71. Noohنوح

Noah · Meccan · 28 ayahs · 2 rukus

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اِنَّاۤ اَرْسَلْنَا نُوْحًا اِلٰی قَوْمِهٖۤ اَنْ اَنْذِرْ قَوْمَكَ مِنْ قَبْلِ اَنْ یَّاْتِیَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ ۟اِنَّاۤ اَرۡسَلۡنَا نُوۡحًا اِلٰى قَوۡمِهٖۤ اَنۡ اَنۡذِرۡ قَوۡمَكَ مِنۡ قَبۡلِ اَنۡ يَّاۡتِيَهُمۡ عَذَابٌ اَلِيۡمٌ‏

ہم نے نوحؑ کو ان کی قوم کی طرف بھیجا کہ پیشتر اس کے کہ ان پر درد دینے والا عذاب واقع ہو اپنی قوم کو ہدایت کردو

Tafseer of 71:1

1- بلاشبہ ہم نے نوح( علیہ السلام ) کو ان کی قوم کی طرف انھیں دعوت دینے کے لیے بھیجا تاکہ وہ اپنی قوم کو اس دردناک عذاب کے آنے سے پہلے پہلے ڈرائیں جو اللہ کے ساتھ ان کے اس شرک کی وجہ سے آئے گا جس پر وہ قائم ہیں۔

قَالَ یٰقَوْمِ اِنِّیْ لَكُمْ نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ ۟ۙقَالَ يٰقَوۡمِ اِنِّىۡ لَـكُمۡ نَذِيۡرٌ مُّبِيۡنٌۙ

انہوں نے کہا کہ اے قوم! میں تم کو کھلے طور پر نصیحت کرتا ہوں

Tafseer of 71:2

2- نوح( علیہ السلام ) نے اپنی قوم سے کہا: اے میری قوم! میں تمھیں اس عذاب سے کھلم کھلا ڈرانے والا ہوں جو تمھارے انتظار میں ہے اگر تم نے اللہ کے حضور توبہ نہ کی۔

اَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ وَاتَّقُوْهُ وَاَطِیْعُوْنِ ۟ۙاَنِ اعۡبُدُوا اللّٰهَ وَاتَّقُوۡهُ وَاَطِيۡعُوۡنِۙ

کہ خدا کی عبات کرو اور اس سے ڈرو اور میرا کہا مانو

Tafseer of 71:3

3- تمھیں میرے ڈرانے کا تقاضا یہ ہے کہ میں تم سے کہوں: صرف اکیلے اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی اور کو شریک نہ کرو اور اسی سے ڈرو، اس طرح کہ اس کے حکم مانو اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے بچو اور میں جس چیز کا تمھیں حکم دوں، اس میں میری اطاعت کرو۔

یَغْفِرْ لَكُمْ مِّنْ ذُنُوْبِكُمْ وَیُؤَخِّرْكُمْ اِلٰۤی اَجَلٍ مُّسَمًّی ؕ— اِنَّ اَجَلَ اللّٰهِ اِذَا جَآءَ لَا یُؤَخَّرُ ۘ— لَوْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ ۟يَغۡفِرۡ لَـكُمۡ مِّنۡ ذُنُوۡبِكُمۡ وَيُؤَخِّرۡكُمۡ اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّى‌ؕ اِنَّ اَجَلَ اللّٰهِ اِذَا جَآءَ لَا يُؤَخَّرُ‌‌ۘ لَوۡ كُنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ

وہ تمہارے گناہ بخش دے گا اور (موت کے) وقت مقررہ تک تم کو مہلت عطا کرے گا۔ جب خدا کا مقرر کیا ہوگا وقت آجاتا ہے تو تاخیر نہیں ہوتی۔ کاش تم جانتے ہوتے

Tafseer of 71:4

4- بلاشبہ اگر تم یہ کر لو تو اللہ تعالیٰ تمھارے وہ گناہ بخش دے گا جن کا تعلق بندوں کے حقوق سے نہیں ہے اور تمھاری امت کی زندگی کی مدت ایک مقرر وقت تک بڑھا دے گا جو اللہ کے علم میں مقرر ہے۔ جب تک تم اس پر قائم رہے، تم زمین کو آباد رکھو گے۔ بلاشبہ موت جب آجائے تو اسے ٹالا نہیں جاسکتا۔ اگر تمھیں اس کا علم ہوتا تو جس شرک و گمراہی میں تم پڑے ہو، اسے چھوڑ کر اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے اور اس کے حضور توبہ کرنے میں جلدی کرتے۔

قَالَ رَبِّ اِنِّیْ دَعَوْتُ قَوْمِیْ لَیْلًا وَّنَهَارًا ۟ۙقَالَ رَبِّ اِنِّىۡ دَعَوۡتُ قَوۡمِىۡ لَيۡلًا وَّنَهَارًا

جب لوگوں نے نہ مانا تو (نوحؑ نے) خدا سے عرض کی کہ پروردگار میں اپنی قوم کو رات دن بلاتا رہا

Tafseer of 71:5

5- نوح( علیہ السلام ) نے کہا: اے میرے رب! بلاشبہ میں نے اپنی قوم کو دن رات مسلسل تیری عبادت اور توحید کی طرف بلایا۔

فَلَمْ یَزِدْهُمْ دُعَآءِیْۤ اِلَّا فِرَارًا ۟فَلَمۡ يَزِدۡهُمۡ دُعَآءِىۡۤ اِلَّا فِرَارًا

لیکن میرے بلانے سے وہ اور زیادہ گزیر کرتے رہے

Tafseer of 71:6

6- مگر میرے بلانے سے وہ اس پیغام سے مزید دور بھاگے اور نفرت کرنے لگے جس کی طرف میں نے انھیں بلایا۔

وَاِنِّیْ كُلَّمَا دَعَوْتُهُمْ لِتَغْفِرَ لَهُمْ جَعَلُوْۤا اَصَابِعَهُمْ فِیْۤ اٰذَانِهِمْ وَاسْتَغْشَوْا ثِیَابَهُمْ وَاَصَرُّوْا وَاسْتَكْبَرُوا اسْتِكْبَارًا ۟ۚوَاِنِّىۡ كُلَّمَا دَعَوۡتُهُمۡ لِتَغۡفِرَ لَهُمۡ جَعَلُوۡۤا اَصَابِعَهُمۡ فِىۡۤ اٰذَانِهِمۡ وَاسۡتَغۡشَوۡا ثِيَابَهُمۡ وَاَصَرُّوۡا وَاسۡتَكۡبَرُوا اسۡتِكۡبَارًا‌ ۚ‏

جب جب میں نے ان کو بلایا کہ (توبہ کریں اور) تو ان کو معاف فرمائے تو انہوں نے اپنے کانوں میں انگلیاں دے لیں اور کپڑے اوڑھ لئے اور اڑ گئے اور اکڑ بیٹھے

Tafseer of 71:7

7- بلاشبہ میں نے جب بھی انھیں ایسی چیز کی طرف بلایا جس میں ان کے گناہوں کی بخشش کا ذریعہ تھا، جیسے صرف تجھ اکیلے کی عبادت، تیری اطاعت اور تیرے رسول کی اطاعت، تو انھوں نے اپنے کانوں میں انگلیاں ڈال لیں تاکہ میری دعوت انھیں سنائی نہ دے اور انھوں نےاپنے چہرے اپنے کپڑوں سے ڈھانپ لیے تاکہ مجھے دیکھ نہ پائیں اور اپنے شرک پر ڈٹے رہے اور اس دعوت کو جو میں نے انھیں دی، قبول کرنے اور ماننے سے انکار اور تکبر کیا۔

ثُمَّ اِنِّیْ دَعَوْتُهُمْ جِهَارًا ۟ۙثُمَّ اِنِّىۡ دَعَوۡتُهُمۡ جِهَارًا

پھر میں ان کو کھلے طور پر بھی بلاتا رہا

Tafseer of 71:8

8- پھر اے میرے رب! میں نے انھیں کھلم کھلا دعوت دی۔

ثُمَّ اِنِّیْۤ اَعْلَنْتُ لَهُمْ وَاَسْرَرْتُ لَهُمْ اِسْرَارًا ۟ۙثُمَّ اِنِّىۡۤ اَعۡلَـنۡتُ لَهُمۡ وَاَسۡرَرۡتُ لَهُمۡ اِسۡرَارًا

اور ظاہر اور پوشیدہ ہر طرح سمجھاتا رہا

Tafseer of 71:9

9- پھر میں نے انھیں بلند آواز سے دعوت دی اور چپکے چپکے اور آہستہ آواز میں بھی دعوت دی، یعنی اپنی دعوت دینے کے مختلف طریقے اختیار کیے۔

فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْ ؕ— اِنَّهٗ كَانَ غَفَّارًا ۟ۙفَقُلۡتُ اسۡتَغۡفِرُوۡا رَبَّكُمۡؕ اِنَّهٗ كَانَ غَفَّارًا

اور کہا کہ اپنے پروردگار سے معافی مانگو کہ وہ بڑا معاف کرنے والا ہے

Tafseer of 71:10

10- میں نے ان سے کہا: اے میری قوم! اپنے رب کے حضور توبہ کر کے اس سے بخشش مانگو۔ بلاشبہ وہ پاک پروردگار اپنے ان بندوں کے گناہ بہت زیادہ بخشنے والا ہے جو اس کے حضور توبہ کرتے ہیں۔

یُّرْسِلِ السَّمَآءَ عَلَیْكُمْ مِّدْرَارًا ۟ۙيُّرۡسِلِ السَّمَآءَ عَلَيۡكُمۡ مِّدۡرَارًا

وہ تم پر آسمان سے لگاتار مینہ برسائے گا

Tafseer of 71:11

11-بلاشبہ اگر تم نے ایسے کیا تو جب بھی تمھیں بارش کی ضرورت ہوگی، اللہ تعالیٰ تم پر مسلسل بارش برسائے گا اور تم قحط میں مبتلا نہیں ہو گے۔

وَّیُمْدِدْكُمْ بِاَمْوَالٍ وَّبَنِیْنَ وَیَجْعَلْ لَّكُمْ جَنّٰتٍ وَّیَجْعَلْ لَّكُمْ اَنْهٰرًا ۟ؕوَّيُمۡدِدۡكُمۡ بِاَمۡوَالٍ وَّبَنِيۡنَ وَيَجۡعَلۡ لَّـكُمۡ جَنّٰتٍ وَّيَجۡعَلۡ لَّـكُمۡ اَنۡهٰرًا

اور مال اور بیٹوں سے تمہاری مدد فرمائے گا اور تمہیں باغ عطا کرے گا اور ان میں تمہارے لئے نہریں بہا دے گا

Tafseer of 71:12

12- اور تمھیں کثرت سے مال اور اولاد دے گا اور تمھیں باغات عطا کرے گا جن کے پھل تم کھاؤ گے اور تمھارے لیے نہریں جاری کرے گا جن سے تم پیو گے اور اپنی کھیتیاں اور اپنے جانور سیراب کرو گے۔

مَا لَكُمْ لَا تَرْجُوْنَ لِلّٰهِ وَقَارًا ۟ۚمَا لَـكُمۡ لَا تَرۡجُوۡنَ لِلّٰهِ وَقَارًا‌

تم کو کیا ہوا ہے کہ تم خدا کی عظمت کا اعتقاد نہیں رکھتے

Tafseer of 71:13

13- اے قوم! تمھیں کیا ہو گیا ہے کہ تم اللہ تعالیٰ کی عظمت سے نہیں ڈرتے، کہ کوئی پروا کیے بغیر اس کی نافرمانیاں کیے جاتے ہو؟

وَقَدْ خَلَقَكُمْ اَطْوَارًا ۟وَقَدۡ خَلَقَكُمۡ اَطۡوَارًا

حالانکہ اس نے تم کو طرح طرح (کی حالتوں) کا پیدا کیا ہے

Tafseer of 71:14

14- حالانکہ اس نے تمھیں یکے بعد دیگرے کئی مرحلوں میں پیدا کیا، یعنی پہلے نطفہ، پھر علقہ (لوتھڑا) اور پھر مضغہ (چبائی ہوئی بوٹی كی مانند) بنایا۔

اَلَمْ تَرَوْا كَیْفَ خَلَقَ اللّٰهُ سَبْعَ سَمٰوٰتٍ طِبَاقًا ۟ۙاَلَمۡ تَرَوۡا كَيۡفَ خَلَقَ اللّٰهُ سَبۡعَ سَمٰوٰتٍ طِبَاقًا

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا نے سات آسمان کیسے اوپر تلے بنائے ہیں

Tafseer of 71:15

15- کیا تم نہیں دیکھتے کہ کس طرح اللہ تعالیٰ نے اوپر نیچے سات آسمان پیدا کر دیے؟

وَّجَعَلَ الْقَمَرَ فِیْهِنَّ نُوْرًا وَّجَعَلَ الشَّمْسَ سِرَاجًا ۟وَّجَعَلَ الۡقَمَرَ فِيۡهِنَّ نُوۡرًا ۙ وَّجَعَلَ الشَّمۡسَ سِرَاجًا‏

اور چاند کو ان میں (زمین کا) نور بنایا ہے اور سورج کو چراغ ٹھہرایا ہے

Tafseer of 71:16

16- زمین والوں کے لیے روشنی کے طور پر قریبی آسمان میں چاند بنایا اور روشنی دینے والا سورج بنایا۔

وَاللّٰهُ اَنْۢبَتَكُمْ مِّنَ الْاَرْضِ نَبَاتًا ۟ۙوَاللّٰهُ اَنۡۢبَتَكُمۡ مِّنَ الۡاَرۡضِ نَبَاتًا ۙ‏

اور خدا ہی نے تم کو زمین سے پیدا کیا ہے

Tafseer of 71:17

17- اللہ تعالیٰ نے تمھیں زمین سے پیدا کیا، اس طرح کہ تمھارے باپ آدم( علیہ السلام ) کو مٹی سے پیدا کیا، پھر تم زمین کی پیداوار بطور غذا استعمال کرتے ہو۔

ثُمَّ یُعِیْدُكُمْ فِیْهَا وَیُخْرِجُكُمْ اِخْرَاجًا ۟ثُمَّ يُعِيۡدُكُمۡ فِيۡهَا وَيُخۡرِجُكُمۡ اِخۡرَاجًا‏

پھر اسی میں تمہیں لوٹا دے گا اور (اسی سے) تم کو نکال کھڑا کرے گا

Tafseer of 71:18

18- پھر وہ تمھاری موت کے بعد تمھیں اس میں لوٹائے گا، پھر دوبارہ اٹھانے کے لیے ایک خاص طریقے سے تمھیں اس میں سے نکالے گا۔

وَاللّٰهُ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ بِسَاطًا ۟ۙوَاللّٰهُ جَعَلَ لَـكُمُ الۡاَرۡضَ بِسَاطًا ۙ‏

اور خدا ہی نے زمین کو تمہارے لئے فرش بنایا

Tafseer of 71:19

19- اور اللہ نے زمین کو تمھارے لیے فرش بنا دیا ہے جو رہائش کے لیے مناسب ہے۔

لِّتَسْلُكُوْا مِنْهَا سُبُلًا فِجَاجًا ۟۠لِّـتَسۡلُكُوۡا مِنۡهَا سُبُلًا فِجَاجًا

تاکہ اس کے بڑے بڑے کشادہ رستوں میں چلو پھرو

Tafseer of 71:20

20- تاکہ تم رزقِ حلال کمانے کے لیے اس کے کھلے راستوں میں چلو پھرو۔

قَالَ نُوْحٌ رَّبِّ اِنَّهُمْ عَصَوْنِیْ وَاتَّبَعُوْا مَنْ لَّمْ یَزِدْهُ مَالُهٗ وَوَلَدُهٗۤ اِلَّا خَسَارًا ۟ۚقَالَ نُوۡحٌ رَّبِّ اِنَّهُمۡ عَصَوۡنِىۡ وَاتَّبَعُوۡا مَنۡ لَّمۡ يَزِدۡهُ مَالُهٗ وَوَلَدُهٗۤ اِلَّا خَسَارًا‌

(اس کے بعد) نوح نے عرض کی کہ میرے پروردگار! یہ لوگ میرے کہنے پر نہیں چلے اور ایسوں کے تابع ہوئے جن کو ان کے مال اور اولاد نے نقصان کے سوا کچھ فائدہ نہیں دیا

Tafseer of 71:21

21- نوح( علیہ السلام ) نے کہا: اے میرے رب! میں نے اپنی قوم کو تیری توحید اور صرف تجھ اکیلے کی عبادت کرنے کا جو حکم دیا، تو انھوں نے اس میں میری نافرمانی کی ہے اور ان کے گھٹیا لوگوں نے اپنے ان وڈیروں کی پیروی کی ہے جنھیں تو نے مال و دولت اور اولاد سے نوازا تو انھیں تیرے ان انعامات نے گمراہی ہی میں زیادہ کیا۔

وَمَكَرُوْا مَكْرًا كُبَّارًا ۟ۚوَمَكَرُوۡا مَكۡرًا كُبَّارًا‌

اور وہ بڑی بڑی چالیں چلے

Tafseer of 71:22

22- ان کے وڈیروں نے بہت بڑا مکر و فریب کیا، اس طرح کہ اپنے گھٹیا لوگوں کو نوح( علیہ السلام ) کے خلاف اکسایا اور بھڑکایا۔

وَقَالُوْا لَا تَذَرُنَّ اٰلِهَتَكُمْ وَلَا تَذَرُنَّ وَدًّا وَّلَا سُوَاعًا ۙ۬— وَّلَا یَغُوْثَ وَیَعُوْقَ وَنَسْرًا ۟ۚوَ قَالُوۡا لَا تَذَرُنَّ اٰلِهَتَكُمۡ وَلَا تَذَرُنَّ وَدًّا وَّلَا سُوَاعًا  ۙ وَّ لَا يَغُوۡثَ وَيَعُوۡقَ وَنَسۡرًا‌

اور کہنے لگے کہ اپنے معبودوں کو ہرگز نہ چھوڑنا اور ود اور سواع اور یغوث اور یعقوب اور نسر کو کبھی ترک نہ کرنا

Tafseer of 71:23

23- انھوں نے اپنے پیروکاروں سے کہا: اپنے معبودوں کی عبادت نہ چھوڑنا اور نہ اپنے بتوں ودّ، سواع، یغوث، یعوق اور نسر کی عبادت چھوڑنا۔

وَقَدْ اَضَلُّوْا كَثِیْرًا ۚ۬— وَلَا تَزِدِ الظّٰلِمِیْنَ اِلَّا ضَلٰلًا ۟وَقَدۡ اَضَلُّوۡا كَثِيۡرًا‌ ‌ ۚ وَلَا تَزِدِ الظّٰلِمِيۡنَ اِلَّا ضَلٰلًا

(پروردگار) انہوں نے بہت لوگوں کو گمراہ کردیا ہے۔ تو تُو ان کو اور گمراہ کردے

Tafseer of 71:24

24- یقیناً انھوں نے اپنے ان بتوں کے ذریعے سے بہت زیادہ لوگوں کو گمراہ کیا، اور اے میرے رب! تو انھیں حق سے اور بھٹکا دے جنھوں نے کفر اور نافرمانیوں پر اصرار کر کے اپنی جانوں پر ظلم کیا۔

مِمَّا خَطِیْٓـٰٔتِهِمْ اُغْرِقُوْا فَاُدْخِلُوْا نَارًا ۙ۬— فَلَمْ یَجِدُوْا لَهُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ اَنْصَارًا ۟مِّمَّا خَطِٓيْئٰتِهِمۡ اُغۡرِقُوۡا فَاُدۡخِلُوۡا نَارًا  ۙ فَلَمۡ يَجِدُوۡا لَهُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ اَنۡصَارًا

(آخر) وہ اپنے گناہوں کے سبب پہلے غرقاب کردیئے گئے پھر آگ میں ڈال دیئے گئے۔ تو انہوں نے خدا کے سوا کسی کو اپنا مددگار نہ پایا

Tafseer of 71:25

25- جو گناہ انھوں نے کیے، ان کی وجہ سے وہ دنیا میں طوفان کے ذریعے سے غرق کر دیے گئے اور مرنے کے فوراً بعد آگ میں داخل کر دیے گئے، پھر انھوں نے اللہ کے سوا اپنا کوئی مددگار نہ پایا جوانھیں غرق ہونے اور آگ میں داخل ہونے سے بچاتا۔

وَقَالَ نُوْحٌ رَّبِّ لَا تَذَرْ عَلَی الْاَرْضِ مِنَ الْكٰفِرِیْنَ دَیَّارًا ۟وَ قَالَ نُوۡحٌ رَّبِّ لَا تَذَرۡ عَلَى الۡاَرۡضِ مِنَ الۡكٰفِرِيۡنَ دَيَّارًا‏

اور (پھر) نوحؑ نے (یہ) دعا کی کہ میرے پروردگار اگر کسی کافر کو روئے زمین پر بسا نہ رہنے دے

Tafseer of 71:26

26- اللہ تعالیٰ نے جب نوح( علیہ السلام ) کو بتا دیا کہ جو لوگ آپ پر ایمان لا چکے ہیں، ان کے علاوہ آپ کی قوم کا کوئی فرد ایمان نہیں لائے گا تو انھوں نے کہا: اے میرے رب! زمین پر کوئی ایک کافر بھی نہ رہنے دے جو چلتا پھرتا یا حرکت کرتا ہو۔

اِنَّكَ اِنْ تَذَرْهُمْ یُضِلُّوْا عِبَادَكَ وَلَا یَلِدُوْۤا اِلَّا فَاجِرًا كَفَّارًا ۟اِنَّكَ اِنۡ تَذَرۡهُمۡ يُضِلُّوۡا عِبَادَكَ وَلَا يَلِدُوۡۤا اِلَّا فَاجِرًا كَفَّارًا

اگر تم ان کو رہنے دے گا تو تیرے بندوں کو گمراہ کریں گے اور ان سے جو اولاد ہوگی وہ بھی بدکار اور ناشکر گزار ہوگی

Tafseer of 71:27

27- اے ہمارے رب! بلاشبہ اگر تو نے انھیں چھوڑ دیا اور مہلت دے دی تو وہ تیرے مومن بندوں کو گمراہ کریں گے اور ان سے پیدا ہونے والی اولاد بھی فاجر و فاسق اور ڈھیٹ کافر ہی ہوگی جو نہ تیری اطاعت کرے گی اور نہ تیری نعمتوں کی شکر گزار ہوگی۔

رَبِّ اغْفِرْ لِیْ وَلِوَالِدَیَّ وَلِمَنْ دَخَلَ بَیْتِیَ مُؤْمِنًا وَّلِلْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنٰتِ ؕ— وَلَا تَزِدِ الظّٰلِمِیْنَ اِلَّا تَبَارًا ۟۠رَبِّ اغۡفِرۡلِىۡ وَلِـوَالِدَىَّ وَلِمَنۡ دَخَلَ بَيۡتِىَ مُؤۡمِنًا وَّلِلۡمُؤۡمِنِيۡنَ وَالۡمُؤۡمِنٰتِؕ وَلَا تَزِدِ الظّٰلِمِيۡنَ اِلَّا تَبَارًا

اے میرے پروردگار مجھ کو اور میرے ماں باپ کو اور جو ایمان لا کر میرے گھر میں آئے اس کو اور تمام ایمان والے مردوں اور ایمان والی عورتوں کو معاف فرما اور ظالم لوگوں کے لئے اور زیادہ تباہی بڑھا

Tafseer of 71:28

28- اے میرے رب! میرے گناہ بخش دے اور میرے والدین کی بخشش فرما اور جو ایمان لا کرمیرے گھرمیں داخل ہو جائے، اسے بھی معاف کر دے اور تمام مومن مرد و خواتین کو بخش دے اور جو کفر و نافرمانی کر کے خود پر ظلم کرنے والے ہیں، انھیں سوائے بربادی اور نقصان کے اور کسی بات میں نہ بڑھا۔