وَالْمُرْسَلٰتِ عُرْفًا ۟ۙوَالۡمُرۡسَلٰتِ عُرۡفًا
ہواؤں کی قسم جو نرم نرم چلتی ہیں
Tafseer of 77:1
1- اللہ تعالیٰ نے پے در پے چلنے والی ہواؤں کی قسم کھائی ہے جو گھوڑے کی گردن کے بالوں کی طرح آتی ہیں۔
The Emissaries · Meccan · 50 ayahs · 2 rukus
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
وَالْمُرْسَلٰتِ عُرْفًا ۟ۙوَالۡمُرۡسَلٰتِ عُرۡفًا
ہواؤں کی قسم جو نرم نرم چلتی ہیں
1- اللہ تعالیٰ نے پے در پے چلنے والی ہواؤں کی قسم کھائی ہے جو گھوڑے کی گردن کے بالوں کی طرح آتی ہیں۔
فَالْعٰصِفٰتِ عَصْفًا ۟ۙفَالۡعٰصِفٰتِ عَصۡفًا
پھر زور پکڑ کر جھکڑ ہو جاتی ہیں
2- اور سخت تیز چلنے والی ہواؤں کی قسم کھائی ہے۔
وَّالنّٰشِرٰتِ نَشْرًا ۟ۙوَّالنّٰشِرٰتِ نَشۡرًا ۙ
اور (بادلوں کو) پھاڑ کر پھیلا دیتی ہیں
3- اور ان ہواؤں کی قسم کھائی ہے جو بارش کو پھیلاتی ہیں۔
فَالْفٰرِقٰتِ فَرْقًا ۟ۙفَالۡفٰرِقٰتِ فَرۡقًا
پھر ان کو پھاڑ کر جدا جدا کر دیتی ہیں
4- اور ان فرشتوں کی قسم کھائی ہے جو حق و باطل کے درمیان فرق کرنے والے احکام لے کر اترتے ہیں۔
فَالْمُلْقِیٰتِ ذِكْرًا ۟ۙفَالۡمُلۡقِيٰتِ ذِكۡرًا
پھر فرشتوں کی قسم جو وحی لاتے ہیں
5- اور ان فرشتوں کی قسم کھائی ہے جو وحی لے کر اترتے ہیں۔
عُذْرًا اَوْ نُذْرًا ۟ۙعُذۡرًا اَوۡ نُذۡرًا
تاکہ عذر (رفع) کردیا جائے یا ڈر سنا دیا جائے
6- جو وحی لے کر اترتے ہیں تاکہ اللہ کی طرف سے لوگوں پر حجت قائم ہو جائے اور ان کا کوئی عذر باقی نہ رہے اور لوگوں کو اللہ کے عذاب سے ڈرایا جائے۔
اِنَّمَا تُوْعَدُوْنَ لَوَاقِعٌ ۟ؕاِنَّمَا تُوۡعَدُوۡنَ لَوَاقِعٌ
کہ جس بات کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ ہو کر رہے گی
7- بلاشبہ تمھیں دوبارہ اٹھائے جانے، حساب کتاب اور جزا سزا کا جو وعدہ دیا جاتا ہے، وہ یقیناً ہر صورت میں پورا ہوگا۔
فَاِذَا النُّجُوْمُ طُمِسَتْ ۟ۙفَاِذَا النُّجُوۡمُ طُمِسَتۡۙ
جب تاروں کی چمک جاتی رہے
8- سو جب ستارے بے نور کر دیے جائیں گے اور ان کی روشنی ختم ہو جائے گی۔
وَاِذَا السَّمَآءُ فُرِجَتْ ۟ۙوَ اِذَا السَّمَآءُ فُرِجَتۡۙ
اور جب آسمان پھٹ جائے
9- جب آسمان پھاڑ دیا جائے گا تاکہ فرشتے اس سے پے در پے نازل ہوں۔
وَاِذَا الْجِبَالُ نُسِفَتْ ۟ۙوَاِذَا الۡجِبَالُ نُسِفَتۡۙ
اور جب پہاڑ اُڑے اُڑے پھریں
10- جب پہاڑ اپنی جگہ سے اکھیڑ دیے جائیں گے اور ان کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے جائیں گے حتی کہ وہ گردوغبار بن جائیں گے۔
وَاِذَا الرُّسُلُ اُقِّتَتْ ۟ؕوَاِذَا الرُّسُلُ اُقِّتَتۡؕ
اور جب پیغمبر فراہم کئے جائیں
11- جب رسولوں کو وقت مقررہ پر جمع کیا جائے گا۔
لِاَیِّ یَوْمٍ اُجِّلَتْ ۟ؕلِاَىِّ يَوۡمٍ اُجِّلَتۡؕ
بھلا (ان امور میں) تاخیر کس دن کے لئے کی گئی؟
12- اس عظیم دن کے لیے جسے ان کی امتوں پر گواہی کے لیے مؤخر کیا گیا۔
لِیَوْمِ الْفَصْلِ ۟ۚلِيَوۡمِ الۡفَصۡلِۚ
فیصلے کے دن کے لئے
13- بندوں کے درمیان فیصلے کے دن کے لیے، پھرحق پرست اور باطل پرست، نیز نیک بخت اور بدبخت کھل کر سامنے آجائیں گے۔
وَمَاۤ اَدْرٰىكَ مَا یَوْمُ الْفَصْلِ ۟ؕوَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا يَوۡمُ الۡفَصۡلِؕ
اور تمہیں کیا خبر کہ فیصلے کا دن کیا ہے؟
14- اے رسول! آپ کو کیا معلوم کہ وہ فیصلے کا دن کیا ہے؟
وَیْلٌ یَّوْمَىِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ ۟وَيۡلٌ يَّوۡمَئِذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ
اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی ہے
15- اس دن ان جھٹلانے والوں کے لیے ہلاکت، عذاب اور گھاٹا ہے جو ان احکام کو جھٹلاتے تھے جو رسول ان کے پاس اللہ کی طرف سے لے کر آئے۔
اَلَمْ نُهْلِكِ الْاَوَّلِیْنَ ۟ؕاَلَمۡ نُهۡلِكِ الۡاَوَّلِيۡنَؕ
کیا ہم نے پہلے لوگوں کو ہلاک نہیں کر ڈالا
16- کیا ہم نے پہلی امتوں کو ہلاک نہیں کیا جب انھوں نے اللہ کے ساتھ کفر کیا اور اپنے رسولوں کو جھٹلایا؟
ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ الْاٰخِرِیْنَ ۟ثُمَّ نُتۡبِعُهُمُ الۡاٰخِرِيۡنَ
پھر ان پچھلوں کو بھی ان کے پیچھے بھیج دیتے ہیں
17- پھر ان کے بعد ہم پچھلوں کو لائے۔ اگر انھوں نے جھٹلایا تو ہم انھیں بھی اسی طرح ہلاک کر دیں گے جیسے ہم نے پہلوں کو کیا تھا۔
كَذٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِیْنَ ۟كَذٰلِكَ نَفۡعَلُ بِالۡمُجۡرِمِيۡنَ
ہم گنہگاروں کے ساتھ ایسا ہی کیا کرتے ہیں
18- جس طرح ہم نے ان امتوں کو ہلاک کیا، اسی طرح ان مجرموں کو بھی ہلاک کریں گے جو محمد رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم کی لائی ہوئی تعلیمات کو جھٹلانے والے ہیں۔
وَیْلٌ یَّوْمَىِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ ۟وَيۡلٌ يَّوۡمَئِذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
19- اس دن ان لوگوں کے لیے ہلاکت، عذاب اور گھاٹا ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس وعید کو جھٹلانے والے ہیں جو اس نے مجرموں کو سزا دینے کی سنائی ہے۔
اَلَمْ نَخْلُقْكُّمْ مِّنْ مَّآءٍ مَّهِیْنٍ ۟ۙاَلَمۡ نَخۡلُقۡكُّمۡ مِّنۡ مَّآءٍ مَّهِيۡنٍۙ
کیا ہم نے تم کو حقیر پانی سے نہیں پیدا کیا؟
20- اے لوگو! کیا ہم نے تمھیں حقیر اور معمولی پانی، یعنی نطفے سے پیدا نہیں کیا؟
فَجَعَلْنٰهُ فِیْ قَرَارٍ مَّكِیْنٍ ۟ۙفَجَعَلۡنٰهُ فِىۡ قَرَارٍ مَّكِيۡنٍۙ
اس کو ایک محفوظ جگہ میں رکھا
21- پھر اس حقیر پانی کو ایک محفوظ جگہ میں رکھا، اور وہ ہے عورت کا رحم۔
اِلٰی قَدَرٍ مَّعْلُوْمٍ ۟ۙاِلٰى قَدَرٍ مَّعۡلُوۡمٍۙ
ایک وقت معین تک
22- ایک مقرر وقت تک اور یہ ہے حمل کی مدت۔
فَقَدَرْنَا ۖۗ— فَنِعْمَ الْقٰدِرُوْنَ ۟فَقَدَرۡنَا ۖ فَنِعۡمَ الۡقٰدِرُوۡنَ
پھر اندازہ مقرر کیا اور ہم کیا ہی خوب اندازہ مقرر کرنے والے ہیں
23-پھر ہم نے اس بچے کی شکل و صورت، تقدیر اور رنگ وغیرہ بھی متعین کردیا اور یہ سب کچھ کرنے پر ہم کیا ہی خوب قادر ہیں۔
وَیْلٌ یَّوْمَىِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ ۟وَيۡلٌ يَّوۡمَئِذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
24- اس دن ہلاکت، عذاب اور گھاٹا ہے ان لوگوں کے لیے جو اللہ تعالیٰ کی قدرت کو جھٹلانے والے ہیں۔
اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ كِفَاتًا ۟ۙاَلَمۡ نَجۡعَلِ الۡاَرۡضَ كِفَاتًا
کیا ہم نے زمین کو سمیٹنے والی نہیں بنایا
25-کیا ہم نے زمین کو ایسا نہیں بنایا کہ وہ سب لوگوں کو اپنے اندر سمیٹنے والی ہے۔
اَحْیَآءً وَّاَمْوَاتًا ۟ۙاَحۡيَآءً وَّاَمۡوَاتًا
یعنی) زندوں اور مردوں کو
26- وہ ان کے زندوں کو اپنے اوپر رہائش اور آباد کاری کے ذریعے سے اور ان کے مردوں کو دفن کے ذریعے سے سمیٹتی ہے۔
وَّجَعَلْنَا فِیْهَا رَوَاسِیَ شٰمِخٰتٍ وَّاَسْقَیْنٰكُمْ مَّآءً فُرَاتًا ۟ؕوَّجَعَلۡنَا فِيۡهَا رَوَاسِىَ شٰمِخٰتٍ وَّ اَسۡقَيۡنٰكُمۡ مَّآءً فُرَاتًا
(بنایا) اور اس پر اونچے اونچے پہاڑ رکھ دیئے اور تم لوگوں کو میٹھا پانی پلایا
27- ہم نے اس میں جمے ہوئے بلند و بالا پہاڑ بنا دیے جو اسے حرکت کرنے سے روکتے ہیں اور اے لوگو! ہم نے تمھیں میٹھا پانی پلایا، سو جس نے یہ سب کچھ پیداکیا، وہ تمھیں دوبارہ اٹھانے سے ہرگز عاجز نہیں۔
وَیْلٌ یَّوْمَىِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ ۟وَيۡلٌ يَّوۡمَئِذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
28- ہلاکت، عذاب اور گھاٹا ہے اس دن ان لوگوں کے لیے جو اپنے اوپر ہونے والی اللہ کی نعمتوں کو جھٹلاتے ہيں۔
اِنْطَلِقُوْۤا اِلٰی مَا كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَ ۟ۚاِنْطَلِقُوۡۤا اِلٰى مَا كُنۡتُمۡ بِهٖ تُكَذِّبُوۡنَۚ
جس چیز کو تم جھٹلایا کرتے تھے۔ (اب) اس کی طرف چلو
29-اور رسولوں کے لائے ہوئے احکام کو جھٹلانے والوں سے کہا جائے گا: اے جھٹلانے والو! چلو اس عذاب کی طرف جسے تم جھٹلاتے تھے۔
اِنْطَلِقُوْۤا اِلٰی ظِلٍّ ذِیْ ثَلٰثِ شُعَبٍ ۟ۙاِنْطَلِقُوۡۤا اِلٰى ظِلٍّ ذِىۡ ثَلٰثِ شُعَبٍۙ
(یعنی) اس سائے کی طرف چلو جس کی تین شاخیں ہیں
30- چلو آگ کے دھویں کے اس سائے کی طرف جو تین شاخوں والاہے۔
لَّا ظَلِیْلٍ وَّلَا یُغْنِیْ مِنَ اللَّهَبِ ۟ؕلَّا ظَلِيۡلٍ وَّلَا يُغۡنِىۡ مِنَ اللَّهَبِؕ
نہ ٹھنڈی چھاؤں اور نہ لپٹ سے بچاؤ
اِنَّهَا تَرْمِیْ بِشَرَرٍ كَالْقَصْرِ ۟ۚاِنَّهَا تَرۡمِىۡ بِشَرَرٍ كَالۡقَصۡرِۚ
اس سے (آگ کی اتنی اتنی بڑی) چنگاریاں اُڑتی ہیں جیسے محل
كَاَنَّهٗ جِمٰلَتٌ صُفْرٌ ۟ؕكَاَنَّهٗ جِمٰلَتٌ صُفۡرٌ
گویا زرد رنگ کے اونٹ ہیں
وَیْلٌ یَّوْمَىِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ ۟وَيۡلٌ يَّوۡمَئِذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
هٰذَا یَوْمُ لَا یَنْطِقُوْنَ ۟ۙهٰذَا يَوۡمُ لَا يَنۡطِقُوۡنَۙ
یہ وہ دن ہے کہ (لوگ) لب تک نہ ہلا سکیں گے
وَلَا یُؤْذَنُ لَهُمْ فَیَعْتَذِرُوْنَ ۟وَلَا يُؤۡذَنُ لَهُمۡ فَيَـعۡتَذِرُوۡنَ
اور نہ ان کو اجازت دی جائے گی کہ عذر کرسکیں
وَیْلٌ یَّوْمَىِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ ۟وَيۡلٌ يَّوۡمَئِذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
هٰذَا یَوْمُ الْفَصْلِ ۚ— جَمَعْنٰكُمْ وَالْاَوَّلِیْنَ ۟هٰذَا يَوۡمُ الۡفَصۡلِۚ جَمَعۡنٰكُمۡ وَالۡاَوَّلِيۡنَ
یہی فیصلے کا دن ہے (جس میں) ہم نے تم کو اور پہلے لوگوں کو جمع کیا ہے
فَاِنْ كَانَ لَكُمْ كَیْدٌ فَكِیْدُوْنِ ۟فَاِنۡ كَانَ لَـكُمۡ كَيۡدٌ فَكِيۡدُوۡنِ
اگر تم کو کوئی داؤں آتا ہو تو مجھ سے کر لو
وَیْلٌ یَّوْمَىِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ ۟۠وَيۡلٌ يَّوۡمَئِذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ ظِلٰلٍ وَّعُیُوْنٍ ۟ۙاِنَّ الۡمُتَّقِيۡنَ فِىۡ ظِلٰلٍ وَّعُيُوۡنٍۙ
بےشک پرہیزگار سایوں اور چشموں میں ہوں گے
وَّفَوَاكِهَ مِمَّا یَشْتَهُوْنَ ۟ؕوَّفَوَاكِهَ مِمَّا يَشۡتَهُوۡنَؕ
اور میؤوں میں جو ان کو مرغوب ہوں
كُلُوْا وَاشْرَبُوْا هَنِیْٓـًٔا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ ۟كُلُوۡا وَاشۡرَبُوۡا هَنِيْٓئًا ۢ بِمَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ
اور جو عمل تم کرتے رہے تھے ان کے بدلے میں مزے سے کھاؤ اور پیو
اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ ۟اِنَّا كَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ
ہم نیکو کاروں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں
وَیْلٌ یَّوْمَىِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ ۟وَيۡلٌ يَّوۡمَئِذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہوگی
كُلُوْا وَتَمَتَّعُوْا قَلِیْلًا اِنَّكُمْ مُّجْرِمُوْنَ ۟كُلُوۡا وَتَمَتَّعُوۡا قَلِيۡلًا اِنَّكُمۡ مُّجۡرِمُوۡنَ
(اے جھٹلانے والو!) تم کسی قدر کھا لو اور فائدے اُٹھا لو تم بےشک گنہگار ہو
وَیْلٌ یَّوْمَىِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ ۟وَيۡلٌ يَّوۡمَئِذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
وَاِذَا قِیْلَ لَهُمُ ارْكَعُوْا لَا یَرْكَعُوْنَ ۟وَاِذَا قِيۡلَ لَهُمُ ارۡكَعُوۡا لَا يَرۡكَعُوۡنَ
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ (خدا کے آگے) جھکو تو جھکتے نہیں
وَیْلٌ یَّوْمَىِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ ۟وَيۡلٌ يَّوۡمَئِذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
فَبِاَیِّ حَدِیْثٍ بَعْدَهٗ یُؤْمِنُوْنَ ۟۠فَبِاَىِّ حَدِيۡثٍۢ بَعۡدَهٗ يُؤۡمِنُوۡنَ
اب اس کے بعد یہ کون سی بات پر ایمان لائیں گے؟