سَبَّحَ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَمَا فِی الْاَرْضِ ۚ— وَهُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ ۟سَبَّحَ لِلّٰهِ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِۚ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ
جو چیزیں آسمانوں میں ہیں اور جو چیزیں زمین میں ہیں (سب) خدا کی تسبیح کرتی ہیں۔ اور وہ غالب حکمت والا ہے
Tafseer of 59:1
1- آسمانوں اور زمین کی تمام مخلوقات اللہ تعالیٰ کی تعظیم کرتی ہیں اور ہر ایسے نقص سے اسے پاک قرار دیتی ہیں جو اس کی شان کے لائق نہیں۔ وہ سب پر ایسا غالب ہے کہ کوئی اس پر غالب نہیں آسکتا۔ وہ اپنی تخلیق، شریعت سازی اور تقدیر میں کمال حکمت والا ہے۔