قُلْ اُوْحِیَ اِلَیَّ اَنَّهُ اسْتَمَعَ نَفَرٌ مِّنَ الْجِنِّ فَقَالُوْۤا اِنَّا سَمِعْنَا قُرْاٰنًا عَجَبًا ۟ۙقُلۡ اُوۡحِىَ اِلَىَّ اَنَّهُ اسۡتَمَعَ نَفَرٌ مِّنَ الۡجِنِّ فَقَالُوۡۤا اِنَّا سَمِعۡنَا قُرۡاٰنًاعَجَبًا
(اے پیغمبر لوگوں سے) کہہ دو کہ میرے پاس وحی آئی ہے کہ جنوں کی ایک جماعت نے (اس کتاب کو) سنا تو کہنے لگے کہ ہم نے ایک عجیب قرآن سنا
Tafseer of 72:1
1- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! اپنی امت سے کہہ دیں: اللہ تعالیٰ نے میری طرف وحی کی ہے کہ وادیٔ نخلہ میں جنوں کی ایک جماعت نے میری تلاوتِ قرآن بڑے غور سے سنی اور جب وہ اپنی قوم کی طرف لوٹے تو انھوں نے ان سے کہا: بلاشبہ آج ہم نے ایک کلام سنا ہے جو پڑھا جارہا تھا۔ وہ اپنے بیان اور فصاحت و بلاغت میں حیران کن ہے۔