65. At-Talaaqالطلاق

Divorce · Medinan · 12 ayahs · 2 rukus

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ اِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَآءَ فَطَلِّقُوْهُنَّ لِعِدَّتِهِنَّ وَاَحْصُوا الْعِدَّةَ ۚ— وَاتَّقُوا اللّٰهَ رَبَّكُمْ ۚ— لَا تُخْرِجُوْهُنَّ مِنْ بُیُوْتِهِنَّ وَلَا یَخْرُجْنَ اِلَّاۤ اَنْ یَّاْتِیْنَ بِفَاحِشَةٍ مُّبَیِّنَةٍ ؕ— وَتِلْكَ حُدُوْدُ اللّٰهِ ؕ— وَمَنْ یَّتَعَدَّ حُدُوْدَ اللّٰهِ فَقَدْ ظَلَمَ نَفْسَهٗ ؕ— لَا تَدْرِیْ لَعَلَّ اللّٰهَ یُحْدِثُ بَعْدَ ذٰلِكَ اَمْرًا ۟يٰۤاَيُّهَا النَّبِىُّ اِذَا طَلَّقۡتُمُ النِّسَآءَ فَطَلِّقُوۡهُنَّ لِعِدَّتِهِنَّ وَاَحۡصُوا الۡعِدَّةَ ‌ ۚ وَاتَّقُوا اللّٰهَ رَبَّكُمۡ‌ ۚ لَا تُخۡرِجُوۡهُنَّ مِنۡۢ بُيُوۡتِهِنَّ وَلَا يَخۡرُجۡنَ اِلَّاۤ اَنۡ يَّاۡتِيۡنَ بِفَاحِشَةٍ مُّبَيِّنَةٍ‌ ؕ وَتِلۡكَ حُدُوۡدُ اللّٰهِ‌ ؕ وَمَنۡ يَّتَعَدَّ حُدُوۡدَ اللّٰهِ فَقَدۡ ظَلَمَ نَفۡسَهٗ‌ ؕ لَا تَدۡرِىۡ لَعَلَّ اللّٰهَ يُحۡدِثُ بَعۡدَ ذٰ لِكَ اَمۡرًا

اے پیغمبر (مسلمانوں سے کہہ دو کہ) جب تم عورتوں کو طلاق دینے لگو تو عدت کے شروع میں طلاق دو اور عدت کا شمار رکھو۔ اور خدا سے جو تمہارا پروردگار ہے ڈرو۔ (نہ تو تم ہی) ان کو (ایام عدت میں) ان کے گھروں سے نکالو اور نہ وہ (خود ہی) نکلیں۔ ہاں اگر وہ صریح بےحیائی کریں (تو نکال دینا چاہیئے) اور یہ خدا کی حدیں ہیں۔ جو خدا کی حدوں سے تجاوز کرے گا وہ اپنے آپ پر ظلم کرے گا۔ (اے طلاق دینے والے) تجھے کیا معلوم شاید خدا اس کے بعد کوئی (رجعت کی) سبیل پیدا کردے

Tafseer of 65:1

1- اے نبی! جب آپ یا آپ کا کوئی امتی اپنی بیوی کو طلاق دینے کا ارادہ کرے تو اسے چاہیے کہ عدت کے شروع میں طلاق دے، اس طرح کہ ایسے طُہر میں طلاق دے جس میں بیوی کے ساتھ تعلق قائم نہ کیا ہو۔ عدت کا حساب رکھو تاکہ عدت کے اندر اگر تم اپنی بیویوں سے رجوع کرنا چاہو تو ان سے رجوع کر سکو۔ اللہ تعالیٰ سے ڈرو جو تمھارا رب ہے، اس طرح کہ اس کے حکم مانو اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے بچو۔ اپنی مطلقہ عورتوں کو ان گھروں سے نہ نکالو جن میں وہ رہتی ہیں اور نہ وہ خود وہاں سے نکلیں یہاں تک کہ ان کی عدت گزر جائے۔ ہاں اگر وہ کھلی بے حیائی کا ارتکاب کریں جیسے زنا کاری تو اور بات ہے۔ یہ احکام اللہ تعالیٰ کی وہ حدیں ہیں جو اس نے اپنے بندوں کے لیے مقرر کی ہیں اور جو اللہ تعالیٰ کی حدوں سے گزر جائے تو اس نے خود اپنے آپ پر ظلم کیا، اس طرح کہ اپنے رب کی نافرمانی کر کے خود کو ہلاکت و تباہی کے گڑھے میں ڈالا۔ اے طلاق دینے والے! تجھے نہیں معلوم کہ ہوسکتا ہے اس طلاق کے بعد اللہ تعالیٰ کوئی ایسی نئی صورت پیدا کر دے جس کی تجھے توقع بھی نہ ہو اور تو اپنی بیوی سے رجوع کر لے۔

فَاِذَا بَلَغْنَ اَجَلَهُنَّ فَاَمْسِكُوْهُنَّ بِمَعْرُوْفٍ اَوْ فَارِقُوْهُنَّ بِمَعْرُوْفٍ وَّاَشْهِدُوْا ذَوَیْ عَدْلٍ مِّنْكُمْ وَاَقِیْمُوا الشَّهَادَةَ لِلّٰهِ ؕ— ذٰلِكُمْ یُوْعَظُ بِهٖ مَنْ كَانَ یُؤْمِنُ بِاللّٰهِ وَالْیَوْمِ الْاٰخِرِ ؕ۬— وَمَنْ یَّتَّقِ اللّٰهَ یَجْعَلْ لَّهٗ مَخْرَجًا ۟ۙفَاِذَا بَلَغۡنَ اَجَلَهُنَّ فَاَمۡسِكُوۡهُنَّ بِمَعۡرُوۡفٍ اَوۡ فَارِقُوۡهُنَّ بِمَعۡرُوۡفٍ وَّاَشۡهِدُوۡا ذَوَىۡ عَدۡلٍ مِّنۡكُمۡ وَاَقِيۡمُوا الشَّهَادَةَ لِلّٰهِ‌ ؕ ذٰ لِكُمۡ يُوۡعَظُ بِهٖ مَنۡ كَانَ يُؤۡمِنُ بِاللّٰهِ وَالۡيَوۡمِ الۡاٰخِرِ‌ ۙ وَمَنۡ يَّـتَّـقِ اللّٰهَ يَجۡعَلْ لَّهٗ مَخۡرَجًا

پھر جب وہ اپنی میعاد (یعنی انقضائے عدت) کے قریب پہنچ جائیں تو یا تو ان کو اچھی طرح (زوجیت میں) رہنے دو یا اچھی طرح سے علیحدہ کردو اور اپنے میں سے دو منصف مردوں کو گواہ کرلو اور (گواہ ہو!) خدا کے لئے درست گواہی دینا۔ ان باتوں سے اس شخص کو نصیحت کی جاتی ہے جو خدا پر اور روز آخرت پر ایمان رکھتا ہے۔ اور جو کوئی خدا سے ڈرے گا وہ اس کے لئے (رنج ومحن سے) مخلصی (کی صورت) پیدا کرے گا

Tafseer of 65:2

2- پھر جب وہ اپنی عدت ختم ہونے کے قریب ہوں تو چاہت اور حسنِ معاشرت کے ساتھ ان سے رجوع کر لو یا رجوع نہ کر کے انھیں ان کے حال پر چھوڑ دو یہاں تک کہ ان کی عدت گزر جائے اور وہ خود مختار ہو جائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کے جو حقوق ہیں، وہ بھی پورے کرو۔ اور جب تم ان سے رجوع کرنے کا ارادہ کرو یا انھیں جدا کرنے کا، تو کسی قسم کے اختلاف سے بچنے کے لیے اپنے میں سے دو عدل و انصاف والے گواہ مقرر کر لو۔ اے گواہو! تم یہ گواہی اللہ تعالیٰ کی رضا تلاش کرنے کی خاطر دو۔ ان مذکورہ احکام کے ذریعے سے اسے نصیحت کی جاتی ہے جو اللہ تعالیٰ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہے کیونکہ وعظ و نصیحت سے وہی نفع حاصل کرتا ہے۔ جو شخص اللہ تعالیٰ کے حکم مان کر اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے بچ کر اس سے ڈر گیا، اللہ تعالیٰ اس کے لیے ہر اس مشکل اور تنگی سے نکلنے کی کوئی صورت پیدا کر دے گا جو اسے پیش آئے گی۔

وَّیَرْزُقْهُ مِنْ حَیْثُ لَا یَحْتَسِبُ ؕ— وَمَنْ یَّتَوَكَّلْ عَلَی اللّٰهِ فَهُوَ حَسْبُهٗ ؕ— اِنَّ اللّٰهَ بَالِغُ اَمْرِهٖ ؕ— قَدْ جَعَلَ اللّٰهُ لِكُلِّ شَیْءٍ قَدْرًا ۟وَّيَرۡزُقۡهُ مِنۡ حَيۡثُ لَا يَحۡتَسِبُ‌ ؕ وَمَنۡ يَّتَوَكَّلۡ عَلَى اللّٰهِ فَهُوَ حَسۡبُهٗ ؕ اِنَّ اللّٰهَ بَالِغُ اَمۡرِهٖ‌ ؕ قَدۡ جَعَلَ اللّٰهُ لِكُلِّ شَىۡءٍ قَدۡرًا

اور اس کو ایسی جگہ سے رزق دے گا جہاں سے (وہم و) گمان بھی نہ ہو۔ اور جو خدا پر بھروسہ رکھے گا تو وہ اس کو کفایت کرے گا۔ خدا اپنے کام کو (جو وہ کرنا چاہتا ہے) پورا کردیتا ہے۔ خدا نے ہر چیز کا اندازہ مقرر کر رکھا ہے

Tafseer of 65:3

3- اور اسے ایسی جگہ سے رزق دے گا جہاں سے اس کے تصور اور وہم و گمان میں بھی نہیں ہوگا۔ جو شخص اپنے معاملات میں اللہ تعالیٰ پر اعتماد اور بھروسا کرے تو وہ اسے کافی ہے۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ اپنا حکم نافذ کرنے والا ہے۔ اسے کوئی چیزعاجز کر سکتی ہے نہ کوئی چیز اس کے حکم سے باہر ہو سکتی ہے۔ یقیناً اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کا اندازہ مقرر کر رکھا ہے جسے وہ چیز پورا کرتی ہے۔ تنگی کا بھی ایک وقت مقرر ہے اور آسانی کا بھی۔ دونوں میں سے کوئی بھی ہمیشہ انسان کے ساتھ نہیں رہتی۔

وَا یَىِٕسْنَ مِنَ الْمَحِیْضِ مِنْ نِّسَآىِٕكُمْ اِنِ ارْتَبْتُمْ فَعِدَّتُهُنَّ ثَلٰثَةُ اَشْهُرٍ ۙ— وَّا لَمْ یَحِضْنَ ؕ— وَاُولَاتُ الْاَحْمَالِ اَجَلُهُنَّ اَنْ یَّضَعْنَ حَمْلَهُنَّ ؕ— وَمَنْ یَّتَّقِ اللّٰهَ یَجْعَلْ لَّهٗ مِنْ اَمْرِهٖ یُسْرًا ۟وَالّٰٓـىٴِۡ يَئِسۡنَ مِنَ الۡمَحِيۡضِ مِنۡ نِّسَآئِكُمۡ اِنِ ارۡتَبۡتُمۡ فَعِدَّتُهُنَّ ثَلٰثَةُ اَشۡهُرٍ وَّالّٰٓـىٴِۡ لَمۡ يَحِضۡنَ‌ ؕ وَاُولَاتُ الۡاَحۡمَالِ اَجَلُهُنَّ اَنۡ يَّضَعۡنَ حَمۡلَهُنَّ ‌ؕ وَمَنۡ يَّـتَّـقِ اللّٰهَ يَجۡعَلْ لَّهٗ مِنۡ اَمۡرِهٖ یُسْرًا

اور تمہاری (مطلقہ) عورتیں جو حیض سے ناامید ہوچکی ہوں اگر تم کو (ان کی عدت کے بارے میں) شبہ ہو تو ان کی عدت تین مہینے ہے اور جن کو ابھی حیض نہیں آنے لگا (ان کی عدت بھی یہی ہے) اور حمل والی عورتوں کی عدت وضع حمل (یعنی بچّہ جننے) تک ہے۔ اور جو خدا سے ڈرے گا خدا اس کے کام میں سہولت پیدا کردے گا

Tafseer of 65:4

4- وہ طلاق یافتہ عورتیں جو عمر رسیدہ ہونے کی وجہ سے حیض (ماہواری) سے مایوس ہو گئی ہوں، اگر تم ان کی عدت کی کیفیت میں شکوک و شبہات کا شکار ہو تو ان کی عدت تین ماہ ہے اور جنھیں کم عمری کی وجہ سے ابھی حیض آنا شروع ہی نہیں ہوا ہو تو ان کی عدت بھی تین ماہ ہے۔ حاملہ عورتوں کی طلاق یا وفات کی عدت کا اختتام اس وقت ہوگا جب وہ بچہ جنم دیں۔ جو شخص اللہ کے حکم مان کر اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے بچ کر اللہ سے ڈرا، اللہ تعالیٰ اس کے معاملات اس کے لیے آسان کر دے گا اور ہر مشکل میں اس کے لیے آسانی پیدا کر دے گا۔

ذٰلِكَ اَمْرُ اللّٰهِ اَنْزَلَهٗۤ اِلَیْكُمْ ؕ— وَمَنْ یَّتَّقِ اللّٰهَ یُكَفِّرْ عَنْهُ سَیِّاٰتِهٖ وَیُعْظِمْ لَهٗۤ اَجْرًا ۟ذٰ لِكَ اَمۡرُ اللّٰهِ اَنۡزَلَهٗۤ اِلَيۡكُمۡ‌ ؕ وَمَنۡ يَّـتَّـقِ اللّٰهَ يُكَفِّرۡ عَنۡهُ سَيِّاٰتِهٖ وَيُعۡظِمۡ لَهٗۤ اَجۡرًا‏

یہ خدا کے حکم ہیں جو خدا نے تم پر نازل کئے ہیں۔ اور جو خدا سے ڈرے گا وہ اس سے اس کے گناہ دور کر دے گا اور اسے اجر عظیم بخشے گا

Tafseer of 65:5

5- یہ مذکورہ احکام، یعنی طلاق، رجوع اور عدت کے مسائل اللہ تعالیٰ کے وہ احکام ہیں جو اس نے تمھاری طرف نازل کیے ہیں تاکہ اے مومنو! تم ان پر عمل کرو اور جو شخص اللہ کے حکم مان کر اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے بچ کر اس سے ڈر گیا، وہ اس کی وہ برائیاں ختم کر دے گا جو اس نے کی تھیں اور آخرت میں اسے جنت میں داخل کر کے اور نہ ختم ہونے والی نعمتیں عطا کر کے اجر عظیم عطا کرے گا۔

اَسْكِنُوْهُنَّ مِنْ حَیْثُ سَكَنْتُمْ مِّنْ وُّجْدِكُمْ وَلَا تُضَآرُّوْهُنَّ لِتُضَیِّقُوْا عَلَیْهِنَّ ؕ— وَاِنْ كُنَّ اُولَاتِ حَمْلٍ فَاَنْفِقُوْا عَلَیْهِنَّ حَتّٰی یَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ ۚ— فَاِنْ اَرْضَعْنَ لَكُمْ فَاٰتُوْهُنَّ اُجُوْرَهُنَّ ۚ— وَاْتَمِرُوْا بَیْنَكُمْ بِمَعْرُوْفٍ ۚ— وَاِنْ تَعَاسَرْتُمْ فَسَتُرْضِعُ لَهٗۤ اُخْرٰی ۟ؕاَسۡكِنُوۡهُنَّ مِنۡ حَيۡثُ سَكَنۡـتُمۡ مِّنۡ وُّجۡدِكُمۡ وَلَا تُضَآرُّوۡهُنَّ لِتُضَيِّقُوۡا عَلَيۡهِنَّ‌ ؕ وَاِنۡ كُنَّ اُولَاتِ حَمۡلٍ فَاَنۡفِقُوا عَلَيۡهِنَّ حَتّٰى يَضَعۡنَ حَمۡلَهُنَّ‌‌ ۚ فَاِنۡ اَرۡضَعۡنَ لَـكُمۡ فَاٰ تُوۡهُنَّ اُجُوۡرَهُنَّ‌ ۚ وَاۡتَمِرُوۡا بَيۡنَكُمۡ بِمَعۡرُوۡفٍ‌ۚ وَاِنۡ تَعَاسَرۡتُمۡ فَسَتُرۡضِعُ لَهٗۤ اُخۡرٰى ؕ‏

عورتوں کو (ایام عدت میں) اپنے مقدور کے مطابق وہیں رکھو جہاں خود رہتے ہو اور ان کو تنگ کرنے کے لئے تکلیف نہ دو اور اگر حمل سے ہوں تو بچّہ جننے تک ان کا خرچ دیتے رہو۔ پھر اگر وہ بچّے کو تمہارے کہنے سے دودھ پلائیں تو ان کو ان کی اجرت دو۔ اور (بچّے کے بارے میں) پسندیدہ طریق سے مواقفت رکھو۔ اور اگر باہم ضد (اور نااتفاقی) کرو گے تو (بچّے کو) اس کے (باپ کے) کہنے سے کوئی اور عورت دودھ پلائے گی

Tafseer of 65:6

جب اللہ تعالیٰ نے طلاق اور رجوع کے مسائل بیان کیے تو ساتھ ہی رہائش اور نان و نفقہ کا حکم بھی واضح کر دیا، چنانچہ فرمایا:

6- اے خاوندو! (جن کو طلاق دو) اپنی طاقت کے مطابق انھیں وہاں رکھو جہاں خود رہتے ہو، اللہ تعالیٰ اس کے علاوہ تمھیں پابند نہیں کرتا اور انھیں تنگ کرنے کی غرض سے نان و نفقہ، رہائش اور دیگر کسی حوالے سے انھیں تکلیف نہ پہنچاؤ۔ اگر طلاق یافتہ حاملہ ہوں تو بچہ جننے تک ان کے اخراجات برداشت کرو۔ اگر وہ تمھاری خاطر تمھاری اولاد کو دودھ پلائیں تو انھیں ان کے دودھ پلانے کی اجرت بھی دو اور اجرت کے معاملے کو دستور اور رواج کے مطابق آپس میں طے کرلو۔ پھر عورت جو اجرت چاہتی ہے اگر خاوند وہ دینے میں کنجوسی سے کام لے اور عورت بھی بخل کا مظاہرہ کرے اور اپنے مطالبے کے سوا کسی اور چیز پر راضی نہ ہو تو باپ کسی اور دودھ پلانے والی کا بندوبست کر لے جو اس کے بچے کو اس کے لیے دودھ پلا دے۔

لِیُنْفِقْ ذُوْ سَعَةٍ مِّنْ سَعَتِهٖ ؕ— وَمَنْ قُدِرَ عَلَیْهِ رِزْقُهٗ فَلْیُنْفِقْ مِمَّاۤ اٰتٰىهُ اللّٰهُ ؕ— لَا یُكَلِّفُ اللّٰهُ نَفْسًا اِلَّا مَاۤ اٰتٰىهَا ؕ— سَیَجْعَلُ اللّٰهُ بَعْدَ عُسْرٍ یُّسْرًا ۟۠لِيُنۡفِقۡ ذُوۡ سَعَةٍ مِّنۡ سَعَتِهٖ‌ؕ وَمَنۡ قُدِرَ عَلَيۡهِ رِزۡقُهٗ فَلۡيُنۡفِقۡ مِمَّاۤ اٰتٰٮهُ اللّٰهُ‌ؕ لَا يُكَلِّفُ اللّٰهُ نَفۡسًا اِلَّا مَاۤ اٰتٰٮهَا‌ؕ سَيَجۡعَلُ اللّٰهُ بَعۡدَ عُسۡرٍ يُّسۡرًا

صاحب وسعت کو اپنی وسعت کے مطابق خرچ کرنا چاہیئے۔ اور جس کے رزق میں تنگی ہو وہ جتنا خدا نے اس کو دیا ہے اس کے موافق خرچ کرے۔ خدا کسی کو تکلیف نہیں دیتا مگر اسی کے مطابق جو اس کو دیا ہے۔ اور خدا عنقریب تنگی کے بعد کشائش بخشے گا

Tafseer of 65:7

7- جو شخص مالی طور پر خوشحال ہو، اسے چاہیے کہ اپنی حیثیت کے مطابق اپنی مطلقہ بیوی اور بچے پر خرچ کرے اور جو مالی مشکلات کا شکار ہو، اسے اللہ تعالیٰ نے جو دیا ہے، اس میں سے خرچ کرے۔ اللہ تعالیٰ ہر انسان کو صرف اتنا ہی پابند کرتا ہے جس قدر اس نے اسے دیا ہے۔ وہ اس کی حیثیت اور طاقت سے زیادہ کا اسے پابند نہیں کرتا۔ عنقریب اللہ تعالیٰ اس کی تنگ دستی اور بدحالی کے بعد اس کے لیے وسعت اور آسانی پیدا کر دے گا۔

وَكَاَیِّنْ مِّنْ قَرْیَةٍ عَتَتْ عَنْ اَمْرِ رَبِّهَا وَرُسُلِهٖ فَحَاسَبْنٰهَا حِسَابًا شَدِیْدًا ۙ— وَّعَذَّبْنٰهَا عَذَابًا نُّكْرًا ۟وَكَاَيِّنۡ مِّنۡ قَرۡيَةٍ عَتَتۡ عَنۡ اَمۡرِ رَبِّهَا وَرُسُلِهٖ فَحَاسَبۡنٰهَا حِسَابًا شَدِيۡدًاۙ وَّعَذَّبۡنٰهَا عَذَابًا نُّكۡرًا‏

اور بہت سی بستیوں (کے رہنے والوں) نے اپنے پروردگار اور اس کے پیغمبروں کے احکام سے سرکشی کی تو ہم نے ان کو سخت حساب میں پکڑ لیا اور ان پر (ایسا) عذاب نازل کیا جو نہ دیکھا تھا نہ سنا

Tafseer of 65:8

جب اللہ تعالیٰ نے یہ تمام احکام بیان کر دیے تو لوگوں کو ان سے منہ پھیرنے سے ڈرایا اور واضح کر دیا کہ اس کا انجام نہایت برا ہوگا، چنانچہ فرمایا:

8- کتنی ہی بستیاں ایسی تھیں کہ جب انھوں نے اپنے پاک رب اور اس کے رسولوں کے حکم کی نافرمانی کی تو ہم نے ان کے برے اعمال پر ان کا سخت محاسبہ کیا اور انھیں دنیا و آخرت میں نہایت خوفناک عذاب دیا۔

فَذَاقَتْ وَبَالَ اَمْرِهَا وَكَانَ عَاقِبَةُ اَمْرِهَا خُسْرًا ۟فَذَاقَتۡ وَبَالَ اَمۡرِهَا وَكَانَ عَاقِبَةُ اَمۡرِهَا خُسۡرًا

سو انہوں نے اپنے کاموں کی سزا کا مزہ چکھ لیا اور ان کا انجام نقصان ہی تو تھا

Tafseer of 65:9

9- پھر انھوں نے اپنے کرتوت کا مزہ چکھ لیا اور انجام کار دنیا میں بھی نقصان اٹھایا اور آخرت میں بھی نقصان ہی اٹھایا۔

اَعَدَّ اللّٰهُ لَهُمْ عَذَابًا شَدِیْدًا ۙ— فَاتَّقُوا اللّٰهَ یٰۤاُولِی الْاَلْبَابِ— الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا ۛ۫ؕ— قَدْ اَنْزَلَ اللّٰهُ اِلَیْكُمْ ذِكْرًا ۟ۙاَعَدَّ اللّٰهُ لَهُمۡ عَذَابًا شَدِيۡدًا‌ ۙ فَاتَّقُوا اللّٰهَ يٰۤاُولِى الۡاَ لۡبَابِ ۖۚ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا ۛؕ قَدۡ اَنۡزَلَ اللّٰهُ اِلَيۡكُمۡ ذِكۡرًا

خدا نے ان کے لئے سخت عذاب تیار کر رکھا ہے۔ تو اے ارباب دانش جو ایمان لائے ہو خدا سے ڈرو۔ خدا نے تمہارے پاس نصیحت (کی کتاب) بھیجی ہے

Tafseer of 65:10

10- اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے سخت عذاب تیار کیا ہے، لہٰذا اللہ اور اس کے رسول صلى اللہ عليہ وسلم پر ایمان لانے والے اے عقل مندو! اللہ تعالیٰ سے ڈر جاؤ، اس طرح کہ اس کے حکم مانو اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے بچو، تاکہ تم پر وہ عذاب نہ آئے جو ان پر آیا۔ یقیناً اللہ تعالیٰ نے تمھاری طرف ایسا ذکر نازل کیا جو تمھیں اس کی نافرمانی کے برے انجام سے خبردار کرتا ہے اور اس کی اطاعت کے اچھے انجام کی یاد دلاتا ہے۔

رَّسُوْلًا یَّتْلُوْا عَلَیْكُمْ اٰیٰتِ اللّٰهِ مُبَیِّنٰتٍ لِّیُخْرِجَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ مِنَ الظُّلُمٰتِ اِلَی النُّوْرِ ؕ— وَمَنْ یُّؤْمِنْ بِاللّٰهِ وَیَعْمَلْ صَالِحًا یُّدْخِلْهُ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًا ؕ— قَدْ اَحْسَنَ اللّٰهُ لَهٗ رِزْقًا ۟رَّسُوۡلًا يَّتۡلُوۡا عَلَيۡكُمۡ اٰيٰتِ اللّٰهِ مُبَيِّنٰتٍ لِّيُخۡرِجَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ مِنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوۡرِ‌ؕ وَمَنۡ يُّؤۡمِنۡۢ بِاللّٰهِ وَيَعۡمَلۡ صَالِحًـا يُّدۡخِلۡهُ جَنّٰتٍ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَاۤ اَبَدًا‌ؕ قَدۡ اَحۡسَنَ اللّٰهُ لَهٗ رِزۡقًا

(اور اپنے) پیغمبر (بھی بھیجے ہیں) جو تمہارے سامنے خدا کی واضح المطالب آیتیں پڑھتے ہیں تاکہ جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے ہیں ان کو اندھیرے سے نکال کر روشنی میں لے آئیں اور جو شخص ایمان لائے گا اور عمل نیک کرے گا ان کو باغہائے بہشت میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہیں ہیں ابد الاآباد ان میں رہیں گے۔ خدا نے ان کو خوب رزق دیا ہے

Tafseer of 65:11

11- یہ ذکر اس کا وہ رسول ہے جو تمھارے سامنے اللہ تعالیٰ کی واضح آیات پڑھتا ہے جن میں کوئی شک و شبہ نہیں، تاکہ وہ اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے اور اس کے رسول کی تصدیق کرنے والوں اور نیک عمل کرنے والوں کو گمراہی کے اندھیروں سے نکال کر ہدایت کے نور کی طرف لائے۔ جو شخص اللہ تعالیٰ پر ایمان لائے اور نیک عمل کرے، اللہ تعالیٰ اسے ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے محلات اور درختوں کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ بے شک اللہ تعالیٰ اسے بہترین روزی دے گا جب اسے ایسی جنت میں داخل کرے گا جس کی نعمتیں کبھی ختم نہیں ہوں گی۔

اَللّٰهُ الَّذِیْ خَلَقَ سَبْعَ سَمٰوٰتٍ وَّمِنَ الْاَرْضِ مِثْلَهُنَّ ؕ— یَتَنَزَّلُ الْاَمْرُ بَیْنَهُنَّ لِتَعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ ۙ۬— وَّاَنَّ اللّٰهَ قَدْ اَحَاطَ بِكُلِّ شَیْءٍ عِلْمًا ۟۠اَللّٰهُ الَّذِىۡ خَلَقَ سَبۡعَ سَمٰوٰتٍ وَّمِنَ الۡاَرۡضِ مِثۡلَهُنَّ ؕ يَتَنَزَّلُ الۡاَمۡرُ بَيۡنَهُنَّ لِتَعۡلَمُوۡۤا اَنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ وَّاَنَّ اللّٰهَ قَدۡ اَحَاطَ بِكُلِّ شَىۡءٍ عِلۡمًا

خدا ہی تو ہے جس نے سات آسمان پیدا کئے اور ایسی ہی زمینیں۔ ان میں (خدا کے) حکم اُترتے رہتے ہیں تاکہ تم لوگ جان لو کہ خدا چیز پر قادر ہے۔ اور یہ کہ خدا اپنے علم سے ہر چیز پر احاطہ کئے ہوئے ہے

Tafseer of 65:12

12- اللہ تعالیٰ ہی وہ ذات ہے جس نے سات آسمان پیدا کیے اور سات آسمان پیدا کرنے کی طرح سات زمینیں بھی پیدا فرمائیں۔ ان میں اللہ تعالیٰ کا تکوینی اور شرعی حکم نازل ہوتا ہے تاکہ تم جان لو کہ بلاشبہ اللہ تعالیٰ ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے اور اسے کوئی چیز عاجز نہیں کر سکتی۔ اس پاک رب نے اپنے علم سے ہر چیز کا احاطہ کر رکھا ہے، لہٰذا آسمانوں اور زمین میں کوئی چیز اس سے چھپی ہوئی نہیں۔