78. An-Nabaالنبإ

The Announcement · Meccan · 40 ayahs · 2 rukus

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

عَمَّ یَتَسَآءَلُوْنَ ۟ۚعَمَّ يَتَسَآءَلُوۡنَ‌ۚ‏

(یہ) لوگ کس چیز کی نسبت پوچھتے ہیں؟

Tafseer of 78:1

1- جب اللہ تعالیٰ نے مشرکین کی طرف اپنا رسول صلى اللہ عليہ وسلم بھیج دیا تو وہ ایک دوسرے سے کس چیز کے بارے میں سوال کرتے ہیں؟

عَنِ النَّبَاِ الْعَظِیْمِ ۟ۙعَنِ النَّبَاِ الۡعَظِيۡمِۙ‏

(کیا) بڑی خبر کی نسبت؟

Tafseer of 78:2

2- وہ ایک دوسرے سے بڑی خبر کے بارے میں پوچھتے ہیں، حالانکہ وہ یہ قرآن ہے جو ان کے رسول صلى اللہ عليہ وسلم پر نازل ہوا اور جس میں دوبارہ اٹھائے جانے کی خبر دی گئی ہے۔

الَّذِیْ هُمْ فِیْهِ مُخْتَلِفُوْنَ ۟ؕالَّذِىۡ هُمۡ فِيۡهِ مُخۡتَلِفُوۡنَؕ

جس میں یہ اختلاف کر رہے ہیں

Tafseer of 78:3

3- یہ قرآن جس کے بارے میں انھوں نے اختلاف کیا کہ وہ اسے کس چیز سے موصوف کریں: جادو یا شعر یا کہانت یا پہلوں کی داستانیں۔

كَلَّا سَیَعْلَمُوْنَ ۟ۙكَلَّا سَيَعۡلَمُوۡنَۙ

دیکھو یہ عنقریب جان لیں گے

Tafseer of 78:4

4- معاملہ اس طرح نہیں جیسے ان کا گمان ہے، قرآن کو جھٹلانے والے یہ لوگ بہت جلد اپنے جھٹلانے کے برے انجام کو جان لیں گے۔

ثُمَّ كَلَّا سَیَعْلَمُوْنَ ۟ثُمَّ كَلَّا سَيَعۡلَمُوۡنَ‏

پھر دیکھو یہ عنقریب جان لیں گے

Tafseer of 78:5

5- پھر بہت جلد انھیں اس کا یقین ہو جائے گا۔

اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ مِهٰدًا ۟ۙاَلَمۡ نَجۡعَلِ الۡاَرۡضَ مِهٰدًا

کیا ہم نے زمین کو بچھونا نہیں بنایا

Tafseer of 78:6

6- کیا ہم نے زمین کو ان کے لیے فرش نہیں بنایا جو ان کے رہنے سہنے کے لیے ہر طرح سے مناسب ہے؟

وَّالْجِبَالَ اَوْتَادًا ۟وَّالۡجِبَالَ اَوۡتَادًا

اور پہاڑوں کو (ا س کی) میخیں (نہیں ٹھہرایا؟)

Tafseer of 78:7

7- ہم نے اس پر پہاڑوں کو میخوں کے قائم مقام کر دیا ہے جو اسے ہلنے اور حرکت کرنے سے روکتے ہیں۔

وَّخَلَقْنٰكُمْ اَزْوَاجًا ۟ۙوَّخَلَقۡنٰكُمۡ اَزۡوَاجًا

(بے شک بنایا) اور تم کو جوڑا جوڑابھی پیدا کیا

Tafseer of 78:8

8- اے لوگو! ہم نے تمھیں کئی قسموں میں پیدا کیا: کچھ تم میں مذکر اور کچھ مؤنث ہیں۔

وَّجَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًا ۟ۙوَّجَعَلۡنَا نَوۡمَكُمۡ سُبَاتًا

اور نیند کو تمہارے لیے (موجب) آرام بنایا

Tafseer of 78:9

9- ہم نے تمھاری نیند مصروفیات ختم کرنے والی بنائی تاکہ تم آرام کرو۔

وَّجَعَلْنَا الَّیْلَ لِبَاسًا ۟ۙوَّجَعَلۡنَا الَّيۡلَ لِبَاسًا

اور رات کو پردہ مقرر کیا

Tafseer of 78:10

10- اور ہم نے رات تمھیں تاریکی سے ڈھانپنے والی بنائی اس لباس کی طرح جس سے تم اپنا ستر چھپاتے ہو۔

وَّجَعَلْنَا النَّهَارَ مَعَاشًا ۪۟وَّجَعَلۡنَا النَّهَارَ مَعَاشًا

اور دن کو معاش (کا وقت) قرار دیا

Tafseer of 78:11

11- اور ہم نے دن کمائی اور روزی تلاش کرنے کا عرصہ بنایا۔

وَّبَنَیْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًا ۟ۙوَّبَنَيۡنَا فَوۡقَكُمۡ سَبۡعًا شِدَادًا

اور تمہارے اوپر سات مضبوط (آسمان) بنائے

Tafseer of 78:12

12-ہم نے تمھارے اوپر سات آسمان بنائے جو اپنی بناوٹ میں نہایت مضبوط اور پائدار ہیں۔

وَّجَعَلْنَا سِرَاجًا وَّهَّاجًا ۟وَّ جَعَلۡنَا سِرَاجًا وَّهَّاجًا

اور (آفتاب کا) روشن چراغ بنایا

Tafseer of 78:13

13- اور ہم نے سورج روشن چراغ بنایا جو شدید گرم اور چمکنے والا ہے۔

وَّاَنْزَلْنَا مِنَ الْمُعْصِرٰتِ مَآءً ثَجَّاجًا ۟ۙوَّاَنۡزَلۡنَا مِنَ الۡمُعۡصِرٰتِ مَآءً ثَجَّاجًا

اور نچڑتے بادلوں سے موسلا دھار مینہ برسایا

Tafseer of 78:14

14- اور ہم نے بارش برسانے والے بادلوں سے بکثرت بہنے والا پانی برسایا۔

لِّنُخْرِجَ بِهٖ حَبًّا وَّنَبَاتًا ۟ۙلِّـنُخۡرِجَ بِهٖ حَبًّا وَّنَبَاتًا

تاکہ اس سے اناج اور سبزہ پیدا کریں

Tafseer of 78:15

16-15-تاکہ ہم اس کے ذریعے سے کئی طرح کے اناج اور سبزیاں اگائیں۔ اور ہم نے اس کے ساتھ گھنے باغات اگائے جن کے درختوں کی ٹہنیاں ایک دوسرے میں گھسی ہوئی ہوں۔

وَّجَنّٰتٍ اَلْفَافًا ۟ؕوَّجَنّٰتٍ اَلۡفَافًا

اور گھنے گھنے باغ

Tafseer of 78:16

16-15-تاکہ ہم اس کے ذریعے سے کئی طرح کے اناج اور سبزیاں اگائیں۔ اور ہم نے اس کے ساتھ گھنے باغات اگائے جن کے درختوں کی ٹہنیاں ایک دوسرے میں گھسی ہوئی ہوں۔

اِنَّ یَوْمَ الْفَصْلِ كَانَ مِیْقَاتًا ۟ۙاِنَّ يَوۡمَ الۡفَصۡلِ كَانَ مِيۡقَاتًا

بےشک فیصلہ کا دن مقرر ہے

Tafseer of 78:17

جب اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت کی دلیل کے طور پر ان نعمتوں کا ذکر کیا تو ساتھ ہی دوبارہ اٹھائے جانے اور قیامت کا ذکر بھی کردیا کیونکہ جو ان نعمتوں کو پیدا کرنے پر قادر ہے، وہ فوت ہو جانے والوں کو دوبارہ اٹھانے اور ان کا حساب لینے کی قدرت بھی رکھتا ہے، چنانچہ فرمایا:

17- بلاشبہ مخلوقات کے درمیان فیصلے کے دن کا وقت مقرر ہے جو آگے پیچھے نہیں ہوگا۔

یَّوْمَ یُنْفَخُ فِی الصُّوْرِ فَتَاْتُوْنَ اَفْوَاجًا ۟ۙيَّوۡمَ يُنۡفَخُ فِى الصُّوۡرِ فَتَاۡتُوۡنَ اَفۡوَاجًا

جس دن صور پھونکا جائے گا تو تم لوگ غٹ کے غٹ آ موجود ہو گے

Tafseer of 78:18

18-جس دن فرشتہ صور میں دوسری مرتبہ پھونکے گا تو اے لوگو! تم گروہ در گروہ چلے آؤ گے۔

وَّفُتِحَتِ السَّمَآءُ فَكَانَتْ اَبْوَابًا ۟ۙوَّفُتِحَتِ السَّمَآءُ فَكَانَتۡ اَبۡوَابًا

اور آسمان کھولا جائے گا تو (اس میں) دروازے ہو جائیں گے

Tafseer of 78:19

19- آسمان کھول دیا جائے گا تو اس میں کھلے ہوئے دروازوں کی طرح سوراخ ہو جائیں گے۔

وَّسُیِّرَتِ الْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًا ۟ؕوَّ سُيِّرَتِ الۡجِبَالُ فَكَانَتۡ سَرَابًا

اور پہاڑ چلائے جائیں گے تو وہ ریت ہو کر رہ جائیں گے

Tafseer of 78:20

20-اور پہاڑ چلنا شروع ہو جائیں گے یہاں تک کہ وہ بکھرے ہوئے گردوغبار میں تبدیل ہو کر سراب كے مانند ہو جائیں گے۔

اِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًا ۟اِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتۡ مِرۡصَادًا

بےشک دوزخ گھات میں ہے

Tafseer of 78:21

21-بلاشبہ جہنم گھات لگائے مجرموں کے انتظار میں ہے۔

لِّلطَّاغِیْنَ مَاٰبًا ۟ۙلِّلطّٰغِيۡنَ مَاٰبًا

(یعنی) سرکشوں کا وہی ٹھکانہ ہے

Tafseer of 78:22

22-وہ ظالموں کا ٹھکانا ہے جس کی طرف وہ لوٹیں گے۔

لّٰبِثِیْنَ فِیْهَاۤ اَحْقَابًا ۟ۚلّٰبِثِيۡنَ فِيۡهَاۤ اَحۡقَابًا‌

اس میں وہ مدتوں پڑے رہیں گے

Tafseer of 78:23

23- وہ لمبا عرصہ اور مدتوں اس میں پڑے رہیں گے جس کی کوئی انتہا نہیں۔

لَا یَذُوْقُوْنَ فِیْهَا بَرْدًا وَّلَا شَرَابًا ۟ۙلَا يَذُوۡقُوۡنَ فِيۡهَا بَرۡدًا وَّلَا شَرَابًا

وہاں نہ ٹھنڈک کا مزہ چکھیں گے۔ نہ (کچھ) پینا (نصیب ہو گا)

Tafseer of 78:24

24-وہ اس میں ٹھنڈی ہوا کا جھونکا بھی نہیں پائیں گے جو ان سے بھڑکتی آگ کی تپش کم کر سکے اور نہ پینے کی ایسی چیز پائیں گے جس سے انھیں سکون و لذت ملے۔

اِلَّا حَمِیْمًا وَّغَسَّاقًا ۟ۙاِلَّا حَمِيۡمًا وَّغَسَّاقًا

مگر گرم پانی اور بہتی پیپ

Tafseer of 78:25

25- وہ صرف سخت گرم پانی اور دوزخیوں کی بہتی پیپ ہی چکھیں گے۔

جَزَآءً وِّفَاقًا ۟ؕجَزَآءً وِّفَاقًا

(یہ) بدلہ ہے پورا پورا

Tafseer of 78:26

26- یہ ان کے اس کفر اور گمراہی کی پوری پوری جزا ہوگی جس پر وہ دنیا میں اڑے ہوئے تھے۔

اِنَّهُمْ كَانُوْا لَا یَرْجُوْنَ حِسَابًا ۟ۙاِنَّهُمۡ كَانُوۡا لَا يَرۡجُوۡنَ حِسَابًا

یہ لوگ حساب (آخرت) کی امید ہی نہیں رکھتے تھے

Tafseer of 78:27

27- بلاشبہ وہ دنیا میں اس بات سے نہیں ڈرتے تھے کہ آخرت میں اللہ تعالیٰ ان کا محاسبہ کرے گا کیونکہ وہ دوبارہ اٹھائے جانے پر ایمان نہیں رکھتے تھے۔ سو اگر وہ دوبارہ اٹھائے جانے سے ڈرتے تو اللہ تعالیٰ پر ایمان لاتے اور نیک عمل کرتے۔

وَّكَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا كِذَّابًا ۟ؕوَّكَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَا كِذَّابًا

اور ہماری آیتوں کو جھوٹ سمجھ کر جھٹلاتے رہتے تھے

Tafseer of 78:28

28- اور انھوں نے ہمارے رسول پر نازل ہونے والی آیات کو کھل کر جھٹلایا۔

وَكُلَّ شَیْءٍ اَحْصَیْنٰهُ كِتٰبًا ۟ۙوَكُلَّ شَىۡءٍ اَحۡصَيۡنٰهُ كِتٰبًا

اور ہم نے ہر چیز کو لکھ کر ضبط کر رکھا ہے

Tafseer of 78:29

29-ہم نے ان کے ہر عمل کو محفوظ اور شمار کر رکھا ہے اور وہ ان کے اعمال ناموں میں لکھا ہوا ہے۔

فَذُوْقُوْا فَلَنْ نَّزِیْدَكُمْ اِلَّا عَذَابًا ۟۠فَذُوۡقُوۡا فَلَنۡ نَّزِيۡدَكُمۡ اِلَّا عَذَابًا

سو (اب) مزہ چکھو۔ ہم تم پر عذاب ہی بڑھاتے جائیں گے

Tafseer of 78:30

30- سو اے سرکشو! یہ ہمیشہ کا عذاب چکھو، ہم تمھارا عذاب بڑھاتے ہی رہیں گے۔

اِنَّ لِلْمُتَّقِیْنَ مَفَازًا ۟ۙاِنَّ لِلۡمُتَّقِيۡنَ مَفَازًا

بے شک پرہیز گاروں کے لیے کامیابی ہے

Tafseer of 78:31

حَدَآىِٕقَ وَاَعْنَابًا ۟ۙحَدَآئِقَ وَاَعۡنَابًا

(یعنی) باغ اور انگور

Tafseer of 78:32

وَّكَوَاعِبَ اَتْرَابًا ۟ۙوَّكَوَاعِبَ اَتۡرَابًا

اور ہم عمر نوجوان عورتیں

Tafseer of 78:33

وَّكَاْسًا دِهَاقًا ۟ؕوَّكَاۡسًا دِهَاقًا

اور شراب کے چھلکتے ہوئے گلاس

Tafseer of 78:34

لَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا وَّلَا كِذّٰبًا ۟ۚلَا يَسۡمَعُوۡنَ فِيۡهَا لَـغۡوًا وَّلَا كِذّٰبًا‌

وہاں نہ بیہودہ بات سنیں گے نہ جھوٹ (خرافات)

Tafseer of 78:35

جَزَآءً مِّنْ رَّبِّكَ عَطَآءً حِسَابًا ۟ۙجَزَآءً مِّنۡ رَّبِّكَ عَطَآءً حِسَابًا

یہ تمہارے پروردگار کی طرف سے صلہ ہے انعام کثیر

Tafseer of 78:36

رَّبِّ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَمَا بَیْنَهُمَا الرَّحْمٰنِ لَا یَمْلِكُوْنَ مِنْهُ خِطَابًا ۟ۚرَّبِّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَا الرَّحۡمٰنِ‌ لَا يَمۡلِكُوۡنَ مِنۡهُ خِطَابًا‌

وہ جو آسمانوں اور زمین اور جو ان دونوں میں ہے سب کا مالک ہے بڑا مہربان کسی کو اس سے بات کرنے کا یارا نہیں ہوگا

Tafseer of 78:37

یَوْمَ یَقُوْمُ الرُّوْحُ وَالْمَلٰٓىِٕكَةُ صَفًّا ۙۗؕ— لَّا یَتَكَلَّمُوْنَ اِلَّا مَنْ اَذِنَ لَهُ الرَّحْمٰنُ وَقَالَ صَوَابًا ۟يَوۡمَ يَقُوۡمُ الرُّوۡحُ وَالۡمَلٰٓئِكَةُ صَفًّا ؕۙ لَّا يَتَكَلَّمُوۡنَ اِلَّا مَنۡ اَذِنَ لَهُ الرَّحۡمٰنُ وَقَالَ صَوَابًا‌

جس دن روح (الامین) اور فرشتے صف باندھ کر کھڑے ہوں گے تو کوئی بول نہ سکے گا مگر جس کو (خدائے رحمٰن) اجازت بخشے اور اس نے بات بھی درست کہی ہو

Tafseer of 78:38

ذٰلِكَ الْیَوْمُ الْحَقُّ ۚ— فَمَنْ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰی رَبِّهٖ مَاٰبًا ۟ذٰلِكَ الۡيَوۡمُ الۡحَـقُّ‌ ۚ فَمَنۡ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ مَاٰبًا

یہ دن برحق ہے۔ پس جو شخص چاہے اپنے پروردگار کے پاس ٹھکانہ بنا ئے

Tafseer of 78:39

اِنَّاۤ اَنْذَرْنٰكُمْ عَذَابًا قَرِیْبًا ۖۚ۬— یَّوْمَ یَنْظُرُ الْمَرْءُ مَا قَدَّمَتْ یَدٰهُ وَیَقُوْلُ الْكٰفِرُ یٰلَیْتَنِیْ كُنْتُ تُرٰبًا ۟۠اِنَّاۤ اَنۡذَرۡنٰـكُمۡ عَذَابًا قَرِيۡبًا ۖ يَّوۡمَ يَنۡظُرُ الۡمَرۡءُ مَا قَدَّمَتۡ يَدٰهُ وَيَقُوۡلُ الۡـكٰفِرُ يٰلَيۡتَنِىۡ كُنۡتُ تُرٰبًا

ہم نے تم کو عذاب سے جو عنقریب آنے والا ہے آگاہ کر دیا ہے جس دن ہر شخص ان (اعمال) کو جو اس نے آگے بھیجے ہوں گے دیکھ لے گا اور کافر کہے گا کہ اے کاش میں مٹی ہوتا

Tafseer of 78:40