70. Al-Ma'aarijالمعارج

The Ascending Stairways · Meccan · 44 ayahs · 2 rukus

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

سَاَلَ سَآىِٕلٌۢ بِعَذَابٍ وَّاقِعٍ ۟ۙسَاَلَ سَآئِلٌ ۢ بِعَذَابٍ وَّاقِعٍۙ

ایک طلب کرنے والے نے عذاب طلب کیا جو نازل ہو کر رہے گا

Tafseer of 70:1

1- مشرکوں میں سے ایک شخص نے دعا کی کہ اگر یہ عذاب آنا ہے تو اس پر اور اس کی قوم پر آجائے۔ یہ دعا اس نے مذاق کرتے ہوئے کی، جبکہ عذاب قیامت کے دن ہر صورت واقع ہونے والا ہے۔

لِّلْكٰفِرِیْنَ لَیْسَ لَهٗ دَافِعٌ ۟ۙلِّلۡكٰفِرِيۡنَ لَيۡسَ لَهٗ دَافِعٌ

(یعنی) کافروں پر (اور) کوئی اس کو ٹال نہ سکے گا

Tafseer of 70:2

2- جن لوگوں نے اللہ کے ساتھ کفر کیا ہے ان کے لیے اس عذاب کو ٹالنے والا کوئی نہیں ہوگا۔

مِّنَ اللّٰهِ ذِی الْمَعَارِجِ ۟ؕمِّنَ اللّٰهِ ذِى الۡمَعَارِجِؕ

(اور وہ) خدائے صاحب درجات کی طرف سے (نازل ہوگا)

Tafseer of 70:3

3- اس اللہ کی طرف سے جو بلندی، درجات، فضل و احسان اور نعمتوں والا ہے۔

تَعْرُجُ الْمَلٰٓىِٕكَةُ وَالرُّوْحُ اِلَیْهِ فِیْ یَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهٗ خَمْسِیْنَ اَلْفَ سَنَةٍ ۟ۚتَعۡرُجُ الۡمَلٰٓئِكَةُ وَ الرُّوۡحُ اِلَيۡهِ فِىۡ يَوۡمٍ كَانَ مِقۡدَارُهٗ خَمۡسِيۡنَ اَلۡفَ سَنَةٍ‌ۚ‏

جس کی طرف روح (الامین) اور فرشتے پڑھتے ہیں (اور) اس روز (نازل ہوگا) جس کا اندازہ پچاس ہزار برس کا ہوگا

فَاصْبِرْ صَبْرًا جَمِیْلًا ۟فَاصۡبِرۡ صَبۡرًا جَمِيۡلًا

(تو تم کافروں کی باتوں کو) قوت کے ساتھ برداشت کرتے رہو

Tafseer of 70:4–5

4- جس کی طرف فرشتے اور جبریل( علیہم السلام ) ان درجات میں قیامت کے دن چڑھیں گے اور وہ بہت لمبا دن ہے جس کی مقدار پچاس ہزار سال ہے۔

اِنَّهُمْ یَرَوْنَهٗ بَعِیْدًا ۟ۙاِنَّهُمۡ يَرَوۡنَهٗ بَعِيۡدًا ۙ‏

وہ ان لوگوں کی نگاہ میں دور ہے

Tafseer of 70:6

6- بلاشبہ یہ لوگ اس عذاب کو دور اور اس کے واقع ہونے کو محال سمجھ رہے ہیں۔

وَّنَرٰىهُ قَرِیْبًا ۟ؕوَّنَرٰٮهُ قَرِيۡبًا

اور ہماری نظر میں نزدیک

Tafseer of 70:7

7- اور ہم اسے بہت قریب اور ہر صورت یقینی طور پر آنے والا دیکھتے ہیں۔

یَوْمَ تَكُوْنُ السَّمَآءُ كَالْمُهْلِ ۟ۙيَوۡمَ تَكُوۡنُ السَّمَآءُ كَالۡمُهۡلِۙ

جس دن آسمان ایسا ہو جائے گا جیسے پگھلا ہوا تانبا

Tafseer of 70:8

8- جس دن آسمان پگھلائے ہوئے تانبے اور سونے وغیرہ کی طرح ہو جائے گا۔

وَتَكُوْنُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ ۟ۙوَتَكُوۡنُ الۡجِبَالُ كَالۡعِهۡنِۙ

اور پہاڑ (ایسے) جیسے (دھنکی ہوئی) رنگین اون

Tafseer of 70:9

9- اور پہاڑ ہلکے پن میں اون کی طرح ہو جائیں گے۔

وَلَا یَسْـَٔلُ حَمِیْمٌ حَمِیْمًا ۟ۚۖوَلَا يَسۡئَـلُ حَمِيۡمٌ حَمِيۡمًا

اور کوئی دوست کسی دوست کا پرسان نہ ہوگا

Tafseer of 70:10

10- اور کوئی قریبی اپنے کسی قریبی کا حال تک دریافت نہ کرے گا کیونکہ ہر ایک کو اپنی فکر ہوگی۔

یُّبَصَّرُوْنَهُمْ ؕ— یَوَدُّ الْمُجْرِمُ لَوْ یَفْتَدِیْ مِنْ عَذَابِ یَوْمِىِٕذٍ بِبَنِیْهِ ۟ۙيُّبَصَّرُوۡنَهُمۡ‌ؕ يَوَدُّ الۡمُجۡرِمُ لَوۡ يَفۡتَدِىۡ مِنۡ عَذَابِ يَوۡمِئِذٍۢ بِبَنِيۡهِۙ‏

ایک دوسرے کو سامنے دیکھ رہے ہوں گے (اس روز) گنہگار خواہش کرے گا کہ کسی طرح اس دن کے عذاب کے بدلے میں (سب کچھ) دے دے یعنی اپنے بیٹے

Tafseer of 70:11

11- ہر انسان اپنے قریب والے کو دیکھتا ہوگا، وہ اس سے چھپا نہیں ہوگا مگر ہولناک منظر کی وجہ سے کوئی کسی سے کچھ نہیں پوچھے گا۔ جو آگ کا حق دار ہوا، وہ خواہش کرے گا کہ اپنے بجائے اپنی اولاد کو عذاب کے لیے پیش کر دے۔

وَصَاحِبَتِهٖ وَاَخِیْهِ ۟ۙوَ صَاحِبَتِهٖ وَاَخِيۡهِۙ

اور اپنی بیوی اور اپنے بھائی

وَفَصِیْلَتِهِ الَّتِیْ تُـْٔوِیْهِ ۟ۙوَفَصِيۡلَتِهِ الَّتِىۡ تُـئْوِيۡهِۙ‏

اور اپنا خاندان جس میں وہ رہتا تھا

وَمَنْ فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًا ۙ— ثُمَّ یُنْجِیْهِ ۟ۙوَمَنۡ فِى الۡاَرۡضِ جَمِيۡعًا ۙ ثُمَّ يُنۡجِيۡهِۙ

اور جتنے آدمی زمین میں ہیں (غرض) سب (کچھ دے دے) اور اپنے تئیں عذاب سے چھڑا لے

Tafseer of 70:12–14

12- اور اپنی بیوی اور بھائی کو بطور فدیہ پیش کر دے۔

كَلَّا ؕ— اِنَّهَا لَظٰی ۟ۙكَلَّا ؕ اِنَّهَا لَظٰىۙ

(لیکن) ایسا ہرگز نہیں ہوگا وہ بھڑکتی ہوئی آگ ہے

Tafseer of 70:15

15- مگر ایسا ہرگز نہ ہوگا جیسے یہ مجرم خواہش کرے گا۔ یہ تو آخرت کی آگ ہے جو بھڑکتی اور شعلے مارتی ہوگی۔

نَزَّاعَةً لِّلشَّوٰی ۟ۚۖنَزَّاعَةً لِّلشَّوٰى‌

کھال ادھیڑ ڈالنے والی

Tafseer of 70:16

16- جو اپنی شدید حرارت اور شعلوں سے سر کی کھال بُری طرح ادھیڑ دے گی۔

تَدْعُوْا مَنْ اَدْبَرَ وَتَوَلّٰی ۟ۙتَدۡعُوۡا مَنۡ اَدۡبَرَ وَتَوَلّٰىۙ‏

ان لوگوں کو اپنی طرف بلائے گی جنہوں نے (دین حق سے) اعراض کیا

Tafseer of 70:17

17- وہ ہر اس شخص کو پکارے گی جس نے حق سے منہ پھیرا، اس سے دور ہوا اور اس پر ایمان لایا نہ عمل کیا۔

وَجَمَعَ فَاَوْعٰی ۟وَجَمَعَ فَاَوۡعٰى

اور (مال) جمع کیا اور بند کر رکھا

Tafseer of 70:18

18- اور مال جمع کیا اور اسے اللہ کی راہ میں خرچ کرنے میں انتہائی بخل کیا۔

اِنَّ الْاِنْسَانَ خُلِقَ هَلُوْعًا ۟ۙاِنَّ الۡاِنۡسَانَ خُلِقَ هَلُوۡعًا ۙ‏

کچھ شک نہیں کہ انسان کم حوصلہ پیدا ہوا ہے

Tafseer of 70:19

19- بلاشبہ انسان کو سخت لالچی پیدا کیا گیا ہے۔

اِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزُوْعًا ۟ۙاِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزُوۡعًا

جب اسے تکلیف پہنچتی ہے تو گھبرا اٹھتا ہے

Tafseer of 70:20

20- جب اسے بیماری یا فقر کی صورت میں کوئی تکلیف پہنچے تو بے صبرا ہو جاتا ہے۔

وَّاِذَا مَسَّهُ الْخَیْرُ مَنُوْعًا ۟ۙوَاِذَا مَسَّهُ الۡخَيۡرُ مَنُوۡعًا

اور جب آسائش حاصل ہوتی ہے تو بخیل بن جاتا ہے

Tafseer of 70:21

21- اور جب اسے آسائش اور مال ملے جو اس کے لیے خوشی کا باعث ہو تو اسے اللہ کی راہ میں خرچ کرنے سے بہت زیادہ روکتا ہے۔

اِلَّا الْمُصَلِّیْنَ ۟ۙاِلَّا الۡمُصَلِّيۡنَۙ

مگر نماز گزار

Tafseer of 70:22

22-سوائے نمازیوں کے، وہ ان قابلِ مذمّت صفات سے محفوظ رہنے والے ہیں۔

الَّذِیْنَ هُمْ عَلٰی صَلَاتِهِمْ دَآىِٕمُوْنَ ۟الَّذِيۡنَ هُمۡ عَلٰى صَلَاتِهِمۡ دَآئِمُوۡنَ

جو نماز کا التزام رکھتے (اور بلاناغہ پڑھتے) ہیں

Tafseer of 70:23

23-جو اپنی نماز پر ہمیشگی کرتے ہیں، اس سے غافل نہیں ہوتے اور اسے اس کے مقررہ وقت میں ادا کرتے ہیں۔

وَالَّذِیْنَ فِیْۤ اَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَّعْلُوْمٌ ۟وَالَّذِيۡنَ فِىۡۤ اَمۡوَالِهِمۡ حَقٌّ مَّعۡلُوۡمٌ

اور جن کے مال میں حصہ مقرر ہے

Tafseer of 70:24

24- اور جن کے مالوں میں فرض حصہ مقرر ہے۔

لِّلسَّآىِٕلِ وَالْمَحْرُوْمِ ۟لِّلسَّآئِلِ وَالۡمَحۡرُوۡمِ

(یعنی) مانگنے والے کا۔ اور نہ مانگے والے والا کا

Tafseer of 70:25

25-جو اپنے سے سوال کرنے والے کو دیتے ہیں اور اسے بھی دیتے ہیں جو ان سے سوال نہیں کرتا مگر کسی بھی وجہ سے مال سے محروم ہے۔

وَالَّذِیْنَ یُصَدِّقُوْنَ بِیَوْمِ الدِّیْنِ ۟وَالَّذِيۡنَ يُصَدِّقُوۡنَ بِيَوۡمِ الدِّيۡنِ

اور جو روز جزا کو سچ سمجھتے ہیں

Tafseer of 70:26

26- اور جو قیامت کے دن کی تصدیق کرتے ہیں جس دن اللہ تعالیٰ ہر ایک کو وہ جزا دے گا جس کا وہ مستحق ہوگا۔

وَالَّذِیْنَ هُمْ مِّنْ عَذَابِ رَبِّهِمْ مُّشْفِقُوْنَ ۟ۚوَالَّذِيۡنَ هُمۡ مِّنۡ عَذَابِ رَبِّهِمۡ مُّشۡفِقُوۡنَ‌ۚ

اور جو اپنے پروردگار کے عذاب سے خوف رکھتے ہیں

Tafseer of 70:27

27- اور جو اپنے رب کے عذاب سے ڈرتے رہتے ہیں، اس کے باوجود کہ انھوں نے اپنے نیک اعمال آگے بھیجے ہوتے ہیں۔

اِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَیْرُ مَاْمُوْنٍ ۟اِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمۡ غَيۡرُ مَاۡمُوۡنٍ

بےشک ان کے پروردگار کا عذاب ہے ہی ایسا کہ اس سے بےخوف نہ ہوا جائے

وَالَّذِیْنَ هُمْ لِفُرُوْجِهِمْ حٰفِظُوْنَ ۟ۙوَالَّذِيۡنَ هُمۡ لِفُرُوۡجِهِمۡ حٰفِظُوۡنَۙ‏

اور جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں

Tafseer of 70:28–29

28- بلاشبہ ان کے رب کا عذاب ڈرنے کی چیز ہے جس سے عقل مند بے خوف نہیں ہوسکتا۔

اِلَّا عَلٰۤی اَزْوَاجِهِمْ اَوْ مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُهُمْ فَاِنَّهُمْ غَیْرُ مَلُوْمِیْنَ ۟ۚاِلَّا عَلٰٓى اَزۡوَاجِهِمۡ اَوۡ مَا مَلَـكَتۡ اَيۡمَانُهُمۡ فَاِنَّهُمۡ غَيۡرُ مَلُوۡمِيۡنَ‌ۚ‏

مگر اپنی بیویوں یا لونڈیوں سے کہ (ان کے پاس جانے پر) انہیں کچھ ملامت نہیں

Tafseer of 70:30

30- سوائے اپنی بیویوں اور لونڈیوں کے، تو ان سے مباشرت کرنے اور اس کے علاوہ لطف اندوز ہونے میں ان پر کوئی ملامت نہیں۔

فَمَنِ ابْتَغٰی وَرَآءَ ذٰلِكَ فَاُولٰٓىِٕكَ هُمُ الْعٰدُوْنَ ۟ۚفَمَنِ ابۡتَغٰى وَرَآءَ ذٰلِكَ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الۡعٰدُوۡنَ‌ۚ

اور جو لوگ ان کے سوا اور کے خواستگار ہوں وہ حد سے نکل جانے والے ہیں

Tafseer of 70:31

وَالَّذِیْنَ هُمْ لِاَمٰنٰتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رٰعُوْنَ ۟وَالَّذِيۡنَ هُمۡ لِاَمٰنٰتِهِمۡ وَعَهۡدِهِمۡ رٰعُوۡنَ

اور جو اپنی امانتوں اور اقراروں کا پاس کرتے ہیں

Tafseer of 70:32

وَالَّذِیْنَ هُمْ بِشَهٰدٰتِهِمْ قَآىِٕمُوْنَ ۟وَالَّذِيۡنَ هُمۡ بِشَهٰدٰتِهِمۡ قَآئِمُوۡنَ

اور جو اپنی شہادتوں پر قائم رہتے ہیں

Tafseer of 70:33

وَالَّذِیْنَ هُمْ عَلٰی صَلَاتِهِمْ یُحَافِظُوْنَ ۟ؕوَالَّذِيۡنَ هُمۡ عَلٰى صَلَاتِهِمۡ يُحَافِظُوۡنَؕ

اور جو اپنی نماز کی خبر رکھتے ہیں

Tafseer of 70:34

اُولٰٓىِٕكَ فِیْ جَنّٰتٍ مُّكْرَمُوْنَ ۟ؕ۠اُولٰٓئِكَ فِىۡ جَنّٰتٍ مُّكۡرَمُوۡنَؕ

یہی لوگ باغہائے بہشت میں عزت واکرام سے ہوں گے

Tafseer of 70:35

فَمَالِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا قِبَلَكَ مُهْطِعِیْنَ ۟ۙفَمَالِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا قِبَلَكَ مُهۡطِعِيۡنَۙ

تو ان کافروں کو کیا ہوا ہے کہ تمہاری طرف دوڑے چلے آتے ہیں

Tafseer of 70:36

عَنِ الْیَمِیْنِ وَعَنِ الشِّمَالِ عِزِیْنَ ۟عَنِ الۡيَمِيۡنِ وَعَنِ الشِّمَالِ عِزِيۡنَ

اور) دائیں بائیں سے گروہ گروہ ہو کر (جمع ہوتے جاتے ہیں)

Tafseer of 70:37

اَیَطْمَعُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ اَنْ یُّدْخَلَ جَنَّةَ نَعِیْمٍ ۟ۙاَيَطۡمَعُ كُلُّ امۡرِىءٍ مِّنۡهُمۡ اَنۡ يُّدۡخَلَ جَنَّةَ نَعِيۡمٍۙ

کیا ان میں سے ہر شخص یہ توقع رکھتا ہے کہ نعمت کے باغ میں داخل کیا جائے گا

Tafseer of 70:38

كَلَّا ؕ— اِنَّا خَلَقْنٰهُمْ مِّمَّا یَعْلَمُوْنَ ۟كَلَّا ؕ اِنَّا خَلَقۡنٰهُمۡ مِّمَّا يَعۡلَمُوۡنَ

ہرگز نہیں۔ ہم نے ان کو اس چیز سے پیدا کیا ہے جسے وہ جانتے ہیں

Tafseer of 70:39

فَلَاۤ اُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشٰرِقِ وَالْمَغٰرِبِ اِنَّا لَقٰدِرُوْنَ ۟ۙفَلَاۤ اُقۡسِمُ بِرَبِّ الۡمَشٰرِقِ وَالۡمَغٰرِبِ اِنَّا لَقٰدِرُوۡنَۙ

ہمیں مشرقوں اور مغربوں کے مالک کی قسم کہ ہم طاقت رکھتے ہیں

Tafseer of 70:40

عَلٰۤی اَنْ نُّبَدِّلَ خَیْرًا مِّنْهُمْ ۙ— وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوْقِیْنَ ۟عَلٰٓى اَنۡ نُّبَدِّلَ خَيۡرًا مِّنۡهُمۡۙ وَمَا نَحۡنُ بِمَسۡبُوۡقِيۡنَ

(یعنی) اس بات پر (قادر ہیں) کہ ان سے بہتر لوگ بدل لائیں اور ہم عاجز نہیں ہیں

Tafseer of 70:41

فَذَرْهُمْ یَخُوْضُوْا وَیَلْعَبُوْا حَتّٰی یُلٰقُوْا یَوْمَهُمُ الَّذِیْ یُوْعَدُوْنَ ۟ۙفَذَرۡهُمۡ يَخُوۡضُوۡا وَيَلۡعَبُوۡا حَتّٰى يُلٰقُوۡا يَوۡمَهُمُ الَّذِىۡ يُوۡعَدُوۡنَۙ

تو (اے پیغمبر) ان کو باطل میں پڑے رہنے اور کھیل لینے دو یہاں تک کہ جس دن کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ ان کے سامنے آ موجود ہو

Tafseer of 70:42

یَوْمَ یَخْرُجُوْنَ مِنَ الْاَجْدَاثِ سِرَاعًا كَاَنَّهُمْ اِلٰی نُصُبٍ یُّوْفِضُوْنَ ۟ۙيَوۡمَ يَخۡرُجُوۡنَ مِنَ الۡاَجۡدَاثِ سِرَاعًا كَاَنَّهُمۡ اِلٰى نُصُبٍ يُّوۡفِضُوۡنَۙ

اس دن یہ قبر سے نکل کر (اس طرح) دوڑیں گے جیسے (شکاری) شکار کے جال کی طرف دوڑتے ہیں

Tafseer of 70:43

خَاشِعَةً اَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ؕ— ذٰلِكَ الْیَوْمُ الَّذِیْ كَانُوْا یُوْعَدُوْنَ ۟۠خَاشِعَةً اَبۡصَارُهُمۡ تَرۡهَقُهُمۡ ذِلَّةٌ ؕ ذٰلِكَ الۡيَوۡمُ الَّذِىۡ كَانُوۡا يُوۡعَدُوۡنَ

ان کی آنکھیں جھک رہی ہوں گی اور ذلت ان پر چھا رہی ہوگی۔ یہی وہ دن ہے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا

Tafseer of 70:44