاَبۡرَارِ لَفِىۡ عِلِّيِّيۡنَؕ

(یہ بھی) سن رکھو کہ نیکوکاروں کے اعمال علیین میں ہیں

Tafseer of 83:18

18- معاملہ اس طرح نہیں جیسے تم نے سوچ رکھا ہے کہ کوئی حساب کتاب اور جزا سزا نہیں ہے۔ یقیناً اطاعت والوں کے اعمال نامے عِلّیّین میں ہوں گے۔

وَمَاۤ اَدْرٰىكَ مَا عِلِّیُّوْنَ ۟ؕوَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا عِلِّيُّوۡنَؕ

اور تم کو کیا معلوم کہ علیین کیا چیز ہے؟

Tafseer of 83:19

19-اے رسول! آپ کو کیا خبر کہ عِلّیّین کیا ہے؟

كِتٰبٌ مَّرْقُوْمٌ ۟ۙكِتٰبٌ مَّرۡقُوۡمٌ

ایک دفتر ہے لکھا ہوا

Tafseer of 83:20

20- بلاشبہ ان کا اعمال نامہ لکھا ہوا ہے جو مٹے گا نہیں، اور نہ اس میں کمی بیشی ہوگی۔

یَّشْهَدُهُ الْمُقَرَّبُوْنَ ۟ؕيَّشۡهَدُهُ الۡمُقَرَّبُوۡنَؕ

جس کے پاس مقرب (فرشتے) حاضر رہتے ہیں

Tafseer of 83:21

21- اس اعمال نامے کے پاس ہر آسمان کے مقرب فرشتے حاضر ہوتے ہیں۔

اِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِیْ نَعِیْمٍ ۟ۙاِنَّ الۡاَبۡرَارَ لَفِىۡ نَعِيۡمٍ

بےشک نیک لوگ چین میں ہوں گے

Tafseer of 83:22

22-بلاشبہ کثرت سے اطاعت کے کام کرنے والے قیامت کے دن ہمیشہ کی نعمتوں میں ہوں گے۔

عَلَی الْاَرَآىِٕكِ یَنْظُرُوْنَ ۟ۙعَلَى الۡاَرَآئِكِ يَنۡظُرُوۡنَ

تختوں پر بیٹھے ہوئے نظارے کریں گے

Tafseer of 83:23

23- سجے سجائے تختوں پر بیٹھے اپنے رب کو اور اپنے دلوں کو بھانے اور خوش کرنے والی ہر چیز دیکھ رہے ہوں گے۔

تَعْرِفُ فِیْ وُجُوْهِهِمْ نَضْرَةَ النَّعِیْمِ ۟ۚتَعۡرِفُ فِىۡ وُجُوۡهِهِمۡ نَضۡرَةَ النَّعِيۡمِ‌ۚ

تم ان کے چہروں ہی سے راحت کی تازگی معلوم کر لو گے

Tafseer of 83:24

24- جب آپ انھیں دیکھیں گے تو آپ خوشی اور خوبصورتی کی صورت میں نعمتوں کے اثرات ان کے چہروں پر دیکھیں گے۔

یُسْقَوْنَ مِنْ رَّحِیْقٍ مَّخْتُوْمٍ ۟ۙيُسۡقَوۡنَ مِنۡ رَّحِيۡقٍ مَّخۡتُوۡمٍ

ان کو خالص شراب سربمہر پلائی جائے گی

Tafseer of 83:25

25- ان کے نوکر چاکر انھیں ایسی خالص شراب پلائیں گے جس کے برتنوں پر مہر لگی ہوگی۔

خِتٰمُهٗ مِسْكٌ ؕ— وَفِیْ ذٰلِكَ فَلْیَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُوْنَ ۟ؕخِتٰمُهٗ مِسۡكٌ ‌ؕ وَفِىۡ ذٰلِكَ فَلۡيَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُوۡنَ

جس کی مہر مشک کی ہو گی تو (نعمتوں کے) شائقین کو چاہیے کہ اسی سے رغبت کریں

Tafseer of 83:26

26- اس سے کستوری کی خوشبو دور تک پھیل رہی ہوگی۔ اس باعزت جزا کے حصول کے لیے مقابلہ کرنے والوں کو ایک دوسرے کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ وہ اس طرح کہ اللہ تعالیٰ کو راضی اور خوش کرنے والے عمل کیے جائیں اور اسے ناراض کرنے والے عمل چھوڑ دیے جائیں۔

وَمِزَاجُهٗ مِنْ تَسْنِیْمٍ ۟ۙوَ مِزَاجُهٗ مِنۡ تَسۡنِيۡمٍ

اور اس میں تسنیم (کے پانی) کی آمیزش ہو گی

Tafseer of 83:27

27- اس مہر لگی ہوئی شراب میں تسنیم کے چشمے کی ملاوٹ ہوگی۔

عَیْنًا یَّشْرَبُ بِهَا الْمُقَرَّبُوْنَ ۟ؕعَيۡنًا يَّشۡرَبُ بِهَا الۡمُقَرَّبُوۡنَؕ

وہ ایک چشمہ ہے جس میں سے (خدا کے) مقرب پیئیں گے

Tafseer of 83:28

28- یہ جنت کے اعلیٰ درجے میں ایک چشمہ ہے جس سے اللہ کے مقرب لوگ خالص اور صاف شفاف مشروب پئیں گے اور باقی تمام اہلِ ایمان اس میں سے دیگر مشروبات کی ملاوٹ کے ساتھ پئیں گے۔

اِنَّ الَّذِیْنَ اَجْرَمُوْا كَانُوْا مِنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا یَضْحَكُوْنَ ۟ؗۖاِنَّ الَّذِيۡنَ اَجۡرَمُوۡا كَانُوۡا مِنَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا يَضۡحَكُوۡنَ

جو گنہگار (یعنی کفار) ہیں وہ (دنیا میں) مومنوں سے ہنسی کیا کرتے تھے

Tafseer of 83:29

29-بلاشبہ جن لوگوں نے کفر کر کے جرم کیا، وہ ایمان والوں کا مذاق اڑاتے ہوئے ان پر ہنستے تھے۔

وَاِذَا مَرُّوْا بِهِمْ یَتَغَامَزُوْنَ ۟ؗۖوَاِذَا مَرُّوۡا بِهِمۡ يَتَغَامَزُوۡنَ

اور جب ان کے پاس سے گزرتے تو حقارت سے اشارے کرتے

Tafseer of 83:30

30- جب وہ ایمان والوں کے پاس سے گزرتے تو ان کا ٹھٹھا اڑاتے ہوئے اور حقارت کے ساتھ آنکھوں سے ایک دوسرے کو اشارے کرتے تھے۔

وَاِذَا انْقَلَبُوْۤا اِلٰۤی اَهْلِهِمُ انْقَلَبُوْا فَكِهِیْنَ ۟ؗۖوَاِذَا انۡقَلَبُوۡۤا اِلٰٓى اَهۡلِهِمُ انْقَلَبُوۡا فَكِهِيۡنَ

اور جب اپنے گھر کو لوٹتے تو اتراتے ہوئے لوٹتے

Tafseer of 83:31

وَاِذَا رَاَوْهُمْ قَالُوْۤا اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ لَضَآلُّوْنَ ۟ۙوَاِذَا رَاَوۡهُمۡ قَالُوۡۤا اِنَّ هٰٓؤُلَاۤءِ لَـضَآلُّوۡنَ

اور جب ان (مومنوں) کو دیکھتے تو کہتے کہ یہ تو گمراہ ہیں

Tafseer of 83:32

وَمَاۤ اُرْسِلُوْا عَلَیْهِمْ حٰفِظِیْنَ ۟ؕوَمَاۤ اُرۡسِلُوۡا عَلَيۡهِمۡ حٰفِظِيۡنَ

حالانکہ وہ ان پر نگراں بنا کر نہیں بھیجے گئے تھے

Tafseer of 83:33

فَالْیَوْمَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنَ الْكُفَّارِ یَضْحَكُوْنَ ۟ۙفَالۡيَوۡمَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا مِنَ الۡكُفَّارِ يَضۡحَكُوۡنَ

تو آج مومن کافروں سے ہنسی کریں گے

Tafseer of 83:34

عَلَی الْاَرَآىِٕكِ ۙ— یَنْظُرُوْنَ ۟ؕعَلَى الۡاَرَآئِكِۙ يَنۡظُرُوۡنَؕ‏

(اور) تختوں پر (بیٹھے ہوئے ان کا حال) دیکھ رہے ہوں گے

Tafseer of 83:35

هَلْ ثُوِّبَ الْكُفَّارُ مَا كَانُوْا یَفْعَلُوْنَ ۟۠هَلۡ ثُوِّبَ الۡكُفَّارُ مَا كَانُوۡا يَفۡعَلُوۡنَ

تو کافروں کو ان کے عملوں کا (پورا پورا) بدلہ مل گیا

Tafseer of 83:36