69. Al-Haaqqaالحاقة

The Reality · Meccan · 52 ayahs · 2 rukus

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْحَآقَّةُ ۟ۙاَلۡحَـآقَّةُ

سچ مچ ہونے والی

Tafseer of 69:1

1- اللہ تعالیٰ قبروں سے اٹھائے جانے کی اس گھڑی کا تذکرہ فرما رہا ہے جو ہر صورت میں تمام مخلوقات پر حق سچ آئے گی۔

مَا الْحَآقَّةُ ۟ۚمَا الۡحَـآقَّةُ‌ ۚ‏

وہ سچ مچ ہونے والی کیا ہے؟

Tafseer of 69:2

2- پھر وہ اس سوال کے ذریعے سے اس کی ہولناکی بیان کرتا ہے: یہ حاقہ (ثابت ہونے والی) کیا چیز ہے؟

وَمَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْحَآقَّةُ ۟ؕوَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا الۡحَــآقَّةُ ؕ‏

اور تم کو کیا معلوم ہے کہ سچ مچ ہونے والی کیا ہے؟

Tafseer of 69:3

3- اور آپ کو کیا معلوم کہ یہ حاقہ کیا چیز ہے؟

كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ وَعَادٌ بِالْقَارِعَةِ ۟كَذَّبَتۡ ثَمُوۡدُ وَعَادٌۢ بِالۡقَارِعَةِ‏

کھڑکھڑانے والی (جس) کو ثمود اور عاد (دونوں) نے جھٹلایا

Tafseer of 69:4

4- صالح( علیہ السلام ) کی قوم ثمود اور ہود( علیہ السلام ) کی قوم عاد نے اس قیامت کو جھٹلایا جو اپنی ہولناکی کی شدت سے لوگوں کو ہلا ڈالے گی۔

فَاَمَّا ثَمُوْدُ فَاُهْلِكُوْا بِالطَّاغِیَةِ ۟فَاَمَّا ثَمُوۡدُ فَاُهۡلِكُوۡا بِالطَّاغِيَةِ

سو ثمود تو کڑک سے ہلاک کردیئے گئے

Tafseer of 69:5

5- رہے ثمود تو اللہ تعالیٰ نے انھیں ایک انتہائی شدید اور ہولناک چیخ سے ہلاک کردیا۔

وَاَمَّا عَادٌ فَاُهْلِكُوْا بِرِیْحٍ صَرْصَرٍ عَاتِیَةٍ ۟ۙوَاَمَّا عَادٌ فَاُهۡلِكُوۡا بِرِيۡحٍ صَرۡصَرٍ عَاتِيَةٍۙ‏

رہے عاد تو ان کا نہایت تیز آندھی سے ستیاناس کردیا گیا

Tafseer of 69:6

6- اور عاد کو اللہ تعالیٰ نے بے حد تند و تیز یخ آندھی سے ہلاک کیا جو ان پر انتہائی سخت گزری تھی۔

سَخَّرَهَا عَلَیْهِمْ سَبْعَ لَیَالٍ وَّثَمٰنِیَةَ اَیَّامٍ ۙ— حُسُوْمًا فَتَرَی الْقَوْمَ فِیْهَا صَرْعٰی ۙ— كَاَنَّهُمْ اَعْجَازُ نَخْلٍ خَاوِیَةٍ ۟ۚسَخَّرَهَا عَلَيۡهِمۡ سَبۡعَ لَيَالٍ وَّثَمٰنِيَةَ اَيَّامٍۙ حُسُوۡمًا ۙ فَتَرَى الۡقَوۡمَ فِيۡهَا صَرۡعٰىۙ كَاَنَّهُمۡ اَعۡجَازُ نَخۡلٍ خَاوِيَةٍ‌

خدا نے اس کو سات رات اور آٹھ دن لگاتار ان پر چلائے رکھا تو (اے مخاطب) تو لوگوں کو اس میں (اس طرح) ڈھئے (اور مرے) پڑے دیکھے جیسے کھجوروں کے کھوکھلے تنے

Tafseer of 69:7

7- اللہ تعالیٰ نے یہ ہوا ان سب کو ملیامیٹ کرنے کے لیے ان پر سات راتیں اور آٹھ دن لگاتار مسلط کیے رکھی۔ سو آپ دیکھتے کہ یہ لوگ اپنے گھروں میں ہلاک ہو کر اس طرح زمین پر گرے پڑے تھے گویا کہ وہ اپنے ہلاک کیے جانے کے بعد کھجور کے کھوکھلے تنے ہوں جو زمین پر اکھڑے پڑے ہوں۔

فَهَلْ تَرٰی لَهُمْ مِّنْ بَاقِیَةٍ ۟فَهَلۡ تَرٰى لَهُمۡ مِّنۡۢ بَاقِيَةٍ‏

بھلا تو ان میں سے کسی کو بھی باقی دیکھتا ہے؟

Tafseer of 69:8

8- تو کیا ان پر عذاب آنے کے بعد ان میں سے کوئی فرد آپ کو باقی نظر آرہا ہے؟

وَجَآءَ فِرْعَوْنُ وَمَنْ قَبْلَهٗ وَالْمُؤْتَفِكٰتُ بِالْخَاطِئَةِ ۟ۚوَجَآءَ فِرۡعَوۡنُ وَمَنۡ قَبۡلَهٗ وَالۡمُؤۡتَفِكٰتُ بِالۡخَـاطِئَةِ‌ۚ‏

اور فرعون اور جو لوگ اس سے پہلے تھے اور وہ جو الٹی بستیوں میں رہتے تھے سب گناہ کے کام کرتے تھے

Tafseer of 69:9

9- اور فرعون اور اس سے پہلی امتوں نے گناہ والے کام، یعنی شرک اور نافرمانیاں کیں اور ان بستیوں والوں نے بھی جنھیں الٹا کر عذاب دیا گیا تھا اور وہ قومِ لوط تھی۔

فَعَصَوْا رَسُوْلَ رَبِّهِمْ فَاَخَذَهُمْ اَخْذَةً رَّابِیَةً ۟فَعَصَوۡا رَسُوۡلَ رَبِّهِمۡ فَاَخَذَهُمۡ اَخۡذَةً رَّابِيَةً‏

انہوں نے اپنے پروردگار کے پیغمبر کی نافرمانی کی تو خدا نے بھی ان کو بڑا سخت پکڑا

Tafseer of 69:10

10- چنانچہ ان میں سے ہر ایک نے اپنے اس رسول کی نافرمانی کی اور اسے جھٹلایا جو ان کی طرف بھیجا گیا تھا تو اللہ تعالیٰ نے انھیں ایسی سخت پکڑ میں دھر لیا جو اس سے کہیں بڑھ کر تھی جس سے وہ ہلاک ہوسکتے تھے۔

اِنَّا لَمَّا طَغَا الْمَآءُ حَمَلْنٰكُمْ فِی الْجَارِیَةِ ۟ۙاِنَّا لَمَّا طَغَا الۡمَآءُ حَمَلۡنٰكُمۡ فِى الۡجَارِيَةِ ۙ‏

جب پانی طغیانی پر آیا تو ہم نے تم (لوگوں) کو کشتی میں سوار کرلیا

Tafseer of 69:11

11- جب طوفانِ نوح میں زمین سے پھوٹنے اور آسمان سے برسنے والا پانی بلندی میں اپنی حد سے تجاوز کر گیا تو یقیناً ہم نے ان لوگوں کو نوح( علیہ السلام ) کی ہمارے حکم سے بنائی ہوئی چلتی کشتی میں چڑھایا جن کی پشتوں میں تم تھے، تو یہ گویا تمھیں ہی سوار کرنا تھا۔

لِنَجْعَلَهَا لَكُمْ تَذْكِرَةً وَّتَعِیَهَاۤ اُذُنٌ وَّاعِیَةٌ ۟لِنَجۡعَلَهَا لَـكُمۡ تَذۡكِرَةً وَّتَعِيَهَاۤ اُذُنٌ وَّاعِيَةٌ

تاکہ اس کو تمہارے لئے یادگار بنائیں اور یاد رکھنے والے کان اسے یاد رکھیں

Tafseer of 69:12

12- تاکہ ہم وہ کشتی اور اس کا قصہ ایسی نصیحت بنا دیں جس سے اہلِ کفر کی ہلاکت و تباہی اور اہلِ ایمان کی نجات کی دلیل پکڑی جائے اور یاد رکھنے والے کان اسے سن کر محفوظ کر لیں۔

فَاِذَا نُفِخَ فِی الصُّوْرِ نَفْخَةٌ وَّاحِدَةٌ ۟ۙفَاِذَا نُفِخَ فِى الصُّوۡرِ نَفۡخَةٌ وَّاحِدَةٌ

تو جب صور میں ایک (بار) پھونک مار دی جائے گی

Tafseer of 69:13

13- پھر جب نرسنگھے میں پھونکنے پر مقرر فرشتہ ایک ہی بار پھونک مارے گا، اور یہ دوسری بار پھونکنا ہوگا۔

وَّحُمِلَتِ الْاَرْضُ وَالْجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةً وَّاحِدَةً ۟ۙوَحُمِلَتِ الۡاَرۡضُ وَ الۡجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةً وَّاحِدَةً

اور زمین اور پہاڑ دونوں اٹھا لئے جائیں گے۔ پھر ایک بارگی توڑ پھوڑ کر برابر کردیئے جائیں گے

Tafseer of 69:14

14- اور زمین اور پہاڑ اُٹھائے جائیں گے، پھر انھیں ایک ہی زبردست چوٹ لگائی جائے گی جو زمین اور پہاڑوں کے اجزاء کو ریزہ ریزہ کر دے گی۔

فَیَوْمَىِٕذٍ وَّقَعَتِ الْوَاقِعَةُ ۟ۙفَيَوۡمَئِذٍ وَّقَعَتِ الۡوَاقِعَةُ

تو اس روز ہو پڑنے والی (یعنی قیامت) ہو پڑے گی

Tafseer of 69:15

15- جس دن یہ سب کچھ ہوگیا، قیامت قائم ہو جائے گی۔

وَانْشَقَّتِ السَّمَآءُ فَهِیَ یَوْمَىِٕذٍ وَّاهِیَةٌ ۟ۙوَانْشَقَّتِ السَّمَآءُ فَهِىَ يَوۡمَئِذٍ وَّاهِيَةٌ ۙ‏

اور آسمان پھٹ جائے گا تو وہ اس دن کمزور ہوگا

Tafseer of 69:16

16- اس دن آسمان پھٹ جائے گا تاکہ اس سے فرشتے اتر سکیں، تو یہ اس دن نہایت کمزور ہو جائے گا، حالانکہ اس سے پہلے وہ نہایت مضبوط تھا۔

وَّالْمَلَكُ عَلٰۤی اَرْجَآىِٕهَا ؕ— وَیَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ یَوْمَىِٕذٍ ثَمٰنِیَةٌ ۟ؕوَّالۡمَلَكُ عَلٰٓى اَرۡجَآئِهَا ‌ؕ وَيَحۡمِلُ عَرۡشَ رَبِّكَ فَوۡقَهُمۡ يَوۡمَئِذٍ ثَمٰنِيَةٌ

اور فرشتے اس کے کناروں پر (اُتر آئیں گے) اور تمہارے پروردگار کے عرش کو اس روز آٹھ فرشتے اپنے سروں پر اُٹھائے ہوں گے

Tafseer of 69:17

17- فرشتے اس کے اطراف اور کناروں پر چلے جائیں گے اور اس عظیم دن میں آپ کے رب کا عرش آٹھ مقرب فرشتوں نے اٹھا رکھا ہوگا۔

یَوْمَىِٕذٍ تُعْرَضُوْنَ لَا تَخْفٰی مِنْكُمْ خَافِیَةٌ ۟يَوۡمَئِذٍ تُعۡرَضُوۡنَ لَا تَخۡفٰى مِنۡكُمۡ خَافِيَةٌ

اس روز تم (سب لوگوں کے سامنے) پیش کئے جاؤ گے اور تمہاری کوئی پوشیدہ بات چھپی نہ رہے گی

Tafseer of 69:18

18- اے لوگو! اس دن تمھیں اللہ کے سامنے پیش کیا جائے گا، تمھارا کوئی بھی بھید اللہ تعالیٰ سے چھپا نہ ہوگا بلکہ اللہ تعالیٰ اسے جانتا اور اس سے خوب واقف ہوگا۔

فَاَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِیَمِیْنِهٖ ۙ— فَیَقُوْلُ هَآؤُمُ اقْرَءُوْا كِتٰبِیَهْ ۟ۚفَاَمَّا مَنۡ اُوۡتِىَ كِتٰبَهٗ بِيَمِيۡنِهٖۙ فَيَقُوۡلُ هَآؤُمُ اقۡرَءُوۡا كِتٰبِيَهۡ‌ۚ‏

تو جس کا (اعمال) نامہ اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا وہ (دوسروں سے) کہے گا کہ لیجیئے میرا نامہ (اعمال) پڑھیئے

Tafseer of 69:19

19- پھر جسے اس کے اعمال کی کتاب دائیں ہاتھ میں دی گئی تو وہ خوشی اور سرور سے کہے گا: لو پڑھو میرا اعمال نامہ۔

اِنِّیْ ظَنَنْتُ اَنِّیْ مُلٰقٍ حِسَابِیَهْ ۟ۚاِنِّىۡ ظَنَنۡتُ اَنِّىۡ مُلٰقٍ حِسَابِيَهۡ‌ۚ‏

مجھے یقین تھا کہ مجھ کو میرا حساب (کتاب) ضرور ملے گا

Tafseer of 69:20

20- میں دنیا میں علم اور یقین رکھتا تھا کہ میں اٹھایا جاؤں گا اور اپنی جزا پاؤں گا۔

فَهُوَ فِیْ عِیْشَةٍ رَّاضِیَةٍ ۟ۙفَهُوَ فِىۡ عِيۡشَةٍ رَّاضِيَةٍۙ‏

پس وہ (شخص) من مانے عیش میں ہوگا

Tafseer of 69:21

21- چنانچہ وہ من چاہی زندگی میں ہوگا کیونکہ وہ ہمیشہ کی اور دائمی نعمتیں دیکھ رہا ہوگا۔

فِیْ جَنَّةٍ عَالِیَةٍ ۟ۙفِىۡ جَنَّةٍ عَالِيَةٍۙ‏

(یعنی) اونچے (اونچے محلوں) کے باغ میں

Tafseer of 69:22

22- نہایت بلند و بالا اور عظیم الشان جنت میں۔

قُطُوْفُهَا دَانِیَةٌ ۟قُطُوۡفُهَا دَانِيَةٌ

جن کے میوے جھکے ہوئے ہوں گے

Tafseer of 69:23

23- جس کے پھل لینے والے کے نہایت قریب ہوں گے۔

كُلُوْا وَاشْرَبُوْا هَنِیْٓـًٔا بِمَاۤ اَسْلَفْتُمْ فِی الْاَیَّامِ الْخَالِیَةِ ۟كُلُوۡا وَاشۡرَبُوۡا هَنِيۡٓــئًا ۢ بِمَاۤ اَسۡلَفۡتُمۡ فِى الۡاَيَّامِ الۡخَـالِيَةِ

جو (عمل) تم ایام گزشتہ میں آگے بھیج چکے ہو اس کے صلے میں مزے سے کھاؤ اور پیو

Tafseer of 69:24

24- ان کی عزت بڑھانے کے لیے ان سے کہا جائے گا: دنیا کے گزرے دنوں میں جو نیک اعمال تم آگے بھیجتے رہے، ان کے بدلے میں بغیر کسی قسم کی تکلیف اور مشقت کے خوب مزے سے کھاؤ پیو۔

وَاَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِشِمَالِهٖ ۙ۬— فَیَقُوْلُ یٰلَیْتَنِیْ لَمْ اُوْتَ كِتٰبِیَهْ ۟ۚوَاَمَّا مَنۡ اُوۡتِىَ كِتٰبَهٗ بِشِمَالِهٖ فَيَقُوۡلُ يٰلَيۡتَنِىۡ لَمۡ اُوۡتَ كِتٰبِيَهۡ‌ۚ

اور جس کا نامہ (اعمال) اس کے بائیں ہاتھ میں یاد جائے گا وہ کہے گا اے کاش مجھ کو میرا (اعمال) نامہ نہ دیا جاتا

Tafseer of 69:25

25- جسے اس کا اعمال نامہ بائیں ہاتھ میں دیا گیا تو وہ سخت ندامت کی وجہ سے کہے گا: اے کاش! مجھے میرا نامۂ اعمال ہی نہ دیا جاتا کیونکہ اس میں وہ برے عمل ہیں جو میرے لیے عذاب کا باعث بنیں گے۔

وَلَمْ اَدْرِ مَا حِسَابِیَهْ ۟ۚوَلَمۡ اَدۡرِ مَا حِسَابِيَهۡ‌ۚ‏

اور مجھے معلوم نہ ہو کہ میرا حساب کیا ہے

Tafseer of 69:26

26- اور اے کاش! میں جانتا ہی نہ کہ میرا حساب کیا چیز ہوگی۔

یٰلَیْتَهَا كَانَتِ الْقَاضِیَةَ ۟ۚيٰلَيۡتَهَا كَانَتِ الۡقَاضِيَةَ‌ ۚ‏

اے کاش موت (ابد الاآباد کے لئے میرا کام) تمام کرچکی ہوتی

Tafseer of 69:27

27- اے کاش! جو موت میں مر چکا، وہی موت فیصلہ کن ہوتی کہ اس کے بعد مجھے کبھی نہ اٹھایا جاتا۔

مَاۤ اَغْنٰی عَنِّیْ مَالِیَهْ ۟ۚمَاۤ اَغۡنٰى عَنِّىۡ مَالِيَهۡۚ

آج) میرا مال میرے کچھ بھی کام بھی نہ آیا

Tafseer of 69:28

28- میرے مال نے ذرہ بھر اللہ کا عذاب مجھ سے نہیں ہٹایا۔

هَلَكَ عَنِّیْ سُلْطٰنِیَهْ ۟ۚهَلَكَ عَنِّىۡ سُلۡطٰنِيَهۡ‌ۚ‏

(ہائے) میری سلطنت خاک میں مل گئی

Tafseer of 69:29

29-میری دلیل بھی مجھ سے جاتی رہی اور جس قوت و طاقت اور مقام و مرتبہ پر مجھے بھروسا تھا، وہ بھی کام نہ آیا۔

خُذُوْهُ فَغُلُّوْهُ ۟ۙخُذُوۡهُ فَغُلُّوۡهُ

(حکم ہوگا کہ) اسے پکڑ لو اور طوق پہنا دو

Tafseer of 69:30

30- کہا جائے گا: اے فرشتو! اسے پکڑ لو اور اس کے ہاتھ اس کی گردن میں باندھ دو۔

ثُمَّ الْجَحِیْمَ صَلُّوْهُ ۟ۙثُمَّ الۡجَحِيۡمَ صَلُّوۡهُ ۙ‏

پھر دوزخ کی آگ میں جھونک دو

Tafseer of 69:31

ثُمَّ فِیْ سِلْسِلَةٍ ذَرْعُهَا سَبْعُوْنَ ذِرَاعًا فَاسْلُكُوْهُ ۟ؕثُمَّ فِىۡ سِلۡسِلَةٍ ذَرۡعُهَا سَبۡعُوۡنَ ذِرَاعًا فَاسۡلُكُوۡهُ ؕ‏

پھر زنجیر سے جس کی ناپ ستر گز ہے جکڑ دو

Tafseer of 69:32

اِنَّهٗ كَانَ لَا یُؤْمِنُ بِاللّٰهِ الْعَظِیْمِ ۟ۙاِنَّهٗ كَانَ لَا يُؤۡمِنُ بِاللّٰهِ الۡعَظِيۡمِۙ

یہ نہ تو خدائے جل شانہ پر ایمان لاتا تھا

Tafseer of 69:33

وَلَا یَحُضُّ عَلٰی طَعَامِ الْمِسْكِیْنِ ۟ؕوَلَا يَحُضُّ عَلٰى طَعَامِ الۡمِسۡكِيۡنِؕ

اور نہ فقیر کے کھانا کھلانے پر آمادہ کرتا تھا

Tafseer of 69:34

فَلَیْسَ لَهُ الْیَوْمَ هٰهُنَا حَمِیْمٌ ۟ۙفَلَيۡسَ لَـهُ الۡيَوۡمَ هٰهُنَا حَمِيۡمٌۙ

سو آج اس کا بھی یہاں کوئی دوستدار نہیں

Tafseer of 69:35

وَّلَا طَعَامٌ اِلَّا مِنْ غِسْلِیْنٍ ۟ۙوَّلَا طَعَامٌ اِلَّا مِنۡ غِسۡلِيۡنٍۙ

اور نہ پیپ کے سوا (اس کے لئے) کھانا ہے

Tafseer of 69:36

لَّا یَاْكُلُهٗۤ اِلَّا الْخَاطِـُٔوْنَ ۟۠لَّا يَاۡكُلُهٗۤ اِلَّا الۡخٰطِئُوْنَ

جس کو گنہگاروں کے سوا کوئی نہیں کھائے گا

Tafseer of 69:37

فَلَاۤ اُقْسِمُ بِمَا تُبْصِرُوْنَ ۟ۙفَلَاۤ اُقۡسِمُ بِمَا تُبۡصِرُوۡنَۙ

تو ہم کو ان چیزوں کی قسم جو تم کو نظر آتی ہیں

Tafseer of 69:38

وَمَا لَا تُبْصِرُوْنَ ۟ۙوَمَا لَا تُبۡصِرُوۡنَۙ‏

اور ان کی جو نظر میں نہیں آتیں

Tafseer of 69:39

اِنَّهٗ لَقَوْلُ رَسُوْلٍ كَرِیْمٍ ۟ۚۙاِنَّهٗ لَقَوۡلُ رَسُوۡلٍ كَرِيۡمٍۚ

کہ یہ (قرآن) فرشتہٴ عالی مقام کی زبان کا پیغام ہے

Tafseer of 69:40

وَّمَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ ؕ— قَلِیْلًا مَّا تُؤْمِنُوْنَ ۟ۙوَّمَا هُوَ بِقَوۡلِ شَاعِرٍ‌ؕ قَلِيۡلًا مَّا تُؤۡمِنُوۡنَۙ

اور یہ کسی شاعر کا کلام نہیں۔ مگر تم لوگ بہت ہی کم ایمان لاتے ہو

Tafseer of 69:41

وَلَا بِقَوْلِ كَاهِنٍ ؕ— قَلِیْلًا مَّا تَذَكَّرُوْنَ ۟ؕوَلَا بِقَوۡلِ كَاهِنٍ‌ؕ قَلِيۡلًا مَّا تَذَكَّرُوۡنَؕ

اور نہ کسی کاہن کے مزخرفات ہیں۔ لیکن تم لوگ بہت ہی کم فکر کرتے ہو

Tafseer of 69:42

تَنْزِیْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ ۟تَنۡزِيۡلٌ مِّنۡ رَّبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ

یہ تو) پروردگار عالم کا اُتارا (ہوا) ہے

Tafseer of 69:43

وَلَوْ تَقَوَّلَ عَلَیْنَا بَعْضَ الْاَقَاوِیْلِ ۟ۙوَلَوۡ تَقَوَّلَ عَلَيۡنَا بَعۡضَ الۡاَقَاوِيۡلِۙ‏

اگر یہ پیغمبر ہماری نسبت کوئی بات جھوٹ بنا لاتے

Tafseer of 69:44

لَاَخَذْنَا مِنْهُ بِالْیَمِیْنِ ۟ۙلَاَخَذۡنَا مِنۡهُ بِالۡيَمِيۡنِۙ

تو ہم ان کا داہنا ہاتھ پکڑ لیتے

Tafseer of 69:45

ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِیْنَ ۟ؗۖثُمَّ لَقَطَعۡنَا مِنۡهُ الۡوَتِيۡنَ

پھر ان کی رگ گردن کاٹ ڈالتے

Tafseer of 69:46

فَمَا مِنْكُمْ مِّنْ اَحَدٍ عَنْهُ حٰجِزِیْنَ ۟فَمَا مِنۡكُمۡ مِّنۡ اَحَدٍ عَنۡهُ حَاجِزِيۡنَ

پھر تم میں سے کوئی (ہمیں) اس سے روکنے والا نہ ہوتا

Tafseer of 69:47

وَاِنَّهٗ لَتَذْكِرَةٌ لِّلْمُتَّقِیْنَ ۟وَاِنَّهٗ لَتَذۡكِرَةٌ لِّلۡمُتَّقِيۡنَ

اور یہ (کتاب) تو پرہیزگاروں کے لئے نصیحت ہے

Tafseer of 69:48

وَاِنَّا لَنَعْلَمُ اَنَّ مِنْكُمْ مُّكَذِّبِیْنَ ۟وَاِنَّا لَنَعۡلَمُ اَنَّ مِنۡكُمۡ مُّكَذِّبِيۡنَ‏

اور ہم جانتے ہیں کہ تم میں سے بعض اس کو جھٹلانے والے ہیں

Tafseer of 69:49

وَاِنَّهٗ لَحَسْرَةٌ عَلَی الْكٰفِرِیْنَ ۟وَاِنَّهٗ لَحَسۡرَةٌ عَلَى الۡكٰفِرِيۡنَ

نیز یہ کافروں کے لئے (موجب) حسرت ہے

Tafseer of 69:50

وَاِنَّهٗ لَحَقُّ الْیَقِیْنِ ۟وَاِنَّهٗ لَحَـقُّ الۡيَقِيۡنِ‏

اور کچھ شک نہیں کہ یہ برحق قابل یقین ہے

Tafseer of 69:51

فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ ۟۠فَسَبِّحۡ بِاسۡمِ رَبِّكَ الۡعَظِيۡمِ

سو تم اپنے پروردگار عزوجل کے نام کی تنزیہ کرتے رہو

Tafseer of 69:52