81. At-Takwirالتكوير

The Overthrowing · Meccan · 29 ayahs · 1 ruku

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ ۟اِذَا الشَّمۡسُ كُوِّرَتۡ

جب سورج لپیٹ لیا جائے گا

Tafseer of 81:1

1- جب سورج کا وجود سمیٹ لیا جائے گا اور اس کی روشنی ختم ہو جائے گی۔

وَاِذَا النُّجُوْمُ انْكَدَرَتْ ۟وَاِذَا النُّجُوۡمُ انْكَدَرَتۡ

جب تارے بےنور ہو جائیں گے

وَاِذَا الْجِبَالُ سُیِّرَتْ ۟وَاِذَا الۡجِبَالُ سُيِّرَتۡ

اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے

وَاِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ ۟وَاِذَا الۡعِشَارُ عُطِّلَتۡ

اور جب بیانے والی اونٹنیاں بےکار ہو جائیں گی

Tafseer of 81:2–4

2- اور جب ستارے گر جائیں گے اور ان کی چمک ختم کر دی جائے گی۔

وَاِذَا الْوُحُوْشُ حُشِرَتْ ۟وَاِذَا الۡوُحُوۡشُ حُشِرَتۡ

اور جب وحشی جانور جمع اکٹھے ہو جائیں گے

Tafseer of 81:5

5- اور جب وحشی جانور انسانوں کے ساتھ ایک ہی میدان میں اکٹھے کر دیے جائیں گے۔

وَاِذَا الْبِحَارُ سُجِّرَتْ ۟وَاِذَا الۡبِحَارُ سُجِّرَتۡ

اور جب دریا آگ ہو جائیں گے

Tafseer of 81:6

6- اور جب سمندروں کو جلایا جائے گا حتی کہ وہ آگ بن جائیں گے۔

وَاِذَا النُّفُوْسُ زُوِّجَتْ ۟وَاِذَا النُّفُوۡسُ زُوِّجَتۡ

اور جب روحیں (بدنوں سے) ملا دی جائیں گی

وَاِذَا الْمَوْءٗدَةُ سُىِٕلَتْ ۟وَاِذَا الۡمَوۡءٗدَةُ سُئِلَتۡ

اور جب لڑکی سے جو زندہ دفنا دی گئی ہو پوچھا جائے گا

Tafseer of 81:7–8

7- اور جب ہر انسان کو اس کے ہم مذہب سے ملا دیا جائے گا، چنانچہ بدکار کو بدکار کے ساتھ اور پرہیزگار کو پرہیزگار کے ساتھ ملا دیا جائے گا۔

بِاَیِّ ذَنْۢبٍ قُتِلَتْ ۟ۚبِاَىِّ ذَنۡۢبٍ قُتِلَتۡ‌ۚ

کہ وہ کس گناہ پرماری گئی

وَاِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ ۟وَاِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتۡ

اور جب (عملوں کے) دفتر کھولے جائیں گے

Tafseer of 81:9–10

9- تجھے جس نے قتل کیا، کس جرم میں قتل کیا؟

وَاِذَا السَّمَآءُ كُشِطَتْ ۟وَاِذَا السَّمَآءُ كُشِطَتۡ

اور جب آسمانوں کی کھال کھینچ لی جائے گی

Tafseer of 81:11

11- جس دن آسمان کی اوپری تہ اس طرح اتار لی جائے گی جیسے بکری کی کھال اتاری جاتی ہے۔

وَاِذَا الْجَحِیْمُ سُعِّرَتْ ۟وَاِذَا الۡجَحِيۡمُ سُعِّرَتۡ

اور جب دوزخ (کی آگ) بھڑکائی جائے گی

Tafseer of 81:12

12-اور جب دوزخ کی آگ بھڑکائی جائے گی۔

وَاِذَا الْجَنَّةُ اُزْلِفَتْ ۟وَاِذَا الۡجَـنَّةُ اُزۡلِفَتۡ

اور بہشت جب قریب لائی جائے گی

Tafseer of 81:13

13-اور جب جنت پرہیزگاروں کے قریب کی جائے گی۔

عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّاۤ اَحْضَرَتْ ۟ؕعَلِمَتۡ نَفۡسٌ مَّاۤ اَحۡضَرَتۡؕ

تب ہر شخص معلوم کر لے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہے

Tafseer of 81:14

14- جب یہ سب کچھ ہو جائے گا تو ہر انسان جان لے گا جو عمل اس نے اس دن کے لیے آگے بھیجا ہوگا۔

فَلَاۤ اُقْسِمُ بِالْخُنَّسِ ۟ۙفَلَاۤ اُقۡسِمُ بِالۡخُنَّسِ

ہم کو ان ستاروں کی قسم جو پیچھے ہٹ جاتے ہیں

Tafseer of 81:15

15- اللہ تعالیٰ نے قسم کھائی ہے ان ستاروں کی جو رات کے وقت نکلنے سے پہلے چھپے ہوتے ہیں۔

الْجَوَارِ الْكُنَّسِ ۟ۙالۡجَوَارِ الۡكُنَّسِ

(اور) جو سیر کرتے اور غائب ہو جاتے ہیں

Tafseer of 81:16

16-جو اپنے اپنے مداروں میں چلتے رہتے ہیں اور صبح کے طلوع ہونے پر منظر سے غائب ہو جاتے ہیں، جیسے ہرن اپنی پناہ گاہ میں داخل ہو جاتا ہے۔

وَالَّیْلِ اِذَا عَسْعَسَ ۟ۙوَالَّيۡلِ اِذَا عَسۡعَسَ

اور رات کی قسم جب ختم ہونے لگتی ہے

Tafseer of 81:17

17- اللہ تعالیٰ نے رات کے ابتدائی حصے کی قسم کھائی جب وہ شروع ہو اور آخری حصے کی جب وہ جانے لگے۔

وَالصُّبْحِ اِذَا تَنَفَّسَ ۟ۙوَالصُّبۡحِ اِذَا تَنَفَّسَ

اور صبح کی قسم جب نمودار ہوتی ہے

Tafseer of 81:18

18-اور صبح کی قسم کھائی جب اس کی روشنی پھوٹے۔

اِنَّهٗ لَقَوْلُ رَسُوْلٍ كَرِیْمٍ ۟ۙاِنَّهٗ لَقَوۡلُ رَسُوۡلٍ كَرِيۡمٍ

کہ بےشک یہ (قرآن) فرشتہٴ عالی مقام کی زبان کا پیغام ہے

Tafseer of 81:19

19-بلاشبہ محمد رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم پر نازل ہونے والا قرآن یقیناً اللہ کا کلام ہے جو ایک امانت دار فرشتے جبریل علیہ السلام نے پہنچایا، جسے اللہ نے اس پر امین بنايا ہے۔

ذِیْ قُوَّةٍ عِنْدَ ذِی الْعَرْشِ مَكِیْنٍ ۟ۙذِىۡ قُوَّةٍ عِنۡدَ ذِى الۡعَرۡشِ مَكِيۡنٍ

جو صاحب قوت مالک عرش کے ہاں اونچے درجے والا ہے

Tafseer of 81:20

20-جو نہایت قوت والا، عرش کے پاک رب کے نزدیک عظیم شان والا ہے۔

مُّطَاعٍ ثَمَّ اَمِیْنٍ ۟ؕمُّطَاعٍ ثَمَّ اَمِيۡنٍؕ

سردار (اور) امانت دار ہے

Tafseer of 81:21

21- آسمان والے جس کی اطاعت کرتے ہیں۔ جو وحی وہ پہنچاتا ہے، اس پر امین ہے۔

وَمَا صَاحِبُكُمْ بِمَجْنُوْنٍ ۟ۚوَ مَا صَاحِبُكُمۡ بِمَجۡنُوۡنٍ‌ۚ‏

اور (مکے والو) تمہارے رفیق (یعنی محمدﷺ) دیوانے نہیں ہیں

Tafseer of 81:22

22-اور محمد رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم جو تمھارے ساتھ رہتے ہیں اور جن کی عقل و دانش اور امانت و صداقت تم خوب جانتے ہو، وہ دیوانے نہیں جیسا کہ تم بہتان لگاتے ہوئے دعویٰ کرتے ہو۔

وَلَقَدْ رَاٰهُ بِالْاُفُقِ الْمُبِیْنِ ۟ۚوَلَقَدۡ رَاٰهُ بِالۡاُفُقِ الۡمُبِيۡنِ‌ۚ

بےشک انہوں نے اس (فرشتے) کو (آسمان کے کھلے یعنی) مشرقی کنارے پر دیکھا ہے

Tafseer of 81:23

23- یقیناً تمھارے ساتھی (محمد رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم ) نے جبریل علیہ السلام کو آسمان کے کھلے کنارے پر ان کی اصل شکل میں دیکھا۔

وَمَا هُوَ عَلَی الْغَیْبِ بِضَنِیْنٍ ۟ۚوَمَا هُوَ عَلَى الۡغَيۡبِ بِضَنِيۡنٍ‌ۚ

اور وہ پوشیدہ باتوں (کے ظاہر کرنے) میں بخیل نہیں

Tafseer of 81:24

24-تمھارے ساتھی تمھارے بارے میں بخیل نہیں کہ تمھیں وہ چیز پہنچانے میں بخل کریں جس کے پہنچانے کا ان کو حکم ملا اور نہ وہ کاہنوں، یعنی غیب کی خبریں بتانے والوں کی طرح اس کی کوئی اجرت لیتے ہیں۔

وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَیْطٰنٍ رَّجِیْمٍ ۟ۙوَمَا هُوَ بِقَوۡلِ شَيۡطٰنٍ رَّجِيۡمٍ

اور یہ شیطان مردود کا کلام نہیں

Tafseer of 81:25

25- اور یہ قرآن اللہ کی رحمت سے دھتکارے ہوئے شیطان کا کلام ہرگز نہیں۔

فَاَیْنَ تَذْهَبُوْنَ ۟ؕفَاَيۡنَ تَذۡهَبُوۡنَؕ

پھر تم کدھر جا رہے ہو

Tafseer of 81:26

26- ان دلائل کے بعد اس کے اللہ کی طرف سے ہونے کا انکار کرنے کے لیے تم کس راہ پر چلو گے؟

اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِیْنَ ۟ۙاِنۡ هُوَ اِلَّا ذِكۡرٌ لِّلۡعٰلَمِيۡنَ

یہ تو جہان کے لوگوں کے لیے نصیحت ہے

Tafseer of 81:27

27- قرآن تو جنوں اور انسانوں کے لیے سراسر یاد دہانی اور نصیحت ہے۔

لِمَنْ شَآءَ مِنْكُمْ اَنْ یَّسْتَقِیْمَ ۟ؕلِمَنۡ شَآءَ مِنۡكُمۡ اَنۡ يَّسۡتَقِيۡمَؕ

(یعنی) اس کے لیے جو تم میں سے سیدھی چال چلنا چاہے

Tafseer of 81:28

28- اس کے لیے جو تم میں سے حق کی راہ پر قائم رہنا چاہے۔

وَمَا تَشَآءُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ یَّشَآءَ اللّٰهُ رَبُّ الْعٰلَمِیْنَ ۟۠وَمَا تَشَآءُوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡ يَّشَآءَ اللّٰهُ رَبُّ الۡعٰلَمِيۡنَ

اور تم کچھ بھی نہیں چاہ سکتے مگر وہی جو خدائے رب العالمین چاہے

Tafseer of 81:29

29- اور تم راہِ حق میں ثابت قدمی وغیرہ نہیں چاہ سکتے مگر اس وقت جب اللہ تعالیٰ یہ چاہے جو تمام مخلوقات کا رب ہے۔