73. Al-Muzzammilالمزمل

The Enshrouded One · Meccan · 20 ayahs · 2 rukus

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

یٰۤاَیُّهَا الْمُزَّمِّلُ ۟ۙيٰۤاَيُّهَا الۡمُزَّمِّلُ

اے (محمدﷺ) جو کپڑے میں لپٹ رہے ہو

Tafseer of 73:1

1- اے اپنے کپڑوں میں لپٹنے والے، یعنی نبیٔ اکرم صلى اللہ عليہ وسلم !

قُمِ الَّیْلَ اِلَّا قَلِیْلًا ۟ۙقُمِ الَّيۡلَ اِلَّا قَلِيۡلًا

رات کو قیام کیا کرو مگر تھوڑی سی رات

Tafseer of 73:2

2- رات کو نماز پڑھیں مگر کچھ وقت آرام بھی کریں۔

نِّصْفَهٗۤ اَوِ انْقُصْ مِنْهُ قَلِیْلًا ۟ۙنِّصۡفَهٗۤ اَوِ انْقُصۡ مِنۡهُ قَلِيۡلًا

(قیام) آدھی رات (کیا کرو)

Tafseer of 73:3

3- اگر آپ چاہیں تو آدھی رات نماز پڑھیں یا آدھی رات سے تھوڑا کم کر لیں یہاں تک کہ ایک تہائی کر لیں۔

اَوْ زِدْ عَلَیْهِ وَرَتِّلِ الْقُرْاٰنَ تَرْتِیْلًا ۟ؕاَوۡ زِدۡ عَلَيۡهِ وَرَتِّلِ الۡقُرۡاٰنَ تَرۡتِيۡلًا

یا اس سے کچھ کم یا کچھ زیادہ اور قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھا کرو

Tafseer of 73:4

4- یا اس سے کچھ زیادہ کر لیں یہاں تک کہ دو تہائی کو پہنچ جائیں۔ جب قرآن کی قراءت کریں تو اسے واضح کر کے پڑھیں اور ٹھہر ٹھہر کر اس کی قراء ت کریں۔

اِنَّا سَنُلْقِیْ عَلَیْكَ قَوْلًا ثَقِیْلًا ۟اِنَّا سَنُلۡقِىۡ عَلَيۡكَ قَوۡلًا ثَقِيۡلًا‏

ہم عنقریب تم پر ایک بھاری فرمان نازل کریں گے

Tafseer of 73:5

5- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! بلاشبہ جلد ہم آپ پر قرآن نازل کرنے والے ہیں جو اس میں موجود فرائض، حدود، احکام اور آداب وغیرہ کی وجہ سے نہایت بھاری بات ہے۔

اِنَّ نَاشِئَةَ الَّیْلِ هِیَ اَشَدُّ وَطْاً وَّاَقْوَمُ قِیْلًا ۟ؕاِنَّ نَاشِئَةَ الَّيۡلِ هِىَ اَشَدُّ وَطۡـاً وَّاَقۡوَمُ قِيۡلًا

کچھ شک نہیں کہ رات کا اٹھنا (نفس بہیمی) کو سخت پامال کرتا ہے اور اس وقت ذکر بھی خوب درست ہوتا ہے

Tafseer of 73:6

6- بلاشبہ رات کی گھڑیاں دل کو قراء ت کے ساتھ موافق کرنے میں زیادہ مناسب اور بات کو بہت درست کر دینے والی ہیں۔

اِنَّ لَكَ فِی النَّهَارِ سَبْحًا طَوِیْلًا ۟ؕاِنَّ لَـكَ فِى النَّهَارِ سَبۡحًا طَوِيۡلًا

دن کے وقت تو تمہیں اور بہت سے شغل ہوتے ہیں

Tafseer of 73:7

7- بلاشبہ آپ کو دن کے وقت مختلف کاموں کے لیے آنا جانا پڑتا ہے اور ان مصروفیات کے باعث آپ قرآن کی زیادہ قراءت نہیں کر پاتے، لہٰذا رات کو نماز پڑھیں۔

وَاذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ وَتَبَتَّلْ اِلَیْهِ تَبْتِیْلًا ۟ؕوَاذۡكُرِ اسۡمَ رَبِّكَ وَتَبَتَّلۡ اِلَيۡهِ تَبۡتِيۡلًا

تو اپنے پروردگار کے نام کا ذکر کرو اور ہر طرف سے بےتعلق ہو کر اسی کی طرف متوجہ ہوجاؤ

Tafseer of 73:8

8- مختلف اذکار کے ساتھ اللہ تعالیٰ کو یاد کریں۔ اللہ تعالیٰ کے لیے عبادت کو خالص کرتے ہوئے لوگوں سے کٹ کر اس کی جانب متوجہ ہو جائیں۔

رَبُّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ فَاتَّخِذْهُ وَكِیْلًا ۟رَبُّ الۡمَشۡرِقِ وَالۡمَغۡرِبِ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ فَاتَّخِذۡهُ وَكِيۡلًا

مشرق اور مغرب کا مالک (ہے اور) اس کے سوا کوئی معبود نہیں تو اسی کو اپنا کارساز بناؤ

Tafseer of 73:9

9- وہ مشرق و مغرب کا رب ہے۔ اس کے سوا کوئی سچا اور برحق معبود نہیں، لہٰذا آپ اسی کو کارساز بنائیں اور اپنے تمام معاملات میں اسی پر بھروسا کریں۔

وَاصْبِرْ عَلٰی مَا یَقُوْلُوْنَ وَاهْجُرْهُمْ هَجْرًا جَمِیْلًا ۟وَاصۡبِرۡ عَلٰى مَا يَقُوۡلُوۡنَ وَاهۡجُرۡهُمۡ هَجۡرًا جَمِيۡلًا

اور جو جو (دل آزار) باتیں یہ لوگ کہتے ہیں ان کو سہتے رہو اور اچھے طریق سے ان سے کنارہ کش رہو

Tafseer of 73:10

10- جھٹلانے والے جو ٹھٹھا مذاق اور گالی گلوچ کرتے ہیں، آپ اس پر صبر کریں اور نہایت اچھے طریقے سے ان سے الگ ہو جائیں جس میں تکلیف نہ ہو۔

وَذَرْنِیْ وَالْمُكَذِّبِیْنَ اُولِی النَّعْمَةِ وَمَهِّلْهُمْ قَلِیْلًا ۟وَذَرۡنِىۡ وَالۡمُكَذِّبِيۡنَ اُولِى النَّعۡمَةِ وَمَهِّلۡهُمۡ قَلِيۡلًا‏

اور مجھے ان جھٹلانے والوں سے جو دولتمند ہیں سمجھ لینے دو اور ان کو تھوڑی سی مہلت دے دو

Tafseer of 73:11

11- آپ جھٹلانے والے ان خوشحال لوگوں کو خاطر میں نہ لائیں جو دنیا کی نعمتوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ مجھے اور انھیں چھوڑ دیں اور انھیں تھوڑی مزید مہلت دیں یہاں تک کہ ان کی موت آجائے۔

اِنَّ لَدَیْنَاۤ اَنْكَالًا وَّجَحِیْمًا ۟ۙاِنَّ لَدَيۡنَاۤ اَنۡـكَالًا وَّجَحِيۡمًا

کچھ شک نہیں کہ ہمارے پاس بیڑیاں ہیں اور بھڑکتی ہوئی آگ ہے

Tafseer of 73:12

12- یقیناً ہمارے ہاں آخرت میں سخت بیڑیاں اور سلگتی ہوئی آگ ہے۔

وَّطَعَامًا ذَا غُصَّةٍ وَّعَذَابًا اَلِیْمًا ۟ۗوَّطَعَامًا ذَا غُصَّةٍ وَّعَذَابًا اَلِيۡمًا

اور گلوگیر کھانا ہے اور درد دینے والا عذاب (بھی) ہے

Tafseer of 73:13

13- اور ایسا کھانا ہے جو اپنی کڑواہٹ کی شدت سے حلق بند کر دے گا اور انھیں پہلے عذاب سے بھی زیادہ درد ناک عذاب ہوگا۔

یَوْمَ تَرْجُفُ الْاَرْضُ وَالْجِبَالُ وَكَانَتِ الْجِبَالُ كَثِیْبًا مَّهِیْلًا ۟يَوۡمَ تَرۡجُفُ الۡاَرۡضُ وَالۡجِبَالُ وَكَانَتِ الۡجِبَالُ كَثِيۡبًا مَّهِيۡلًا

جس دن زمین اور پہاڑ کانپنے لگیں اور پہاڑ ایسے بھر بھرے (گویا) ریت کے ٹیلے ہوجائیں

Tafseer of 73:14

14- یہ عذاب جھٹلانے والوں کو اس دن ہوگا جب زمین اور پہاڑ تھرتھرا جائیں گے اور اس دن کی سخت ہولناکی سے پہاڑ بھربھری ریت کے ٹیلوں کی طرح ہو جائیں گے۔

اِنَّاۤ اَرْسَلْنَاۤ اِلَیْكُمْ رَسُوْلًا ۙ۬— شَاهِدًا عَلَیْكُمْ كَمَاۤ اَرْسَلْنَاۤ اِلٰی فِرْعَوْنَ رَسُوْلًا ۟ؕاِنَّاۤ اَرۡسَلۡنَاۤ اِلَيۡكُمۡ رَسُوۡلًا شَاهِدًا عَلَيۡكُمۡ كَمَاۤ اَرۡسَلۡنَاۤ اِلٰى فِرۡعَوۡنَ رَسُوۡلًا

(اے اہل مکہ) جس طرح ہم نے فرعون کے پاس (موسیٰ کو) پیغمبر (بنا کر) بھیجا تھا (اسی طرح) تمہارے پاس بھی (محمدﷺ) رسول بھیجے ہیں جو تمہارے مقابلے میں گواہ ہوں گے

Tafseer of 73:15

15- بلاشبہ ہم نے تمھاری طرف بھی ایک رسول بھیجا جو قیامت کے دن تمھارے اعمال پر گواہی دے گا، جس طرح ہم نے فرعون کی طرف ایک رسول، یعنی موسیٰ علیہ السلام کو بھیجا تھا۔

فَعَصٰی فِرْعَوْنُ الرَّسُوْلَ فَاَخَذْنٰهُ اَخْذًا وَّبِیْلًا ۟فَعَصٰى فِرۡعَوۡنُ الرَّسُوۡلَ فَاَخَذۡنٰهُ اَخۡذًا وَّبِيۡلًا

سو فرعون نے (ہمارے) پیغمبر کا کہا نہ مانا تو ہم نے اس کو بڑے وبال میں پکڑ لیا

Tafseer of 73:16

16- سو فرعون نے اس رسول کی نافرمانی کی جو اس کے رب کی جانب سے اس کی طرف بھیجا گیا تھا، چنانچہ ہم نے اسے غرق کر کے دنیا میں سخت عذاب دیا اور آخرت میں بھی آگ کا عذاب ہوگا، لہٰذا تم اپنے رسول کی نافرمانی نہ کرو کہ تم پر بھی ویسا عذاب آجائے جیسا اس پر آیا تھا۔

فَكَیْفَ تَتَّقُوْنَ اِنْ كَفَرْتُمْ یَوْمًا یَّجْعَلُ الْوِلْدَانَ شِیْبَا ۟ۗۖفَكَيۡفَ تَتَّقُوۡنَ اِنۡ كَفَرۡتُمۡ يَوۡمًا يَّجۡعَلُ الۡوِلۡدَانَ شِيۡبَا

اگر تم بھی (ان پیغمبروں کو) نہ مانو گے تو اس دن سے کیونکر بچو گے جو بچّوں کو بوڑھا کر دے گا

Tafseer of 73:17

17- اگر تم نے اللہ کے ساتھ کفر کیا اور اس کے رسول کو جھٹلایا تو اس سخت اور بہت لمبے دن میں اپنے آپ كا کیسے تحفظ كروگے اور کیسے بچاؤ کروگے جس دن کی سخت ہولناکی اور لمبائی سے چھوٹے بچوں کے سر سفید ہو جائیں گے۔

١لسَّمَآءُ مُنْفَطِرٌ بِهٖ ؕ— كَانَ وَعْدُهٗ مَفْعُوْلًا ۟اۨلسَّمَآءُ مُنۡفَطِرٌ ۢ بِهٖ‌ؕ كَانَ وَعۡدُهٗ مَفۡعُوۡلًا

(اور) جس سے آسمان پھٹ جائے گا۔ یہ اس کا وعدہ (پورا) ہو کر رہے گا

Tafseer of 73:18

18- اس کی ہولناکی سے آسمان پھٹ جائے گا، اللہ کا یہ وعدہ پورا ہو کر ہی رہنے والا ہے۔

اِنَّ هٰذِهٖ تَذْكِرَةٌ ۚ— فَمَنْ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰی رَبِّهٖ سَبِیْلًا ۟۠اِنَّ هٰذِهٖ تَذۡكِرَةٌ ‌ ۚ فَمَنۡ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ سَبِيۡلًا

یہ (قرآن) تو نصیحت ہے۔ سو جو چاہے اپنے پروردگار تک (پہنچنے کا) رستہ اختیار کرلے

Tafseer of 73:19

19- یہ وعظ جو قیامت کی ہولناکی اور شدت کے بیان پر مشتمل ہے، یقیناً ایک بہت بڑی نصیحت ہے جس سے مومن نفع حاصل کرتے ہیں، لہٰذا جو اپنے رب کی طرف پہنچانے والا راستہ اختیار کرنا چاہے، اختیار کرے۔

اِنَّ رَبَّكَ یَعْلَمُ اَنَّكَ تَقُوْمُ اَدْنٰی مِنْ  الَّیْلِ وَنِصْفَهٗ وَثُلُثَهٗ وَطَآىِٕفَةٌ مِّنَ الَّذِیْنَ مَعَكَ ؕ— وَاللّٰهُ یُقَدِّرُ الَّیْلَ وَالنَّهَارَ ؕ— عَلِمَ اَنْ لَّنْ تُحْصُوْهُ فَتَابَ عَلَیْكُمْ فَاقْرَءُوْا مَا تَیَسَّرَ مِنَ الْقُرْاٰنِ ؕ— عَلِمَ اَنْ سَیَكُوْنُ مِنْكُمْ مَّرْضٰی ۙ— وَاٰخَرُوْنَ یَضْرِبُوْنَ فِی الْاَرْضِ یَبْتَغُوْنَ مِنْ فَضْلِ اللّٰهِ ۙ— وَاٰخَرُوْنَ یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ ۖؗ— فَاقْرَءُوْا مَا تَیَسَّرَ مِنْهُ ۙ— وَاَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَاٰتُوا الزَّكٰوةَ وَاَقْرِضُوا اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا ؕ— وَمَا تُقَدِّمُوْا لِاَنْفُسِكُمْ مِّنْ خَیْرٍ تَجِدُوْهُ عِنْدَ اللّٰهِ هُوَ خَیْرًا وَّاَعْظَمَ اَجْرًا ؕ— وَاسْتَغْفِرُوا اللّٰهَ ؕ— اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ ۟۠اِنَّ رَبَّكَ يَعۡلَمُ اَنَّكَ تَقُوۡمُ اَدۡنىٰ مِنۡ ثُلُثَىِ الَّيۡلِ وَ نِصۡفَهٗ وَثُلُثَهٗ وَطَآئِفَةٌ مِّنَ الَّذِيۡنَ مَعَكَ‌ؕ وَاللّٰهُ يُقَدِّرُ الَّيۡلَ وَالنَّهَارَ‌ؕ عَلِمَ اَنۡ لَّنۡ تُحۡصُوۡهُ فَتَابَ عَلَيۡكُمۡ‌ فَاقۡرَءُوۡا مَا تَيَسَّرَ مِنَ الۡقُرۡاٰنِ‌ؕ عَلِمَ اَنۡ سَيَكُوۡنُ مِنۡكُمۡ مَّرۡضٰى‌ۙ وَاٰخَرُوۡنَ يَضۡرِبُوۡنَ فِى الۡاَرۡضِ يَبۡتَغُوۡنَ مِنۡ فَضۡلِ اللّٰهِ‌ۙ وَاٰخَرُوۡنَ يُقَاتِلُوۡنَ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ ۖ فَاقۡرَءُوۡا مَا تَيَسَّرَ مِنۡهُ‌ ۙ وَاَقِيۡمُوا الصَّلٰوةَ وَاٰتُوا الزَّكٰوةَ وَاَقۡرِضُوا اللّٰهَ قَرۡضًا حَسَنًا‌ ؕ وَمَا تُقَدِّمُوۡا لِاَنۡفُسِكُمۡ مِّنۡ خَيۡرٍ تَجِدُوۡهُ عِنۡدَ اللّٰهِ هُوَ خَيۡرًا وَّاَعۡظَمَ اَجۡرًا‌ ؕ وَاسۡتَغۡفِرُوا اللّٰهَ ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ

تمہارا پروردگار خوب جانتا ہے کہ تم اور تمہارے ساتھ کے لوگ (کبھی) دو تہائی رات کے قریب اور (کبھی) آدھی رات اور (کبھی) تہائی رات قیام کیا کرتے ہو۔ اور خدا تو رات اور دن کا اندازہ رکھتا ہے۔ اس نے معلوم کیا کہ تم اس کو نباہ نہ سکو گے تو اس نے تم پر مہربانی کی۔ پس جتنا آسانی سے ہوسکے (اتنا) قرآن پڑھ لیا کرو۔ اس نے جانا کہ تم میں بعض بیمار بھی ہوتے ہیں اور بعض خدا کے فضل (یعنی معاش) کی تلاش میں ملک میں سفر کرتے ہیں اور بعض خدا کی راہ میں لڑتے ہیں۔ تو جتنا آسانی سے ہوسکے اتنا پڑھ لیا کرو۔ اور نماز پڑھتے رہو اور زکوٰة ادا کرتے رہو اور خدا کو نیک (اور خلوص نیت سے) قرض دیتے رہو۔ اور جو عمل نیک تم اپنے لئے آگے بھیجو گے اس کو خدا کے ہاں بہتر اور صلے میں بزرگ تر پاؤ گے۔ اور خدا سے بخشش مانگتے رہو۔ بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے

Tafseer of 73:20

20- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! بلاشبہ آپ کا رب جانتا ہے کہ کبھی آپ دو تہائی رات سے کم وقت نماز پڑھتے ہیں، کبھی آدھی رات قیام کرتے ہیں اور کبھی ایک تہائی۔ مومنوں میں سے ایک گروہ بھی آپ کے ساتھ قیام کرتا ہے۔ رات اور دن کا صحیح اندازہ اللہ ہی کو ہے اور وہ ان کی گھڑیاں شمار کرتا ہے۔ وہ پاک رب خوب جانتا ہے کہ تم ان کے اوقات اور گھڑیاں صحیح طور پر شمار کرنے کی قدرت نہیں رکھتے، لہٰذا مطلوب کی تلاش میں رات کے بیشتر حصے کا قیام تمھارے لیے مشکل ہے، اس لیے اس نے تم پر مہربانی کی، چنانچہ رات کے وقت آسانی سے جتنی نماز پڑھ سکتے ہو پڑھو۔ اے ایمان والو! اللہ تعالیٰ کے علم میں ہے کہ تم میں بعض بیمار بھی ہوں گے جنھیں ان کی بیماری مشقت میں ڈالے گی اور کچھ دوسرے اللہ کے رزق کی تلاش میں سفر میں ہوں گے اور بعض اللہ تعالیٰ کی رضا جوئی اور اس کے دین کی سربلندی کے لیے کافروں سے لڑ رہے ہوں گے، اس لیے ان سب کے لیے رات کا قیام مشکل ہو جائے گا، لہٰذا تم رات کو آسانی سے جتنی نماز پڑھ سکو پڑھ لو۔ فرض نماز پوری پابندی سے ادا کرو، اپنے مالوں کی زکاۃ دو، اپنے مال اللہ کی راہ میں خرچ کرو اور جو نیکی تم اپنے لیے آگے بھیجو گے، اسے بہتر اور ثواب میں بہت زیادہ پاؤ گے۔ اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتے رہو۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ اپنے توبہ کرنے والے بندوں کو بے حد بخشنے والا، ان پر نہایت رحم کرنے والا ہے۔