68. Al-Qalamالقلم

The Pen · Meccan · 52 ayahs · 2 rukus

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

نٓ وَالْقَلَمِ وَمَا یَسْطُرُوْنَ ۟ۙنٓ‌ ۚ وَالۡقَلَمِ وَمَا يَسۡطُرُوۡنَۙ

نٓ۔ قلم کی اور جو (اہل قلم) لکھتے ہیں اس کی قسم

Tafseer of 68:1

1- ﴿نٓ﴾ سورۂ بقرہ کے شروع میں اس طرح کے حروفِ مقطعات کی تفصیل گزر چکی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قلم کی قسم کھائی ہے اور اس کی قسم کھائی ہے جو کچھ لوگ اپنی قلموں کے ساتھ لکھتے ہیں۔

مَاۤ اَنْتَ بِنِعْمَةِ رَبِّكَ بِمَجْنُوْنٍ ۟ۚمَاۤ اَنۡتَ بِـنِعۡمَةِ رَبِّكَ بِمَجۡنُوۡنٍ‌ۚ

کہ (اے محمدﷺ) تم اپنے پروردگار کے فضل سے دیوانے نہیں ہو

Tafseer of 68:2

2- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! اللہ تعالیٰ نے آپ کو نبوت عطا کر کے آپ پر جو انعام کیا ہے، اس کے سبب آپ دیوانے نہیں بلکہ آپ اس دیوانگی سے پاک ہیں جس کا الزام مشرک آپ پر لگاتے ہیں۔

وَاِنَّ لَكَ لَاَجْرًا غَیْرَ مَمْنُوْنٍ ۟ۚوَاِنَّ لَڪَ لَاَجۡرًا غَيۡرَ مَمۡنُوۡنٍ‌ۚ

اور تمہارے لئے بے انتہا اجر ہے

Tafseer of 68:3

3- بلاشبہ پیغامِ رسالت لوگوں تک پہنچانے کی جو مشقت آپ برداشت کرتے ہیں، اس کے بدلے میں آپ کے لیے نہ ختم ہونے والا یقینی ثواب ہے اور اس بارے میں کسی انسان کا آپ پر کوئی احسان نہیں۔

وَاِنَّكَ لَعَلٰی خُلُقٍ عَظِیْمٍ ۟وَاِنَّكَ لَعَلٰى خُلُقٍ عَظِيۡمٍ

اور اخلاق تمہارے بہت (عالی) ہیں

Tafseer of 68:4

4- یقیناً آپ اس عظیم اخلاق پر کاربند ہیں جو قرآن نے پیش کیا ہے، اس لیے آپ اس میں موجود تعلیمات کو مکمل طور پر اپنانے والے ہیں۔

فَسَتُبْصِرُ وَیُبْصِرُوْنَ ۟ۙفَسَتُبۡصِرُ وَيُبۡصِرُوۡنَۙ

سو عنقریب تم بھی دیکھ لو گے اور یہ (کافر) بھی دیکھ لیں گے

Tafseer of 68:5

5- سو عنقریب آپ بھی دیکھ لیں گے اور یہ جھٹلانے والے بھی دیکھ لیں گے۔

بِاَیِّىكُمُ الْمَفْتُوْنُ ۟بِاَيِّٮكُمُ الۡمَفۡتُوۡنُ

کہ تم میں سے کون دیوانہ ہے

Tafseer of 68:6

6- جب حق کھل کر سامنے آجائے گا تو یہ واضح ہو جائے گا کہ تم میں سے کون دیوانہ ہے؟

اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِیْلِهٖ ۪— وَهُوَ اَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِیْنَ ۟اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعۡلَمُ بِمَنۡ ضَلَّ عَنۡ سَبِيۡلِهٖ ۖ وَهُوَ اَعۡلَمُ بِالۡمُهۡتَدِيۡنَ

تمہارا پروردگار اس کو بھی خوب جانتا ہے جو اس کے رستے سے بھٹک گیا اور ان کو بھی خوب جانتا ہے جو سیدھے راستے پر چل رہے ہیں

Tafseer of 68:7

7- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! بلاشبہ آپ کا رب اسے جانتا ہے جو اس کے راستے سے ہٹ گیا اور وہ اس راستے کی ہدایت پانے والوں کو بھی خوب جانتا ہے، چنانچہ وہ جانتا ہے کہ وہ لوگ اس راہ سے بھٹک جانے والوں میں سے ہیں جبكہ آپ نے اس كی ہدايت پالی ہے۔

فَلَا تُطِعِ الْمُكَذِّبِیْنَ ۟فَلَا تُطِعِ الۡمُكَذِّبِيۡنَ

تو تم جھٹلانے والوں کا کہا نہ ماننا

Tafseer of 68:8

8- لہٰذا اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ ان لوگوں کی پیروی نہ کریں جو آپ کے لائے ہوئے پیغام کو جھٹلاتے ہیں۔

وَدُّوْا لَوْ تُدْهِنُ فَیُدْهِنُوْنَ ۟وَدُّوۡا لَوۡ تُدۡهِنُ فَيُدۡهِنُوۡنَ

یہ لوگ چاہتے ہیں کہ تم نرمی اختیار کرو تو یہ بھی نرم ہوجائیں

Tafseer of 68:9

9- وہ چاہتے ہیں کہ آپ دین کے بارے میں ان سے نرمی اور ڈھیلے پن کا مظاہرہ کریں تو وہ بھی آپ کے ساتھ نرمی اور ڈھیلے پن کا مظاہرہ کریں۔

وَلَا تُطِعْ كُلَّ حَلَّافٍ مَّهِیْنٍ ۟ۙوَلَا تُطِعۡ كُلَّ حَلَّافٍ مَّهِيۡنٍۙ

اور کسی ایسے شخص کے کہے میں نہ آجانا جو بہت قسمیں کھانے والا ذلیل اوقات ہے

Tafseer of 68:10

10- آپ کسی ایسے شخص کی بات نہ مانیں جو بہت زیادہ جھوٹی قسمیں کھانے والا ذلیل ہے۔

هَمَّازٍ مَّشَّآءٍ بِنَمِیْمٍ ۟ۙهَمَّازٍ مَّشَّآءٍۢ بِنَمِيۡمٍۙ‏

طعن آمیز اشارتیں کرنے والا چغلیاں لئے پھرنے والا

Tafseer of 68:11

11- جو لوگوں کی بہت زیادہ غیبت کرتا ہے، ان میں جدائی ڈالنے کے لیے بہت زیادہ چغل خوری کرتا ہے۔

مَّنَّاعٍ لِّلْخَیْرِ مُعْتَدٍ اَثِیْمٍ ۟ۙمَّنَّاعٍ لِّلۡخَيۡرِ مُعۡتَدٍ اَثِيۡمٍۙ‏

مال میں بخل کرنے والا حد سے بڑھا ہوا بدکار

Tafseer of 68:12

12- بھلائی سے بہت زیادہ روکنے والا، لوگوں کے مال، عزت اور جان میں ان سے بہت زیادتی کرنے والا، بہت زیادہ گناہ اور نافرمانیاں کرنے والا ہے۔

عُتُلٍّ بَعْدَ ذٰلِكَ زَنِیْمٍ ۟ۙعُتُلٍّ ۢ بَعۡدَ ذٰلِكَ زَنِيۡمٍۙ

سخت خو اور اس کے علاوہ بدذات ہے

Tafseer of 68:13

13- جو بڑا سخت مزاج سنگدل ہے، اور ساتھ ہی بے نسب اور اپنی قوم سے صرف منسوب ہے۔

اَنْ كَانَ ذَا مَالٍ وَّبَنِیْنَ ۟ؕاَنۡ كَانَ ذَا مَالٍ وَّبَنِيۡنَؕ‏

اس سبب سے کہ مال اور بیٹے رکھتا ہے

Tafseer of 68:14

14- اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول پر ایمان لانے سے اس نے صرف اس لیے تکبر کیا کہ وہ صاحبِ اولاد اور صاحبِ مال و دولت ہے۔

اِذَا تُتْلٰی عَلَیْهِ اٰیٰتُنَا قَالَ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَ ۟اِذَا تُتۡلٰى عَلَيۡهِ اٰيٰتُنَا قَالَ اَسَاطِيۡرُ الۡاَوَّلِيۡنَ

جب اس کو ہماری آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے کہ یہ اگلے لوگوں کے افسانے ہیں

Tafseer of 68:15

15- جب اس کے سامنے ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو وہ کہتا ہے: یہ تو پہلے لوگوں کے قصے کہانیاں ہیں۔

سَنَسِمُهٗ عَلَی الْخُرْطُوْمِ ۟سَنَسِمُهٗ عَلَى الۡخُـرۡطُوۡمِ‏

ہم عنقریب اس کی ناک پر داغ لگائیں گے

Tafseer of 68:16

16-جلد ہی ہم اس کی ناک پر ایسی نشانی لگائیں گے جو اس کے لیے عار اور ہمیشہ کی ذلت کا باعث ہوگی۔

اِنَّا بَلَوْنٰهُمْ كَمَا بَلَوْنَاۤ اَصْحٰبَ الْجَنَّةِ ۚ— اِذْ اَقْسَمُوْا لَیَصْرِمُنَّهَا مُصْبِحِیْنَ ۟ۙاِنَّا بَلَوۡنٰهُمۡ كَمَا بَلَوۡنَاۤ اَصۡحٰبَ الۡجَـنَّةِ‌ ۚ اِذۡ اَقۡسَمُوۡا لَيَصۡرِمُنَّهَا مُصۡبِحِيۡنَۙ

ہم نے ان لوگوں کی اسی طرح آزمائش کی ہے جس طرح باغ والوں کی آزمائش کی تھی۔ جب انہوں نے قسمیں کھا کھا کر کہا کہ صبح ہوتے ہوتے ہم اس کا میوہ توڑ لیں گے

Tafseer of 68:17

17- بلاشبہ ہم نے ان مشرکوں کو قحط سالی اور بھوک میں مبتلا کر کے آزمایا جس طرح ہم نے باغ والوں کو آزمایا تھا جب انھوں نے قسمیں کھائیں کہ وہ ہر صورت میں اس باغ کا پھل صبح ہوتے ہی جلدی توڑ لیں گے تاکہ کوئی مسکین اس میں سے نہ کھائے۔

وَلَا یَسْتَثْنُوْنَ ۟وَلَا يَسۡتَثۡنُوۡنَ

اور انشاء اللہ نہ کہا

Tafseer of 68:18

18- اور انھوں نے اپنی قسم میں استثنا نہ کیا، یعنی ان شاء اللہ بھی نہ کہا۔

فَطَافَ عَلَیْهَا طَآىِٕفٌ مِّنْ رَّبِّكَ وَهُمْ نَآىِٕمُوْنَ ۟فَطَافَ عَلَيۡهَا طَآئِفٌ مِّنۡ رَّبِّكَ وَهُمۡ نَآئِمُوۡنَ

سو وہ ابھی سو ہی رہے تھے کہ تمہارے پروردگار کی طرف سے (راتوں رات) اس پر ایک آفت پھر گئی

Tafseer of 68:19

19- پھر اللہ تعالیٰ نے اس باغ کی طرف ایک آگ بھیج دی جو اسے کھا گئی اور باغ والے سوئے رہ گئے۔ وہ اس سے آگ کو روک نہ سکے۔

فَاَصْبَحَتْ كَالصَّرِیْمِ ۟ۙفَاَصۡبَحَتۡ كَالصَّرِيۡمِۙ

تو وہ ایسا ہوگیا جیسے کٹی ہوئی کھیتی

Tafseer of 68:20

20- چنانچہ باغ جل کر تاریک رات کی طرح سیاہ ہو گیا۔

فَتَنَادَوْا مُصْبِحِیْنَ ۟ۙفَتَـنَادَوۡا مُصۡبِحِيۡنَۙ

جب صبح ہوئی تو وہ لوگ ایک دوسرے کو پکارنے لگے

Tafseer of 68:21

21-پھر انھوں نے صبح کے وقت ایک دوسرے کو آوازیں دیں۔

اَنِ اغْدُوْا عَلٰی حَرْثِكُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰرِمِیْنَ ۟اَنِ اغۡدُوۡا عَلٰى حَرۡثِكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰرِمِيۡنَ

اگر تم کو کاٹنا ہے تو اپنی کھیتی پر سویرے ہی جا پہنچو

Tafseer of 68:22

22-یہ کہتے ہوئے: اگر تمھیں اپنی کھیتی کا پھل توڑنا ہے تو صبح صبح فقیروں کے آنے سے پہلے ہی اس کی طرف چل پڑو۔

فَانْطَلَقُوْا وَهُمْ یَتَخَافَتُوْنَ ۟ۙفَانۡطَلَقُوۡا وَهُمۡ يَتَخَافَتُوۡنَۙ

تو وہ چل پڑے اور آپس میں چپکے چپکے کہتے جاتے تھے

Tafseer of 68:23

23- چنانچہ وہ سب چپکے چپکے باتیں کرتے ہوئے جلدی جلدی اپنی کھیتی کی طرف چلے۔

اَنْ لَّا یَدْخُلَنَّهَا الْیَوْمَ عَلَیْكُمْ مِّسْكِیْنٌ ۟ۙاَنۡ لَّا يَدۡخُلَنَّهَا الۡيَوۡمَ عَلَيۡكُمۡ مِّسۡكِيۡنٌۙ

آج یہاں تمہارے پاس کوئی فقیر نہ آنے پائے

Tafseer of 68:24

24-وہ ایک دوسرے سے کہہ رہے تھے: آج کوئی بھی مسکین تمھارے پاس باغ میں ہرگز نہ آنے پائے۔

وَّغَدَوْا عَلٰی حَرْدٍ قٰدِرِیْنَ ۟وَّغَدَوۡا عَلٰى حَرۡدٍ قٰدِرِيۡنَ

اور کوشش کے ساتھ سویرے ہی جا پہنچے (گویا کھیتی پر) قادر ہیں

Tafseer of 68:25

25-وہ صبح ہوتے ہی چلے جبکہ وہ مساکین سے پھل روکنے کا پکا ارادہ کیے ہوئے تھے۔

فَلَمَّا رَاَوْهَا قَالُوْۤا اِنَّا لَضَآلُّوْنَ ۟ۙفَلَمَّا رَاَوۡهَا قَالُوۡۤا اِنَّا لَـضَآلُّوۡنَۙ

جب باغ کو دیکھا تو (ویران) کہنے لگے کہ ہم رستہ بھول گئے ہیں

Tafseer of 68:26

26-پھر جب انھوں نے باغ کو جلا ہوا دیکھا تو ایک دوسرے سے کہا: یقیناً ہم باغ کی راہ بھول گئے ہیں۔

بَلْ نَحْنُ مَحْرُوْمُوْنَ ۟بَلۡ نَحۡنُ مَحۡرُوۡمُوۡنَ

نہیں بلکہ ہم (برگشتہ نصیب) بےنصیب ہیں

Tafseer of 68:27

27- بلکہ ہم نے مسکینوں کو باغ کے پھلوں سے محروم کرنے کا جو عزم کیا تھا، اس وجہ سے ہمیں اس کے پھل توڑنے سے روک دیا گیا ہے۔

قَالَ اَوْسَطُهُمْ اَلَمْ اَقُلْ لَّكُمْ لَوْلَا تُسَبِّحُوْنَ ۟قَالَ اَوۡسَطُهُمۡ اَلَمۡ اَقُلۡ لَّكُمۡ لَوۡلَا تُسَبِّحُوۡنَ

ایک جو اُن میں فرزانہ تھا بولا کہ کیا میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ تم تسبیح کیوں نہیں کرتے؟

Tafseer of 68:28

28- ان سب میں جو بہتر تھا، اس نے کہا: جب تم نے فقیروں کو اس کے پھل سے محروم رکھنے کا پختہ ارادہ کیا تھا تو اس وقت میں نے تم سے کہا نہ تھا کہ تم اللہ کی تسبیح کیوں نہیں کرتے اور اس کے حضور توبہ کیوں نہیں کرتے؟

قَالُوْا سُبْحٰنَ رَبِّنَاۤ اِنَّا كُنَّا ظٰلِمِیْنَ ۟قَالُوۡا سُبۡحٰنَ رَبِّنَاۤ اِنَّا كُنَّا ظٰلِمِيۡنَ

(تب) وہ کہنے لگے کہ ہمارا پروردگار پاک ہے بےشک ہم ہی قصوروار تھے

Tafseer of 68:29

29- انھوں نے کہا: ہمارا رب پاک ہے۔ یقیناً ہم نے اپنے باغ کے پھل سے فقیروں کو روکنے کا پختہ عزم کر کے خود اپنی جانوں پر ظلم کیا ہے۔

فَاَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰی بَعْضٍ یَّتَلَاوَمُوْنَ ۟فَاَقۡبَلَ بَعۡضُهُمۡ عَلٰى بَعۡضٍ يَّتَلَاوَمُوۡنَ

پھر لگے ایک دوسرے کو رو در رو ملامت کرنے

Tafseer of 68:30

30- پھر وہ ملامت کرتے ہوئے ایک دوسرے کو الزام دینے لگے۔

قَالُوْا یٰوَیْلَنَاۤ اِنَّا كُنَّا طٰغِیْنَ ۟قَالُوۡا يٰوَيۡلَنَاۤ اِنَّا كُنَّا طٰغِيۡنَ

کہنے لگے ہائے شامت ہم ہی حد سے بڑھ گئے تھے

Tafseer of 68:31

عَسٰی رَبُّنَاۤ اَنْ یُّبْدِلَنَا خَیْرًا مِّنْهَاۤ اِنَّاۤ اِلٰی رَبِّنَا رٰغِبُوْنَ ۟عَسٰى رَبُّنَاۤ اَنۡ يُّبۡدِلَـنَا خَيۡرًا مِّنۡهَاۤ اِنَّاۤ اِلٰى رَبِّنَا رٰغِبُوۡنَ

امید ہے کہ ہمارا پروردگار اس کے بدلے میں ہمیں اس سے بہتر باغ عنایت کرے ہم اپنے پروردگار کی طرف سے رجوع لاتے ہیں

Tafseer of 68:32

كَذٰلِكَ الْعَذَابُ ؕ— وَلَعَذَابُ الْاٰخِرَةِ اَكْبَرُ ۘ— لَوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَ ۟۠كَذٰلِكَ الۡعَذَابُ‌ؕ وَلَعَذَابُ الۡاٰخِرَةِ اَكۡبَرُ ‌ۘ لَوۡ كَانُوۡا يَعۡلَمُوۡنَ

(دیکھو) عذاب یوں ہوتا ہے۔ اور آخرت کا عذاب اس سے کہیں بڑھ کر ہے۔ کاش! یہ لوگ جانتے ہوتے

Tafseer of 68:33

اِنَّ لِلْمُتَّقِیْنَ عِنْدَ رَبِّهِمْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِ ۟اِنَّ لِلۡمُتَّقِيۡنَ عِنۡدَ رَبِّهِمۡ جَنّٰتِ النَّعِيۡمِ

پرہیزگاروں کے لئے ان کے پروردگار کے ہاں نعمت کے باغ ہیں

Tafseer of 68:34

اَفَنَجْعَلُ الْمُسْلِمِیْنَ كَالْمُجْرِمِیْنَ ۟ؕاَفَنَجۡعَلُ الۡمُسۡلِمِيۡنَ كَالۡمُجۡرِمِيۡنَؕ

کیا ہم فرمانبرداروں کو نافرمانوں کی طرف (نعمتوں سے) محروم کردیں گے؟

Tafseer of 68:35

مَا لَكُمْ ۥ— كَیْفَ تَحْكُمُوْنَ ۟ۚمَا لَـكُمۡ كَيۡفَ تَحۡكُمُوۡنَ‌ۚ

تمہیں کیا ہوگیا ہے کیسی تجویزیں کرتے ہو؟

Tafseer of 68:36

اَمْ لَكُمْ كِتٰبٌ فِیْهِ تَدْرُسُوْنَ ۟ۙاَمۡ لَـكُمۡ كِتٰبٌ فِيۡهِ تَدۡرُسُوۡنَۙ‏

کیا تمہارے پاس کوئی کتاب ہے جس میں (یہ) پڑھتے ہو

Tafseer of 68:37

اِنَّ لَكُمْ فِیْهِ لَمَا تَخَیَّرُوْنَ ۟ۚاِنَّ لَـكُمۡ فِيۡهِ لَمَا تَخَيَّرُوۡنَ‌ۚ‏

کہ جو چیز تم پسند کرو گے وہ تم کو ضرور ملے گی

Tafseer of 68:38

اَمْ لَكُمْ اَیْمَانٌ عَلَیْنَا بَالِغَةٌ اِلٰی یَوْمِ الْقِیٰمَةِ ۙ— اِنَّ لَكُمْ لَمَا تَحْكُمُوْنَ ۟ۚاَمۡ لَـكُمۡ اَيۡمَانٌ عَلَيۡنَا بَالِغَةٌ اِلٰى يَوۡمِ الۡقِيٰمَةِ‌ ۙ اِنَّ لَـكُمۡ لَمَا تَحۡكُمُوۡنَ‌ۚ

یا تم نے ہم سے قسمیں لے رکھی ہیں جو قیامت کے دن تک چلی جائیں گی کہ جس شے کا تم حکم کرو گے وہ تمہارے لئے حاضر ہوگی

Tafseer of 68:39

سَلْهُمْ اَیُّهُمْ بِذٰلِكَ زَعِیْمٌ ۟ۚۛسَلۡهُمۡ اَيُّهُمۡ بِذٰلِكَ زَعِيۡمٌ ۛۚ‏

ان سے پوچھو کہ ان میں سے اس کا کون ذمہ لیتا ہے؟

Tafseer of 68:40

اَمْ لَهُمْ شُرَكَآءُ ۛۚ— فَلْیَاْتُوْا بِشُرَكَآىِٕهِمْ اِنْ كَانُوْا صٰدِقِیْنَ ۟اَمۡ لَهُمۡ شُرَكَآءُ ۛۚ فَلۡيَاۡتُوۡا بِشُرَكَآئِهِمۡ اِنۡ كَانُوۡا صٰدِقِيۡنَ

کیا (اس قول میں) ان کے اور بھی شریک ہیں؟ اگر یہ سچے ہیں تو اپنے شریکوں کو لا سامنے کریں

Tafseer of 68:41

یَوْمَ یُكْشَفُ عَنْ سَاقٍ وَّیُدْعَوْنَ اِلَی السُّجُوْدِ فَلَا یَسْتَطِیْعُوْنَ ۟ۙيَوۡمَ يُكۡشَفُ عَنۡ سَاقٍ وَّيُدۡعَوۡنَ اِلَى السُّجُوۡدِ فَلَا يَسۡتَطِيۡعُوۡنَۙ

جس دن پنڈلی سے کپڑا اٹھا دیا جائے گا اور کفار سجدے کے لئے بلائے جائیں گے تو سجدہ نہ کرسکیں گے

Tafseer of 68:42

خَاشِعَةً اَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ؕ— وَقَدْ كَانُوْا یُدْعَوْنَ اِلَی السُّجُوْدِ وَهُمْ سٰلِمُوْنَ ۟خَاشِعَةً اَبۡصَارُهُمۡ تَرۡهَقُهُمۡ ذِلَّةٌ ؕ وَقَدۡ كَانُوۡا يُدۡعَوۡنَ اِلَى السُّجُوۡدِ وَهُمۡ سٰلِمُوۡنَ

ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی اور ان پر ذلت چھا رہی ہوگی حالانکہ پہلے (اُس وقت) سجدے کے لئے بلاتے جاتے تھے جب کہ صحیح وسالم تھے

Tafseer of 68:43

فَذَرْنِیْ وَمَنْ یُّكَذِّبُ بِهٰذَا الْحَدِیْثِ ؕ— سَنَسْتَدْرِجُهُمْ مِّنْ حَیْثُ لَا یَعْلَمُوْنَ ۟ۙفَذَرۡنِىۡ وَمَنۡ يُّكَذِّبُ بِهٰذَا الۡحَـدِيۡثِ‌ؕ سَنَسۡتَدۡرِجُهُمۡ مِّنۡ حَيۡثُ لَا يَعۡلَمُوۡنَۙ

تو مجھ کو اس کلام کے جھٹلانے والوں سے سمجھ لینے دو۔ ہم ان کو آہستہ آہستہ ایسے طریق سے پکڑیں گے کہ ان کو خبر بھی نہ ہوگی

Tafseer of 68:44

وَاُمْلِیْ لَهُمْ ؕ— اِنَّ كَیْدِیْ مَتِیْنٌ ۟وَاُمۡلِىۡ لَهُمۡ‌ؕ اِنَّ كَيۡدِىۡ مَتِيۡنٌ

اور میں ان کو مہلت دیئے جاتا ہوں میری تدبیر قوی ہے

Tafseer of 68:45

اَمْ تَسْـَٔلُهُمْ اَجْرًا فَهُمْ مِّنْ مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُوْنَ ۟ۚاَمۡ تَسۡئَـلُهُمۡ اَجۡرًا فَهُمۡ مِّنۡ مَّغۡرَمٍ مُّثۡقَلُوۡنَ‌ۚ

کیا تم ان سے کچھ اجر مانگتے ہو کہ ان پر تاوان کا بوجھ پڑ رہا ہے

Tafseer of 68:46

اَمْ عِنْدَهُمُ الْغَیْبُ فَهُمْ یَكْتُبُوْنَ ۟اَمۡ عِنۡدَهُمُ الۡغَيۡبُ فَهُمۡ يَكۡتُبُوۡنَ

یا ان کے پاس غیب کی خبر ہے کہ (اسے) لکھتے جاتے ہیں

Tafseer of 68:47

فَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَلَا تَكُنْ كَصَاحِبِ الْحُوْتِ ۘ— اِذْ نَادٰی وَهُوَ مَكْظُوْمٌ ۟ؕفَاصۡبِرۡ لِحُكۡمِ رَبِّكَ وَلَا تَكُنۡ كَصَاحِبِ الۡحُوۡتِ‌ۘ اِذۡ نَادٰى وَهُوَ مَكۡظُوۡمٌؕ‏

تو اپنے پروردگار کے حکم کے انتظار میں صبر کئے رہو اور مچھلی (کا لقمہ ہونے) والے یونس کی طرح رہو نا کہ انہوں نے (خدا) کو پکارا اور وہ (غم و) غصے میں بھرے ہوئے تھے

Tafseer of 68:48

لَوْلَاۤ اَنْ تَدٰرَكَهٗ نِعْمَةٌ مِّنْ رَّبِّهٖ لَنُبِذَ بِالْعَرَآءِ وَهُوَ مَذْمُوْمٌ ۟لَوۡلَاۤ اَنۡ تَدٰرَكَهٗ نِعۡمَةٌ مِّنۡ رَّبِّهٖ لَنُبِذَ بِالۡعَرَآءِ وَهُوَ مَذۡمُوۡمٌ‏

اگر تمہارے پروردگار کی مہربانی ان کی یاوری نہ کرتی تو وہ چٹیل میدان میں ڈال دیئے جاتے اور ان کا حال ابتر ہوجاتا

Tafseer of 68:49

فَاجْتَبٰىهُ رَبُّهٗ فَجَعَلَهٗ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ ۟فَاجۡتَبٰهُ رَبُّهٗ فَجَعَلَهٗ مِنَ الصّٰلِحِيۡنَ

پھر پروردگار نے ان کو برگزیدہ کرکے نیکوکاروں میں کرلیا

Tafseer of 68:50

وَاِنْ یَّكَادُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَیُزْلِقُوْنَكَ بِاَبْصَارِهِمْ لَمَّا سَمِعُوا الذِّكْرَ وَیَقُوْلُوْنَ اِنَّهٗ لَمَجْنُوْنٌ ۟ۘوَاِنۡ يَّكَادُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لَيُزۡلِقُوۡنَكَ بِاَبۡصَارِهِمۡ لَمَّا سَمِعُوا الذِّكۡرَ وَيَقُوۡلُوۡنَ اِنَّهٗ لَمَجۡنُوۡنٌ‌ۘ

اور کافر جب (یہ) نصیحت (کی کتاب) سنتے ہیں تو یوں لگتے ہیں کہ تم کو اپنی نگاہوں سے پھسلا دیں گے اور کہتے یہ تو دیوانہ ہے

Tafseer of 68:51

وَمَا هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِیْنَ ۟۠وَمَا هُوَ اِلَّا ذِكۡرٌ لِّلۡعٰلَمِيۡنَ

اور (لوگو) یہ (قرآن) اہل عالم کے لئے نصیحت ہے

Tafseer of 68:52