اِذَا السَّمَآءُ انْفَطَرَتْ ۟ۙاِذَا السَّمَآءُ انْفَطَرَتۡ
جب آسمان پھٹ جائے گا
Tafseer of 82:1
1- جب فرشتوں کے اترنے کے لیے آسمان پھٹ جائے گا۔
The Cleaving · Meccan · 19 ayahs · 1 ruku
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اِذَا السَّمَآءُ انْفَطَرَتْ ۟ۙاِذَا السَّمَآءُ انْفَطَرَتۡ
جب آسمان پھٹ جائے گا
1- جب فرشتوں کے اترنے کے لیے آسمان پھٹ جائے گا۔
وَاِذَا الْكَوَاكِبُ انْتَثَرَتْ ۟ۙوَاِذَا الۡكَوَاكِبُ انْتَثَرَتۡ
اور جب تارے جھڑ پڑیں گے
2- اور جب ستارے جھڑ کر بکھر جائیں گے۔
وَاِذَا الْبِحَارُ فُجِّرَتْ ۟ۙوَاِذَا الۡبِحَارُ فُجِّرَتۡ
اور جب دریا بہہ (کر ایک دوسرے سے مل) جائیں گے
3- اور جب سمندروں کو ایک دوسرے پر کھول دیا جائے گا اور وہ (براعظموں کی درمیانی رکاوٹیں دور ہونے سے) آپس میں پوری طرح مل جائیں گے۔
وَاِذَا الْقُبُوْرُ بُعْثِرَتْ ۟ۙوَاِذَا الۡقُبُوۡرُ بُعۡثِرَتۡ
اور جب قبریں اکھیڑ دی جائیں گی
4- اور جب قبروں میں موجود مردوں کو دوبارہ اٹھانے کے لیے قبروں کی مٹی کو الٹ دیا جائے گا۔
عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ وَاَخَّرَتْ ۟ؕعَلِمَتۡ نَفۡسٌ مَّا قَدَّمَتۡ وَاَخَّرَتۡؕ
تب ہر شخص معلوم کرلے گا کہ اس نے آگے کیا بھیجا تھا اور پیچھے کیا چھوڑا تھا
5- اس وقت ہر انسان جان لے گا کہ اس نے کیا عمل آگے بھیجا اور کیا پیچھے چھوڑا جس پر عمل نہیں کیا۔
یٰۤاَیُّهَا الْاِنْسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الْكَرِیْمِ ۟ۙيٰۤاَيُّهَا الۡاِنۡسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الۡكَرِيۡمِ
اے انسان تجھ کو اپنے پروردگار کرم گستر کے باب میں کس چیز نے دھوکا دیا
6- اے اپنے رب کے منکر انسان! تیرے رب نے جب اپنی طرف سے مہربانی کرتے ہوئے تجھے مہلت دی اور تجھے سزا دینے میں جلدی نہیں کی تو تو اپنے رب کے حکم کی مخالفت کس بنیاد پر کرتا ہے؟
الَّذِیْ خَلَقَكَ فَسَوّٰىكَ فَعَدَلَكَ ۟ۙالَّذِىۡ خَلَقَكَ فَسَوّٰٮكَ فَعَدَلَـكَ
(وہی تو ہے) جس نے تجھے بنایا اور (تیرے اعضا کو) ٹھیک کیا اور (تیرے قامت کو) معتدل رکھا
7- وہ جس نے تجھے عدم سے وجود بخشا اور تجھے برابر اور مناسب اعضاء والا بنایا۔
فِیْۤ اَیِّ صُوْرَةٍ مَّا شَآءَ رَكَّبَكَ ۟ؕفِىۡۤ اَىِّ صُوۡرَةٍ مَّا شَآءَ رَكَّبَكَؕ
اور جس صورت میں چاہا تجھے جوڑ دیا
8- اس نے جس صورت میں تجھے پیدا کرنا چاہا، پیدا کیا۔ یقیناً اس نے تجھ پر انعام کیا کہ تجھے گدھے کی صورت میں پیدا نہیں کیا اور نہ تجھے بندر اور کتے وغیرہ کی شکل میں بنایا۔
كَلَّا بَلْ تُكَذِّبُوْنَ بِالدِّیْنِ ۟ۙكَلَّا بَلۡ تُكَذِّبُوۡنَ بِالدِّيۡنِ
مگر ہیہات تم لوگ جزا کو جھٹلاتے ہو
9- اے دھوکا کھانے والو! معاملہ ایسے نہیں جیسے تم نے سوچ رکھا ہے بلکہ تم جزا کے دن کو جھٹلاتے ہو اور اس کے لیے اچھے عمل نہیں کرتے۔
وَاِنَّ عَلَیْكُمْ لَحٰفِظِیْنَ ۟ۙوَاِنَّ عَلَيۡكُمۡ لَحٰـفِظِيۡنَ
حالانکہ تم پر نگہبان مقرر ہیں
10- بلاشبہ تم پر ایسے فرشتے مقرر ہیں جو تمھارے اعمال محفوظ کرتے ہیں۔
كِرَامًا كَاتِبِیْنَ ۟ۙكِرَامًا كَاتِبِيۡنَ
عالی قدر (تمہاری باتوں کے) لکھنے والے
11- جو اللہ کے ہاں بڑے معزز، لکھنے والے ہیں، وہ تمھارے اعمال لکھتے ہیں۔
یَعْلَمُوْنَ مَا تَفْعَلُوْنَ ۟يَعۡلَمُوۡنَ مَا تَفۡعَلُوۡنَ
جو تم کرتے ہو وہ اسے جانتے ہیں
12-جو بھی کام تم کرتے ہو، وہ اسے جانتے ہیں اور پھر اسے لکھ لیتے ہیں۔
اِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِیْ نَعِیْمٍ ۟ۙاِنَّ الۡاَبۡرَارَ لَفِىۡ نَعِيۡمٍۚ
بے شک نیکوکار نعمتوں (کی بہشت) میں ہوں گے۔
13- بلاشبہ کثرت سے بھلائی اور اطاعت کے کام کرنے والے قیامت کے دن یقیناً ہمیشہ کی نعمتوں میں ہوں گے۔
وَاِنَّ الْفُجَّارَ لَفِیْ جَحِیْمٍ ۟ۚۖوَاِنَّ الۡفُجَّارَ لَفِىۡ جَحِيۡمٍ
اور بدکردار دوزخ میں
14- اور بلاشبہ برائیوں والے یقیناً ایسی آگ میں ہوں گے جو ان پر بھڑک رہی ہوگی۔
یَّصْلَوْنَهَا یَوْمَ الدِّیْنِ ۟يَّصۡلَوۡنَهَا يَوۡمَ الدِّيۡنِ
(یعنی) جزا کے دن اس میں داخل ہوں گے
15-وہ جزا کے دن اس میں داخل ہوں گے اور اس کی تپش جھیلیں گے۔
وَمَا هُمْ عَنْهَا بِغَآىِٕبِیْنَ ۟ؕوَمَا هُمۡ عَنۡهَا بِغَآئِبِيۡنَؕ
اور اس سے چھپ نہیں سکیں گے
16- وہ اس سے کبھی غائب نہ ہونے پائیں گے بلکہ وہ ہمیشہ اس میں رہیں گے۔
وَمَاۤ اَدْرٰىكَ مَا یَوْمُ الدِّیْنِ ۟ۙوَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا يَوۡمُ الدِّيۡنِ
اور تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے؟
17-اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ کو کیا خبر کہ بدلے کا دن کیا ہے؟
ثُمَّ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا یَوْمُ الدِّیْنِ ۟ؕثُمَّ مَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا يَوۡمُ الدِّيۡنِؕ
پھر تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے؟
18- پھر آپ کو کیا معلوم کہ بدلے کا دن کیا ہے؟
یَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِّنَفْسٍ شَیْـًٔا ؕ— وَالْاَمْرُ یَوْمَىِٕذٍ لِّلّٰهِ ۟۠يَوۡمَ لَا تَمۡلِكُ نَفۡسٌ لِّنَفۡسٍ شَيۡــئًا ؕ وَالۡاَمۡرُ يَوۡمَئِذٍ لِّلَّهِ
جس روز کوئی کسی کا بھلا نہ کر سکے گا اور حکم اس روز خدا ہی کا ہو گا
19- جس دن کوئی کسی کو فائدہ دینے کی طاقت نہ رکھتا ہوگا اور اس دن ہر طرح کا معاملہ صرف اکیلے اللہ کے پاس ہوگا۔ کسی دوسرے کا کوئی دخل نہ ہوگا۔ اللہ جيسے چاہے گا تصرف کرے گا۔