اِذَا جَآءَكَ الْمُنٰفِقُوْنَ قَالُوْا نَشْهَدُ اِنَّكَ لَرَسُوْلُ اللّٰهِ ۘ— وَاللّٰهُ یَعْلَمُ اِنَّكَ لَرَسُوْلُهٗ ؕ— وَاللّٰهُ یَشْهَدُ اِنَّ الْمُنٰفِقِیْنَ لَكٰذِبُوْنَ ۟ۚاِذَا جَآءَكَ الۡمُنٰفِقُوۡنَ قَالُوۡا نَشۡهَدُ اِنَّكَ لَرَسُوۡلُ اللّٰهِ ۘ وَاللّٰهُ يَعۡلَمُ اِنَّكَ لَرَسُوۡلُهٗ ؕ وَاللّٰهُ يَشۡهَدُ اِنَّ الۡمُنٰفِقِيۡنَ لَـكٰذِبُوۡنَ
(اے محمدﷺ) جب منافق لوگ تمہارے پاس آتے ہیں تو (از راہ نفاق) کہتے ہیں کہ ہم اقرار کرتے ہیں کہ آپ بےشک خدا کے پیغمبر ہیں اور خدا جانتا ہے کہ درحقیقت تم اس کے پیغمبر ہو لیکن خدا ظاہر کئے دیتا ہے کہ منافق (دل سے اعتقاد نہ رکھنے کے لحاظ سے) جھوٹے ہیں
Tafseer of 63:1
1- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! جب آپ کی مجلس میں منافق حاضر ہوتے ہیں جو اسلام کا اظہار کرتے اور دل میں کفر چھپاتے ہیں تو وہ کہتے ہیں: ہم گواہی دیتے ہیں کہ آپ یقیناً اللہ تعالیٰ کے سچے رسول ہیں اور اللہ جانتا ہے کہ بلاشبہ آپ واقعی اس کے سچے رسول ہیں جبکہ اللہ گواہی دیتا ہے کہ منافق اپنے اس دعوے میں سو فیصد جھوٹے ہیں کہ وہ دل کی گہرائی سے آپ کے رسول ہونے کی گواہی دیتے ہیں۔