79. An-Naazi'aatالنازعات

Those who drag forth · Meccan · 46 ayahs · 2 rukus

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

وَالنّٰزِعٰتِ غَرْقًا ۟ۙوَالنّٰزِعٰتِ غَرۡقًا

ان (فرشتوں) کی قسم جو ڈوب کر کھینچ لیتے ہیں

Tafseer of 79:1

1- اللہ تعالیٰ نے ان فرشتوں کی قسم کھائی ہے جو نہایت سختی اور شدت سے کافروں کی روحیں قبض کرتے ہیں۔

وَّالنّٰشِطٰتِ نَشْطًا ۟ۙوَّالنّٰشِطٰتِ نَشۡطًا

اور ان کی جو آسانی سے کھول دیتے ہیں

Tafseer of 79:2

2- اور ان فرشتوں کی قسم کھائی ہے جو ایمان والوں کی روحیں بڑی سہولت اور آسانی سے قبض کرتے ہیں۔

وَّالسّٰبِحٰتِ سَبْحًا ۟ۙوَّالسّٰبِحٰتِ سَبۡحًا

اور ان کی جو تیرتے پھرتے ہیں

Tafseer of 79:3

3- اور ان فرشتوں کی قسم کھائی ہے جو بڑی تیزی سے اللہ کا حکم آسمان سے زمین پر لاتے ہیں۔

فَالسّٰبِقٰتِ سَبْقًا ۟ۙفَالسّٰبِقٰتِ سَبۡقًا

پھر لپک کر آگے بڑھتے ہیں

Tafseer of 79:4

4- اور اس نے ان فرشتوں کی قسم کھائی ہے جو اللہ کے حکم پر عمل کرنے میں ایک دوسرے سے آگے بڑھتے ہیں۔

فَالْمُدَبِّرٰتِ اَمْرًا ۟ۘفَالۡمُدَبِّرٰتِ اَمۡرًا‌ ۘ‏

پھر (دنیا کے) کاموں کا انتظام کرتے ہیں

Tafseer of 79:5

5- اور اس نے ان فرشتوں کی قسم کھائی ہے جو اللہ کے ان فیصلوں کو نافذ کرتے ہیں جن کا اللہ تعالیٰ انھیں حکم دیتا ہے جیسے بندوں کے اعمال پر مقرر فرشتے۔ اللہ تعالیٰ نے یہ ساری قسمیں اس لیے کھائی ہیں کہ وہ انھیں حساب کتاب اور جزا و سزا کے لیے ضرور اٹھائے گا۔

یَوْمَ تَرْجُفُ الرَّاجِفَةُ ۟ۙيَوۡمَ تَرۡجُفُ الرَّاجِفَةُ

(کہ وہ دن آ کر رہے گا) جس دن زمین کو بھونچال آئے گا

Tafseer of 79:6

6- جس دن زمین پہلے نفخہ (صور پھونکے جانے) پر کانپے گی۔

تَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُ ۟ؕتَتۡبَعُهَا الرَّادِفَةُ

پھر اس کے پیچھے اور (بھونچال) آئے گا

Tafseer of 79:7

7- اس کے بعد دوسری بار صور پھونکا جائے گا۔

قُلُوْبٌ یَّوْمَىِٕذٍ وَّاجِفَةٌ ۟ۙقُلُوۡبٌ يَّوۡمَئِذٍ وَّاجِفَةٌ

اس دن (لوگوں) کے دل خائف ہو رہے ہوں گے

Tafseer of 79:8

8- کافر اور فاسق لوگوں کے دل اس دن ڈرے ہوئے ہوں گے۔

اَبْصَارُهَا خَاشِعَةٌ ۟ۘاَبۡصَارُهَا خَاشِعَةٌ‌

اور آنکھیں جھکی ہوئی

Tafseer of 79:9

9- ذلت کے آثار ان کی آنکھوں سے نمایاں ہوں گے۔

یَقُوْلُوْنَ ءَاِنَّا لَمَرْدُوْدُوْنَ فِی الْحَافِرَةِ ۟ؕيَقُوۡلُوۡنَ ءَاِنَّا لَمَرۡدُوۡدُوۡنَ فِى الۡحَـافِرَةِ ؕ‏

(کافر) کہتے ہیں کیا ہم الٹے پاؤں پھر لوٹ جائیں گے

Tafseer of 79:10

10- اور وہ کہتے تھے: کیا مرنے کے بعد ہمیں دوبارہ زندگی ملے گی؟

ءَاِذَا كُنَّا عِظَامًا نَّخِرَةً ۟ؕءَاِذَا كُنَّا عِظَامًا نَّخِرَةً

بھلا جب ہم کھوکھلی ہڈیاں ہو جائیں گے (تو پھر زندہ کئے جائیں گے)

Tafseer of 79:11

11- کیا بھلا جب ہم گلی سڑی کھوکھلی ہڈیاں ہو جائیں گے تو اس کے بعد ہم لوٹیں گے؟

قَالُوْا تِلْكَ اِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌ ۟ۘقَالُوۡا تِلۡكَ اِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌ‌

کہتے ہیں کہ یہ لوٹنا تو (موجب) زیاں ہے

Tafseer of 79:12

12- انھوں نے کہا: اگر ہم لوٹے تو یہ لوٹنا نہایت نقصان دہ ہوگا، لوٹنے والا ناکام اور گھاٹے میں ہوگا۔

فَاِنَّمَا هِیَ زَجْرَةٌ وَّاحِدَةٌ ۟ۙفَاِنَّمَا هِىَ زَجۡرَةٌ وَّاحِدَةٌ

وہ تو صرف ایک ڈانٹ ہوگی

Tafseer of 79:13

13-دوبارہ اٹھانے کا معاملہ نہایت آسان ہے۔ یہ تو بس ایک خوفناک چیخ ہوگی اس فرشتے کی طرف سے جو صور پھونکنے پر مقرر ہے۔

فَاِذَا هُمْ بِالسَّاهِرَةِ ۟ؕفَاِذَا هُمۡ بِالسَّاهِرَةِ ؕ‏

اس وقت وہ (سب) میدان (حشر) میں آ جمع ہوں گے

Tafseer of 79:14

14- تب یکایک سب زندہ ہو کر زمین پر آجائیں گے جبکہ اس سے پہلے وہ زمین کے پیٹ میں مردے تھے۔

هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ مُوْسٰی ۟ۘهَلۡ اَتٰٮكَ حَدِيۡثُ مُوۡسٰى‌ۘ

بھلا تم کو موسیٰ کی حکایت پہنچی ہے

Tafseer of 79:15

15- اے رسول ( صلى اللہ عليہ وسلم )! کیا آپ کے پاس موسیٰ علیہ السلام کی خبر آئی ہے کہ ان کا اپنے رب اور اپنے دشمن فرعون کے ساتھ کیا معاملہ ہوا؟

اِذْ نَادٰىهُ رَبُّهٗ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًی ۟ۚاِذۡ نَادٰٮهُ رَبُّهٗ بِالۡوَادِ الۡمُقَدَّسِ طُوًى‌ۚ‏

جب اُن کے پروردگار نے ان کو پاک میدان (یعنی) طویٰ میں پکارا

Tafseer of 79:16

16-جب ان کے رب نے انھیں (سیناء کی) پاکیزہ وادی طویٰ میں آواز دی۔

اِذْهَبْ اِلٰی فِرْعَوْنَ اِنَّهٗ طَغٰی ۟ؗۖاِذۡهَبۡ اِلٰى فِرۡعَوۡنَ اِنَّهٗ طَغٰى

(اور حکم دیا) کہ فرعون کے پاس جاؤ وہ سرکش ہو رہا ہے

Tafseer of 79:17

17- اللہ تعالیٰ نے انھیں جو حکم دیا، اس میں یہ بھی تھا: فرعون کی طرف جائیں، بلاشبہ وہ ظلم اور سرکشی میں حد سے بڑھ گیا ہے۔

فَقُلْ هَلْ لَّكَ اِلٰۤی اَنْ تَزَكّٰی ۟ۙفَقُلۡ هَلۡ لَّكَ اِلٰٓى اَنۡ تَزَكّٰى

اور (اس سے) کہو کہ کیا تو چاہتا ہے کہ پاک ہو جائے؟

Tafseer of 79:18

18- اور اس سے کہیں: اے فرعون! کیا تو چاہتا ہے کہ کفر اور نافرمانیوں سے پاک ہو جائے؟

وَاَهْدِیَكَ اِلٰی رَبِّكَ فَتَخْشٰی ۟ۚوَاَهۡدِيَكَ اِلٰى رَبِّكَ فَتَخۡشٰى‌ۚ

اور میں تجھے تیرے پروردگار کا رستہ بتاؤں تاکہ تجھ کو خوف (پیدا) ہو

Tafseer of 79:19

19- اور میں تیری رہنمائی تیرے اس رب کی طرف کروں جس نے تجھے پیدا کیا اور تیری حفاظت فرمائی تاکہ تو اس سے ڈرے اور اس کی رضا والے کام کرے اور اس کی ناراضی والے کاموں سے بچے؟

فَاَرٰىهُ الْاٰیَةَ الْكُبْرٰی ۟ؗۖفَاَرٰٮهُ الۡاٰيَةَ الۡكُبۡرٰى

غرض انہوں نے اس کو بڑی نشانی دکھائی

Tafseer of 79:20

20- پھر موسیٰ علیہ السلام نے اس کے سامنے بہت بڑا معجزہ ظاہر فرمایا جو اس بات کی دلیل تھا کہ وہ اس کے رب کی طرف سے رسول ہیں اور وہ تھا ہاتھ اور عصا کا معجزہ۔

فَكَذَّبَ وَعَصٰی ۟ؗۖفَكَذَّبَ وَعَصٰى

مگر اس نے جھٹلایا اور نہ مانا

Tafseer of 79:21

21- مگر فرعون نے سرے سے اس معجزے کو جھٹلا دیا اور اس حکم کی نافرمانی کی جو موسیٰ علیہ السلام نے اسے دیا۔

ثُمَّ اَدْبَرَ یَسْعٰی ۟ؗۖثُمَّ اَدۡبَرَ يَسۡعٰى

پھر لوٹ گیا اور تدبیریں کرنے لگا

Tafseer of 79:22

22- پھر اس نے اس دین پر ایمان لانے سے بھی منہ پھیر لیا جو موسیٰ علیہ السلام لائے تھے جبکہ وہ اللہ کی نافرمانی اور حق سے تصادم میں خوب محنت کرنے والا تھا۔

فَحَشَرَ فَنَادٰی ۟ؗۖفَحَشَرَ فَنَادٰى

اور (لوگوں کو) اکٹھا کیا اور پکارا

Tafseer of 79:23

23- اس نے موسیٰ علیہ السلام کو نیچا دکھانے کے لیے اپنی قوم اور اپنے پیروکاروں کو اکٹھا کیا اور یوں آواز دی:

فَقَالَ اَنَا رَبُّكُمُ الْاَعْلٰی ۟ؗۖفَقَالَ اَنَا رَبُّكُمُ الۡاَعۡلٰى

کہنے لگا کہ تمہارا سب سے بڑا مالک میں ہوں

Tafseer of 79:24

24- میں تمھارا سب سے بڑا رب ہوں، لہٰذا میرے علاوہ تم کسی کی اطاعت کے پابند نہیں۔

فَاَخَذَهُ اللّٰهُ نَكَالَ الْاٰخِرَةِ وَالْاُوْلٰی ۟ؕفَاَخَذَهُ اللّٰهُ نَڪَالَ الۡاٰخِرَةِ وَالۡاُوۡلٰى

تو خدا نے اس کو دنیا اور آخرت (دونوں) کے عذاب میں پکڑ لیا

Tafseer of 79:25

25-پھر اللہ تعالیٰ نے اسے پکڑ لیا اور دنیا میں سمندر میں ڈبو کر مارا اور آخرت میں اسے سخت ترین عذاب میں مبتلا کرنے کی سزا دی۔

اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّمَنْ یَّخْشٰی ۟ؕ۠اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَعِبۡرَةً لِّمَنۡ يَّخۡشٰىؕ

جو شخص (خدا سے) ڈر رکھتا ہے اس کے لیے اس (قصے) میں عبرت ہے

Tafseer of 79:26

26-بلاشبہ جو سزا ہم نے فرعون کو دنیا و آخرت میں دی، یقیناً اس میں اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والے کے لیے نصیحت ہے اور وہی نصیحتوں سے فائدہ اٹھاتا ہے۔

ءَاَنْتُمْ اَشَدُّ خَلْقًا اَمِ السَّمَآءُ ؕ— بَنٰىهَا ۟ۙءَاَنۡتُمۡ اَشَدُّ خَلۡقًا اَمِ السَّمَآءُ‌ ؕ بَنٰٮهَا

بھلا تمہارا بنانا آسان ہے یا آسمان کا؟ اسی نے اس کو بنایا

Tafseer of 79:27

27- اے دوبارہ اٹھائے جانے کو جھٹلانے والو! کیا تمھیں وجود بخشنا اللہ تعالیٰ کے لیے زیادہ مشکل ہے یا آسمان کو وجود میں لانا جو اس نے بنایا ہے؟

رَفَعَ سَمْكَهَا فَسَوّٰىهَا ۟ۙرَفَعَ سَمْكَهَا فَسَوَّاهَا

اس کی چھت کو اونچا کیا اور پھر اسے برابر کر دیا

Tafseer of 79:28

28- اس نے اس کو اُوپر کی جانب اونچا کیا اور اسے اس طرح ہموار کیا کہ اس میں کوئی کمی، شگاف اور عیب نہ رہنے دیا۔

وَاَغْطَشَ لَیْلَهَا وَاَخْرَجَ ضُحٰىهَا ۪۟وَ اَغۡطَشَ لَيۡلَهَا وَاَخۡرَجَ ضُحٰٮهَا

اور اسی نے رات کو تاریک بنایا اور (دن کو) دھوپ نکالی

Tafseer of 79:29

29-اور اس کی رات اندھیری کر دی جب اس کا سورج غروب ہوگیا اور جب وہ مشرق سے نکلا تو اس کے نور کو ظاہر کر دیا۔

وَالْاَرْضَ بَعْدَ ذٰلِكَ دَحٰىهَا ۟ؕوَالۡاَرۡضَ بَعۡدَ ذٰلِكَ دَحٰٮهَا

اور اس کے بعد زمین کو پھیلا دیا

Tafseer of 79:30

30- اور آسمان پیدا کرنے کے بعد زمین کو پھیلا دیا اور اس کے فوائد بھی اس میں رکھ دیے۔

اَخْرَجَ مِنْهَا مَآءَهَا وَمَرْعٰىهَا ۪۟اَخۡرَجَ مِنۡهَا مَآءَهَا وَمَرۡعٰٮهَا

اسی نے اس میں سے اس کا پانی نکالا اور چارا اگایا

Tafseer of 79:31

وَالْجِبَالَ اَرْسٰىهَا ۟ۙوَالۡجِبَالَ اَرۡسٰٮهَا

اور اس پر پہاڑوں کابوجھ رکھ دیا

Tafseer of 79:32

مَتَاعًا لَّكُمْ وَلِاَنْعَامِكُمْ ۟ؕمَتَاعًا لَّـكُمۡ وَلِاَنۡعَامِكُمۡؕ

یہ سب کچھ تمہارے اور تمہارے چارپایوں کے فائدے کے لیے (کیا)

Tafseer of 79:33

فَاِذَا جَآءَتِ الطَّآمَّةُ الْكُبْرٰی ۟ؗۖفَاِذَا جَآءَتِ الطَّآمَّةُ الۡكُبۡرٰى

تو جب بڑی آفت آئے گی

Tafseer of 79:34

یَوْمَ یَتَذَكَّرُ الْاِنْسَانُ مَا سَعٰی ۟ۙيَوۡمَ يَتَذَكَّرُ الۡاِنۡسَانُ مَا سَعٰىۙ

اس دن انسان اپنے کاموں کو یاد کرے گا

Tafseer of 79:35

وَبُرِّزَتِ الْجَحِیْمُ لِمَنْ یَّرٰی ۟وَبُرِّزَتِ الۡجَحِيۡمُ لِمَنۡ يَّرٰى

اور دوزخ دیکھنے والے کے سامنے نکال کر رکھ دی جائے گی

Tafseer of 79:36

فَاَمَّا مَنْ طَغٰی ۟ۙفَاَمَّا مَنۡ طَغٰىۙ

تو جس نے سرکشی کی

Tafseer of 79:37

وَاٰثَرَ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا ۟ۙوَاٰثَرَ الۡحَيٰوةَ الدُّنۡيَا

اور دنیا کی زندگی کو مقدم سمجھا

Tafseer of 79:38

فَاِنَّ الْجَحِیْمَ هِیَ الْمَاْوٰی ۟ؕفَاِنَّ الۡجَحِيۡمَ هِىَ الۡمَاۡوٰىؕ

اس کا ٹھکانہ دوزخ ہے

Tafseer of 79:39

وَاَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ وَنَهَی النَّفْسَ عَنِ الْهَوٰی ۟ۙوَاَمَّا مَنۡ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ وَ نَهَى النَّفۡسَ عَنِ الۡهَوٰىۙ

اور جو اپنے پروردگار کے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرتا اور جی کو خواہشوں سے روکتا رہا

Tafseer of 79:40

فَاِنَّ الْجَنَّةَ هِیَ الْمَاْوٰی ۟ؕفَاِنَّ الۡجَـنَّةَ هِىَ الۡمَاۡوٰىؕ

اس کا ٹھکانہ بہشت ہے

Tafseer of 79:41

یَسْـَٔلُوْنَكَ عَنِ السَّاعَةِ اَیَّانَ مُرْسٰىهَا ۟ؕيَسۡــٴَــلُوۡنَكَ عَنِ السَّاعَةِ اَيَّانَ مُرۡسٰٮهَا

(اے پیغمبر، لوگ) تم سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ اس کا وقوع کب ہو گا؟

Tafseer of 79:42

فِیْمَ اَنْتَ مِنْ ذِكْرٰىهَا ۟ؕفِيۡمَ اَنۡتَ مِنۡ ذِكۡرٰٮهَاؕ

سو تم اس کے ذکر سے کس فکر میں ہو

Tafseer of 79:43

اِلٰی رَبِّكَ مُنْتَهٰىهَا ۟ؕاِلٰى رَبِّكَ مُنۡتَهٰٮهَاؕ‏

اس کا منتہا (یعنی واقع ہونے کا وقت) تمہارے پروردگار ہی کو (معلوم ہے)

Tafseer of 79:44

اِنَّمَاۤ اَنْتَ مُنْذِرُ مَنْ یَّخْشٰىهَا ۟ؕاِنَّمَاۤ اَنۡتَ مُنۡذِرُ مَنۡ يَّخۡشٰٮهَاؕ

جو شخص اس سے ڈر رکھتا ہے تم تو اسی کو ڈر سنانے والے ہو

Tafseer of 79:45

كَاَنَّهُمْ یَوْمَ یَرَوْنَهَا لَمْ یَلْبَثُوْۤا اِلَّا عَشِیَّةً اَوْ ضُحٰىهَا ۟۠كَاَنَّهُمۡ يَوۡمَ يَرَوۡنَهَا لَمۡ يَلۡبَثُوۡۤا اِلَّا عَشِيَّةً اَوۡ ضُحٰٮهَا

جب وہ اس کو دیکھیں گے (تو ایسا خیال کریں گے) کہ گویا (دنیا میں صرف) ایک شام یا صبح رہے تھے

Tafseer of 79:46