75. Al-Qiyaamaالقيامة

The Resurrection · Meccan · 40 ayahs · 2 rukus

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

لَاۤ اُقْسِمُ بِیَوْمِ الْقِیٰمَةِ ۟ۙلَاۤ اُقۡسِمُ بِيَوۡمِ الۡقِيٰمَةِ

ہم کو روز قیامت کی قسم

Tafseer of 75:1

1- اللہ تعالیٰ نے قیامت کے دن کی قسم کھائی ہے جس دن لوگ رب العالمین کے لیے کھڑے ہوں گے۔

وَلَاۤ اُقْسِمُ بِالنَّفْسِ اللَّوَّامَةِ ۟ؕوَلَاۤ اُقۡسِمُ بِالنَّفۡسِ اللَّوَّامَةِؕ

اور نفس لوامہ کی (کہ سب لوگ اٹھا کر) کھڑے کئے جائیں گے

Tafseer of 75:2

2- اس نے پاکیزہ نفس کی قسم کھائی ہے جو نیک اعمال میں کوتاہی برتنے اور برے کام کرنے پر انسان کو ملامت کرتا اور ڈانٹتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ان دونوں چیزوں کی قسم کھائی ہے کہ وہ لوگوں کو حساب کتاب اور جزا سزا کے لیے ضرور اٹھائے گا۔

اَیَحْسَبُ الْاِنْسَانُ اَلَّنْ نَّجْمَعَ عِظَامَهٗ ۟ؕاَيَحۡسَبُ الۡاِنۡسَانُ اَلَّنۡ نَّجۡمَعَ عِظَامَهٗؕ‏

کیا انسان یہ خیال کرتا ہے کہ ہم اس کی (بکھری ہوئی) ہڈیاں اکٹھی نہیں کریں گے؟

Tafseer of 75:3

3- کیا انسان یہ سمجھتا ہے کہ اس کی موت کے بعد ہم دوبارہ اٹھانے کے لیے اس کی ہڈیاں جمع ہی نہیں کریں گے؟

بَلٰى قٰدِرِیْنَ عَلٰۤی اَنْ نُّسَوِّیَ بَنَانَهٗ ۟بَلٰى قٰدِرِيۡنَ عَلٰٓى اَنۡ نُّسَوِّىَ بَنَانَهٗ

ضرور کریں گے (اور) ہم اس بات پر قادر ہیں کہ اس کی پور پور درست کردیں

Tafseer of 75:4

4- کیوں نہیں، ہم انھیں جمع کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی انگلیوں کے پور بھی پہلی صورت میں مکمل طور پر پیدا کرنے پر قادر ہیں۔

بَلْ یُرِیْدُ الْاِنْسَانُ لِیَفْجُرَ اَمَامَهٗ ۟ۚبَلۡ يُرِيۡدُ الۡاِنۡسَانُ لِيَفۡجُرَ اَمَامَهٗ‌ۚ‏

مگر انسان چاہتا ہے کہ آگے کو خود سری کرتا جائے

Tafseer of 75:5

5- بلکہ انسان دوبارہ اٹھائے جانے کے انکار سے یہ چاہتا ہے کہ وہ بغیر کسی رکاوٹ کے مستقبل میں بھی اپنے گناہوں پر قائم رہے۔

یَسْـَٔلُ اَیَّانَ یَوْمُ الْقِیٰمَةِ ۟ؕيَسۡئَـلُ اَيَّانَ يَوۡمُ الۡقِيٰمَةِؕ

پوچھتا ہے کہ قیامت کا دن کب ہوگا؟

Tafseer of 75:6

6- وہ ناممکن سمجھتے ہوئے قیامت کے بارے میں پوچھتا ہے کہ وہ کب واقع ہو گی؟

فَاِذَا بَرِقَ الْبَصَرُ ۟ۙفَاِذَا بَرِقَ الۡبَصَرُۙ

جب آنکھیں چندھیا جائیں

Tafseer of 75:7

7- پھر جس چیز کو وہ جھٹلاتا تھا، جب اسے دیکھے گا تو اس کی نگاہ پتھرا جائے گی اور دہشت زدہ ہو جائے گی۔

وَخَسَفَ الْقَمَرُ ۟ۙوَخَسَفَ الۡقَمَرُۙ

اور چاند گہنا جائے

Tafseer of 75:8

8- اور چاند بے نور ہو جائے گا۔

وَجُمِعَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ ۟ۙوَجُمِعَ الشَّمۡسُ وَالۡقَمَرُۙ

اور سورج اور چاند جمع کردیئے جائیں

Tafseer of 75:9

9- اور سورج اور چاند کے وجود کو ایک کردیا جائے گا۔

یَقُوْلُ الْاِنْسَانُ یَوْمَىِٕذٍ اَیْنَ الْمَفَرُّ ۟ۚيَقُوۡلُ الۡاِنۡسَانُ يَوۡمَئِذٍ اَيۡنَ الۡمَفَرُّ‌

اس دن انسان کہے گا کہ (اب) کہاں بھاگ جاؤں؟

Tafseer of 75:10

10- فاسق و فاجر انسان اس دن کہے گا: بھاگ کر کہاں جائیں؟

كَلَّا لَا وَزَرَ ۟ؕكَلَّا لَا وَزَرَؕ‏

بےشک کہیں پناہ نہیں

Tafseer of 75:11

11- اس دن بھاگنے کی کوئی راہ ہوگی نہ کوئی پناہ گاہ ہوگی جہاں فاجر پناہ پکڑے اور نہ بچاؤ کی کوئی جگہ ہوگی جہاں وہ محفوظ ہوسکے۔

اِلٰى رَبِّكَ یَوْمَىِٕذِ ١لْمُسْتَقَرُّ ۟ؕاِلٰى رَبِّكَ يَوۡمَئِذِ اۨلۡمُسۡتَقَرُّ

اس روز پروردگار ہی کے پاس ٹھکانا ہے

Tafseer of 75:12

12- اے رسول! اس دن حساب کتاب اور جزا وسزا کے لیے آپ کے رب کی طرف واپسی اور لوٹنے کی جگہ ہے۔

یُنَبَّؤُا الْاِنْسَانُ یَوْمَىِٕذٍۭ بِمَا قَدَّمَ وَاَخَّرَ ۟ؕيُنَبَّؤُا الۡاِنۡسَانُ يَوۡمَئِذٍۢ بِمَا قَدَّمَ وَاَخَّرَؕ

اس دن انسان کو جو (عمل) اس نے آگے بھیجے اور پیچھے چھوڑے ہوں گے سب بتا دیئے جائیں گے

Tafseer of 75:13

13-اس دن انسان کو ان اعمال سے آگاہ کیا جائے گا جو اس نے آگے بھیجے اور جو پیچھے چھوڑے۔

بَلِ الْاِنْسَانُ عَلٰی نَفْسِهٖ بَصِیْرَةٌ ۟ۙبَلِ الۡاِنۡسَانُ عَلٰى نَفۡسِهٖ بَصِيۡرَةٌ

بلکہ انسان آپ اپنا گواہ ہے

Tafseer of 75:14

14-بلکہ انسان اپنے خلاف خود ہی گواہ ہوگا، اس طرح کہ اس نے جو گناہ کیے ہوں گے، اس کے اعضاء اس کے خلاف ان کی گواہی دیں گے۔

وَّلَوْ اَلْقٰى مَعَاذِیْرَهٗ ۟ؕوَّلَوۡ اَلۡقٰى مَعَاذِيۡرَهٗؕ

اگرچہ عذر ومعذرت کرتا رہے

Tafseer of 75:15

15- اگر اس نے اپنے دفاع میں عذر پیش کیے کہ اس نے کوئی برائی نہیں کی تو اس کے عذر اسے فائدہ نہ دیں گے۔

لَا تُحَرِّكْ بِهٖ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهٖ ۟ؕلَا تُحَرِّكۡ بِهٖ لِسَانَكَ لِتَعۡجَلَ بِهٖؕ‏

اور (اے محمدﷺ) وحی کے پڑھنے کے لئے اپنی زبان نہ چلایا کرو کہ اس کو جلد یاد کرلو

Tafseer of 75:16

16- اے رسول! آپ قرآن کے بھول جانے کے ڈر سے اسے یاد کرنے کے لیے اپنی زبان کو جلدی جلدی حرکت نہ دیں۔

اِنَّ عَلَیْنَا جَمْعَهٗ وَقُرْاٰنَهٗ ۟ۚۖاِنَّ عَلَيۡنَا جَمۡعَهٗ وَقُرۡاٰنَهٗۚ

اس کا جمع کرنا اور پڑھانا ہمارے ذمے ہے

Tafseer of 75:17

17- بلاشبہ یہ ہمارے ذمے ہے کہ ہم اس کو آپ کے سینے میں جمع کریں اور اس کی قراء ت آپ کی زبان پر جاری کر دیں۔

فَاِذَا قَرَاْنٰهُ فَاتَّبِعْ قُرْاٰنَهٗ ۟ۚفَاِذَا قَرَاۡنٰهُ فَاتَّبِعۡ قُرۡاٰنَهٗ‌ۚ

جب ہم وحی پڑھا کریں تو تم (اس کو سنا کرو اور) پھر اسی طرح پڑھا کرو

Tafseer of 75:18

18- چنانچہ جب ہمارا رسول جبریل( علیہ السلام ) آپ کے سامنے اس کی قراء ت کرے تو آپ اس کی قراء ت خاموشی سے پوری توجہ کے ساتھ سنیں۔

ثُمَّ اِنَّ عَلَیْنَا بَیَانَهٗ ۟ؕثُمَّ اِنَّ عَلَيۡنَا بَيَانَهٗؕ

پھر اس (کے معانی) کا بیان بھی ہمارے ذمے ہے

Tafseer of 75:19

19- پھر آپ کے لیے اس کی تفسیر بیان کرنا ہمارے ذمے ہے۔

كَلَّا بَلْ تُحِبُّوْنَ الْعَاجِلَةَ ۟ۙكَلَّا بَلۡ تُحِبُّوۡنَ الۡعَاجِلَةَ

مگر (لوگو) تم دنیا کو دوست رکھتے ہو

Tafseer of 75:20

20- ہرگز نہیں، معاملہ ایسے نہیں جیسا تم نے اپنے دوبارہ اٹھائے جانے کے محال ہونے کا دعویٰ کیا ہے، اس لیے کہ تم جانتے ہو جو شروع میں تمھیں پیدا کرنے پر قادر ہے، وہ تمھاری موت کے بعد تمھیں دوبارہ زندہ کرنے سے عاجز نہیں، مگر تمھارا دوبارہ اُٹھائے جانے کو جھٹلانا صرف دنیا کی اس زندگی سے محبت کی بنا پر ہے جو بہت جلد ختم ہونے والی ہے۔

وَتَذَرُوْنَ الْاٰخِرَةَ ۟ؕوَتَذَرُوۡنَ الۡاٰخِرَةَ

اور آخرت کو ترک کئے دیتے ہو

Tafseer of 75:21

21- اور تمھارے آخرت کی زندگی کو نظر انداز کرنے کی بنا پر ہے جس کا راستہ اطاعت کے ان کاموں کو بجا لاناہے جن کا اللہ تعالیٰ نے تمھیں حکم دیا ہے اور ان حرام کاموں سے باز آنا ہے جن سے اللہ تعالیٰ نے تمھیں روکاہے۔

وُجُوْهٌ یَّوْمَىِٕذٍ نَّاضِرَةٌ ۟ۙوُجُوۡهٌ يَّوۡمَئِذٍ نَّاضِرَةٌ

اس روز بہت سے منہ رونق دار ہوں گے

Tafseer of 75:22

22- اس دن ایمان والوں اور نیک بختوں کے چہرے تروتازہ اور پُر نور ہوں گے۔

اِلٰى رَبِّهَا نَاظِرَةٌ ۟ۚاِلٰى رَبِّهَا نَاظِرَةٌ‌

اور) اپنے پروردگار کے محو دیدار ہوں گے

Tafseer of 75:23

23- اپنے رب کے دیدار سے فیض حاصل کریں گے۔

وَوُجُوْهٌ یَّوْمَىِٕذٍۭ بَاسِرَةٌ ۟ۙوَوُجُوۡهٌ يَّوۡمَئِذٍۢ بَاسِرَةٌ

اور بہت سے منہ اس دن اداس ہوں گے

Tafseer of 75:24

24- اور کافروں اور بدبختوں کے چہرے اس دن بے رونق اور اداس ہوں گے۔

تَظُنُّ اَنْ یُّفْعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌ ۟ؕتَظُنُّ اَنۡ يُّفۡعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌ

خیال کریں گے کہ ان پر مصیبت واقع ہونے کو ہے

Tafseer of 75:25

25- انھیں یقین ہوگا کہ ان پر بہت بڑی سزا اور دردناک عذاب نازل ہونے والا ہے۔

كَلَّاۤ اِذَا بَلَغَتِ التَّرَاقِیَ ۟ۙكَلَّاۤ اِذَا بَلَغَتِ التَّرَاقِىَۙ

دیکھو جب جان گلے تک پہنچ جائے

Tafseer of 75:26

26- معاملہ ایسے نہیں جیسے مشرک خیال کرتے ہیں کہ جب وہ مر گئے تو انھیں عذاب نہیں دیا جائے گا۔ جب ان میں سے کسی کی روح ہنسلی تک پہنچے گی۔

وَقِیْلَ مَنْ ٚ— رَاقٍ ۟ۙوَقِيۡلَ مَن ۜ رَاقٍۙ

اور لوگ کہنے لگیں (اس وقت) کون جھاڑ پھونک کرنے والا ہے

Tafseer of 75:27

27- اور کچھ لوگ ایک دوسرے سے کہیں گے: کوئی ہے جو اسے دم کرے، ہو سکتا ہے اسے شفا ملے؟

وَّظَنَّ اَنَّهُ الْفِرَاقُ ۟ۙوَّظَنَّ اَنَّهُ الۡفِرَاقُۙ

اور اس (جان بلب) نے سمجھا کہ اب سب سے جدائی ہے

Tafseer of 75:28

28- اس وقت جو نزع کی حالت میں ہوگا، وہ یقین کر لے گا کہ موت کے ساتھ وہ دنیا سے جدا ہونے والا ہے۔

وَالْتَفَّتِ السَّاقُ بِالسَّاقِ ۟ۙوَالۡتَفَّتِ السَّاقُ بِالسَّاقِۙ

اور پنڈلی سے پنڈلی لپٹ جائے

Tafseer of 75:29

29- دنیا کے خاتمے اور آخرت کے شروع میں ساری تکلیفیں اور سختیاں اکٹھی ہو جائیں گی۔

اِلٰى رَبِّكَ یَوْمَىِٕذِ ١لْمَسَاقُ ۟ؕ۠اِلٰى رَبِّكَ يَوۡمَئِذِ اۨلۡمَسَاقُؕ

اس دن تجھ کو اپنے پروردگار کی طرف چلنا ہے

Tafseer of 75:30

30- جب ایسا ہو جائے گا تو میت کو اس کے رب کی طرف لے جایا جائے گا۔

فَلَا صَدَّقَ وَلَا صَلّٰى ۟ۙفَلَا صَدَّقَ وَلَا صَلّٰىۙ

تو اس (ناعاقبت) اندیش نے نہ تو (کلام خدا) کی تصدیق کی نہ نماز پڑھی

Tafseer of 75:31

وَلٰكِنْ كَذَّبَ وَتَوَلّٰى ۟ۙوَلٰڪِنۡ كَذَّبَ وَتَوَلّٰىۙ

بلکہ جھٹلایا اور منہ پھیر لیا

Tafseer of 75:32

ثُمَّ ذَهَبَ اِلٰۤی اَهْلِهٖ یَتَمَطّٰى ۟ؕثُمَّ ذَهَبَ اِلٰٓى اَهۡلِهٖ يَتَمَطّٰىؕ

پھر اپنے گھر والوں کے پاس اکڑتا ہوا چل دیا

Tafseer of 75:33

اَوْلٰى لَكَ فَاَوْلٰى ۟ۙاَوۡلٰى لَكَ فَاَوۡلٰىۙ

افسوس ہے تجھ پر پھر افسوس ہے

Tafseer of 75:34

ثُمَّ اَوْلٰى لَكَ فَاَوْلٰى ۟ؕثُمَّ اَوۡلٰى لَكَ فَاَوۡلٰىؕ

پھر افسوس ہے تجھ پر پھر افسوس ہے

Tafseer of 75:35

اَیَحْسَبُ الْاِنْسَانُ اَنْ یُّتْرَكَ سُدًی ۟ؕاَيَحۡسَبُ الۡاِنۡسَانُ اَنۡ يُّتۡرَكَ سُدًىؕ

کیا انسان خیال کرتا ہے کہ یوں ہی چھوڑ دیا جائے گا؟

Tafseer of 75:36

اَلَمْ یَكُ نُطْفَةً مِّنْ مَّنِیٍّ یُّمْنٰى ۟ۙاَلَمۡ يَكُ نُطۡفَةً مِّنۡ مَّنِىٍّ يُّمۡنٰىۙ

کیا وہ منی کا جو رحم میں ڈالی جاتی ہے ایک قطرہ نہ تھا؟

Tafseer of 75:37

ثُمَّ كَانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوّٰى ۟ۙثُمَّ كَانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوّٰىۙ

پھر لوتھڑا ہوا پھر (خدا نے) اس کو بنایا پھر (اس کے اعضا کو) درست کیا

Tafseer of 75:38

فَجَعَلَ مِنْهُ الزَّوْجَیْنِ الذَّكَرَ وَالْاُنْثٰی ۟ؕفَجَعَلَ مِنۡهُ الزَّوۡجَيۡنِ الذَّكَرَ وَالۡاُنۡثٰىؕ

پھر اس کی دو قسمیں بنائیں (ایک) مرد اور (ایک) عورت

Tafseer of 75:39

اَلَیْسَ ذٰلِكَ بِقٰدِرٍ عَلٰۤی اَنْ یُّحْیِ الْمَوْتٰى ۟۠اَلَيۡسَ ذٰلِكَ بِقٰدِرٍ عَلٰٓى اَنۡ يُّحۡـىِۦَ الۡمَوۡتٰى

کیا اس خالق کو اس بات پر قدرت نہیں کہ مردوں کو جلا اُٹھائے؟

Tafseer of 75:40