62. Al-Jumu'aالجمعة

Friday · Medinan · 11 ayahs · 2 rukus

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

یُسَبِّحُ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَمَا فِی الْاَرْضِ الْمَلِكِ الْقُدُّوْسِ الْعَزِیْزِ الْحَكِیْمِ ۟يُسَبِّحُ لِلّٰهِ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ الۡمَلِكِ الۡقُدُّوۡسِ الۡعَزِيۡزِ الۡحَكِيۡمِ

جو چیز آسمانوں میں ہے اور جو چیز زمین میں ہے سب خدا کی تسبیح کرتی ہے جو بادشاہ حقیقی پاک ذات زبردست حکمت والا ہے

Tafseer of 62:1

1- آسمانوں اور زمین کی تمام مخلوقات اللہ تعالیٰ کو ہر نقص و عیب والی ان صفات سے پاک قرار دیتی ہیں جو اس کی شان کے لائق نہیں۔ ساری سلطنت کا وہی یکتا اور اکیلا بادشاہ ہے جو ہر عیب سے پاک ہے۔ سب پر ایسا غالب ہے کہ کوئی اس پر غالب نہیں آسکتا۔ اپنی تخلیق، شریعت سازی اور تقدیر میں کمال حکمت والا ہے۔

هُوَ الَّذِیْ بَعَثَ فِی الْاُمِّیّٖنَ رَسُوْلًا مِّنْهُمْ یَتْلُوْا عَلَیْهِمْ اٰیٰتِهٖ وَیُزَكِّیْهِمْ وَیُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ ۗ— وَاِنْ كَانُوْا مِنْ قَبْلُ لَفِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ ۟ۙهُوَ الَّذِىۡ بَعَثَ فِى الۡاُمِّيّٖنَ رَسُوۡلًا مِّنۡهُمۡ يَتۡلُوۡا عَلَيۡهِمۡ اٰيٰتِهٖ وَيُزَكِّيۡهِمۡ وَيُعَلِّمُهُمُ الۡكِتٰبَ وَالۡحِكۡمَةَ وَاِنۡ كَانُوۡا مِنۡ قَبۡلُ لَفِىۡ ضَلٰلٍ مُّبِيۡنٍۙ

وہی تو ہے جس نے ان پڑھوں میں ان ہی میں سے (محمدﷺ) کو پیغمبر (بنا کر) بھیجا جو ان کے سامنے اس کی آیتیں پڑھتے اور ان کو پاک کرتے اور (خدا کی) کتاب اور دانائی سکھاتے ہیں۔ اور اس ے پہلے تو یہ لوگ صریح گمراہی میں تھے

Tafseer of 62:2

2- وہی ہے جس نے ان عربوں میں جو پڑھ سکتے تھے نہ لکھ سکتے تھے، انھی کی جنس سے ایک عظیم رسول صلى اللہ عليہ وسلم بھیجے جو ان کے سامنے ان آیتوں کی تلاوت کرتے ہیں جو اللہ تعالیٰ نے ان پر نازل کیں اور وہ انھیں کفر اور برے اخلاق سے پاک صاف کرتے ہیں۔ انھیں قرآن کی تعلیم دیتے اور سنت سکھاتے ہیں اور بلاشبہ آپ صلى اللہ عليہ وسلم کے ان کی طرف بھیجے جانے سے پہلے وہ لوگ حق سے صاف بھٹکے ہوئے تھے، اس طرح کہ وہ بتوں کی عبادت کرتے، خون بہاتے اور رشتہ داریاں توڑتے تھے۔

وَّاٰخَرِیْنَ مِنْهُمْ لَمَّا یَلْحَقُوْا بِهِمْ ؕ— وَهُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ ۟وَّاٰخَرِيۡنَ مِنۡهُمۡ لَمَّا يَلۡحَقُوۡا بِهِمۡ‌ؕ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ

اور ان میں سے اور لوگوں کی طرف بھی (ان کو بھیجا ہے) جو ابھی ان (مسلمانوں سے) نہیں ملے۔ اور وہ غالب حکمت والا ہے

Tafseer of 62:3

3- اللہ تعالیٰ نے یہ رسول صلى اللہ عليہ وسلم عرب قوم اور ان کے علاوہ دیگر لوگوں کی طرف بھی بھیجے ہیں جو ابھی تک نہیں آئے اور عنقریب آئیں گے اور وہ سب پر ایسا غالب ہے کہ اس پر کوئی غالب نہیں آسکتا جو اپنی تخلیق و شریعت سازی اور تقدیر میں کمال حکمت والا ہے۔

ذٰلِكَ فَضْلُ اللّٰهِ یُؤْتِیْهِ مَنْ یَّشَآءُ ؕ— وَاللّٰهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِیْمِ ۟ذٰ لِكَ فَضۡلُ اللّٰهِ يُؤۡتِيۡهِ مَنۡ يَّشَآءُ‌ ؕ وَاللّٰهُ ذُو الۡفَضۡلِ الۡعَظِيۡمِ

یہ خدا کا فضل ہے جسے چاہتا ہے عطا کرتا ہے۔ اور خدا بڑے فضل کا مالک ہے

Tafseer of 62:4

4- یہ مذکورہ امر، یعنی رسول صلى اللہ عليہ وسلم کا عرب اور دیگر لوگوں کی طرف بھیجا جانا، اللہ تعالیٰ کا فضل ہے، وہ جسے چاہے دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ عظیم احسان کرنے والا ہے۔ اس کے احسان عظیم میں سے اس امت کے رسول صلى اللہ عليہ وسلم کو پوری انسانیت کی طرف بھیجنا بھی ہے۔

مَثَلُ الَّذِیْنَ حُمِّلُوا التَّوْرٰىةَ ثُمَّ لَمْ یَحْمِلُوْهَا كَمَثَلِ الْحِمَارِ یَحْمِلُ اَسْفَارًا ؕ— بِئْسَ مَثَلُ الْقَوْمِ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِ اللّٰهِ ؕ— وَاللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ ۟مَثَلُ الَّذِيۡنَ حُمِّلُوا التَّوۡرٰٮةَ ثُمَّ لَمۡ يَحۡمِلُوۡهَا كَمَثَلِ الۡحِمَارِ يَحۡمِلُ اَسۡفَارًا‌ ؕ بِئۡسَ مَثَلُ الۡقَوۡمِ الَّذِيۡنَ كَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِ اللّٰهِ ‌ؕ وَاللّٰهُ لَا يَهۡدِى الۡقَوۡمَ الظّٰلِمِيۡنَ

جن لوگوں (کے سر) پر تورات لدوائی گئی پھر انہوں نے اس (کے بار تعمیل) کو نہ اٹھایا ان کی مثال گدھے کی سی ہے جن پر بڑی بڑی کتابیں لدی ہوں۔ جو لوگ خدا کی آیتوں کی تکذیب کرتے ہیں ان کی مثال بری ہے۔ اور خدا ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا

Tafseer of 62:5

جب اللہ تعالیٰ نے رسول اکرم صلى اللہ عليہ وسلم کی بعثت اور نزولِ قرآن کی صورت میں اپنے احسان کا ذکر کیا تو ساتھ ہی موسیٰ علیہ السلام کے بعض ایسے پیروکاروں کا ذکر کر دیا جنھوں نے تورات میں موجود احکام پر عمل کرنے سے منہ پھیرا اور اس کا مقصد اس امت کو ان کے نقش قدم پر چلنے سے روکنا تھا، چنانچہ فرمایا:

5- جن یہودیوں کو تورات کے احکام کا پابند کیا گیا تھا، پھر انھوں نے ان حکموں کو نظرانداز کر دیا جن کو بجا لانے کے وہ پابند تھے، ان کی مثال اس گدھے کی طرح ہے جو بہت زیادہ کتابیں اٹھائے ہوئے ہو۔ وہ نہیں جانتا کہ اس پر کیا لدا ہے، کتابیں ہیں یا کوئی اور چیز؟ نہایت بری مثال ہے ان لوگوں کی جنھوں نے اللہ کی آیتوں کو جھٹلایا۔ اور اللہ تعالیٰ ظالم قوم کو حق تک رسائی کی توفیق نہیں دیتا۔

قُلْ یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ هَادُوْۤا اِنْ زَعَمْتُمْ اَنَّكُمْ اَوْلِیَآءُ لِلّٰهِ مِنْ دُوْنِ النَّاسِ فَتَمَنَّوُا الْمَوْتَ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ ۟قُلۡ يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ هَادُوۡۤا اِنۡ زَعَمۡتُمۡ اَنَّكُمۡ اَوۡلِيَآءُ لِلّٰهِ مِنۡ دُوۡنِ النَّاسِ فَتَمَنَّوُا الۡمَوۡتَ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ

کہہ دو کہ اے یہود اگر تم کو دعویٰ ہو کہ تم ہی خدا کے دوست ہو اور لوگ نہیں تو اگر تم سچے ہو تو (ذرا) موت کی آرزو تو کرو

Tafseer of 62:6

6- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ کہہ دیں: تورات میں تحریف اور رد و بدل کے بعد بھی یہودیت پر قائم رہنے والو! اگر تم یہ سمجھتے ہو کہ تم اللہ کے پیارے ہو اور باقی لوگوں کو چھوڑ کر اس نے تمھیں دوستی کا شرف بخشا ہے تو پھر تم موت کی تمنا کرو تاکہ جو عزت اللہ تعالیٰ نے تمھارے خیال کے مطابق تمھارے لیے خاص کی ہے، وہ تمھیں دے۔ اگر تم اپنے دعوے میں سچے ہو کہ باقی لوگوں کو چھوڑ کر صرف تم اللہ کے دوست ہو تو ایسا کرو۔

وَلَا یَتَمَنَّوْنَهٗۤ اَبَدًا بِمَا قَدَّمَتْ اَیْدِیْهِمْ ؕ— وَاللّٰهُ عَلِیْمٌۢ بِالظّٰلِمِیْنَ ۟وَلَا يَتَمَنَّوۡنَهٗۤ اَبَدًۢا بِمَا قَدَّمَتۡ اَيۡدِيۡهِمۡ‌ؕ وَاللّٰهُ عَلِيۡمٌۢ بِالظّٰلِمِيۡنَ

اور یہ ان (اعمال) کے سبب جو کرچکے ہیں ہرگز اس کی آرزو نہیں کریں گے۔ اور خدا ظالموں سے خوب واقف ہے

Tafseer of 62:7

7- وہ کبھی موت کی خواہش نہیں کریں گے بلکہ اپنے کفر، گناہوں، ظلم اور تورات میں تحریف و تبدیلی کی وجہ سے ہمیشہ اس دنیا میں رہنے کی تمنا کریں گے اور اللہ تعالیٰ ظالموں کو خوب جاننے والا ہے، اس سے ان کا کوئی عمل چھپا ہوا نہیں اور وہ ضرور انھیں ان کی جزا و سزا دے گا۔

قُلْ اِنَّ الْمَوْتَ الَّذِیْ تَفِرُّوْنَ مِنْهُ فَاِنَّهٗ مُلٰقِیْكُمْ ثُمَّ تُرَدُّوْنَ اِلٰی عٰلِمِ الْغَیْبِ وَالشَّهَادَةِ فَیُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ ۟۠قُلۡ اِنَّ الۡمَوۡتَ الَّذِىۡ تَفِرُّوۡنَ مِنۡهُ فَاِنَّهٗ مُلٰقِيۡكُمۡ‌ ثُمَّ تُرَدُّوۡنَ اِلٰى عٰلِمِ الۡغَيۡبِ وَالشَّهَادَةِ فَيُنَبِّئُكُمۡ بِمَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ

کہہ دو کہ موت جس سے تم گریز کرتے ہو وہ تو تمہارے سامنے آ کر رہے گی۔ پھر تم پوشیدہ اور ظاہر کے جاننے والے (خدا) کی طرف لوٹائے جاؤ گے پھر جو کچھ تم کرتے رہے ہو وہ سب تمہیں بتائے گا

Tafseer of 62:8

8- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان یہودیوں سے کہہ دیں: بلاشبہ وہ موت جس سے تم دور بھاگتے ہو، جلد یا بدیر ہر صورت میں تم اس سے دوچار ہونے والے ہو، پھر قیامت کے دن تم اللہ کی طرف لوٹائے جاؤ گے جو چھپے اور ظاہر کو جاننے والا ہے۔ ان دونوں میں سے کوئی چیز اس سے چھپی ہوئی نہیں اور وہ تمھیں ہر اس عمل کی خبر دے گا جو تم دنیا میں کرتے تھے اور اس کی جزا بھی دے گا۔

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا نُوْدِیَ لِلصَّلٰوةِ مِنْ یَّوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا اِلٰی ذِكْرِ اللّٰهِ وَذَرُوا الْبَیْعَ ؕ— ذٰلِكُمْ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ ۟يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِذَا نُوۡدِىَ لِلصَّلٰوةِ مِنۡ يَّوۡمِ الۡجُمُعَةِ فَاسۡعَوۡا اِلٰى ذِكۡرِ اللّٰهِ وَذَرُوا الۡبَيۡعَ‌ ؕ ذٰ لِكُمۡ خَيۡرٌ لَّـكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ

مومنو! جب جمعے کے دن نماز کے لئے اذان دی جائے تو خدا کی یاد (یعنی نماز) کے لئے جلدی کرو اور (خریدو) فروخت ترک کردو۔ اگر سمجھو تو یہ تمہارے حق میں بہتر ہے

Tafseer of 62:9

9- اے اللہ پر ایمان لانے اور اس کی شریعت پر عمل کرنے والو! جب مؤذن جمعہ کے دن خطیب کے منبر پر بیٹھنے کے بعد نماز کے لیے اذان دے تو خطبے اور نماز میں حاضر ہونے کے لیے مسجدوں کی طرف دوڑو اور خرید و فروخت چھوڑ دو تاکہ تم اس میں مشغول رہ کر اللہ تعالیٰ کی اطاعت سے محروم نہ رہو۔ اے ایمان والو! یہ جلد از جلد نماز کی طرف آنے اور جمعے کی نماز کے لیے اذان کے بعد خرید و فروخت چھوڑ دینے کا جو حکم دیا جا رہا ہے، یہ تمھارے لیے بہت بہتر ہے اگر تمھیں اس کا علم ہو، لہٰذا اللہ تعالیٰ نے تمھیں جو حکم دیا ہے، اس پر عمل کرو۔

فَاِذَا قُضِیَتِ الصَّلٰوةُ فَانْتَشِرُوْا فِی الْاَرْضِ وَابْتَغُوْا مِنْ فَضْلِ اللّٰهِ وَاذْكُرُوا اللّٰهَ كَثِیْرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ ۟فَاِذَا قُضِيَتِ الصَّلٰوةُ فَانْتَشِرُوۡا فِى الۡاَرۡضِ وَابۡتَغُوۡا مِنۡ فَضۡلِ اللّٰهِ وَاذۡكُرُوا اللّٰهَ كَثِيۡرًا لَّعَلَّكُمۡ تُفۡلِحُوۡنَ

پھر جب نماز ہوچکے تو اپنی اپنی راہ لو اور خدا کا فضل تلاش کرو اور خدا کو بہت بہت یاد کرتے رہو تاکہ نجات پاؤ

Tafseer of 62:10

10- پھر جب تم جمعے کی نماز سے فارغ ہو جاؤ تو رزقِ حلال کی تلاش اور اپنے کام کاج کے سلسلے میں زمین میں پھیل جاؤ اور حلال کمائی اور جائز منافع کے ذریعے اللہ تعالیٰ سے اس کا فضل مانگو اور رزق کی تلاش کے دوران میں کثرت سے اللہ تعالیٰ کا ذکر کرو۔ تمھاری تلاشِ رزق تمھیں اللہ کا ذکر بُھلا نہ دے تاکہ اس کامیابی کو پا سکو جو تمھیں پسند ہے اور جس آخرت کی پکڑ کا تمھیں ڈر رہتا ہے، اس سے نجات پاؤ۔

وَاِذَا رَاَوْا تِجَارَةً اَوْ لَهْوَا ١نْفَضُّوْۤا اِلَیْهَا وَتَرَكُوْكَ قَآىِٕمًا ؕ— قُلْ مَا عِنْدَ اللّٰهِ خَیْرٌ مِّنَ اللَّهْوِ وَمِنَ التِّجَارَةِ ؕ— وَاللّٰهُ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ ۟۠وَاِذَا رَاَوۡا تِجَارَةً اَوۡ لَهۡوَا۟ اۨنْفَضُّوۡۤا اِلَيۡهَا وَتَرَكُوۡكَ قَآئِمًا‌ ؕ قُلۡ مَا عِنۡدَ اللّٰهِ خَيۡرٌ مِّنَ اللَّهۡوِ وَمِنَ التِّجَارَةِ‌ ؕ وَاللّٰهُ خَيۡرُ الرّٰزِقِيۡنَ

اور جب یہ لوگ سودا بکتا یا تماشا ہوتا دیکھتے ہیں تو ادھر بھاگ جاتے ہیں اور تمہیں (کھڑے کا) کھڑا چھوڑ جاتے ہیں۔ کہہ دو کہ جو چیز خدا کے ہاں ہے وہ تماشے اور سودے سے کہیں بہتر ہے اور خدا سب سے بہتر رزق دینے والا ہے

Tafseer of 62:11

11- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! بعض مسلمان جب کوئی سودا یا کھیل تماشا دیکھتے ہیں تو منتشر ہو کر اس کی طرف دوڑ جاتے ہیں اور آپ کو منبر پر کھڑا چھوڑ جاتے ہیں۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان سے کہہ دیں کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں جو نیک اعمال کی جزا ہے، وہ اس تجارت اور کھیل کود سے بہت بہتر ہے جس کی طرف تم نکلے تھے اور اللہ تعالیٰ بہترین رزق دینے والا ہے۔