60. Al-Mumtahanaالممتحنة

She that is to be examined · Medinan · 13 ayahs · 2 rukus

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوْا عَدُوِّیْ وَعَدُوَّكُمْ اَوْلِیَآءَ تُلْقُوْنَ اِلَیْهِمْ بِالْمَوَدَّةِ وَقَدْ كَفَرُوْا بِمَا جَآءَكُمْ مِّنَ الْحَقِّ ۚ— یُخْرِجُوْنَ الرَّسُوْلَ وَاِیَّاكُمْ اَنْ تُؤْمِنُوْا بِاللّٰهِ رَبِّكُمْ ؕ— اِنْ كُنْتُمْ خَرَجْتُمْ جِهَادًا فِیْ سَبِیْلِیْ وَابْتِغَآءَ مَرْضَاتِیْ تُسِرُّوْنَ اِلَیْهِمْ بِالْمَوَدَّةِ ۖۗ— وَاَنَا اَعْلَمُ بِمَاۤ اَخْفَیْتُمْ وَمَاۤ اَعْلَنْتُمْ ؕ— وَمَنْ یَّفْعَلْهُ مِنْكُمْ فَقَدْ ضَلَّ سَوَآءَ السَّبِیْلِ ۟يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَتَّخِذُوۡا عَدُوِّىۡ وَعَدُوَّكُمۡ اَوۡلِيَآءَ تُلۡقُوۡنَ اِلَيۡهِمۡ بِالۡمَوَدَّةِ وَقَدۡ كَفَرُوۡا بِمَا جَآءَكُمۡ مِّنَ الۡحَـقِّ‌ ۚ يُخۡرِجُوۡنَ الرَّسُوۡلَ وَاِيَّاكُمۡ‌ اَنۡ تُؤۡمِنُوۡا بِاللّٰهِ رَبِّكُمۡ ؕ اِنۡ كُنۡـتُمۡ خَرَجۡتُمۡ جِهَادًا فِىۡ سَبِيۡلِىۡ وَ ابۡتِغَآءَ مَرۡضَاتِىۡ ‌ۖ تُسِرُّوۡنَ اِلَيۡهِمۡ بِالۡمَوَدَّةِ ‌ۖ وَاَنَا اَعۡلَمُ بِمَاۤ اَخۡفَيۡتُمۡ وَمَاۤ اَعۡلَنۡتُمۡ‌ؕ وَمَنۡ يَّفۡعَلۡهُ مِنۡكُمۡ فَقَدۡ ضَلَّ سَوَآءَ السَّبِيۡلِ

مومنو! اگر تم میری راہ میں لڑنے اور میری خوشنودی طلب کرنے کے لئے (مکے سے) نکلے ہو تو میرے اور اپنے دشمنوں کو دوست نہ بناؤ۔ تم تو ان کو دوستی کے پیغام بھیجتے ہو اور وہ (دین) حق سے جو تمہارے پاس آیا ہے منکر ہیں۔ اور اس باعث سے کہ تم اپنے پروردگار خدا تعالیٰ پر ایمان لائے ہو پیغمبر کو اور تم کو جلاوطن کرتے ہیں۔ تم ان کی طرف پوشیدہ پوشیدہ دوستی کے پیغام بھیجتے ہو۔ اور جو کچھ تم مخفی طور پر اور جو علیٰ الاعلان کرتے ہو وہ مجھے معلوم ہے۔ اور جو کوئی تم میں سے ایسا کرے گا وہ سیدھے راستے سے بھٹک گیا

Tafseer of 60:1

1- اے اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے اور اس کی شریعت کے مطابق عمل کرنے والو! تم میرے اور اپنے دشمنوں کو دوست نہ بناؤ۔ تم ان سے دوستی اور محبت کرتے ہو جبکہ وہ تمھارے پاس تمھارے رسول صلى اللہ عليہ وسلم کے ذریعے آئے ہوئے دین کے منکر ہیں۔ وہ رسول صلى اللہ عليہ وسلم کو ان کے گھر سے نکالتے ہیں اور اسی طرح خود تمھیں بھی تمھارے مکہ والے گھروں سے جلاوطن کرتے ہیں۔ وہ تمھارے بارے میں کسی قرابت اور رشتے داری کا ذرہ بھر لحاظ نہیں کرتے۔ اس کی کوئی وجہ بھی نہیں، بس اتنا ہے کہ تم اللہ پر ایمان لائے ہو جو تمھارا رب ہے۔ اگر تم میری راہ میں جہاد کے لیے اور میری رضا مندی کی طلب میں نکلے ہو تو ایسا مت کرو۔ تم ان سے محبت کرتے ہوئے مسلمانوں کی باتیں خفیہ طریقے سے انھیں بتاتے ہو۔ میں اچھی طرح جانتا ہوں جو تم اس میں سے چھپاتے ہو اور جو ظاہر کرتے ہو۔ مجھ سے کوئی چیز چھپی نہیں، نہ یہ معاملہ اور نہ اس کے علاوہ۔ جس نے کافروں سے یہ دوستی اور محبت رکھی تو وہ یقیناً راہِ راست سے ہٹ گیا، حق سے بھٹک گیا اور صحیح سمت کھو بیٹھا۔

اِنْ یَّثْقَفُوْكُمْ یَكُوْنُوْا لَكُمْ اَعْدَآءً وَّیَبْسُطُوْۤا اِلَیْكُمْ اَیْدِیَهُمْ وَاَلْسِنَتَهُمْ بِالسُّوْٓءِ وَوَدُّوْا لَوْ تَكْفُرُوْنَ ۟ؕاِنۡ يَّثۡقَفُوۡكُمۡ يَكُوۡنُوۡا لَـكُمۡ اَعۡدَآءً وَّيَبۡسُطُوۡۤا اِلَيۡكُمۡ اَيۡدِيَهُمۡ وَاَلۡسِنَتَهُمۡ بِالسُّوۡٓءِ وَوَدُّوۡا لَوۡ تَكۡفُرُوۡنَؕ

اگر یہ کافر تم پر قدرت پالیں تو تمہارے دشمن ہوجائیں اور ایذا کے لئے تم پر ہاتھ (بھی) چلائیں اور زبانیں (بھی) اور چاہتے ہیں کہ تم کسی طرح کافر ہوجاؤ

Tafseer of 60:2

2- اگر وہ تم پر غلبہ پالیں تو اس دشمنی کو ظاہر کر دیں جو انھوں نے تمھارے لیے اپنے دلوں میں چھپا رکھی ہے، وہ تمھیں تکلیف دینے اور مارنے کے لیے تم پر دست درازی کریں اور گالی گلوچ اور برا بھلا کہہ کر زبان درازی شروع کر دیں اور یہ خواہش کرنے لگیں کہ تم بھی اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے ساتھ کفر کرو تاکہ تم انھی کی طرح ہو جاؤ۔

لَنْ تَنْفَعَكُمْ اَرْحَامُكُمْ وَلَاۤ اَوْلَادُكُمْ ۛۚ— یَوْمَ الْقِیٰمَةِ ۛۚ— یَفْصِلُ بَیْنَكُمْ ؕ— وَاللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ ۟لَنۡ تَـنۡفَعَكُمۡ اَرۡحَامُكُمۡ وَلَاۤ اَوۡلَادُكُمۡ ۛۚ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ ۛۚ يَفۡصِلُ بَيۡنَكُمۡ‌ؕ وَاللّٰهُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ بَصِيۡرٌ‏

قیامت کے دن نہ تمہارے رشتے ناتے کام آئیں گے اور نہ اولاد۔ اس روز وہی تم میں فیصلہ کرے گا۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس کو دیکھتا ہے

Tafseer of 60:3

3- اگر تم اپنے رشتے داروں اور اولاد کی خاطر کافروں سے دوستی کرو تو تمھارے رشتے دار اور اولاد تمھیں ہرگز نفع نہ دیں گے۔ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن تمھیں جدا جدا کر دے گا۔ تم میں سے جو جنت کے حق دار ہوں گے، انھیں جنت میں داخل کرے گا اور جو جہنمی ہوں گے، انھیں آگ میں داخل کرے گا۔ پھر تم ایک دوسرے کو نفع نہیں پہنچا سکو گے۔ جو عمل تم کرتے ہو، اللہ تعالیٰ اسے خوب دیکھنے والا ہے۔ تمھارا کوئی عمل اس پاک ذات سے چھپا ہوا نہیں اور وہ ضرور تمھیں اس کی جزا دے گا۔

قَدْ كَانَتْ لَكُمْ اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ فِیْۤ اِبْرٰهِیْمَ وَالَّذِیْنَ مَعَهٗ ۚ— اِذْ قَالُوْا لِقَوْمِهِمْ اِنَّا بُرَءٰٓؤُا مِنْكُمْ وَمِمَّا تَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ ؗ— كَفَرْنَا بِكُمْ وَبَدَا بَیْنَنَا وَبَیْنَكُمُ الْعَدَاوَةُ وَالْبَغْضَآءُ اَبَدًا حَتّٰی تُؤْمِنُوْا بِاللّٰهِ وَحْدَهٗۤ اِلَّا قَوْلَ اِبْرٰهِیْمَ لِاَبِیْهِ لَاَسْتَغْفِرَنَّ لَكَ وَمَاۤ اَمْلِكُ لَكَ مِنَ اللّٰهِ مِنْ شَیْءٍ ؕ— رَبَّنَا عَلَیْكَ تَوَكَّلْنَا وَاِلَیْكَ اَنَبْنَا وَاِلَیْكَ الْمَصِیْرُ ۟قَدۡ كَانَتۡ لَـكُمۡ اُسۡوَةٌ حَسَنَةٌ فِىۡۤ اِبۡرٰهِيۡمَ وَالَّذِيۡنَ مَعَهٗ‌ۚ اِذۡ قَالُوۡا لِقَوۡمِهِمۡ اِنَّا بُرَءٰٓؤُا مِنۡكُمۡ وَمِمَّا تَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ كَفَرۡنَا بِكُمۡ وَبَدَا بَيۡنَنَا وَبَيۡنَكُمُ الۡعَدَاوَةُ وَالۡبَغۡضَآءُ اَبَدًا حَتّٰى تُؤۡمِنُوۡا بِاللّٰهِ وَحۡدَهٗۤ اِلَّا قَوۡلَ اِبۡرٰهِيۡمَ لِاَبِيۡهِ لَاَسۡتَغۡفِرَنَّ لَـكَ وَمَاۤ اَمۡلِكُ لَـكَ مِنَ اللّٰهِ مِنۡ شَىۡءٍ ‌ؕ رَبَّنَا عَلَيۡكَ تَوَكَّلۡنَا وَاِلَيۡكَ اَنَـبۡنَا وَاِلَيۡكَ الۡمَصِيۡرُ

تمہیں ابراہیم اور ان کے رفقاء کی نیک چال چلنی (ضرور) ہے۔ جب انہوں نے اپنی قوم کے لوگوں سے کہا کہ ہم تم سے اور ان (بتوں) سے جن کو تم خدا کے سوا پوجتے ہو بےتعلق ہیں (اور) تمہارے (معبودوں کے کبھی) قائل نہیں (ہوسکتے) اور جب تک تم خدائے واحد اور ایمان نہ لاؤ ہم میں تم میں ہمیشہ کھلم کھلا عداوت اور دشمنی رہے گی۔ ہاں ابراہیمؑ نے اپنے باپ سے یہ (ضرور) کہا کہ میں آپ کے لئے مغفرت مانگوں گا اور خدا کے سامنے آپ کے بارے میں کسی چیز کا کچھ اختیار نہیں رکھتا۔ اے ہمارے پروردگار تجھ ہی پر ہمارا بھروسہ ہے اور تیری ہی طرف ہم رجوع کرتے ہیں اور تیرے ہی حضور میں (ہمیں) لوٹ کر آنا ہے

Tafseer of 60:4

4- اے مومنو! یقیناً تمھارے لیے ابراہیم علیہ السلام اور ان کے مومن ساتھیوں میں بہترین نمونہ ہے، جب انھوں نے اپنی کافر قوم سے کہا: بلاشبہ ہم تم سے اور جن بتوں کی تم اللہ کے سوا عبادت کرتے ہو، ان سے براء ت اور بیزاری کا اظہار کرتے ہیں۔ تم جس دین پر ہو، ہم اس کے منکر ہیں۔ ہمارے اور تمھارے درمیان دشمنی و نفرت ظاہر ہوچکی ہے یہاں تک کہ تم اکیلے اللہ پر ایمان لاؤ اور اس کے ساتھ کسی دوسرے کو شریک نہ کرو۔ تم پر لازم ہے کہ تم بھی ان کی طرح اپنی کافر قوم سے براء ت کا اظہار کرو۔ ہاں ابراہیم علیہ السلام نے جو بات اپنے باپ سے کہی تھی کہ میں اللہ تعالیٰ سے تیرے لیے بخشش مانگوں گا، تو اس میں تم نے ان کی پیروی نہیں کرنی کیونکہ ابراہیم علیہ السلام کی یہ بات اس وقت کی ہے جب ابھی وہ اپنے باپ سے ناامید نہیں ہوئے تھے۔ چنانچہ کسی مومن کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ کسی مشرک کے لیے بخشش طلب کرے اور (ابراہیم علیہ السلام نے کہا:) میں تجھ سے اللہ کا عذاب کچھ بھی دور کرنے کا اختیار نہیں رکھتا۔ اے ہمارے رب! ہم نے اپنے تمام معاملات میں تجھ پر بھروسا کیا ہے اور توبہ کر کے تیری ہی طرف رجوع کیا ہے اور ہمیں تیری ہی طرف قیامت کے دن لوٹنا ہے۔

رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِّلَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَاغْفِرْ لَنَا رَبَّنَا ۚ— اِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ ۟رَبَّنَا لَا تَجۡعَلۡنَا فِتۡنَةً لِّلَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَاغۡفِرۡ لَـنَا رَبَّنَا‌ ۚ اِنَّكَ اَنۡتَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ

اے ہمارے پروردگار ہم کو کافروں کے ہاتھ سے عذاب نہ دلانا اور اے پروردگار ہمارے ہمیں معاف فرما۔ بےشک تو غالب حکمت والا ہے

Tafseer of 60:5

5- اے ہمارے رب! ہمیں کافروں کے لیے فتنہ نہ بنا، اس طرح کہ تو ان کو ہم پر مسلط کر دے اور پھر وہ کہیں: اگر یہ حق پر ہوتے تو ہمیں ان پر غلبہ نہ دیا جاتا۔ اے ہمارے رب! ہمارے گناہ بخش دے۔ بلاشبہ تو سب پر ایسا غالب ہے جسے مغلوب نہیں کیا جاسکتا۔ تو اپنی تخلیق، شریعت سازی اور تقدیر میں کمال حکمت والا ہے۔

لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِیْهِمْ اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِّمَنْ كَانَ یَرْجُوا اللّٰهَ وَالْیَوْمَ الْاٰخِرَ ؕ— وَمَنْ یَّتَوَلَّ فَاِنَّ اللّٰهَ هُوَ الْغَنِیُّ الْحَمِیْدُ ۟۠لَقَدۡ كَانَ لَـكُمۡ فِيۡهِمۡ اُسۡوَةٌ حَسَنَةٌ لِّمَنۡ كَانَ يَرۡجُوا اللّٰهَ وَالۡيَوۡمَ الۡاٰخِرَ‌ ؕ وَمَنۡ يَّتَوَلَّ فَاِنَّ اللّٰهَ هُوَ الۡغَنِىُّ الۡحَمِيۡدُ

تم (مسلمانوں) کو یعنی جو کوئی خدا (کے سامنے جانے) اور روز آخرت (کے آنے) کی امید رکھتا ہو اسے ان لوگوں کی نیک چال چلنی (ضرور) ہے۔ اور روگردانی کرے تو خدا بھی بےپرواہ اور سزاوار حمد (وثنا) ہے

Tafseer of 60:6

6- یہ جو بہترین ابراہیمی اسوہ ہے، اس کی پیروی صرف وہ شخص کرتا ہے جو دنیا و آخرت میں اللہ تعالیٰ سے خیر کی امید رکھتا ہو اور جو کوئی اس بہترین نمونے سے منہ پھیر لے تو بلاشبہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں سے بے نیاز ہے۔ وہ ان کی اطاعت کا محتاج نہیں۔ وہ ہر حال میں قابلِ تعریف ہے۔

عَسَی اللّٰهُ اَنْ یَّجْعَلَ بَیْنَكُمْ وَبَیْنَ الَّذِیْنَ عَادَیْتُمْ مِّنْهُمْ مَّوَدَّةً ؕ— وَاللّٰهُ قَدِیْرٌ ؕ— وَاللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ ۟عَسَى اللّٰهُ اَنۡ يَّجۡعَلَ بَيۡنَكُمۡ وَبَيۡنَ الَّذِيۡنَ عَادَيۡتُمۡ مِّنۡهُمۡ مَّوَدَّةً ؕ وَاللّٰهُ قَدِيۡرٌ‌ؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ

عجب نہیں کہ خدا تم میں اور ان لوگوں میں جن سے تم دشمنی رکھتے ہو دوستی پیدا کردے۔ اور خدا قادر ہے اور خدا بخشنے والا مہربان ہے

Tafseer of 60:7

7- اے مومنو! ہوسکتا ہے عنقریب اللہ تعالیٰ تمھارے اور ان کافروں کے درمیان جو تمھارے دشمن ہیں، محبت پیدا کر دے، اس طرح کہ انھیں اسلام کی توفیق دے اور وہ تمھارے دینی بھائی بن جائیں اور اللہ تعالیٰ پوری طرح قادر ہے۔ وہ اس بات پر قدرت رکھتا ہے کہ ان کے دل ایمان کی طرف پھیر دے۔ اللہ تعالیٰ اپنے توبہ کرنے والے بندوں کو بے حد بخشنے والا اور ان پر نہایت رحم کرنے والا ہے۔

لَا یَنْهٰىكُمُ اللّٰهُ عَنِ الَّذِیْنَ لَمْ یُقَاتِلُوْكُمْ فِی الدِّیْنِ وَلَمْ یُخْرِجُوْكُمْ مِّنْ دِیَارِكُمْ اَنْ تَبَرُّوْهُمْ وَتُقْسِطُوْۤا اِلَیْهِمْ ؕ— اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ الْمُقْسِطِیْنَ ۟لَا يَنۡهٰٮكُمُ اللّٰهُ عَنِ الَّذِيۡنَ لَمۡ يُقَاتِلُوۡكُمۡ فِى الدِّيۡنِ وَلَمۡ يُخۡرِجُوۡكُمۡ مِّنۡ دِيَارِكُمۡ اَنۡ تَبَرُّوۡهُمۡ وَ تُقۡسِطُوۡۤا اِلَيۡهِمۡ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ يُحِبُّ الۡمُقۡسِطِيۡنَ‏

جن لوگوں نے تم سے دین کے بارے میں جنگ نہیں کی اور نہ تم کو تمہارے گھروں سے نکالا ان کے ساتھ بھلائی اور انصاف کا سلوک کرنے سے خدا تم کو منع نہیں کرتا۔ خدا تو انصاف کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے

Tafseer of 60:8

8- اللہ تعالیٰ تمھیں ان لوگوں کے ساتھ حسنِ سلوک کرنے سے نہیں روکتا جنھوں نے تمھارے اسلام لانے کی وجہ سے تم سے لڑائی نہیں کی اور نہ تمھیں تمھارے گھروں سے نکالا اور نہ اللہ تمھیں ان کے ساتھ عدل و انصاف سے روکتا ہے کہ ان کے جو حقوق تمھارے ذمے ہیں وہ ادا نہ کرو۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ عدل کرنے والوں سے محبت کرتا ہے جو اپنے ساتھ اور اپنے اہل و عیال اور ماتحتوں کے ساتھ عدل کرتے ہیں۔

اِنَّمَا یَنْهٰىكُمُ اللّٰهُ عَنِ الَّذِیْنَ قٰتَلُوْكُمْ فِی الدِّیْنِ وَاَخْرَجُوْكُمْ مِّنْ دِیَارِكُمْ وَظٰهَرُوْا عَلٰۤی اِخْرَاجِكُمْ اَنْ تَوَلَّوْهُمْ ۚ— وَمَنْ یَّتَوَلَّهُمْ فَاُولٰٓىِٕكَ هُمُ الظّٰلِمُوْنَ ۟اِنَّمَا يَنۡهٰٮكُمُ اللّٰهُ عَنِ الَّذِيۡنَ قَاتَلُوۡكُمۡ فِى الدِّيۡنِ وَاَخۡرَجُوۡكُمۡ مِّنۡ دِيَارِكُمۡ وَظَاهَرُوۡا عَلٰٓى اِخۡرَاجِكُمۡ اَنۡ تَوَلَّوۡهُمۡ‌ۚ وَمَنۡ يَّتَوَلَّهُمۡ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الظّٰلِمُوۡنَ

خدا ان ہی لوگوں کے ساتھ تم کو دوستی کرنے سے منع کرتا ہے جنہوں نے تم سے دین کے بارے میں لڑائی کی اور تم کو تمہارے گھروں سے نکالا اور تمہارے نکالنے میں اوروں کی مدد کی۔ تو جو لوگ ایسوں سے دوستی کریں گے وہی ظالم ہیں

Tafseer of 60:9

9- اللہ تعالیٰ تمھیں صرف ان لوگوں کے ساتھ دوستی اور محبت سے منع کرتا ہے جنھوں نے تمھارے ایمان کی وجہ سے تم سے لڑائی کی، تمھیں تمھارے گھروں سے نکالا اور تمھیں جلاوطن کرنے میں تعاون کیا۔ تم میں سے جن لوگوں نے ان کے ساتھ دوستی کی، وہ اللہ تعالیٰ کے حکم کی مخالفت کے باعث اپنے آپ کو ہلاکت کے گھاٹ اتار کر خود پر ظلم کرنے والے ہیں۔

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا جَآءَكُمُ الْمُؤْمِنٰتُ مُهٰجِرٰتٍ فَامْتَحِنُوْهُنَّ ؕ— اَللّٰهُ اَعْلَمُ بِاِیْمَانِهِنَّ ۚ— فَاِنْ عَلِمْتُمُوْهُنَّ مُؤْمِنٰتٍ فَلَا تَرْجِعُوْهُنَّ اِلَی الْكُفَّارِ ؕ— لَا هُنَّ حِلٌّ لَّهُمْ وَلَا هُمْ یَحِلُّوْنَ لَهُنَّ ؕ— وَاٰتُوْهُمْ مَّاۤ اَنْفَقُوْا ؕ— وَلَا جُنَاحَ عَلَیْكُمْ اَنْ تَنْكِحُوْهُنَّ اِذَاۤ اٰتَیْتُمُوْهُنَّ اُجُوْرَهُنَّ ؕ— وَلَا تُمْسِكُوْا بِعِصَمِ الْكَوَافِرِ وَسْـَٔلُوْا مَاۤ اَنْفَقْتُمْ وَلْیَسْـَٔلُوْا مَاۤ اَنْفَقُوْا ؕ— ذٰلِكُمْ حُكْمُ اللّٰهِ ؕ— یَحْكُمُ بَیْنَكُمْ ؕ— وَاللّٰهُ عَلِیْمٌ حَكِیْمٌ ۟يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِذَا جَآءَكُمُ الۡمُؤۡمِنٰتُ مُهٰجِرٰتٍ فَامۡتَحِنُوۡهُنَّ‌ ؕ اَللّٰهُ اَعۡلَمُ بِاِيۡمَانِهِنَّ‌ ۚ فَاِنۡ عَلِمۡتُمُوۡهُنَّ مُؤۡمِنٰتٍ فَلَا تَرۡجِعُوۡهُنَّ اِلَى الۡكُفَّارِ‌ ؕ لَا هُنَّ حِلٌّ لَّهُمۡ وَلَا هُمۡ يَحِلُّوۡنَ لَهُنَّ‌ ۚ وَاٰ تُوۡهُمۡ مَّاۤ اَنۡفَقُوۡا‌ ؕ وَلَا جُنَاحَ عَلَيۡكُمۡ اَنۡ تَنۡكِحُوۡهُنَّ اِذَاۤ اٰ تَيۡتُمُوۡهُنَّ اُجُوۡرَهُنَّ‌ ؕ وَلَا تُمۡسِكُوۡا بِعِصَمِ الۡكَوَافِرِ وَسۡـئَـلُوۡا مَاۤ اَنۡفَقۡتُمۡ وَلۡيَسۡـئَـلُوۡا مَاۤ اَنۡفَقُوۡا‌ ؕ ذٰ لِكُمۡ حُكۡمُ اللّٰهِ‌ ؕ يَحۡكُمُ بَيۡنَكُمۡ‌ ؕ وَاللّٰهُ عَلِيۡمٌ حَكِيۡمٌ

مومنو! جب تمہارے پاس مومن عورتیں وطن چھوڑ کر آئیں تو ان کی آزمائش کرلو۔ (اور) خدا تو ان کے ایمان کو خوب جانتا ہے۔ سو اگر تم کو معلوم ہو کہ مومن ہیں تو ان کو کفار کے پاس واپس نہ بھیجو۔ کہ نہ یہ ان کو حلال ہیں اور نہ وہ ان کو جائز۔ اور جو کچھ انہوں نے (ان پر) خرچ کیا ہو وہ ان کو دے دو۔ اور تم پر کچھ گناہ نہیں کہ ان عورتوں کو مہر دے کر ان سے نکاح کرلو اور کافر عورتوں کی ناموس کو قبضے میں نہ رکھو (یعنی کفار کو واپس دے دو) اور جو کچھ تم نے ان پر خرچ کیا ہو تم ان سے طلب کرلو اور جو کچھ انہوں نے (اپنی عورتوں پر) خرچ کیا ہو وہ تم سے طلب کرلیں۔ یہ خدا کا حکم ہے جو تم میں فیصلہ کئے دیتا ہے اور خدا جاننے والا حکمت والا ہے

Tafseer of 60:10

10- اے اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے اور اس کی شریعت پر عمل کرنے والو! جب کافروں کے علاقے سے مومن عورتیں ہجرت کر کے مسلمانوں کے علاقے میں تمھارے پاس آئیں تو ان کے ایمان کی سچائی کے متعلق ان کا امتحان لو۔ اللہ تعالیٰ ان کے ایمان کے متعلق خوب جانتا ہے۔ اس سے ان کے دل کی کوئی بات چھپی ہوئی نہیں۔ پھر اگر امتحان کے بعد تمھیں ان کے ایمان دار ہونے کا یقین ہو جائے اور ان کی سچائی تمھارے لیے ظاہر ہو جائے تو انھیں ان کے کافر خاوندوں کے پاس واپس نہ بھیجو۔ مومن عورتوں کے لیے جائز نہیں کہ وہ کافروں سے شادی کریں اور نہ کافروں کے لیے مومن عورتوں سے شادی کرنا جائز ہے۔ ان کے کافر خاوندوں نے جو مہر ان پر خرچ کیے ہیں، وہ انھیں دے دو۔ اے ایمان والو! اگر تم ان کے حق مہر ادا کر دو تو ان کی عدت گزرنے کے بعد ان سے نکاح کرنے میں تم پر کوئی گناہ نہیں۔ جس کی بیوی کافر ہو یا اسلام سے مرتد ہو جائے تو وہ اسے نہ روکے کیونکہ اس کے کفر کی وجہ سے ان کا نکاح ختم ہوگیا ہے اور جو تم نے مہر کی صورت میں اپنی مرتد بیویوں پر خرچ کیا، وہ کافروں سے مانگ لو اور وہ بھی مسلمانوں سے اس مہر کا مطالبہ کر لیں جو انھوں نے اپنی مسلمان ہونے والی بیویوں پر خرچ کیا۔ یہ مذکورہ بات کہ دونوں طرف سے مہر واپس کیا جائے، اللہ کا حکم ہے۔ وہ پاک رب جیسے چاہے تمھارے درمیان فیصلہ کرے اور اللہ اپنے بندوں کے حالات اور اعمال سے خوب آگاہ ہے، ان میں سے کوئی چیز اس سے چھپی ہوئی نہیں۔ وہ اپنے بندوں کے لیے جو شریعت مقرر کرتا ہے، اس میں کمال حکمت والا ہے۔

وَاِنْ فَاتَكُمْ شَیْءٌ مِّنْ اَزْوَاجِكُمْ اِلَی الْكُفَّارِ فَعَاقَبْتُمْ فَاٰتُوا الَّذِیْنَ ذَهَبَتْ اَزْوَاجُهُمْ مِّثْلَ مَاۤ اَنْفَقُوْا ؕ— وَاتَّقُوا اللّٰهَ الَّذِیْۤ اَنْتُمْ بِهٖ مُؤْمِنُوْنَ ۟وَاِنۡ فَاتَكُمۡ شَىۡءٌ مِّنۡ اَزۡوَاجِكُمۡ اِلَى الۡكُفَّارِ فَعَاقَبۡتُمۡ فَاٰ تُوا الَّذِيۡنَ ذَهَبَتۡ اَزۡوَاجُهُمۡ مِّثۡلَ مَاۤ اَنۡفَقُوۡا‌ ؕ وَاتَّقُوا اللّٰهَ الَّذِىۡۤ اَنۡـتُمۡ بِهٖ مُؤۡمِنُوۡنَ

اور اگر تمہاری عورتوں میں سے کوئی عورت تمہارے ہاتھ سے نکل کر کافروں کے پاس چلی جائے (اور اس کا مہر وصول نہ ہوا ہو) پھر تم ان سے جنگ کرو (اور ان سے تم کو غنیمت ہاتھ لگے) تو جن کی عورتیں چلی گئی ہیں ان کو (اس مال میں سے) اتنا دے دو جتنا انہوں نے خرچ کیا تھا اور خدا سے جس پر تم ایمان لائے ہو ڈرو

Tafseer of 60:11

11- اگر بالفرض تمھاری کوئی بیوی مرتد ہو کر کافروں سے جا ملے اور تم کافروں سے اس کا مہر طلب کرو اور وہ نہ دیں، پھر تمھیں کافروں سے مالِ غنیمت ملے تو ان خاوندوں کو ان کے خرچ کیے ہوئے مہر کے برابر دے دو جن کی بیویاں مرتد ہو کر چلی گئی ہیں اور اس اللہ سے ڈرو جس پر تم ایمان رکھتے ہو، اس طرح کہ اس کے حکم مانو اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے بچو۔

یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ اِذَا جَآءَكَ الْمُؤْمِنٰتُ یُبَایِعْنَكَ عَلٰۤی اَنْ لَّا یُشْرِكْنَ بِاللّٰهِ شَیْـًٔا وَّلَا یَسْرِقْنَ وَلَا یَزْنِیْنَ وَلَا یَقْتُلْنَ اَوْلَادَهُنَّ وَلَا یَاْتِیْنَ بِبُهْتَانٍ یَّفْتَرِیْنَهٗ بَیْنَ اَیْدِیْهِنَّ وَاَرْجُلِهِنَّ وَلَا یَعْصِیْنَكَ فِیْ مَعْرُوْفٍ فَبَایِعْهُنَّ وَاسْتَغْفِرْ لَهُنَّ اللّٰهَ ؕ— اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ ۟يٰۤاَيُّهَا النَّبِىُّ اِذَا جَآءَكَ الۡمُؤۡمِنٰتُ يُبَايِعۡنَكَ عَلٰٓى اَنۡ لَّا يُشۡرِكۡنَ بِاللّٰهِ شَيۡـئًا وَّلَا يَسۡرِقۡنَ وَلَا يَزۡنِيۡنَ وَلَا يَقۡتُلۡنَ اَوۡلَادَهُنَّ وَلَا يَاۡتِيۡنَ بِبُهۡتَانٍ يَّفۡتَرِيۡنَهٗ بَيۡنَ اَيۡدِيۡهِنَّ وَاَرۡجُلِهِنَّ وَلَا يَعۡصِيۡنَكَ فِىۡ مَعۡرُوۡفٍ‌ فَبَايِعۡهُنَّ وَاسۡتَغۡفِرۡ لَهُنَّ اللّٰهَ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ‏

اے پیغمبر! جب تمہارے پاس مومن عورتیں اس بات پر بیعت کرنے کو آئیں کہ خدا کے ساتھ نہ شرک کریں گی نہ چوری کریں گی نہ بدکاری کریں گی نہ اپنی اولاد کو قتل کریں گی نہ اپنے ہاتھ پاؤں میں کوئی بہتان باندھ لائیں گی اور نہ نیک کاموں میں تمہاری نافرمانی کریں گی تو ان سے بیعت لے لو اور ان کے لئے خدا سے بخشش مانگو۔ بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے

Tafseer of 60:12

12- اے نبی( صلى اللہ عليہ وسلم )! جب مومن عورتیں آپ سے بیعت کرنے آئیں، جیسا کہ فتح مکہ کے موقع پر ہوا، کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کریں گی بلکہ صرف اسی کی عبادت کریں گی، چوری نہیں کریں گی، بدکاری نہیں کریں گی اور نہ اہلِ جاہلیت کی روش پر چلتے ہوئے اپنی اولاد کو قتل کریں گی، بدکاری کے ذریعے سے ہونے والی اپنی اولاد اپنے خاوندوں سے نہیں ملائیں گی اور کسی نیک کام میں آپ کی حکم عدولی نہیں کریں گی جیسے آپ نے نوحہ کرنے، سر کے بال مونڈنے اور گریبان چاک کرنے سے منع کیا، تو ایسی عورتوں سے آپ بیعت لے لیا کریں۔ جب وہ آپ سے بیعت کر لیں تو اس کے بعد آپ اللہ تعالیٰ سے ان کے گناہوں کی بخشش کی دعا کریں۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ اپنے توبہ کرنے والے بندوں کو بے حد بخشنے والا اور ان پر نہایت رحم کرنے والا ہے۔

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَوَلَّوْا قَوْمًا غَضِبَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ قَدْ یَىِٕسُوْا مِنَ الْاٰخِرَةِ كَمَا یَىِٕسَ الْكُفَّارُ مِنْ اَصْحٰبِ الْقُبُوْرِ ۟۠يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَتَوَلَّوۡا قَوۡمًا غَضِبَ اللّٰهُ عَلَيۡهِمۡ قَدۡ يَــئِـسُوۡا مِنَ الۡاٰخِرَةِ كَمَا يَــئِـسَ الۡكُفَّارُ مِنۡ اَصۡحٰبِ الۡقُبُوۡرِ

مومنو! ان لوگوں سے جن پر خدا غصے ہوا ہے دوستی نہ کرو (کیونکہ) جس طرح کافروں کو مردوں (کے جی اُٹھنے) کی امید نہیں اسی طرح ان لوگوں کو بھی آخرت (کے آنے) کی امید نہیں

Tafseer of 60:13

جب سورت کی ابتدا اللہ کے دشمنوں كے ساتھ دوستی کے خطرات سے آگاہ کرنے سے ہوئی تو اس کے اختتام پر بھی بطور تاکید اسی بات سے ڈرایا گیا، چنانچہ باری تعالیٰ نے فرمایا:

13- اے اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے اور اس کی شریعت کے مطابق عمل کرنے والو! تم ان لوگوں سے دوستی نہ کرو جن پر اللہ تعالیٰ کا غضب ہوا اور جو آخرت پر یقین نہیں رکھتے بلکہ وہ دوبارہ اٹھائے جانے کا انکار کرنے کی وجہ سے اس سے مایوس ہیں جس طرح وہ اپنے مُردوں کے دوبارہ اپنی طرف لوٹ کر آنے سے مایوس ہیں۔