61. As-Saffالصف

The Ranks · Medinan · 14 ayahs · 2 rukus

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

سَبَّحَ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَمَا فِی الْاَرْضِ ۚ— وَهُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ ۟سَبَّحَ لِلّٰهِ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ‌ۚ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ

جو چیز آسمانوں میں ہے اور زمین میں ہے سب خدا کی تنزیہ کرتی ہے اور وہ غالب حکمت والا ہے

Tafseer of 61:1

1- آسمانوں اور زمین کی ساری چیزیں اللہ تعالیٰ کو ہر اس عیب سے پاک اور منزہ قرار دیتی ہیں جو اس کی شان کے لائق نہیں اور وہ سب پر ایسا غالب ہے کہ کوئی اس پر غالب نہیں آسکتا۔ وہ اپنی تخلیق و تقدیر اور شریعت سازی میں کمال حکمت والا ہے۔

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لِمَ تَقُوْلُوْنَ مَا لَا تَفْعَلُوْنَ ۟يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لِمَ تَقُوۡلُوۡنَ مَا لَا تَفۡعَلُوۡنَ

مومنو! تم ایسی باتیں کیوں کہا کرتے ہو جو کیا نہیں کرتے

Tafseer of 61:2

2- اے اللہ پر ایمان لانے والو! تم کیوں کہتے ہو کہ ہم نے فلاں کام کیا، حالانکہ حقیقت میں تم نے وہ نہیں کیا ہوتا؟! جیسے تم میں سے کسی کا کہنا کہ میں نے اپنی تلوار سے لڑائی کی اور دشمن کو مارا، حالانکہ اس نے اپنی تلوار کے ساتھ لڑائی کی ہوتی ہے نہ مارا ہوتا ہے۔

كَبُرَ مَقْتًا عِنْدَ اللّٰهِ اَنْ تَقُوْلُوْا مَا لَا تَفْعَلُوْنَ ۟كَبُرَ مَقۡتًا عِنۡدَ اللّٰهِ اَنۡ تَقُوۡلُوۡا مَا لَا تَفۡعَلُوۡنَ

خدا اس بات سے سخت بیزار ہے کہ ایسی بات کہو جو کرو نہیں

Tafseer of 61:3

3- اللہ تعالیٰ کے نزدیک یہ نہایت قابلِ نفرت بات ہے کہ تم وہ کہو جو تم کرتے نہیں، لہٰذا مومن کو یہی زیب دیتا ہے کہ وہ اللہ کے ساتھ سچا ہو۔ اس کا فعل اس کے قول کی تصدیق کرے، یعنی اس کا عمل اس کے قول کے مطابق ہو۔

اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ الَّذِیْنَ یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِهٖ صَفًّا كَاَنَّهُمْ بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ ۟اِنَّ اللّٰهَ يُحِبُّ الَّذِيۡنَ يُقَاتِلُوۡنَ فِىۡ سَبِيۡلِهٖ صَفًّا كَاَنَّهُمۡ بُنۡيَانٌ مَّرۡصُوۡصٌ

جو لوگ خدا کی راہ میں (ایسے طور پر) پرے جما کر لڑتے کہ گویا سیسہ پلائی دیوار ہیں وہ بےشک محبوب کردگار ہیں

Tafseer of 61:4

4- بلاشبہ اللہ تعالیٰ ان مومنوں سے محبت کرتا ہے جو اس کی رضا کی خاطر اس کی راہ میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ صفیں باندھ کر قتال کرتے ہیں گویاکہ وہ ایک مضبوط اور مربوط عمارت ہیں۔

وَاِذْ قَالَ مُوْسٰی لِقَوْمِهٖ یٰقَوْمِ لِمَ تُؤْذُوْنَنِیْ وَقَدْ تَّعْلَمُوْنَ اَنِّیْ رَسُوْلُ اللّٰهِ اِلَیْكُمْ ؕ— فَلَمَّا زَاغُوْۤا اَزَاغَ اللّٰهُ قُلُوْبَهُمْ ؕ— وَاللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الْفٰسِقِیْنَ ۟وَاِذۡ قَالَ مُوۡسٰى لِقَوۡمِهٖ يٰقَوۡمِ لِمَ تُؤۡذُوۡنَنِىۡ وَقَد تَّعۡلَمُوۡنَ اَنِّىۡ رَسُوۡلُ اللّٰهِ اِلَيۡكُمۡؕ فَلَمَّا زَاغُوۡۤا اَزَاغَ اللّٰهُ قُلُوۡبَهُمۡ‌ؕ وَاللّٰهُ لَا يَهۡدِى الۡقَوۡمَ الۡفٰسِقِيۡنَ

اور وہ وقت یاد کرنے کے لائق ہے جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ اے قوم! تم مجھے کیوں ایذا دیتے ہو حالانکہ تم جانتے ہو کہ میں تمہارے پاس خدا کا بھیجا ہوا آیا ہوں۔ تو جب ان لوگوں نے کج روی کی خدا نے بھی ان کے دل ٹیڑھے کردیئے۔ اور خدا نافرمانوں کو ہدایت نہیں دیتا

Tafseer of 61:5

جب اللہ تعالیٰ نے لڑائی کا ذکر کیا اور اپني راہ میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح صف بستہ لڑنے والے مومنوں کی تعریف کی تو ساتھ ہی موسیٰ اور عیسیٰ علیہما السلام کی قوموں کا ذکر کیا جو اپنے رسولوں کی مخالفت پر قائم رہیں اور اس کا مقصد ایمان والوں کو اپنے نبی صلى اللہ عليہ وسلم کی مخالفت سے خبردار کرنا تھا، چنانچہ فرمایا:

5- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! یاد کریں جب موسیٰ علیہ السلام نے اپنی قوم سے کہا: اے میری قوم! تم میرے حکم کی مخالفت کر کے مجھے کیوں تکلیف دیتے ہو، حالانکہ تم جانتے ہو کہ میں تمھاری طرف اللہ کا رسول بن کر آیا ہوں؟! پھر جب وہ اس حق سے پِھر گئے اور اس سے منہ موڑ لیا جو کہ موسیٰ علیہ السلام ان کے پاس لائے تھے تو اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں کو حق اور ثابت قدمی سے محروم کر دیا۔ اللہ اس قوم کو حق قبول کرنے کی توفیق نہیں دیتا جو اس کی اطاعت سے نکلنے والی ہو۔

وَاِذْ قَالَ عِیْسَی ابْنُ مَرْیَمَ یٰبَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ اِنِّیْ رَسُوْلُ اللّٰهِ اِلَیْكُمْ مُّصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیَّ مِنَ التَّوْرٰىةِ وَمُبَشِّرًا بِرَسُوْلٍ یَّاْتِیْ مِنْ بَعْدِی اسْمُهٗۤ اَحْمَدُ ؕ— فَلَمَّا جَآءَهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ قَالُوْا هٰذَا سِحْرٌ مُّبِیْنٌ ۟وَاِذۡ قَالَ عِيۡسَى ابۡنُ مَرۡيَمَ يٰبَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَ اِنِّىۡ رَسُوۡلُ اللّٰهِ اِلَيۡكُمۡ مُّصَدِّقًا لِّمَا بَيۡنَ يَدَىَّ مِنَ التَّوۡرٰٮةِ وَمُبَشِّرًۢا بِرَسُوۡلٍ يَّاۡتِىۡ مِنۡۢ بَعۡدِى اسۡمُهٗۤ اَحۡمَدُ‌ؕ فَلَمَّا جَآءَهُمۡ بِالۡبَيِّنٰتِ قَالُوۡا هٰذَا سِحۡرٌ مُّبِيۡنٌ

اور (وہ وقت بھی یاد کرو) جب مریمؑ کے بیٹے عیسیٰ نے کہا کے اے بنی اسرائیل میں تمہارے پاس خدا کا بھیجا ہوا آیا ہوں (اور) جو (کتاب) مجھ سے پہلے آچکی ہے (یعنی) تورات اس کی تصدیق کرتا ہوں اور ایک پیغمبر جو میرے بعد آئیں گے جن کا نام احمدﷺ ہوگا ان کی بشارت سناتا ہوں۔ (پھر) جب وہ ان لوگوں کے پاس کھلی نشانیاں لے کر آئے تو کہنے لگے کہ یہ تو صریح جادو ہے

Tafseer of 61:6

6- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! وہ وقت یاد کریں جب عیسیٰ ابنِ مریم علیہما السلام نے کہا: اے بنی اسرائیل! بلاشبہ میں اللہ تعالیٰ کا رسول ہوں۔ اللہ تعالیٰ نے مجھے تمھاری طرف اس تورات کی تصدیق کرنے کے لیے بھیجا ہے جو مجھ سے پہلے نازل ہوئی۔ میں رسولوں میں سے کوئی انوکھا نہیں ہوں۔ میں ایسے رسول کی خوشخبری دینے والا ہوں جو میرے بعد آئیں گے جن کا نام احمد ہوگا، پھر جب عیسیٰ علیہ السلام ان کے پاس اپنی سچائی کے دلائل لا چکے تو انھوں نے کہا: یہ تو کھلا جادو ہے، اس لیے ہم اس کی پیروی نہیں کریں گے۔

وَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰی عَلَی اللّٰهِ الْكَذِبَ وَهُوَ یُدْعٰۤی اِلَی الْاِسْلَامِ ؕ— وَاللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ ۟ۚوَمَنۡ اَظۡلَمُ مِمَّنِ افۡتَـرٰى عَلَى اللّٰهِ الۡكَذِبَ وَهُوَ يُدۡعٰٓى اِلَى الۡاِسۡلَامِ‌ ؕ وَاللّٰهُ لَا يَهۡدِى الۡقَوۡمَ الظّٰلِمِيۡنَ

اور اس سے ظالم کون کہ بلایا تو جائے اسلام کی طرف اور وہ خدا پر جھوٹ بہتان باندھے۔ اور خدا ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیا کرتا

Tafseer of 61:7

7- اس شخص سے زیادہ ظالم کوئی نہیں جس نے اللہ تعالیٰ پر جھوٹ باندھا کہ اس کے ساجھی بنا دیے جن کی وہ اللہ کو چھوڑ کر عبادت کرتا ہے، حالانکہ اسے اللہ کی خالص توحید والے دین اسلام کی طرف بلایا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو ان کی رشد و ہدایت کی توفیق نہیں دیتا جو شرک اور نافرمانیوں میں لگ کر خود پر ظلم کرنے والے ہوتے ہیں۔

یُرِیْدُوْنَ لِیُطْفِـُٔوْا نُوْرَ اللّٰهِ بِاَفْوَاهِهِمْ ؕ— وَاللّٰهُ مُتِمُّ نُوْرِهٖ وَلَوْ كَرِهَ الْكٰفِرُوْنَ ۟يُرِيۡدُوۡنَ لِيُطْفِئُوا نُوۡرَ اللّٰهِ بِاَ فۡوَاهِهِمْ وَاللّٰهُ مُتِمُّ نُوۡرِهٖ وَلَوۡ كَرِهَ الۡكٰفِرُوۡنَ

یہ چاہتے ہیں کہ خدا کے (چراغ) کی روشنی کو منہ سے (پھونک مار کر) بجھا دیں۔ حالانکہ خدا اپنی روشنی کو پورا کرکے رہے گا خواہ کافر ناخوش ہی ہوں

Tafseer of 61:8

8- یہ جھٹلانے والے چاہتے ہیں کہ اپنے مونہوں سے نکلنے والی فاسد باتوں کے ذریعے سے اور حق کو بگاڑ کر پیش کر کے اللہ کے نور کو بجھا دیں مگر اللہ تعالیٰ ان کی ناکوں کے خاک آلود ہونے کے باوجود اپنے نور کو مکمل کرنے والا ہے، اس طرح کہ وہ اپنے دین کو زمین کے مشرقوں اور مغربوں میں نمایاں کرے گا اور اپنا کلمہ بلند کرے گا۔

هُوَ الَّذِیْۤ اَرْسَلَ رَسُوْلَهٗ بِالْهُدٰی وَدِیْنِ الْحَقِّ لِیُظْهِرَهٗ عَلَی الدِّیْنِ كُلِّهٖ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُوْنَ ۟۠هُوَ الَّذِىۡۤ اَرۡسَلَ رَسُوۡلَهٗ بِالۡهُدٰى وَدِيۡنِ الۡحَـقِّ لِيُظۡهِرَهٗ عَلَى الدِّيۡنِ كُلِّهٖ وَلَوۡ كَرِهَ الۡمُشۡرِكُوۡنَ

وہی تو ہے جس نے اپنے پیغمبر کو ہدایت اور دین حق دے کر بھیجا تاکہ اسے اور سب دینوں پر غالب کرے خواہ مشرکوں کو برا ہی لگے

Tafseer of 61:9

9- اللہ تعالیٰ ہی نے اپنے رسول محمد صلى اللہ عليہ وسلم کو دینِ اسلام دے کر بھیجا جو رشد و ہدایت اور خیر اور بھلائی کی طرف رہنمائی کرنے والا دین ہے، نفع بخش علم اور عمل صالح پر مشتمل دین ہے، تاکہ مشرکوں کی ناک خاک آلود کر کے اسے تمام دینوں پر غالب کرے جو زمین میں اس دین کے غلبے کو ناپسند کرتے ہیں۔

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا هَلْ اَدُلُّكُمْ عَلٰی تِجَارَةٍ تُنْجِیْكُمْ مِّنْ عَذَابٍ اَلِیْمٍ ۟يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا هَلۡ اَدُلُّكُمۡ عَلٰى تِجَارَةٍ تُنۡجِيۡكُمۡ مِّنۡ عَذَابٍ اَلِيۡمٍ

مومنو! میں تم کو ایسی تجارت بتاؤں جو تمہیں عذاب الیم سے مخلصی دے

Tafseer of 61:10

10- اے اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے اور اس کی شریعت پر عمل کرنے والو! کیا میں تمھاری راہنمائی ایسی نفع بخش تجارت کی طرف کروں جو تمھیں دردناک عذاب سے نجات دے؟

تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَرَسُوْلِهٖ وَتُجَاهِدُوْنَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ بِاَمْوَالِكُمْ وَاَنْفُسِكُمْ ؕ— ذٰلِكُمْ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ ۟ۙتُؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰهِ وَرَسُوۡلِهٖ وَتُجَاهِدُوۡنَ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ بِاَمۡوَالِكُمۡ وَاَنۡفُسِكُمۡ‌ؕ ذٰلِكُمۡ خَيۡرٌ لَّـكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَۙ‏

(وہ یہ کہ) خدا پر اور اس کے رسولﷺ پر ایمان لاؤ اور خدا کی راہ میں اپنے مال اور جان سے جہاد کرو۔ اگر سمجھو تو یہ تمہارے حق میں بہتر ہے

Tafseer of 61:11

11- وہ نفع بخش تجارت یہ ہے کہ تم اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلى اللہ عليہ وسلم پر ایمان لاؤ اور اس پاک رب کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے اپنے مال خرچ کر کے اور اپنی جانیں قربان کر کے اس کی راہ میں جہاد کرو۔ یہ مذکورہ عمل تمھارے لیے بہتر ہے، اگر تم جانتے ہو تو اس کی طرف جلدی کرو۔

یَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوْبَكُمْ وَیُدْخِلْكُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ وَمَسٰكِنَ طَیِّبَةً فِیْ جَنّٰتِ عَدْنٍ ؕ— ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ ۟ۙيَغۡفِرۡ لَـكُمۡ ذُنُوۡبَكُمۡ وَيُدۡخِلۡكُمۡ جَنّٰتٍ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ وَمَسٰكِنَ طَيِّبَةً فِىۡ جَنّٰتِ عَدۡنٍ‌ؕ ذٰلِكَ الۡفَوۡزُ الۡعَظِيۡمُۙ

وہ تمہارے گناہ بخش دے گا اور تم کو باغہائے جنت میں جن میں نہریں بہہ رہیں ہیں اور پاکیزہ مکانات میں جو بہشت ہائے جاودانی میں (تیار) ہیں داخل کرے گا۔ یہ بڑی کامیابی ہے

Tafseer of 61:12

12- اس تجارت کا نفع یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ تمھارے لیے تمھارے گناہ بخش دے گا اور تمھیں ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے محلات اور درختوں کے نیچے سے نہریں بہتی ہیں اور تمھیں ہمیشہ رہنے والی جنتوں کے ایسے صاف ستھرے گھروں میں داخل کرے گا جہاں سے کبھی نکلنا نہیں ہوگا۔ یہ مذکورہ جزا اور بدلہ ہی ایسی عظیم کامیابی ہے جس کا مقابلہ کوئی کامیابی نہیں کر سکتی۔

وَاُخْرٰی تُحِبُّوْنَهَا ؕ— نَصْرٌ مِّنَ اللّٰهِ وَفَتْحٌ قَرِیْبٌ ؕ— وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِیْنَ ۟وَاُخۡرٰى تُحِبُّوۡنَهَا‌ ؕ نَصۡرٌ مِّنَ اللّٰهِ وَفَـتۡحٌ قَرِيۡبٌ‌ ؕ وَبَشِّرِ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ

اور ایک اور چیز جس کو تم بہت چاہتے ہو (یعنی تمہیں) خدا کی طرف سے مدد (نصیب ہوگی) اور فتح عنقریب ہوگی اور مومنوں کو (اس کی) خوشخبری سنا دو

Tafseer of 61:13

13- اور اس تجارت کا ایک دوسرا فائدہ جسے تم پسند کرتے ہو، وہ جلد دنیا میں حاصل ہونے والا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمھارے دشمن کے خلاف تمھاری مدد کرے گا اور عنقریب تمھیں فتح عطا کرے گا، یعنی فتحِ مکہ وغیرہ۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! مومنوں کو دنیا میں مدد کی اور آخرت میں جنت کی صورت میں کامیابی کی خوشخبری دے دیں۔

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُوْنُوْۤا اَنْصَارَ اللّٰهِ كَمَا قَالَ عِیْسَی ابْنُ مَرْیَمَ لِلْحَوَارِیّٖنَ مَنْ اَنْصَارِیْۤ اِلَی اللّٰهِ ؕ— قَالَ الْحَوَارِیُّوْنَ نَحْنُ اَنْصَارُ اللّٰهِ فَاٰمَنَتْ طَّآىِٕفَةٌ مِّنْ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ وَكَفَرَتْ طَّآىِٕفَةٌ ۚ— فَاَیَّدْنَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا عَلٰی عَدُوِّهِمْ فَاَصْبَحُوْا ظٰهِرِیْنَ ۟۠يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا كُوۡنُوۡۤا اَنۡصَارَ اللّٰهِ كَمَا قَالَ عِيۡسَى ابۡنُ مَرۡيَمَ لِلۡحَوٰارِيّٖنَ مَنۡ اَنۡصَارِىۡۤ اِلَى اللّٰهِ‌ؕ قَالَ الۡحَـوٰرِيُّوۡنَ نَحۡنُ اَنۡصَارُ اللّٰهِ‌ فَاٰمَنَتۡ طَّآئِفَةٌ مِّنۡۢ بَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَ وَكَفَرَتۡ طَّآئِفَةٌ ۚ فَاَيَّدۡنَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا عَلٰى عَدُوِّهِمۡ فَاَصۡبَحُوۡا ظٰهِرِيۡنَ

مومنو! خدا کے مددگار بن جاؤ جیسے عیسیٰ ابن مریم نے حواریوں سے کہا کہ بھلا کون ہیں جو خدا کی طرف (بلانے میں) میرے مددگار ہوں۔ حواریوں نے کہا کہ ہم خدا کے مددگار ہیں۔ تو بنی اسرائیل میں سے ایک گروہ تو ایمان لے آیا اور ایک گروہ کافر رہا۔ آخر الامر ہم نے ایمان لانے والوں کو ان کے دشمنوں کے مقابلے میں مدد دی اور وہ غالب ہوگئے

Tafseer of 61:14

14- اے اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے اور اس کی شریعت پر عمل کرنے والو! اللہ تعالیٰ کے اس دین کی مدد کر کے جو تمھارے رسول صلى اللہ عليہ وسلم تمھارے پاس لائے ہیں، اللہ کی مدد کرنے والے بن جاؤ جس طرح حواریوں نے اس وقت مدد کی جب عیسیٰ علیہ السلام نے ان سے کہا: کون اللہ کی راہ میں میری مدد کرے گا؟ تو انھوں نے فوراً جواب دیا: ہم اللہ کے مددگار ہیں، پھر بنی اسرائیل میں سے ایک گروہ عیسیٰ علیہ السلام پر ایمان لایا اور دوسرے گروہ نے ان کا انکار کیا، چنانچہ ہم نے عیسیٰ علیہ السلام کے منکروں کے خلاف ان لوگوں کی مدد کی جو ان پر ایمان لائے تو وہ ان پر غالب آگئے۔