64. At-Taghaabunالتغابن

Mutual Disillusion · Medinan · 18 ayahs · 2 rukus

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

یُسَبِّحُ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَمَا فِی الْاَرْضِ ۚ— لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ ؗ— وَهُوَ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ ۟يُسَبِّحُ لِلّٰهِ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ‌ۚ لَهُ الۡمُلۡكُ وَلَهُ الۡحَمۡدُ‌ۖ وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ

جو چیز آسمانوں میں ہے اور جو چیز زمین میں ہے (سب) خدا کی تسبیح کرتی ہے۔ اسی کی سچی بادشاہی ہے اور اسی کی تعریف (لامتناہی) ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے

Tafseer of 64:1

1- آسمانوں کی ہر چیز اور زمین کی تمام مخلوقات اللہ تعالیٰ کو نقص والی ہر بات سے پاک اور صاف قرار دیتی ہیں جو اس کی شان کے لائق نہیں۔ صرف اسی کی بادشاہی ہے۔ اس کے سوا کوئی بادشاہ نہیں۔ اچھی تعریف کا حقدار بھی وہی ہے اور وہ ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے، اسے کوئی چیز بے بس نہیں کر سکتی۔

هُوَ الَّذِیْ خَلَقَكُمْ فَمِنْكُمْ كَافِرٌ وَّمِنْكُمْ مُّؤْمِنٌ ؕ— وَاللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ ۟هُوَ الَّذِىۡ خَلَقَكُمۡ فَمِنۡكُمۡ كَافِرٌ وَّمِنۡكُمۡ مُّؤۡمِنٌ‌ؕ وَاللّٰهُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ بَصِيۡرٌ

وہی تو ہے جس نے تم کو پیدا کیا پھر کوئی تم میں کافر ہے اور کوئی مومن۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس کو دیکھتا ہے

Tafseer of 64:2

2- اے لوگو! وہی ہے جس نے تمھیں پیدا کیا، پھر تم میں سے کچھ اس کے منکر ہوگئے اور ان کا ٹھکانا آگ ہے۔ تم میں سے کچھ اس پر ایمان لائے اور ان کا ٹھکانا جنت ہے۔ اللہ تعالیٰ خوب دیکھتا ہے جو عمل تم کرتے ہو، اس سے تمھارے اعمال میں سے کچھ بھی چھپا ہوا نہیں اور وہ ضرور تمھیں ان اعمال کی جزا و سزا دے گا۔

خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ بِالْحَقِّ وَصَوَّرَكُمْ فَاَحْسَنَ صُوَرَكُمْ ۚ— وَاِلَیْهِ الْمَصِیْرُ ۟خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ بِالۡحَـقِّ وَصَوَّرَكُمۡ‌ فَاَحۡسَنَ صُوَرَكُمۡۚ‌ وَاِلَيۡهِ الۡمَصِيۡرُ

اسی نے آسمانوں اور زمین کو مبنی برحکمت پیدا کیا اور اسی نے تمہاری صورتیں بنائیں اور صورتیں بھی پاکیزہ بنائیں۔ اور اسی کی طرف (تمہیں) لوٹ کر جانا ہے

Tafseer of 64:3

3- اس نے آسمانوں اور زمین کو بامقصد پیدا کیا اور انھیں بے مقصد تخلیق نہیں کیا۔ اے لوگو! اس نے تمھاری صورتیں بنائیں تو اپنے فضل و احسان سے تمھیں نہایت خوبصورت بنایا اور اگر اللہ چاہتا تو تمھیں بدصورت بنا دیتا۔ قیامت کے دن تمھیں صرف اسی کی طرف لوٹنا ہے، پھر وہ تمھیں تمھارے اعمال کی جزا دے گا۔ اگر عمل اچھے ہوئے تو جزا بھی اچھی اور اگر عمل برے ہوئے تو جزا بھی بری۔

یَعْلَمُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَیَعْلَمُ مَا تُسِرُّوْنَ وَمَا تُعْلِنُوْنَ ؕ— وَاللّٰهُ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ ۟يَعۡلَمُ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَيَعۡلَمُ مَا تُسِرُّوۡنَ وَمَا تُعۡلِنُوۡنَ‌ؕ وَاللّٰهُ عَلِيۡمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ

جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے وہ سب جانتا ہے اور جو کچھ تم چھپا کر کرتے ہو اور جو کھلم کھلا کرتے ہو اس سے بھی آگاہ ہے۔ اور خدا دل کے بھیدوں سے واقف ہے

Tafseer of 64:4

4- وہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور اسے بھی جانتا ہے جو کچھ زمین میں ہے۔ جو اعمال تم چھپاتے ہو، وہ بھی اس کے علم میں ہیں اور جو ظاہر کرتے ہو، انھیں بھی جانتا ہے اور اللہ تعالیٰ سینوں میں چھپے ہر خیر یا شر کو بھی جانتا ہے۔ اس میں سے کوئی چیز اس سے چھپی ہوئی نہیں۔

اَلَمْ یَاْتِكُمْ نَبَؤُا الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ قَبْلُ ؗ— فَذَاقُوْا وَبَالَ اَمْرِهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ ۟اَلَمۡ يَاۡتِكُمۡ نَبَـؤُا الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مِنۡ قَبۡلُ فَذَاقُوۡا وَبَالَ اَمۡرِهِمۡ وَلَهُمۡ عَذَابٌ اَلِيۡمٌ

کیا تم کو ان لوگوں کے حال کی خبر نہیں پہنچی جو پہلے کافر ہوئے تھے تو انہوں نے اپنے کاموں کی سزا کا مزہ چکھ لیا اور (ابھی) دکھ دینے والا عذاب (اور) ہونا ہے

Tafseer of 64:5

5- اے مشرکو! کیا تمھارے پاس ان جھٹلانے والی امتوں کی خبریں نہیں آئیں جو تم سے پہلے تھیں، جیسے قومِ نوح، قومِ عاد اور ثمود وغیرہ، ان سب نے اپنے کفر کی سزا دنیا ہی میں پا لی اور ان کے لیے آخرت میں بھی دردناک عذاب ہے؟! کیوں نہیں، یقیناً تمھارے پاس ان کی خبریں آچکی ہیں، لہٰذا ان کے انجام سے عبرت پکڑو اور اللہ کے حضور توبہ کرو اس سے پہلے کہ تم پر بھی ویسا عذاب آجائے جیسا ان پر آیا تھا۔

ذٰلِكَ بِاَنَّهٗ كَانَتْ تَّاْتِیْهِمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ فَقَالُوْۤا اَبَشَرٌ یَّهْدُوْنَنَا ؗ— فَكَفَرُوْا وَتَوَلَّوْا وَّاسْتَغْنَی اللّٰهُ ؕ— وَاللّٰهُ غَنِیٌّ حَمِیْدٌ ۟ذٰ لِكَ بِاَنَّهٗ كَانَتۡ تَّاۡتِيۡهِمۡ رُسُلُهُمۡ بِالۡبَيِّنٰتِ فَقَالُوۡۤا اَبَشَرٌ يَّهۡدُوۡنَـنَا فَكَفَرُوۡا وَتَوَلَّوْا‌ وَّاسۡتَغۡنَى اللّٰهُ‌ ؕ وَاللّٰهُ غَنِىٌّ حَمِيۡدٌ

یہ اس لئے کہ ان کے پاس پیغمبر کھلی نشانیاں لے کر آئے تو یہ کہتے کہ کیا آدمی ہمارے ہادی بنتے ہیں؟ تو انہوں نے (ان کو) نہ مانا اور منہ پھیر لیا اور خدا نے بھی بےپروائی کی۔ اور خدا بےپروا (اور) سزاوار حمد (وثنا) ہے

Tafseer of 64:6

6- یہ عذاب جو ان پر آیا، صرف اس وجہ سے آیا کہ ان کے پاس اللہ کی طرف سے ان کے رسول روشن دلائل اور واضح معجزات لے کر آئے تو انھوں نے کسی بشر کے رسول ہونے کا انکار کرتے ہوئے کہا: کیا بشر حق کی طرف ہماری راہنمائی کریں گے؟! چنانچہ انھوں نے کفر کیا اور ان پر ایمان لانے سے منہ موڑ لیا تو انھوں نے اللہ تعالیٰ کا کچھ نہ بگاڑا۔ اللہ تعالیٰ تو ان کے ایمان اور اطاعت سے بے نیاز ہے کیونکہ ان کی اطاعت اس کی کسی چیز میں اضافہ نہیں کر سکتی ۔ اللہ تعالیٰ بے نیاز ہے، اسے اپنے بندوں کی محتاجی نہیں۔ وہ اپنے اقوال و افعال میں تعریف کیا گیا ہے۔

زَعَمَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اَنْ لَّنْ یُّبْعَثُوْا ؕ— قُلْ بَلٰی وَرَبِّیْ لَتُبْعَثُنَّ ثُمَّ لَتُنَبَّؤُنَّ بِمَا عَمِلْتُمْ ؕ— وَذٰلِكَ عَلَی اللّٰهِ یَسِیْرٌ ۟زَعَمَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اَنۡ لَّنۡ يُّبۡـعَـثُـوۡا‌ ؕ قُلۡ بَلٰى وَرَبِّىۡ لَـتُبۡـعَـثُـنَّ ثُمَّ لَـتُنَـبَّـؤُنَّ بِمَا عَمِلۡـتُمۡ‌ؕ وَذٰ لِكَ عَلَى اللّٰهِ يَسِيۡرٌ

جو لوگ کافر ہیں ان کا اعتقاد ہے کہ وہ (دوبارہ) ہرگز نہیں اٹھائے جائیں گے۔ کہہ دو کہ ہاں ہاں میرے پروردگار کی قسم تم ضرور اٹھائے جاؤ گے پھر جو کام تم کرتے رہے ہو وہ تمہیں بتائے جائیں گے اور یہ (بات) خدا کو آسان ہے

Tafseer of 64:7

7- اللہ تعالیٰ کے ساتھ کفر کرنے والوں نے گمان کر لیا کہ اللہ تعالیٰ ان کی موت کے بعد انھیں زندہ کر کے نہیں اٹھائے گا۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! قبروں سے دوبارہ اٹھائے جانے کے ان منکروں سے کہہ دیں: کیوں نہیں، میرے رب کی قسم! تمھیں قیامت کے دن ضرور اٹھایا جائے گا، پھر تمھیں ان اعمال کی ضرور خبر دی جائے گی جو تم دنیا میں کرتے رہے۔ یہ دوبارہ اٹھانا اللہ تعالیٰ کے لیے نہایت آسان ہے۔ یقیناً اس نے تمھیں پہلی بار پیدا کیا اور وہ اس بات پر بھی قادر ہے کہ تمھیں تمھارے مرنے کے بعد حساب کتاب اور جزا و سزا کے لیے قبروں سے زندہ کر کے اٹھائے۔

فَاٰمِنُوْا بِاللّٰهِ وَرَسُوْلِهٖ وَالنُّوْرِ الَّذِیْۤ اَنْزَلْنَا ؕ— وَاللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ ۟فَاٰمِنُوۡا بِاللّٰهِ وَرَسُوۡلِهٖ وَالنُّوۡرِ الَّذِىۡۤ اَنۡزَلۡنَا‌ؕ وَاللّٰهُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ خَبِيۡرٌ

تو خدا پر اور اس کے رسول پر اور نور (قرآن) پر جو ہم نے نازل فرمایا ہے ایمان لاؤ۔ اور خدا تمہارے سب اعمال سے خبردار ہے

Tafseer of 64:8

8- لہٰذا اے لوگو! اللہ تعالیٰ پر ایمان لاؤ، اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور اس قرآن پر ایمان لاؤ جو ہم نے اپنے رسول پر نازل کیا۔ اللہ تعالیٰ ان اعمال سے پوری طرح باخبر ہے جو تم کرتے ہو۔ تمھارے اعمال میں سے کوئی چیز اس سے چھپی نہیں اور وہ ضرور تمھیں ان کی جزا و سزا دے گا۔

یَوْمَ یَجْمَعُكُمْ لِیَوْمِ الْجَمْعِ ذٰلِكَ یَوْمُ التَّغَابُنِ ؕ— وَمَنْ یُّؤْمِنْ بِاللّٰهِ وَیَعْمَلْ صَالِحًا یُّكَفِّرْ عَنْهُ سَیِّاٰتِهٖ وَیُدْخِلْهُ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًا ؕ— ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ ۟يَوۡمَ يَجۡمَعُكُمۡ لِيَوۡمِ الۡجَمۡعِ‌ ذٰ لِكَ يَوۡمُ التَّغَابُنِ‌ ؕ وَمَنۡ يُّؤۡمِنۡۢ بِاللّٰهِ وَيَعۡمَلۡ صَالِحًـا يُّكَفِّرۡ عَنۡهُ سَيِّاٰتِهٖ وَيُدۡخِلۡهُ جَنّٰتٍ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَاۤ اَبَدًا‌ ؕ ذٰ لِكَ الۡفَوۡزُ الۡعَظِیْمُ

جس دن وہ تم کو اکھٹا ہونے (یعنی قیامت) کے دن اکھٹا کرے گا وہ نقصان اٹھانے کا دن ہے۔ اور جو شخص خدا پر ایمان لائے اور نیک عمل کرے وہ اس سے اس کی برائیاں دور کردے گا اور باغہائے بہشت میں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں داخل کرے گا۔ ہمیشہ ان میں رہیں گے۔ یہ بڑی کامیابی ہے

Tafseer of 64:9

9- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! اس دن کو یاد کریں جس روز اللہ تعالیٰ قیامت کے دن تمھیں جمع کرے گا تاکہ تمھیں تمھارے اعمال کی جزا دے۔ وہ دن ہے جس میں کافروں کا خسارہ اور نقصان ظاہر ہو جائے گا، اس طرح کہ ایمان والے جنت میں ان جگہوں کے وارث بن جائیں گے جو دوزخیوں کے لیے بنائی گئی تھیں (اگر وہ نیک اعمال کرتے) اور دوزخ والے آگ میں ان جگہوں کو سنبھال لیں گے جو جنتیوں کے لیے تیار کی گئی تھیں (اگر وہ دوزخیوں والے اعمال کرتے۔) جو شخص اللہ تعالیٰ پر ایمان لائے اور نیک عمل کرے تو اللہ تعالیٰ اس سے اس کی برائیاں ختم کر دے گا اور اسے ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے محلات اور درختوں کے نیچے نہریں بہ رہی ہیں، جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ انھیں وہاں سے نکالا جائے گا نہ ان کی نعمتوں کا سلسلہ ٹوٹے گا۔ یہ جو کچھ وہ پائیں گے، یہی عظیم کامیابی ہے جس کا مقابلہ دوسری کوئی کامیابی نہیں کر سکتی۔

وَالَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَكَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَاۤ اُولٰٓىِٕكَ اَصْحٰبُ النَّارِ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا ؕ— وَبِئْسَ الْمَصِیْرُ ۟۠وَالَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَكَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَاۤ اُولٰٓئِكَ اَصۡحٰبُ النَّارِ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا‌ ؕ وَبِئۡسَ الۡمَصِيۡرُ

اور جنہوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا وہی اہل ذوزخ ہیں۔ ہمیشہ اس میں رہیں گے۔ اور وہ بری جگہ ہے

Tafseer of 64:10

10- جن لوگوں نے اللہ کے ساتھ کفر کیا اور ہماری ان آیتوں کو جھٹلایا جو ہم نے اپنے رسول صلى اللہ عليہ وسلم پر نازل کیں، وہی لوگ دوزخی ہیں جو ہمیشہ اس میں رہیں گے اور ان کا ٹھکانا نہایت برا ہے۔

مَاۤ اَصَابَ مِنْ مُّصِیْبَةٍ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِ ؕ— وَمَنْ یُّؤْمِنْ بِاللّٰهِ یَهْدِ قَلْبَهٗ ؕ— وَاللّٰهُ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ ۟مَاۤ اَصَابَ مِنۡ مُّصِيۡبَةٍ اِلَّا بِاِذۡنِ اللّٰهِ‌ؕ وَمَنۡ يُّؤۡمِنۡۢ بِاللّٰهِ يَهۡدِ قَلۡبَهٗ‌ؕ وَاللّٰهُ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيۡمٌ

کوئی مصیبت نازل نہیں ہوتی مگر خدا کے حکم سے۔ اور جو شخص خدا پر ایمان لاتا ہے وہ اس کے دل کو ہدایت دیتا ہے۔ اور خدا ہر چیز سے باخبر ہے

Tafseer of 64:11

11- اللہ تعالیٰ کی قضا و قدر کے بغیر کسی انسان کو اس کی جان، مال اور اولاد کے حوالے سے کوئی مصیبت نہیں آسکتی۔ جو شخص اللہ تعالیٰ اور اس کی قضا و قدر پر ایمان رکھے تو اللہ تعالیٰ اس کے دل کو اپنے احکام تسلیم کرنے اور اپنے فیصلوں پر راضی رہنے کی توفیق دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے، اس سے کوئی چیز چھپی نہیں۔

وَاَطِیْعُوا اللّٰهَ وَاَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ ۚ— فَاِنْ تَوَلَّیْتُمْ فَاِنَّمَا عَلٰی رَسُوْلِنَا الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ ۟وَاَطِيۡعُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوا الرَّسُوۡلَ‌ۚ فَاِنۡ تَوَلَّيۡتُمۡ فَاِنَّمَا عَلٰى رَسُوۡلِنَا الۡبَلٰغُ الۡمُبِيۡنُ

اور خدا کی اطاعت کرو اور اس کے رسول کی اطاعت کرو۔ اگر تم منہ پھیر لو گے تو ہمارے پیغمبر کے ذمے تو صرف پیغام کا کھول کھول کر پہنچا دینا ہے

Tafseer of 64:12

12- اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرو اور اس کے رسول صلى اللہ عليہ وسلم کی بات مانو۔ اگر تم نے اس سے منہ پھیرا جو اس کا رسول تمھارے پاس لایا ہے تو اس منہ پھیرنے کا گناہ بھی تمھیں ہی ہوگا۔ ہمارے رسول صلى اللہ عليہ وسلم کے ذمے تو صرف وہ حکم پہنچانا ہے جس کے پہنچانے کا ہم نے اسے حکم دیا ہے اور وہ اس نے تمھیں پہنچا دیا ہے۔

اَللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ ؕ— وَعَلَی اللّٰهِ فَلْیَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ ۟اَللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ‌ؕ وَعَلَى اللّٰهِ فَلۡيَتَوَكَّلِ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ

خدا (جو معبود برحق ہے اس) کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں تو مومنوں کو چاہیئے کہ خدا ہی پر بھروسا رکھیں

Tafseer of 64:13

13- اللہ تعالیٰ ہی معبود برحق ہے۔ اس کے سوا کوئی سچا معبود نہیں۔ اہلِ ایمان کو اپنے تمام معاملات میں صرف اللہ تعالیٰ پر بھروسا اور اعتماد کرنا چاہیے۔

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنَّ مِنْ اَزْوَاجِكُمْ وَاَوْلَادِكُمْ عَدُوًّا لَّكُمْ فَاحْذَرُوْهُمْ ۚ— وَاِنْ تَعْفُوْا وَتَصْفَحُوْا وَتَغْفِرُوْا فَاِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ ۟يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنَّ مِنۡ اَزۡوَاجِكُمۡ وَاَوۡلَادِكُمۡ عَدُوًّا لَّكُمۡ فَاحۡذَرُوۡهُمۡ‌ۚ وَاِنۡ تَعۡفُوۡا وَتَصۡفَحُوۡا وَتَغۡفِرُوۡا فَاِنَّ اللّٰهَ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ

مومنو! تمہاری عورتیں اور اولاد میں سے بعض تمہارے دشمن (بھی) ہیں سو ان سے بچتے رہو۔ اور اگر معاف کردو اور درگزر کرو اور بخش دو تو خدا بھی بخشنے والا مہربان ہے

Tafseer of 64:14

14- اے اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے اور اس کی شریعت پر عمل کرنے والو! بلاشبہ تمھاری بیویوں اور اولاد میں سے بعض تمھارے دشمن ہیں کیونکہ وہ تمھیں اللہ کے ذکر اور اس کی راہ میں جہاد کرنے سے غافل اورسست کر دیتے ہیں، لہٰذا ان سے ہوشیار رہنا، کہیں وہ تم پر اثر انداز نہ ہوں۔اگر تم ان کی کوتاہیوں سے درگزر کرو اور ان پر زیادہ توجہ نہ دو اور ان سے چشم پوشی کرو تو بلاشبہ اللہ تعالیٰ تمھارے لیے تمھارے گناہ معاف کردے گا اور تم پر رحم کرے گا۔ جس طرح کا عمل ہو، اس کی جزا بھی ویسی ہی ہوتی ہے۔

اِنَّمَاۤ اَمْوَالُكُمْ وَاَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ ؕ— وَاللّٰهُ عِنْدَهٗۤ اَجْرٌ عَظِیْمٌ ۟اِنَّمَاۤ اَمۡوَالُـكُمۡ وَاَوۡلَادُكُمۡ فِتۡنَةٌ ‌ؕ وَاللّٰهُ عِنۡدَهٗۤ اَجۡرٌ عَظِيۡمٌ

تمہارا مال اور تمہاری اولاد تو آزمائش ہے۔ اور خدا کے ہاں بڑا اجر ہے

Tafseer of 64:15

15- تمھارے مال اور تمھاری اولاد تو سراسر تمھاری آزمائش اور امتحان کے لیے ہیں، اس لیے کبھی وہ تمھیں حرام کمانے پر اکساتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی اطاعت چھوڑنے پر مجبور کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے پاس اس شخص کے لیے عظیم ثواب ہے جس نے اس کی اطاعت کو اولاد کی اطاعت اور مال میں مشغول رہنے پر ترجیح دی اور یہ عظیم جزا اور ثواب اسے جنت کی صورت میں ملے گا۔

فَاتَّقُوا اللّٰهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ وَاسْمَعُوْا وَاَطِیْعُوْا وَاَنْفِقُوْا خَیْرًا لِّاَنْفُسِكُمْ ؕ— وَمَنْ یُّوْقَ شُحَّ نَفْسِهٖ فَاُولٰٓىِٕكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ ۟فَاتَّقُوا اللّٰهَ مَا اسۡتَطَعۡتُمۡ وَاسۡمَعُوۡا وَاَطِيۡعُوۡا وَاَنۡفِقُوۡا خَيۡرًا لِّاَنۡفُسِكُمۡ‌ؕ وَمَنۡ يُّوۡقَ شُحَّ نَفۡسِهٖ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ

سو جہاں تک ہوسکے خدا سے ڈرو اور (اس کے احکام کو) سنو اور (اس کے) فرمانبردار رہو اور (اس کی راہ میں) خرچ کرو (یہ) تمہارے حق میں بہتر ہے۔ اور جو شخص طبعیت کے بخل سے بچایا گیا تو ایسے ہی لوگ راہ پانے والے ہیں

Tafseer of 64:16

16-لہٰذا جس حد تک اللہ کی اطاعت ممکن اور تمھارے بس میں ہو، اس کے حکم مان کر اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے بچ کر اس سے ڈرو اور بات سنو، نیز اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلى اللہ عليہ وسلم کی اطاعت کرو اور جو مال اللہ تعالیٰ نے تمھیں عطا کیے ہیں، انھیں خیر کے کاموں میں خرچ کرو۔ جنھیں اللہ تعالیٰ اپنے نفس کے لالچ سے محفوظ رکھے، وہی لوگ اپنا مطلوب پانے میں کامیاب ہونے والے ہیں اور جس چیز سے وہ ڈرتے ہیں، اس سے نجات پانے والے ہیں۔

اِنْ تُقْرِضُوا اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا یُّضٰعِفْهُ لَكُمْ وَیَغْفِرْ لَكُمْ ؕ— وَاللّٰهُ شَكُوْرٌ حَلِیْمٌ ۟ۙاِنۡ تُقۡرِضُوا اللّٰهَ قَرۡضًا حَسَنًا يُّضٰعِفۡهُ لَـكُمۡ وَيَغۡفِرۡ لَـكُمۡ‌ؕ وَاللّٰهُ شَكُوۡرٌ حَلِيۡمٌۙ

اگر تم خدا کو (اخلاص اور نیت) نیک (سے) قرض دو گے تو وہ تم کو اس کا دوچند دے گا اور تمہارے گناہ بھی معاف کردے گا۔ اور خدا قدر شناس اور بردبار ہے

Tafseer of 64:17

17- اگر تم اللہ تعالیٰ کو قرضِ حسنہ دو، اس طرح کہ اپنے کچھ مال اس کی راہ میں خرچ کرو تو وہ تمھارے لیے اجر بڑھاتا جائے گا، کہ ایک نیکی کا اجر دس گنا سے سات سو گنا تک بلکہ اس سے بھی کئی گنا بڑھا دے گا اور تمھارے لیے تمھارے گناہوں سے درگزر فرمائے گا۔ اللہ تعالیٰ بہت قدر دان ہے جو تھوڑے عمل پر بہت زیادہ اجر دیتا ہے۔ ایسا نرم دل اور حوصلے والا ہے جو جلد سزا نہیں دیتا۔

عٰلِمُ الْغَیْبِ وَالشَّهَادَةِ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ ۟۠عٰلِمُ الۡغَيۡبِ وَالشَّهَادَةِ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ

پوشیدہ اور ظاہر کا جاننے والا غالب اور حکمت والا ہے

Tafseer of 64:18

18- اللہ پاک ہر چھپی چیز کو جانتا ہے اور ہر ظاہر کا جاننے والا ہے۔ ان میں سے کوئی چیز اس سے چھپی ہوئی نہیں۔ وہ سب پر ایسا غالب ہے کہ اس پر کوئی غالب نہیں آسکتا، اپنی تخلیق، شریعت سازی اور تقدیر میں کمال حکمت والا ہے۔