عَبَسَ وَتَوَلّٰۤی ۟ۙعَبَسَ وَتَوَلّٰٓى
(محمد مصطفٰےﷺ) ترش رُو ہوئے اور منہ پھیر بیٹھے
Tafseer of 80:1
1- رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم نے اپنے چہرے کے تیور بدلے اور منہ پھیر لیا۔
He frowned · Meccan · 42 ayahs · 1 ruku
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
عَبَسَ وَتَوَلّٰۤی ۟ۙعَبَسَ وَتَوَلّٰٓى
(محمد مصطفٰےﷺ) ترش رُو ہوئے اور منہ پھیر بیٹھے
1- رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم نے اپنے چہرے کے تیور بدلے اور منہ پھیر لیا۔
اَنْ جَآءَهُ الْاَعْمٰى ۟ؕاَنۡ جَآءَهُ الۡاَعۡمٰىؕ
کہ ان کے پاس ایک نابینا آیا
2- اس لیے کہ آپ کے پاس ایک نابینا شخص عبداللہ ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ راہنمائی حاصل کرنے کے لیے آیا۔ وہ جب آیا تو رسول اکرم صلى اللہ عليہ وسلم مشرکوں کے سرغنوں کے ساتھ محوِ گفتگو تھے، اس امید پر کہ شاید وہ ہدایت پاجائیں۔
وَمَا یُدْرِیْكَ لَعَلَّهٗ يَزَّكَّىٰٓ ۟ۙوَمَا يُدۡرِيۡكَ لَعَلَّهٗ يَزَّكّٰٓى
اور تم کو کیا خبر شاید وہ پاکیزگی حاصل کرتا
3- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ کو کیا معلوم کہ شاید یہ نابینا اپنے گناہوں سے پاک ہو جائے؟
اَوْ یَذَّكَّرُ فَتَنْفَعَهُ الذِّكْرٰى ۟ؕاَوۡ يَذَّكَّرُ فَتَنۡفَعَهُ الذِّكۡرٰىؕ
یا سوچتا تو سمجھانا اسے فائدہ دیتا
4- یا آپ کی نصیحتیں سن کر ان سے سبق حاصل کرے اور ان سے فائدہ اٹھائے۔
اَمَّا مَنِ اسْتَغْنٰى ۟ۙاَمَّا مَنِ اسۡتَغۡنٰى
جو پروا نہیں کرتا
5- وہ شخص جو اپنے اس مال کی وجہ سے جو اس کے پاس ہے، خود کو اس پر ایمان لانے سے بے نیاز سمجھتا ہے جو آپ لے کر آئے ہیں۔
فَاَنْتَ لَهٗ تَصَدّٰى ۟ؕفَاَنۡتَ لَهٗ تَصَدّٰىؕ
اس کی طرف تو تم توجہ کرتے ہو
6- تو آپ اس کی ہدایت کے در پے ہیں اور اس پر پوری توجہ دیتے ہیں۔
وَمَا عَلَیْكَ اَلَّا یَزَّكّٰى ۟ؕوَمَا عَلَيۡكَ اَلَّا يَزَّكّٰٓى
حالانکہ اگر وہ نہ سنورے تو تم پر کچھ (الزام) نہیں
7- حالانکہ اس کے اللہ کے حضور توبہ کر کے اپنے گناہوں سے پاک نہ ہونے سے آپ کو کیا فرق پڑتا ہے؟
وَاَمَّا مَنْ جَآءَكَ یَسْعٰى ۟ۙوَاَمَّا مَنۡ جَآءَكَ يَسۡعٰى
اور جو تمہارے پاس دوڑتا ہوا آیا
8- اور جو خیر کی تلاش میں دوڑ دھوپ کرتا آپ کے پاس آیا۔
وَهُوَ یَخْشٰى ۟ۙوَهُوَ يَخۡشٰى
اور (خدا سے) ڈرتا ہے
9- اور وہ اپنے رب سے ڈرتا بھی ہے۔
فَاَنْتَ عَنْهُ تَلَهّٰى ۟ۚفَاَنۡتَ عَنۡهُ تَلَهّٰى
اس سے تم بےرخی کرتے ہو
10- تو آپ اسے چھوڑ کر مشرکین کے سرغنوں پر توجہ دیتے ہیں۔
كَلَّاۤ اِنَّهَا تَذْكِرَةٌ ۟ۚكَلَّاۤ اِنَّهَا تَذۡكِرَةٌ
دیکھو یہ (قرآن) نصیحت ہے
11- یہ ٹھیک نہیں۔ یہ قرآن تو صرف اس کے لیے نصیحت اور یاد دہانی ہے جو توجہ کرے۔
فَمَنْ شَآءَ ذَكَرَهٗ ۟ۘفَمَنۡ شَآءَ ذَكَرَهٗۘ
پس جو چاہے اسے یاد رکھے
12- سو جس کا جی چاہے کہ وہ اللہ کو یاد کرے تو کر لے اور اس قرآن میں جو کچھ ہے، اس سے نصیحت پکڑے۔
فِیْ صُحُفٍ مُّكَرَّمَةٍ ۟ۙفِىۡ صُحُفٍ مُّكَرَّمَةٍ
قابل ادب ورقوں میں (لکھا ہوا)
13-یہ قرآن تو پُر عظمت صحیفوں میں فرشتوں کے پاس ہے۔
مَّرْفُوْعَةٍ مُّطَهَّرَةٍۭ ۟ۙمَّرۡفُوۡعَةٍ مُّطَهَّرَةٍ
جو بلند مقام پر رکھے ہوئے (اور) پاک ہیں
14- جو بہت اونچے مقام پر رکھے گئے ہیں۔ وہ ایسے پاک صاف ہیں کہ کسی قسم کے میل کچیل اور گندگی کی وہاں تک رسائی نہیں۔
بِاَیْدِیْ سَفَرَةٍ ۟ۙبِاَيۡدِىۡ سَفَرَةٍ
لکھنے والوں کے ہاتھوں میں
15- یہ ایسے پیغام پہنچانے والے فرشتوں کے ہاتھوں میں ہیں۔
كِرَامٍ بَرَرَةٍ ۟ؕكِرَامٍۢ بَرَرَةٍؕ
جو سردار اور نیکو کار ہیں
16-جو اپنے رب کے ہاں نہایت معزز ہیں اور خیر اور اطاعت کے کام بکثرت کرنے والے ہیں۔
قُتِلَ الْاِنْسَانُ مَاۤ اَكْفَرَهٗ ۟ؕقُتِلَ الۡاِنۡسَانُ مَاۤ اَكۡفَرَهٗؕ
انسان ہلاک ہو جائے کیسا ناشکرا ہے
17- لعنت ہو کافر انسان پر، وہ کس قدر اللہ کا ناشکرا اور منکر ہے!
مِنْ اَیِّ شَیْءٍ خَلَقَهٗ ۟ؕمِنۡ اَىِّ شَىۡءٍ خَلَقَهٗؕ
اُسے (خدا نے) کس چیز سے بنایا؟
18-اللہ تعالیٰ نے اسے کس چیز سے پیدا کیا کہ وہ زمین میں تکبر کرتا اور اسی کا انکار کرتا ہے؟
مِنْ نُّطْفَةٍ ؕ— خَلَقَهٗ فَقَدَّرَهٗ ۟ۙمِنۡ نُّطۡفَةٍؕ خَلَقَهٗ فَقَدَّرَهٗ ۙ
نطفے سے بنایا پھر اس کا اندازہ مقرر کیا
19- حالانکہ اس نے نہایت حقیر اور معمولی پانی سے اسے پیدا کیا اور اس کی تخلیق کے مختلف مرحلے مقرر کیے۔
ثُمَّ السَّبِیْلَ یَسَّرَهٗ ۟ۙثُمَّ السَّبِيۡلَ يَسَّرَهٗ
پھر اس کے لیے رستہ آسان کر دیا
20- پھر ان سارے مراحل کے بعد اس کے لیے اس کی ماں کے پیٹ سے نکلنے کا راستہ آسان کیا۔
ثُمَّ اَمَاتَهٗ فَاَقْبَرَهٗ ۟ۙثُمَّ اَمَاتَهٗ فَاَقۡبَرَهٗ
پھر اس کو موت دی پھر قبر میں دفن کرایا
21- پھر اس نے زندگی میں اس کی جتنی عمر مقرر کی تھی، اس کے بعد اسے موت دی اور اس کی ایک قبر بنائی جس میں وہ دوبارہ اٹھائے جانے تک باقی رہے گا۔
ثُمَّ اِذَا شَآءَ اَنْشَرَهٗ ۟ؕثُمَّ اِذَا شَآءَ اَنۡشَرَهٗؕ
پھر جب چاہے گا اسے اٹھا کھڑا کرے گا
22- پھر جب وہ چاہے گا، حساب کتاب اور جزا سزا کے لیے اسے اٹھائے گا۔
كَلَّا لَمَّا یَقْضِ مَاۤ اَمَرَهٗ ۟ؕكَلَّا لَـمَّا يَقۡضِ مَاۤ اَمَرَهٗؕ
کچھ شک نہیں کہ خدا نے اسے جو حکم دیا اس نے اس پر عمل نہ کیا
23- معاملہ ایسے نہیں جیسے یہ کافر سمجھتا ہے کہ اس نے اپنے رب کا وہ حق ادا کر دیا ہے جو اس کے ذمے ہے حالانکہ اس نے وہ فرائض ادا نہیں کیے جو اللہ تعالیٰ نے اس کے لیے ضروری ٹھہرائے۔
فَلْیَنْظُرِ الْاِنْسَانُ اِلٰى طَعَامِهٖۤ ۟ۙفَلۡيَنۡظُرِ الۡاِنۡسَانُ اِلٰى طَعَامِهٖۤۙ
تو انسان کو چاہیئے کہ اپنے کھانے کی طرف نظر کرے
24- اللہ کے ساتھ کفر کرنے والے انسان کو چاہیے کہ جو کھانا وہ کھاتا ہے، اسے دیکھے کہ وہ اسے کس طرح ملا؟
اَنَّا صَبَبْنَا الْمَآءَ صَبًّا ۟ۙاَنَّا صَبَبۡنَا الۡمَآءَ صَبًّا
بے شک ہم ہی نے پانی برسایا
25-پس اس کی اصل اُس زور دار بارش سے ہے جو آسمان سے کثرت سے نازل ہوتی ہے۔
ثُمَّ شَقَقْنَا الْاَرْضَ شَقًّا ۟ۙثُمَّ شَقَقۡنَا الۡاَرۡضَ شَقًّا
پھر ہم ہی نے زمین کو چیرا پھاڑا
26- پھر ہم نے زمین کو پھاڑا تو وہ نباتات کے ساتھ پھٹ پڑی۔
فَاَنْۢبَتْنَا فِیْهَا حَبًّا ۟ۙفَاَنۡۢبَتۡنَا فِيۡهَا حَبًّا
پھر ہم ہی نے اس میں اناج اگایا
27- پھر ہم نے اس میں گندم، مکئی وغیرہ کے دانے اگائے۔
وَّعِنَبًا وَّقَضْبًا ۟ۙوَّ عِنَبًا وَّقَضۡبًا
اور انگور اور ترکاری
28- اور ہم نے اس میں انگور اور سرسبز چارہ اگایا تاکہ ان کے جانوروں کی خوراک بنے۔
وَّزَیْتُوْنًا وَّنَخْلًا ۟ۙوَّزَيۡتُوۡنًا وَّنَخۡلًا
اور زیتون اور کھجوریں
29-اور ہم نے اس میں زیتون اور کھجور کے درخت اگائے۔
وَّحَدَآىِٕقَ غُلْبًا ۟ۙوَحَدَآئِقَ غُلۡبًا
اور گھنے گھنے باغ
30- اور ہم نے اس میں بہت زیادہ درختوں والے باغات اگائے۔
وَّفَاكِهَةً وَّاَبًّا ۟ۙوَّفَاكِهَةً وَّاَبًّا
اور میوے اور چارا
مَّتَاعًا لَّكُمْ وَلِاَنْعَامِكُمْ ۟ؕمَّتَاعًا لَّـكُمۡ وَلِاَنۡعَامِكُمۡؕ
(یہ سب کچھ) تمہارے اور تمہارے چارپایوں کے لیے بنایا
فَاِذَا جَآءَتِ الصَّآخَّةُ ۟ؗفَاِذَا جَآءَتِ الصَّآخَّةُ
تو جب (قیامت کا) غل مچے گا
یَوْمَ یَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ اَخِیْهِ ۟ۙيَوۡمَ يَفِرُّ الۡمَرۡءُ مِنۡ اَخِيۡهِ
اس دن آدمی اپنے بھائی سے دور بھاگے گا
وَاُمِّهٖ وَاَبِیْهِ ۟ۙوَاُمِّهٖ وَاَبِيۡهِ
اور اپنی ماں اور اپنے باپ سے
وَصَاحِبَتِهٖ وَبَنِیْهِ ۟ؕوَصَاحِبَتِهٖ وَبَنِيۡهِؕ
اور اپنی بیوی اور اپنے بیٹے سے
لِكُلِّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ یَوْمَىِٕذٍ شَاْنٌ یُّغْنِیْهِ ۟ؕلِكُلِّ امۡرِیءٍ مِّنۡهُمۡ يَوۡمَئِذٍ شَاۡنٌ يُّغۡنِيۡهِؕ
ہر شخص اس روز ایک فکر میں ہو گا جو اسے (مصروفیت کے لیے) بس کرے گا
وُجُوْهٌ یَّوْمَىِٕذٍ مُّسْفِرَةٌ ۟ۙوُجُوۡهٌ يَّوۡمَئِذٍ مُّسۡفِرَةٌ
اور کتنے منہ اس روز چمک رہے ہوں گے
ضَاحِكَةٌ مُّسْتَبْشِرَةٌ ۟ۚضَاحِكَةٌ مُّسۡتَبۡشِرَةٌ
خنداں و شاداں (یہ مومنان نیکو کار ہیں)
وَوُجُوْهٌ یَّوْمَىِٕذٍ عَلَیْهَا غَبَرَةٌ ۟ۙوَوُجُوۡهٌ يَّوۡمَئِذٍ عَلَيۡهَا غَبَرَةٌ
اور کتنے منہ ہوں گے جن پر گرد پڑ رہی ہو گی
تَرْهَقُهَا قَتَرَةٌ ۟ؕتَرۡهَقُهَا قَتَرَةٌ
(اور) سیاہی چڑھ رہی ہو گی
اُولٰٓىِٕكَ هُمُ الْكَفَرَةُ الْفَجَرَةُ ۟۠اُولٰٓئِكَ هُمُ الۡكَفَرَةُ الۡفَجَرَةُ
یہ کفار بدکردار ہیں