76. Al-Insaanالانسان

Man · Medinan · 31 ayahs · 2 rukus

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

هَلْ اَتٰی عَلَی الْاِنْسَانِ حِیْنٌ مِّنَ الدَّهْرِ لَمْ یَكُنْ شَیْـًٔا مَّذْكُوْرًا ۟هَلۡ اَتٰى عَلَى الۡاِنۡسَانِ حِيۡنٌ مِّنَ الدَّهۡرِ لَمۡ يَكُنۡ شَيۡـٴً۬ـا مَّذۡكُوۡرًا

بےشک انسان پر زمانے میں ایک ایسا وقت بھی آچکا ہے کہ وہ کوئی چیز قابل ذکر نہ تھی

Tafseer of 76:1

1- یقیناً انسان پر ایک لمبا عرصہ گزرا جس میں وہ اس طرح غیر موجود تھا کہ اس کا ذکر تک نہ تھا۔

اِنَّا خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنْ نُّطْفَةٍ اَمْشَاجٍ ۖۗ— نَّبْتَلِیْهِ فَجَعَلْنٰهُ سَمِیْعًا بَصِیْرًا ۟اِنَّا خَلَقۡنَا الۡاِنۡسَانَ مِنۡ نُّطۡفَةٍ اَمۡشَاجٍۖ نَّبۡتَلِيۡهِ فَجَعَلۡنٰهُ سَمِيۡعًۢا بَصِيۡرًا

ہم نے انسان کو نطفہٴ مخلوط سے پیدا کیا تاکہ اسے آزمائیں تو ہم نے اس کو سنتا دیکھتا بنایا

Tafseer of 76:2

2- بلاشبہ ہم نے انسان کو مرد و عورت کے ملے جلے پانی کے نطفے سے پیدا کیا، جسے ہم کئی چیزوں کا پابند کر کے آزماتے ہیں۔ سو ہم نے اسے خوب سننے والا دیکھنے والا بنایا تاکہ جن شرعی احکام کا ہم نے اسے پابند کیاہے، وہ ان پر عمل کرے۔

اِنَّا هَدَیْنٰهُ السَّبِیْلَ اِمَّا شَاكِرًا وَّاِمَّا كَفُوْرًا ۟اِنَّا هَدَيۡنٰهُ السَّبِيۡلَ اِمَّا شَاكِرًا وَّاِمَّا كَفُوۡرًا‏

(اور) اسے رستہ بھی دکھا دیا۔ (اب) وہ خواہ شکرگزار ہو خواہ ناشکرا

Tafseer of 76:3

3- بلاشبہ ہم نے اس کے لیے اپنے رسولوں کی زبانی ہدایت کا راستہ واضح کر دیا، پھر اس کے ساتھ اس کے لیے گمراہی کی راہ بھی واضح ہوگئی۔ اب اس کے بعد اس کی مرضی ہے کہ سیدھی راہ پکڑ کر اللہ تعالیٰ کا مومن اور بہت زیادہ شکر گزار بندہ بنے، یا اس راہ سے بھٹک جائے اور اللہ کی آیتوں کا انکار کرنے والا کافر بندہ بن جائے۔

اِنَّاۤ اَعْتَدْنَا لِلْكٰفِرِیْنَ سَلٰسِلَاۡ وَاَغْلٰلًا وَّسَعِیْرًا ۟اِنَّاۤ اَعۡتَدۡنَا لِلۡكٰفِرِيۡنَ سَلٰسِلَا۟ وَاَغۡلٰلًا وَّسَعِيۡرًا‏

ہم نے کافروں کے لئے زنجیر اور طوق اور دہکتی آگ تیار کر رکھی ہے

Tafseer of 76:4

جب اللہ تعالیٰ نے ہدایت پانے والوں اور گمراہوں دونوں کا ذکر کیا تو ساتھ ہی ان دونوں کی جزا سزا بھی بیان کردی، چنانچہ فرمایا:

4- بلاشبہ ہم نے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولوں کے ساتھ کفر کرنے والوں کے لیے زنجیریں تیار کی ہیں جن کے ساتھ انھیں دوزخ کی آگ میں گھسیٹا جائے گا اور طوق تیار کیے ہیں جو اس آگ میں انھیں ڈالے جائیں گے اور شعلوں والی آگ تیار کر رکھی ہے۔

اِنَّ الْاَبْرَارَ یَشْرَبُوْنَ مِنْ كَاْسٍ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُوْرًا ۟ۚاِنَّ الۡاَبۡرَارَ يَشۡرَبُوۡنَ مِنۡ كَاۡسٍ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُوۡرًا‌ۚ‏

جو نیکو کار ہیں اور وہ ایسی شراب نوش جان کریں گے جس میں کافور کی آمیزش ہوگی

Tafseer of 76:5

5- بلاشبہ جو ایمان والے اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرتے ہیں، وہ قیامت کے دن شراب کے ایسے بھرے جام پئیں گے جس میں عمدہ خوشبو کے لیے کافور کی ملاوٹ ہوگی۔

عَیْنًا یَّشْرَبُ بِهَا عِبَادُ اللّٰهِ یُفَجِّرُوْنَهَا تَفْجِیْرًا ۟عَيۡنًا يَّشۡرَبُ بِهَا عِبَادُ اللّٰهِ يُفَجِّرُوۡنَهَا تَفۡجِيۡرًا

یہ ایک چشمہ ہے جس میں سے خدا کے بندے پئیں گے اور اس میں سے (چھوٹی چھوٹی) نہریں نکالیں گے

Tafseer of 76:6

6- یہ مشروب جو اطاعت گزاروں کے لیے تیار کیا گیا ہے، اس چشمے سے ہے جس تک رسائی نہایت آسان ہوگی، وہ لبالب ہوگا اور اس میں کبھی کمی نہ آئے گی۔ اللہ کے بندے اس سے سیراب ہوں گے۔ وہ جہاں چاہیں گے اسے بہا کر لے جائیں گے۔

یُوْفُوْنَ بِالنَّذْرِ وَیَخَافُوْنَ یَوْمًا كَانَ شَرُّهٗ مُسْتَطِیْرًا ۟يُوۡفُوۡنَ بِالنَّذۡرِ وَيَخَافُوۡنَ يَوۡمًا كَانَ شَرُّهٗ مُسۡتَطِيۡرًا‏

یہ لوگ نذریں پوری کرتے ہیں اور اس دن سے جس کی سختی پھیل رہی ہوگی خوف رکھتے ہیں

Tafseer of 76:7

7- جو بندے یہ مشروب پئیں گے، ان کی خوبیاں یہ ہیں کہ جن اطاعت کے کاموں کا انھوں نے خود کو پابند کیا ہے، وہ انھیں پورا کرتے ہیں اور اس دن سے ڈرتے ہیں جس کی برائی ہر طرف پوری طرح پھیل جانے والی ہے اوروہ ہے قیامت کا دن۔

وَیُطْعِمُوْنَ الطَّعَامَ عَلٰی حُبِّهٖ مِسْكِیْنًا وَّیَتِیْمًا وَّاَسِیْرًا ۟وَيُطۡعِمُوۡنَ الطَّعَامَ عَلٰى حُبِّهٖ مِسۡكِيۡنًا وَّيَتِيۡمًا وَّاَسِيۡرًا

اور باوجود یہ کہ ان کو خود طعام کی خواہش (اور حاجت) ہے فقیروں اور یتیموں اور قیدیوں کو کھلاتے ہیں

Tafseer of 76:8

8- اور وہ اپنی ضرورت اور چاہت کی وجہ سے کھانے سے محبت کرنے کے باوجود دوسروں کو کھانا کھلاتے ہیں۔ وہ ضرورت مند فقیروں، یتیموں اور قیدیوں کو کھانا کھلاتے ہیں۔

اِنَّمَا نُطْعِمُكُمْ لِوَجْهِ اللّٰهِ لَا نُرِیْدُ مِنْكُمْ جَزَآءً وَّلَا شُكُوْرًا ۟اِنَّمَا نُطۡعِمُكُمۡ لِـوَجۡهِ اللّٰهِ لَا نُرِيۡدُ مِنۡكُمۡ جَزَآءً وَّلَا شُكُوۡرًا‏

(اور کہتے ہیں کہ) ہم تم کو خالص خدا کے لئے کھلاتے ہیں۔ نہ تم سے عوض کے خواستگار ہیں نہ شکرگزاری کے (طلبگار)

Tafseer of 76:9

9- اور وہ اپنے دلوں میں یہ بات چھپائے رکھتے ہیں کہ وہ انھیں صرف اللہ کی رضا کے لیے کھلاتے ہیں اور وہ ان کو کھانا کھلانے پر ان سے کسی قسم کا بدلہ اور کسی قسم کی تعریف نہیں چاہتے۔

اِنَّا نَخَافُ مِنْ رَّبِّنَا یَوْمًا عَبُوْسًا قَمْطَرِیْرًا ۟اِنَّا نَخَافُ مِنۡ رَّبِّنَا يَوۡمًا عَبُوۡسًا قَمۡطَرِيۡرًا‏

ہم کو اپنے پروردگار سے اس دن کا ڈر لگتا ہے (جو چہروں کو) کریہہ المنظر اور (دلوں کو) سخت (مضطر کر دینے والا) ہے

Tafseer of 76:10

10- بلاشبہ ہم اپنے رب سے اس دن کا خوف کھاتے ہیں جس کی سختی اور ہولناکی کی وجہ سے بدبختوں کے چہرے اداس اور اترے ہوئے ہوں گے۔

فَوَقٰىهُمُ اللّٰهُ شَرَّ ذٰلِكَ الْیَوْمِ وَلَقّٰىهُمْ نَضْرَةً وَّسُرُوْرًا ۟ۚفَوَقٰٮهُمُ اللّٰهُ شَرَّ ذٰلِكَ الۡيَوۡمِ وَ لَقّٰٮهُمۡ نَضۡرَةً وَّسُرُوۡرًا‌ۚ

تو خدا ان کو اس دن کی سختی سے بچالے گا اور تازگی اور خوش دلی عنایت فرمائے گا

Tafseer of 76:11

11- سو ان اطاعت گزاروں کو اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اس عظیم دن کی برائی سے بچا لے گا اور ان کی عزت بڑھانے اور ان کے دلی سرور کے لیے انھیں چہروں کی تازگی اور نورانیت عطا فرمائے گا۔

وَجَزٰىهُمْ بِمَا صَبَرُوْا جَنَّةً وَّحَرِیْرًا ۟ۙوَجَزٰٮهُمۡ بِمَا صَبَرُوۡا جَنَّةً وَّحَرِيۡرًا ۙ‏

اور ان کے صبر کے بدلے ان کو بہشت (کے باغات) اور ریشم (کے ملبوسات) عطا کرے گا

Tafseer of 76:12

12- اطاعت کے کاموں، اللہ کی تقدیر اور گناہوں سے رکے رہنے پر صبر کرنے کی بنا پر اللہ تعالیٰ انھیں ایسی جنت کا بدلہ عطا کرے گا جس میں وہ ناز و نعمت سے رہیں گے اور وہاں ریشم کا لباس پہنیں گے۔

مُّتَّكِـِٕیْنَ فِیْهَا عَلَی الْاَرَآىِٕكِ ۚ— لَا یَرَوْنَ فِیْهَا شَمْسًا وَّلَا زَمْهَرِیْرًا ۟ۚمُّتَّكِئِـيۡنَ فِيۡهَا عَلَى الۡاَرَآئِكِ‌ۚ لَا يَرَوۡنَ فِيۡهَا شَمۡسًا وَّلَا زَمۡهَرِيۡرًا‌ۚ

ان میں وہ تختوں پر تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے۔ وہاں نہ دھوپ (کی حدت) دیکھیں گے نہ سردی کی شدت

Tafseer of 76:13

13-وہ اس جنت میں سجائی گئی مسندوں پر ٹیک لگائے ہوں گے۔ اس جنت میں وہ سورج کو نہیں دیکھیں گے جس کی شعاعیں انھیں تکلیف دیں اور نہ سخت سردی محسوس کریں گے بلکہ وہ ہمیشہ رہنے والے ایسے سائے میں ہوں گے جس کے ساتھ گرمی ہوگی نہ سردی۔

وَدَانِیَةً عَلَیْهِمْ ظِلٰلُهَا وَذُلِّلَتْ قُطُوْفُهَا تَذْلِیْلًا ۟وَدَانِيَةً عَلَيۡهِمۡ ظِلٰلُهَا وَذُلِّلَتۡ قُطُوۡفُهَا تَذۡلِيۡلًا

ان سے (ثمردار شاخیں اور) ان کے سائے قریب ہوں گے اور میوؤں کے گچھے جھکے ہوئے لٹک رہے ہوں گے

Tafseer of 76:14

14- اس کے سائے ان کے قریب ہوں گے اور اس کے پھل خواہش مند کے لیے جھکا دیے جائیں گے اور وہ آسانی سے انھیں حاصل کر لے گا، اس طرح کہ لیٹنے والا، بیٹھا ہوا اور کھڑا ہوا بآسانی انھیں حاصل کر لے گا۔

وَیُطَافُ عَلَیْهِمْ بِاٰنِیَةٍ مِّنْ فِضَّةٍ وَّاَكْوَابٍ كَانَتْ قَوَارِیْرَاۡؔ — ۟ۙوَيُطَافُ عَلَيۡهِمۡ بِاٰنِيَةٍ مِّنۡ فِضَّةٍ وَّاَكۡوَابٍ كَانَتۡ قَوَارِيۡرَا

خدام) چاندی کے باسن لئے ہوئے ان کے اردگرد پھریں گے اور شیشے کے (نہایت شفاف) گلاس

Tafseer of 76:15

15- خادم اور نوکر چاکر چاندی کے برتن اور اس کے صاف شفاف جام لے کر ان کے آس پاس پھریں گے جب وہ مشروب پینے کا ارادہ کریں گے۔

قَوَارِیْرَاۡؔ— مِنْ فِضَّةٍ قَدَّرُوْهَا تَقْدِیْرًا ۟قَوَارِيۡرَا۟ مِنۡ فِضَّةٍ قَدَّرُوۡهَا تَقۡدِيۡرًا‏

اور شیشے بھی چاندی کے جو ٹھیک اندازے کے مطابق بنائے گئے ہیں

Tafseer of 76:16

16- وہ جام شیشے کی طرح صاف رنگ کے ہوں گے، حالانکہ وہ چاندی سے ڈھالے گئے ہوں گے اور ان کی مرضی کے مطابق ان کا اندازہ کیا گیا ہوگا، اس سے زیادہ نہ کم۔

وَیُسْقَوْنَ فِیْهَا كَاْسًا كَانَ مِزَاجُهَا زَنْجَبِیْلًا ۟ۚوَيُسۡقَوۡنَ فِيۡهَا كَاۡسًا كَانَ مِزَاجُهَا زَنۡجَبِيۡلًا

اور وہاں ان کو ایسی شراب (بھی) پلائی جائے گی جس میں سونٹھ کی آمیزش ہوگی

Tafseer of 76:17

17- اور ان عزت دار لوگوں کی خاطر مدارات ایسی شراب کے جاموں سے کی جائے گی جس میں ادرک (سونٹھ) کی آمیزش ہوگی۔

عَیْنًا فِیْهَا تُسَمّٰی سَلْسَبِیْلًا ۟عَيۡنًا فِيۡهَا تُسَمّٰى سَلۡسَبِيۡلًا

یہ بہشت میں ایک چشمہ ہے جس کا نام سلسبیل ہے

Tafseer of 76:18

18- وہ جنت کے جس چشمے سے پئیں گے، اسے سلسبیل کہا جاتا ہے۔

وَیَطُوْفُ عَلَیْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُوْنَ ۚ— اِذَا رَاَیْتَهُمْ حَسِبْتَهُمْ لُؤْلُؤًا مَّنْثُوْرًا ۟وَيَطُوۡفُ عَلَيۡهِمۡ وِلۡدَانٌ مُّخَلَّدُوۡنَ‌ۚ اِذَا رَاَيۡتَهُمۡ حَسِبۡتَهُمۡ لُـؤۡلُـؤًا مَّنۡثُوۡرًا

اور ان کے پاس لڑکے آتے جاتے ہوں گے جو ہمیشہ (ایک ہی حالت پر) رہیں گے۔ جب تم ان پر نگاہ ڈالو تو خیال کرو کہ بکھرے ہوئے موتی ہیں

Tafseer of 76:19

19- جنت میں ان کے اردگرد وہ لڑکے گھومتے پھرتے ہوں گے جو ہمیشہ جوان رہیں گے۔ جب تو انھیں دیکھے گا تو ان کے چہروں کی تروتازگی، ان کے خوبصورت رنگ، ان کی کثرت اور ان کے پھیلے ہونے کی وجہ سے انھیں بکھرے ہوئے جواہرات سمجھے گا۔

وَاِذَا رَاَیْتَ ثَمَّ رَاَیْتَ نَعِیْمًا وَّمُلْكًا كَبِیْرًا ۟وَاِذَا رَاَيۡتَ ثَمَّ رَاَيۡتَ نَعِيۡمًا وَّمُلۡكًا كَبِيۡرًا

اور بہشت میں (جہاں) آنکھ اٹھاؤ گے کثرت سے نعمت اور عظیم (الشان) سلطنت دیکھو گے

Tafseer of 76:20

20- وہاں جنت میں جو کچھ ہے، جب تم اسے دیکھو گے تو ایسی نعمت دیکھو گے جس کا وصف بیان کرنا ناممکن ہے اور تم وہاں ایسی عظیم الشان سلطنت دیکھو گے جس کا مقابلہ دنیا کی کوئی سلطنت نہیں کر سکتی۔

عٰلِیَهُمْ ثِیَابُ سُنْدُسٍ خُضْرٌ وَّاِسْتَبْرَقٌ ؗ— وَّحُلُّوْۤا اَسَاوِرَ مِنْ فِضَّةٍ ۚ— وَسَقٰىهُمْ رَبُّهُمْ شَرَابًا طَهُوْرًا ۟عٰلِيَهُمۡ ثِيَابُ سُنۡدُسٍ خُضۡرٌ وَّاِسۡتَبۡرَقٌ‌ وَّحُلُّوۡۤا اَسَاوِرَ مِنۡ فِضَّةٍ ‌ۚوَسَقٰٮهُمۡ رَبُّهُمۡ شَرَابًا طَهُوۡرًا

ان (کے بدنوں) پر دیبا سبز اور اطلس کے کپڑے ہوں گے۔ اور انہیں چاندی کے کنگن پہنائے جائیں گے اور ان کا پروردگار ان کو نہایت پاکیزہ شراب پلائے گا

Tafseer of 76:21

21- یقیناً ان کے جسموں پر سبز، باریک اور موٹے ریشم کے عمدہ کپڑے سجے ہوں گے، اس جنت میں انھیں چاندی کے کنگن پہنائے جائیں گے اور ان کا رب انھیں پاک صاف شراب پلائے گا جس میں کسی طرح کا نشہ اور بد مزگی نہیں ہوگی۔

اِنَّ هٰذَا كَانَ لَكُمْ جَزَآءً وَّكَانَ سَعْیُكُمْ مَّشْكُوْرًا ۟۠اِنَّ هٰذَا كَانَ لَـكُمۡ جَزَآءً وَّكَانَ سَعۡيُكُمۡ مَّشۡكُوۡرًا

یہ تمہارا صلہ اور تمہاری کوشش (خدا کے ہاں) مقبول ہوئی

Tafseer of 76:22

22- اور ان کی عزت بڑھانے کے لیے ان سے کہا جائے گا: بلاشبہ یہ نعمت جو تمھیں عطا ہوئی ہے، یہ تمھارے لیے تمھارے نیک اعمال کا بدلہ ہے اور تمھارا عمل اللہ کے ہاں قبول ہوچکا ہے۔

اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا عَلَیْكَ الْقُرْاٰنَ تَنْزِیْلًا ۟ۚاِنَّا نَحۡنُ نَزَّلۡنَا عَلَيۡكَ الۡقُرۡاٰنَ تَنۡزِيۡلًا

اے محمد (ﷺ) ہم نے تم پر قرآن آہستہ آہستہ نازل کیا ہے

Tafseer of 76:23

23- اے رسول! بلاشبہ ہم نے آپ پر یہ قرآن الگ الگ کر کے نازل کیا ہے اور اسے ایک ہی بار نہیں اتارا۔

فَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَلَا تُطِعْ مِنْهُمْ اٰثِمًا اَوْ كَفُوْرًا ۟ۚفَاصۡبِرۡ لِحُكۡمِ رَبِّكَ وَلَا تُطِعۡ مِنۡهُمۡ اٰثِمًا اَوۡ كَفُوۡرًا‌ۚ‏

تو اپنے پروردگار کے حکم کے مطابق صبر کئے رہو اور ان لوگوں میں سے کسی بد عمل اور ناشکرے کا کہا نہ مانو

Tafseer of 76:24

24- لہٰذا آپ اللہ کے تقدیری یا شرعی حکم کے لیے صبر کیجیے اور کوئی بھی گناہ کرنے والا جس گناہ کی طرف بلاتا ہے، اس کی پیروی نہ کیجیے اور کافر جس کفر کی طرف بلاتا ہے، اس میں بھی اس کی بات نہ مانیے۔

وَاذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ بُكْرَةً وَّاَصِیْلًا ۟ۖۚوَاذۡكُرِ اسۡمَ رَبِّكَ بُكۡرَةً وَّاَصِيۡلًا

اور صبح وشام اپنے پروردگار کا نام لیتے رہو

Tafseer of 76:25

25- دن کے آغاز میں نماز فجر کے ذریعے سے اور دن کے آخر میں ظہر و عصر کی نماز کے ذریعے سے اپنے رب کو یاد کیجیے۔

وَمِنَ الَّیْلِ فَاسْجُدْ لَهٗ وَسَبِّحْهُ لَیْلًا طَوِیْلًا ۟وَمِنَ الَّيۡلِ فَاسۡجُدۡ لَهٗ وَسَبِّحۡهُ لَيۡلًا طَوِيۡلًا

اور رات کو بڑی رات تک سجدے کرو اور اس کی پاکی بیان کرتے رہو

Tafseer of 76:26

26- اور رات کی دو نمازوں: نمازِ مغرب اور نمازِ عشاء کے ساتھ اس کو یاد کیجیے اور ان کے بعد بھی رات کو نماز میں مشغول رہیے۔

اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ یُحِبُّوْنَ الْعَاجِلَةَ وَیَذَرُوْنَ وَرَآءَهُمْ یَوْمًا ثَقِیْلًا ۟اِنَّ هٰٓؤُلَاۤءِ يُحِبُّوۡنَ الۡعَاجِلَةَ وَيَذَرُوۡنَ وَرَآءَهُمۡ يَوۡمًا ثَقِيۡلًا‏

یہ لوگ دنیا کو دوست رکھتے ہیں اور (قیامت کے) بھاری دن کو پس پشت چھوڑے دیتے ہیں

Tafseer of 76:27

27- بلاشبہ یہ مشرک دنیا کی زندگی سے محبت کرتے اور اس کے شیدائی ہیں اور وہ اپنے آگے آنے والا قیامت کا دن نظر انداز کر دیتے ہیں، حالانکہ وہ اپنی سختیوں اور مشکلات کی وجہ سے بہت بھاری دن ہے۔

نَحْنُ خَلَقْنٰهُمْ وَشَدَدْنَاۤ اَسْرَهُمْ ۚ— وَاِذَا شِئْنَا بَدَّلْنَاۤ اَمْثَالَهُمْ تَبْدِیْلًا ۟نَحۡنُ خَلَقۡنٰهُمۡ وَشَدَدۡنَاۤ اَسۡرَهُمۡ‌ۚ وَاِذَا شِئۡنَا بَدَّلۡنَاۤ اَمۡثَالَهُمۡ تَبۡدِيۡلًا

ہم نے ان کو پیدا کیا اور ان کے مقابل کو مضبوط بنایا۔ اور اگر ہم چاہیں تو ان کے بدلے ان ہی کی طرح اور لوگ لے آئیں

Tafseer of 76:28

28- ہم نے انھیں پیدا کیا اور ان کے جوڑ اور اعضاء وغیرہ مضبوط بنا کر ان کو ٹھوس جسمانی ساخت عطاکی اور ہم جب چاہیں انھیں ہلاک کر کے ان کی جگہ ان جیسے اور لوگ لے آئیں۔

اِنَّ هٰذِهٖ تَذْكِرَةٌ ۚ— فَمَنْ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰی رَبِّهٖ سَبِیْلًا ۟اِنَّ هٰذِهٖ تَذۡكِرَةٌ ‌ۚ فَمَنۡ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ سَبِيۡلًا

یہ تو نصیحت ہے۔ جو چاہے اپنے پروردگار کی طرف پہنچنے کا رستہ اختیار کرے

Tafseer of 76:29

29-بلاشبہ یہ سورت وعظ و نصیحت ہے، لہٰذا جو شخص ایسا راستہ پکڑنا چاہے جو اسے اس کے رب کی رضا کی طرف لے جائے تو وہ اس راستے کو اختیار کرے۔

وَمَا تَشَآءُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ یَّشَآءَ اللّٰهُ ؕ— اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلِیْمًا حَكِیْمًا ۟ۗۖوَمَا تَشَآءُوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡ يَّشَآءَ اللّٰهُ ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلِيۡمًا حَكِيۡمًا

اور تم کچھ بھی نہیں چاہ سکتے مگر جو خدا کو منظور ہو۔ بےشک خدا جاننے والا حکمت والا ہے

Tafseer of 76:30

30- تم اللہ تعالیٰ کی رضاکا راستہ اختیار کرنا نہیں چاہ سکتے مگر صرف اسی صورت میں کہ اللہ تعالیٰ تم سے یہ چاہے کیونکہ تمام فیصلے اسی کے ہاتھ میں ہیں۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ اس کے بندوں کی بہتری کس میں ہے اور کیا چیز ان کے لیے مناسب نہیں۔ وہ اپنی تخلیق، تقدیر اور شریعت سازی میں کمال حکمت والا ہے۔

یُّدْخِلُ مَنْ یَّشَآءُ فِیْ رَحْمَتِهٖ ؕ— وَالظّٰلِمِیْنَ اَعَدَّ لَهُمْ عَذَابًا اَلِیْمًا ۟۠يُّدۡخِلُ مَنۡ يَّشَآءُ فِىۡ رَحۡمَتِهٖ‌ؕ وَالظّٰلِمِيۡنَ اَعَدَّ لَهُمۡ عَذَابًا اَلِيۡمًا

جس کو چاہتا ہے اپنی رحمت میں داخل کرلیتا ہے اور ظالموں کے لئے اس نے دکھ دینے والا عذاب تیار کر رکھا ہے

Tafseer of 76:31